Thall Mobiles and repairing shop

Thall Mobiles and repairing shop Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Thall Mobiles and repairing shop, Mobile Phone Shop, darya khan, Darya Khan.

25/10/2020

‏‎خاکے بنانے والے خاک میں مل جائیں گے لیکن میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا:
وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ

29/08/2020

میرے ایک بھائی نے بہت اچھی تحریر لکھی ہے بھکر میں ایک خاتون سیاست دان کے متعلق....
بھکر میں اگر سیاسی عمل کا مطالعہ کیا جائے تو واضح ہوتا ہے کہ نہ صرف تمام سیاسی جماعتوں کی طرف سے خواتین کوپارٹی ٹکٹ جاری کرنے میں خاصا مایوس کن رویہ اپنایا گیا بلکہ ہمارے معاشرتی رویوں اور نام نہاد رسوم و رواج نے بھی ہمیشہ خواتین کی سیاسی عمل میں شمولیت کی حوصلہ شکنی کی ہے ضلع بھکر کے کل کمپیوٹرائزڈ رجسٹرڈ ووٹرز جن کی تعداد تقریباً 9لاکھ کے قریب ہے جن میں تقریبا 4لاکھ ووٹرز صرف خواتین پر مشتمل ہیں جن کا ضلع کی سیاست میں کردار یا حصہ نہایت کم ہے۔ اس حوالے سے ہم یونین کونسل کی سطح پر بات کر لیں یا پھر قومی و صوبائی اسمبلیوں کی آپ کو ڈائریکٹ الیکشن سے کامیاب ہو کر سیاسی عمل میں حصہ لینے والی خواتین کم نظر آئیں گی جبکہ مخصوص نشستوں پر کامیاب ہو کر سیاست میں آنے والی خواتین کی ترجیحات منتخب ہو کر سیاسی عمل میں شمولیت کرنے والوں سے بالکل مختلف ہوتی ہیں اس وقت بھی کسی نہ کسی طرح اقتدار کے مزے لوٹنے والی خواتین کی بیشتر تعداد مخصوص نشستوں کے ذریعے آتی ہے چاہے وہ ایم این اے ہے‘ ایم پی اے یا پھر لوکل گورنمنٹ یا بلدیاتی اداروں میں آنے والی خواتین یعنی کہ 4 لاکھ سے زائد خواتین میں چند خواتین بھی ایسی سامنے نہیں آ سکیں جو ڈائریکٹ الیکشن سے منتخب ہو کر اقتدار کا حصہ بنتیں۔خواتین جو کہ ہمارے ملک کی نصف سے زائد آبادی پر مشتمل ہیں ان کو قومی و سیاسی دھارے میں شامل کئے بغیر ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر ہونا ناممکن ہے دیگر سرگرمیاں جو شروع میں بیان کی گئی ہیں کی طرح سیاست میں خواتین کی شمولیت کو یقینی بنا کر اور عملی سیاست میں خواتین کو مردوں کے شانہ بشانہ کھڑا کر کے ہی ملکی سیاسی نظام اور جمہوریت کو مضبوط اور توانا بنایا جا سکتا ہے خواتین کی عملی سیاست میں زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی اور آسان بنانے کیلئے ہمیں مجموعی طورپر معاشرتی روئیے تبدیل کرنا پڑیں گے مختلف سماجی روایات اور نام نہاد رسوم و رواج کا خاتمہ کرنا ہو گا۔ اسی صورت میں ہم خواتین کو باعزت سیاسی مقام دلوانے میں کامیاب ہو سکتے ہیں اور سیاسی و جمہوری عمل میں ان کی شرکت میں اضافہ کر سکتے بھکر میں اگر ہم کسی خاتون کو ملکی سطح کی سیاسی سرگرمیوں میں تلاش کرنے کی کوشش کریں تو ہمیں ناکامی اور مایوسی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ بھکر میں آپ کو بہترین لیڈی ڈاکٹر‘ بہترین خاتون وکیل‘ بہترین خاتون آرٹسٹ، بہترین مصورہ‘ اعلیٰ پائے کی گلوکارہ اور کامیاب ترین خاتون بینکرز کئی مل جائیں گی جن کا تعلق مختلف خاندانوں ‘ مختلف برادریوں اور قبیلوں سے ہو گا اور ان تمام خواتین کو ہمارے معاشرے میں عزت کی نگاہ سے بھی دیکھا جاتا ہے۔ لیکن جب ہم سیاست کی بات کرتے ہیں تو ہمارے ذہنوں میں چند مخصوص گھرانوں کی خواتین کے نام ہی زیر گردش رہتے ہیں اور آج ان میں ایک خوبصورت اضافہ محترمہ #مُسرت_یاسمین_چوہدری ایڈیشنل جنرل سیکرٹری نارتھ پنجاب پی ٹی آئی کے نام سے ہوا ہے جنہوں نے این اے 98 پر باضابطہ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے جو کہ نہائت ہی خوش آنئد بات ہے اور ہم انکو ولیکم کہتے ہیں بھکر میں وہ ایک این جو او کی سربراہ ہونے کے ساتھ ساتھ خواتین کی فلاح و بہبود خاص کر بے سہارا غریب اور بیوہ خواتین کی مالی امداد یتیم بچیوں کو ہنر سکھانا معاشرے کے کمزور طبقات کے دردوں کا مداوا انکے روز مرہ کاموں میں سرفہرست ہوتا ہے آخر میں ہم دُعا گو ہیں کہ اللہ پاک انکو اپنے نیک مقاصد میں کامیابی عطاء فرمائے آمین۔۔۔۔۔۔ ٰ_خیل

20/08/2020

آج معمولی تلخ کلامی پر 5 سکے بھائی قتل ھوئے ہیں ہری پور ہزارہ میں پاکستان کی تاریخ کا پہلا واقعہ تھا کہ 5 بھائیوں کے اکھٹے جنازے ھوئے غم و غصہ انتقام کی بھی کوئی حد ھوتی ھے

Address

Darya Khan
Darya Khan

Telephone

03006576933

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Thall Mobiles and repairing shop posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share