23/07/2023
موسم برسات مطلب شجر کاری اپنے پیاروں کے نام کا درخت لگائیں یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔ اس سلسلے کے لئے سوہانجنا پودے کے بیج فری میں دستیاب ہیں۔
سوہانجنا جسے انگلش میں مورنگا کہتے ہیں ایک اہم تحفہ ہےیہ ایک کرشماتی درخت ہے جو پاکستان مین بکثرت پایا جاتا ہے انڈیا میں یہ سہجن کے نام سے پکارا جاتا ہے اسے زندگی بخشنے والا درخت بھی کہتے ہیں اس درخت کے تمام حصے جڑ، تنا،پھول اور پتیاں استعمال کی جاتی ہیں اور ان میں بے پناہ غذائیت پائی جاتی ہے وہ علاقے جو غذائی قلت کا سامنا کرتے ہیں وہاں اس کا استعمال کثرت سے کیا جاتا ہے اس کے تمام حصوں میں وٹامن اے بی سی اور پوٹا شیم وافر مقدار میں پایا جاتا ہے جو انسانی جسم اور دماغ کی نشوونما میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں اس کو مختلف قسم کے کھانوں میں بھی استعمال کیا جاتا ہے جدید تحقیق یہ بتاتی ہے کہ اس میں کم و بیش تین سو مختلف بیماریوں کا علاج ہے