03/09/2026
Alumni # 16
حالات جتنے بھی کٹھن ہوں، اگر انسان کے اندر سچی لگن اور خود پر یقین ہو تو وہ اپنی تقدیر بدل سکتا ہے۔ ثناء جہانگیر چارسدہ کی وہ باہمت بیٹی ہیں جنہوں نے غربت اور مالی تنگی کو کبھی اپنی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیا۔
ثناء نے روایتی تعلیم کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی مہارتوں کی اہمیت کو سمجھا اور فرنٹیئر کالج آف آئی ٹی چارسدہ کا رخ کیا۔ انہوں نے نہ صرف DIT (Diploma in Information Technology) مکمل کیا بلکہ مارکیٹ کی فوری ضرورت کو دیکھتے ہوئے گرافک ڈیزائننگ میں بھی مکمل مہارت حاصل کی۔
محدود وسائل اور مشکلات کے باوجود انہوں نے تعلیم ادھوری نہیں چھوڑی بلکہ ہنر سیکھ کر خود کو مالی طور پر مستحکم بنانے کا فیصلہ کیا۔
کلاس روم کی پڑھائی سے لے کر پریکٹیکل پروجیکٹس تک، انہوں نے ہر موقع پر اپنی محنت سے اساتذہ اور ساتھیوں کو متاثر کیا۔
آج ثناء جہانگیر نہ صرف ایک بہترین اور باوقار ادارے میں اچھے تنخواہ پر برسرِروزگار ہیں، بلکہ ایک خوشحال، پرسکون اور باعزت زندگی بسر کر رہی ہیں۔ وہ اپنے خاندان کا سہارا بھی بن چکی ہیں۔
ثناء کی کامیابی چارسدہ اور خیبر پختونخوا کی ان تمام بیٹیوں کے لیے مشعلِ راہ ہے جو آگے بڑھنے کا خواب دیکھتی ہیں۔ ان کی کہانی یہ ثابت کرتی ہے کہ فرنٹیئر کالج آف آئی ٹی چارسدہ جیسے پلیٹ فارمز سے جدید آئی ٹی ہنر سیکھ کر کوئی بھی نوجوان اپنے حالات بدل سکتا ہے اور خودمختار بن سکتا ہے۔