Al HAFIZ Loptop

Al HAFIZ Loptop Loptop, Loptop bags,USB, WIFI devices, Mouse

13/11/2025

LENOVO T490
I5 8th
16gb
256gb SSD
AL HAFIZ LAPTOP
ANAR KALY MARKEET LARY ADA PAHAR PUR

03/11/2025
21/04/2025

نمازفجر باجماعت پڑھنے والوں کو
السّلامُ علیکم ورحمةُ اللہ وبركاته

20/04/2025

*میں نے وقت سے پوچھا میرا قصور کیا تھا*🥺

*وہ ہنسا اور بولا, تو نے ہر کسی کو اپنا سمجھا*💔

تمہیں کبھی بھی کوئی چیز مکمل صورت میں نہیں ملے گی،تمہیں ادھوری  ہی ملیں گی،جو تمہارے راضی ہونے سے مکمل ہو جائیں گی
20/04/2025

تمہیں کبھی بھی کوئی چیز مکمل صورت میں نہیں ملے گی،
تمہیں ادھوری ہی ملیں گی،
جو تمہارے راضی ہونے سے مکمل ہو جائیں گی

11/04/2025

پناہ مانگا کرو غربت سے، یہ تمام رشتے ختم کر دیتی ہے۔۔۔ خداوند کریم ہر انسان پر اپنا خصوصی کرم فرمائے۔۔ آمین🤲🏻

04/04/2025

بچپن میں دو انگلیاں جوڑتے ہی دوستی ہو جاتی تھی،
اب گلے ملنے کے بعد بھی منافقت نہیں جاتی۔.

خانقاہ سراجیہ میں موئے مبارک کی سندو زیارت ✍️: محمد ساجد خادم ختم نبوت  خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف میں ہرسال 26 رمضان الم...
28/03/2025

خانقاہ سراجیہ میں موئے مبارک کی سندو زیارت
✍️: محمد ساجد خادم ختم نبوت
خانقاہ سراجیہ کندیاں شریف میں ہرسال 26 رمضان المبارک کوظہرکےبعد حضور سرور کونین صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے موئے مبارک کی ایک عرصہ سے زیارت کروائی جاتی ہے،
آج 26رمضان المبارک1446 بمطابق 27مارچ2025بعدنمازظہرموئے مبارک کی زیارت کاعمل صاحبزادہ سعداحمدخان صاحب کی نگرانی میں شروع ہوا،موئےمبارک کی زیارت کے موقع کی مناسبت سےموئے مبارک کی سند ملاحظہ فرمائیں،
خانقاہ سراجیہ میں شیخ المشائخ حضرت مولانا
خواجہ خان محمدؒ کے دور سے رسول اللہ ﷺ کے موئے مبارک
چاندی کے شو کیس میں موم میں لگا کے رکھے گئے ہیں۔ یہ موئے مبارک حکیم صاحب نابینا دہلوی ؒ سے ملاتھا۔
خانقاہ سراجیہ میں موئے مبارک اپنی ظاہری اور معجزاتی کراماتی سند کے ساتھ موجود ہیں
جو ان مبارک بالوں کے مرحلہ وار منتقل ہونے اور خانقاہ سراجیہ میں پہنچنے کے بارے میں سابق آئی جی جیل خانہ جات پنجاب جناب سید شفقت اللہ نے تحریر کی اور انہی کے الفاظ میں قارئین کی خدمت میں پیش کی جا رہی ہے جو درج ذیل ہے۔

