17/06/2026
2 محرم الحرام وہ دن ہے جب قافلۂ امام حسینؑ میدانِ کربلا کے قریب پہنچا۔ یہ وہ ایام ہیں جو ہمیں حق، صبر، وفا اور قربانی کا درس دیتے ہیں۔ امام حسینؑ نے دینِ اسلام کی بقا اور حق کی سربلندی کے لیے اپنے اہلِ بیتؑ اور جانثار ساتھیوں کے ساتھ عظیم قربانی پیش کی۔
محرم کا ہر دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ظلم کے سامنے سر نہ جھکایا جائے اور ہمیشہ سچائی کا ساتھ دیا جائے۔ کربلا کا پیغام انسانیت، عدل اور وفاداری کا پیغام ہے جو قیامت تک زندہ رہے گا۔
السلام علی الحسینؑ، وعلی علی بن الحسینؑ، وعلی اولاد الحسینؑ، وعلی اصحاب الحسینؑ 🖤
یا حسینؑ 🏴