Zee Electro

Zee Electro I am an electronics enthusiast who loves to learn about the principles and applications of electronic

12/07/2024

قاضی کا پروگرام تووڑ گیا

11/07/2024

‏اندازہ کیجئے کیسے کھرب پتی موبائل فون سروس پرووائڈر کمپنیاں غریب عوام کو لوٹ رہی ہیں!
ایمان، اخلاقیات اور انسانیت سے عاری لوگ

آج کام والی آنٹی کہنے لگی بیٹا ذرا میرا موبائل تو دیکھنا پتہ نہیں کیا مسئلہ ہے جتنا بھی بیلنس ڈلوا لوں دو تین دن میں ختم ہوجاتا ہے میں تو کال بھی بہت کم کرتی ہوں. میں نے کوڈ ملا کر سروسز چیک کی تو ان کے موبائل پر سات مختلف سروسز ایکٹو تھی جن کی روزانہ کٹوتی تقریباً 35 روپے تھی. کوئی گیم سروس کٹوتی دس روپے، کوئی کرکٹ انفارمیشن کٹوتی نو روپے، کوئی کالر ٹیون کٹوتی تین روہے اسی طرح اور سروسز بھی تھی چنانچہ اس کا سو روپے کا بیلنس تین دن میں بغیر کال کیے ختم ہوجاتا تھا حالانکہ انکے پاس سادہ سا بٹنوں والا موبائل ہے. ان پڑھ اور سیدھی سی عورت ہیں جنہیں کال سننے اور دو چار نمبروں پر کال کرنے کے علاوہ کچھ نہیں آتا. اس غریب عورت سے یہ ارب پتی ملٹی نیشنل کمپنی روزانہ 35 روپے کی ڈکیٹی کررہی ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں-

انکی تو خیر سروسز میں نے بند کردی لیکن ایک بات سوچنے والی ہے کہ ملک میں صرف موبی لنک کے چار کروڑ یوزر ہیں اگر کمپنی ایک کروڑ نمبرز پر ہی یہ سروسز خود ایکٹو کردیتی ہے تو روزانہ پینتیس کروڑ روپیہ عوام کی جیب سے نکل جاتا ہے اور عوام بے چاری گالیاں دیتی رہتی ہے اور لوڈ کروا کروا کر ان حرام خوروں کا پیٹ بھرتی رہتی ہے. جن لوگوں نے اس پر ایکشن لینا ہے وہ ماہانہ اپنا حصہ لے کر اے سی والے دفتر میں انجوائے کررہے ہیں.

(جو لوگ اپنے موبی لنک نمبر پر چیک کرنا چاہتے ہیں کہ کون کون سی سروس ایکٹو ہے وہ #6611* ڈائل کریں پھر ایک ملا کر ایکٹو سروسز لسٹ چیک کرلیں. بند کرنے کے لیے تین ملا کر سب کو باری باری ڈی ایکٹیویٹ کرلیں)

منقول

”ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے، سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پت...
11/07/2024

”ایک وقت تھا جب گاؤں کے سب لوگ بس میں بیٹھ کر شہر جایا کرتے تھے،
سڑک پر چلتی بس جب اپنا مخصوص ہارن بجاتی تو گھروں میں پتہ چلتا کہ پہلا ٹائم گزر رہا ہے،
کسی کو اپنے ہاں مہمان آنے کی اطلاع ہوتی اور کسی کو اپنے گھر بیٹھے مہمان کو روانہ کرنے کی فکر ہوتی
اور پھر وقت بدل گیا۔
روڈ بدل گٸے، لوگ بدل گٸے، محبتیں بدل گٸیں، بسیں بدل گئیں،
سائیکلیں ٹھکانے لگ گٸیں، درخت کٹ گٸے، چِڑیاں اُڑ گئیں، چہچہاہٹ تھم گئی، پیدل والے رستوں پر گھاس اُگ گٸی،
اور پھر گاؤں کے لوگ آپس میں بیگانے ہو گٸے، ایک دوسرے کی پرواہ ختم ہو گٸی، اور یوں ایک حسِین زمانے کا اختتام ہو گیا“

09/07/2024

فحش ویب سائٹس پر حقیقی زندگی کا شاید ہی کوئی ایسا شعبہ یا تعلق ہو جسے جنسیت کا موضوع نہ بنایا گیا ہو حتی کہ محرم رشتوں کو بھی نہیں بخشاگیا۔ کوئی بھی رشتہ اور معاشرتی تعلق محفوظ نہیں چھوڑا گیا۔ ہر چلتی پھرتی عورت کو ایک "موقع" بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔

