27/06/2024
پہلے بھی کئی بار یہ نسخہ آپ دوستوں کی خدمت میں حاضر کر چکا ہوں نسخہ بالکل سادہ آ سان اور بہت کم خرچ میں تیار ہوجاتا ہے بس تھوڑی سی محنت درکار ہے
آ ج کے دور میں ناقص غذائیں فاسٹ فوڈ چکن کولڈ ڈرنکس تیز مشروبات بازاری ہوٹلوں کے کھانوں کی وجہ سے تقریباً ہر بندہ معدہ کے مرض کا شکار ہے
کسی کو بھوک نہیں لگتی کسی کو کھانا صحیح ہضم نہیں ہوتا کوئی گیس قبض تزابیت کے مرض کا شکار ہے ہر بندہ کسی نا کسی بیماری میں پھنسا ہوا ہے
یہ نسخہ بنالیں مزے کریں
میرے پاس مریضہ خاتون تھی اس کا معدہ اتنا خراب تھا جب تک انگریزی کیپسول نووا ٹیف 20 یا 40 استعمال نہیں کرتی تب تک بھوک کا احساس ہی نہیں ہوتا دو دو دن گزر جاتے سینے پر جلن معدہ میں شدید درد رہتا تھا
اور ڈاکٹر صاحب نے کپسول لگایا ہوا تھا دن میں تین بار کپسول استعمال کریں پھر بھوک لگے گی
اب میرے پاس آئیں میں نے یہی دوا دی ہفتہ بعد پیغام ملا حکیم صاحب بہت شکریہ اب تو الحمدللہ روز روز کے کپسول گولیوں جان چھوٹ گی
بہت احباب اسے خود تیار کرکے استعمال کرچکے ہیں
پھر واٹسپ پر آکر بتا رہے ہوتے ہیں خیر نسخہ دوبار حاضر خدمت کرتا ہوں نوٹ کرلیں
اجزاء :-
سنامکی صاف کی ہوئی 20 گرام
سونٹھ 20 گرام
ہریڑہ 20گرام
بہیڑہ 20 گرام
تربد سفید 20 گرام گرام
سماق دانہ 20 گرام
زیرہ سیاہ 20 گرام
کالانمک 10 گرام
زیرہ سفید 20 گرام
کلونجی 20 گرام
انار دانہ 20 گرام
ترکیب :-
سب کو موٹا موٹا پیس لیں.
خوراک :-
استعمال نصف سے ایک چمچ چاۓ والا 3 ٹائم کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے
فوائد :-
قبض گیس اپھارہ معدہ کی گرانی، تیزابیت ،
پٹ، درد، سستی،
بیچینی کام میں دل نہ لگنا،
کھانا کھانے کے بعد مقام معدہ پر بوجھ دل گھبرانہ،
متلی سی کیفیت ہونا،
معدہ سے بخارات دماغ کی طرف منتقل ہونا جس کی وجہ سے آدھے سر میں شدید درد ہونا،
قبض کی وجہ سے گیس بننا ٹانگوں میں درد ہونا،
ان تمام تر امراض میں مفید ہے. بفضل خدا فائدہ ہوگا ان شاءاللہ
نوٹ :
بلڈ پریشر والے کالا نمک استعمال نا کریں
دعاؤں میں یاد رکھیے گا