’’حضور نبی کریم رحمۃ اللعالمین سرور کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مبارک کی نعمت عظمٰی اس فقیر سید شفقت اللہ شاہ کو اپنے نانا مرحوم و مغفور جناب حکیم عبد الوہاب صاحب علیہ رحمۃ المعروف حکیم نابینا صاحب علیہ رحمۃ کی وساطت سے حاصل ہوئی۔ یہ موئے مبارک جناب ڈاکٹر مختار احمد صاحب انصاری علیہ رحمۃ کو ان کی جنگ بلقان (ترکی) کی خدمات کے سلسلہ میں جناب غازی انور پاشا علیہ رحمۃ سپہ سالار حکومت ترکیہ نے عطا فرمایا۔ غازی انور پاشا علیہ رحمۃ کو یہ موئے مبارک سلطان عبد الحمید خان صاحب علیہ رحمۃ کے دور حکومت میں مسجد نبویؐ کی توسیع کے وقت مدینہ پاک کے تبرکات میں سے عطا ہوا تھا۔ ڈاکٹر انصاری صاحب علیہ رحمۃ، حکیم اجمل خان علی رحمۃ ، جناب محمد علی جوہر علیہ رحمۃ تحریک خلافت کے ساتھیوں میں سے ہیں۔ یہ موئے مبارک بعد ازاں جناب ڈاکٹر انصاری صاحب نے حکیم نابینا صاحب کو عطا فرما دیا تھا اور جناب حکیم نابینا صاحب نے اپنی صاحبزادیوں کی قسمت میں جس طرح افزائش موئے مبارک سے حصہ نکلتا رہا عطا فرماتے رہے۔ چنانچہ امی حضور علیہا رحمۃ کو بھی اس موئے مبارک کے افزائش کا حصہ عطا ہوا۔

پاکستان بننے کے بعد فقیر محکمہ کسٹم میں لاہور تعینات ہوا تو جناب محمد ظہور الدین صاحب سے جو کسٹم میں ملازم تھے رابطہ ہوا۔ سرکاری واقفیت اللہ واسطے کی محبت میں بدل گئی۔ موصوف کو جب موئے مبارک کا پتہ چلا تو انہوں نے درخواست کی اس نعمت عظمٰی کا حصہ امی حضور علیہا رحمۃ سے ان کو بھی عطا فرمایا جائے تو فقیر نے انکار کر دیا۔ اس وجہ سے کہ یہ عظیم نعمت فقیر کے خاندان سے باہر کسی کو نہیں دی گئی تھی اور نہ دی جاتی ہے۔ لہذا وقت گزرتا گیا محمد ظہور الدین صاحب کی شدت طلب رنگ لائی اور دریائے رحمت جوش میں آگیا اور اسی دوران امی حضور کو حیدر آباد (دکن) میں بشارت ہوئی اور نبی کریم رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آپ کے موئے مبارک کی افزائش سے میسر حصہ ظہور الدین صاحب کو دے دیا جائے۔ ادھر ظہور الدین صاحب کو بھی بذریعہ بشارت آگاہ کر دیا گیا تھا۔ چنانچہ فقیر جب ستمبر ۱۹۵۶ء میں حیدرآباد دکن رخصت پر گیا تو امی حضور علیہا رحمۃ نے فرمایا کہ ظہور الدین صاحب کی قسمت میں یہ نعمت عظمٰی عطا ہوگئی ہے لہٰذا یہ امانت ان کو لاہور جا کر دے دیں اور ان کی طرف سے مبارک بھی پیش کریں۔ حیدرآباد سے واپسی پر اس عظیم ترین نعمت کو ظہور الدین صاحب کے سپرد کر دیا گیا۔
حضور نبی کریم رحمۃ اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے اس جسم مبارک کے حصہ مبارک کا یہ زندہ جاوید معجزہ ہے کہ اس میں افزائش ہوتی ہے، چنانچہ ظہور الدین صاحب کے یہاں بھی کئی دفعہ زیارت پر اس کی افزائش دیکھی گئی۔،،،،
(ازکالم :علامہ زاھدالراشدی صاحب)

02/09/2024

Address

ANAR KALY MARKET PAHAR PUR
Dera Ismail Khan
2930

Telephone

+923467868008

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Al HAFIZ Loptop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Al HAFIZ Loptop:

Share