اب آپ خود سوچیں کہ یہ سب گند جو اب اسقدر عام ہے اور نہایت آسانی سے موبائل، ٹیب، لیپ ٹاپ وغیرہ پر محض دو چار کلکس کے فاصلے پر ہے ، اسے دیکھ کر ایک نوجوان جب گھر سے نکلے گا تو خواتین کو کس نظر سے دیکھے گا؟ اور خاص طور پر ان خواتین کو جنکا حلیہ بھی ان سے ملتا جلتا ہو جن کو دیکھ کر ابھی وہ ہٹا ہے؟ اور وہ نوجوان جسکی شادی میں سو قسم کی رکاوٹیں ہیں؟

باہر کو تو چھوڑیں، جھرجھری تو یہ سوچ کر آتی ہے کہ وہ اپنے گھر کی خواتین کو کس نظر سے دیکھتا ہو گا؟ اپنی ملازمہ کے بارے میں کیا سوچتا ہو گا؟ ہر لڑکی کو "بکاؤ مال" کیوں نہ سمجھے گا؟
ایک لڑکی کو ہر جگہ سیکشؤل ہراسمنٹ کا دھڑکا کیوں لگا رہتا ہے؟ "می ٹو" کی اتنی بھرمار کیوں ہو گئی ہے؟ copied

شوہر کی بیوی سے اور بیوی کی شوہر سے "توقعات" اتنی غیر حقیقت پسندانہ کیوں ہو گئی ہیں؟ شوہر باہر کیوں منہ ماری کرتا ہے؟ بیوی میں طوائف کیوں تلاش کرتا ہے؟ بیوی کو دوسرے مردوں میں کشش کیوں محسوس ہوتی ہے؟

سکول، کالج، یونیورسٹی، آفس، ورکشاپ، فیکٹری، حتی کہ عبادت گاہیں،چرچ مندر تک رقص ابلیس سے کیوں آلودہ ہیں؟
ہم کس پستی تک پہنچ چکے ہیں اور کہاں تک مزید گرنا ہے، اسکی وجہ آپکے ہاتھ میں ہے۔

آئیے ! اپنی اصلاح کریں۔ اولاد پہ نظر رکھیں۔ دین کی تعلیم دیں تاکہ وہ والدین کو بوجھ نہیں ذمہ داری سمجھیں۔ بے شک بہت کچھ بگڑ چکا ہے مگر بہت کچھ بگڑنے سے بچایا جا سکتا ہے تاکہ مزید درندے پیدا نہ ہوں۔
اللہ ہم سب کو پاکیزہ اور صالح زندگی نصیب فرمائے۔ آمین. منقول ۔۔

شاندار موقع  بدھلہ روڈ پر کمرشل دوکان برائے فروخت فرنٹ 13فٹ۔ لمبائی 39 فٹ بدھلہ روڑ نزد پل ڈنڈے والا خواہشمند رابطہ کریں...
04/07/2024

شاندار موقع
بدھلہ روڈ پر کمرشل دوکان برائے فروخت فرنٹ 13فٹ۔ لمبائی 39 فٹ
بدھلہ روڑ نزد پل ڈنڈے والا
خواہشمند رابطہ کریں
03008335898 شکیل احمد

30/06/2024
17/06/2024

زی الیکٹرو کی طرف سےوقت کے فرعون اور یزیدوں کو چھوڑ کر باقی تمام اہل وطن کو عید کی ڈھیروں خوشیاں مبارک ہوں

28/05/2024

‏جسے ہم ساری حیاتی مطالعہء پاکستان سمجھ کر پڑھتے رہے۔۔۔اب پچھلی عُمرے آ کر پتا چلا ہے کہ وہ تو "مغالطہء پاکستان" تھا

22/03/2024

‏ذات پات کا نظام ہندوؤں کو برہمن، کھتری، ویش اور شودر کے نام سے چار طبقوں میں تقسیم کرتا ہے۔
ذات پات کا نظام پاکستانیوں کو اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ/بیوروکریسی، سیاستدان اور عام عوام کے نام سے چار طبقوں میں تقسیم کرتا ہے۔
یہاں کے عام عوام شودر کیٹیگری کے equivalent ہوتے ہیں!! 🥴☹

14/03/2024
Kam check karo kanjron k
09/02/2024

Kam check karo kanjron k

08/02/2024

‏بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ☆

وَمَكَـرُوْا وَمَكَـرَ اللّـٰهُ ۖ وَاللّـٰهُ خَيْـرُ الْمَاكِرِيْنَ (54)
اور انہوں نے خفیہ تدبیر کی اور اللہ نے بھی خفیہ تدبیر فرمائی، اور اللہ بہترین خفیہ تدبیر کرنے والوں میں سے ہے۔

سورۃ آل عمران (مدنی — کل آیات 200)

Address

Allu Multan
60000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Zee Electro posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category