Digital Hub

Digital Hub Digital Hub PK LTD is an online Education and services provider platform. Here we are given online education. Most courses on this platform are free.

Learn advance digital skills and make yourself proud
E-commerce
Digital Marketing
Web Designing
Social Media Management
2D animation
Copywriting
Project Management
AI and Freelancing This company is made for people who want to learn any skill online. There are also some paid courses, which have reasonable price. The purpose of this company is to provide the-education for which some instructors are hired and their work is also paid.

ہماری سیلز ٹریننگ کا آج سے آغاز ہوچکا ہے۔ دعا ہے کہ جو لوگ اس میں شامل ہوئے ان کے لئے یہ فائدہ مند رہے۔ آمین
07/04/2026

ہماری سیلز ٹریننگ کا آج سے آغاز ہوچکا ہے۔ دعا ہے کہ جو لوگ اس میں شامل ہوئے ان کے لئے یہ فائدہ مند رہے۔ آمین

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترےوہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہوPakistan Day ❤️
23/03/2026

خدا کرے کہ میری ارضِ پاک پہ اترے
وہ فصلِ گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو

Pakistan Day ❤️

تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔تقبل اللہ منا ومنکم!ٹیم ڈیجیٹل ہب
21/03/2026

تمام اہل اسلام کو عیدالفطر کی خوشیاں مبارک ہوں۔
تقبل اللہ منا ومنکم!

ٹیم ڈیجیٹل ہب

19/02/2026
Congrats Team Pakistan ! 🤩
07/02/2026

Congrats Team Pakistan ! 🤩

یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنتجنت کبھی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔
05/02/2026

یارانِ جہاں کہتے ہیں کشمیر ہے جنت
جنت کبھی کافر کو ملی ہے نہ ملے گی۔


01/02/2026

گولڈ، سلور اور کرپٹو کی دھڑام سے گرتی قیمتوں نے واقعی بہت سے لوگوں کو ذہنی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ جو لوگ کل تک خود کو محفوظ سمجھ رہے تھے، آج وہ کنفیوژن کا شکار ہیں کہ پیسے روکیں، نکالیں یا مزید لگائیں۔ اصل مسئلہ یہ نہیں کہ مارکیٹ گری ہے، اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم نے اکثر سارا انحصار ایک ہی جگہ پر کر دیا ہوتا ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ کوئی بھی مارکیٹ ہمیشہ اوپر نہیں جاتی۔ کبھی گولڈ گرتا ہے، کبھی کرپٹو، کبھی بزنس سست پڑ جاتا ہے۔ مسئلہ تب بنتا ہے جب انسان اپنے سارے پیسے ایک ہی ٹوکری میں ڈال دے۔ اگر وہ ٹوکری گر جائے تو سب کچھ ساتھ ہی زمین پر آ جاتا ہے۔ اسی لیے بڑے سرمایہ کار ہمیشہ رسک کو تقسیم کرتے ہیں، ختم نہیں کرتے بلکہ پھیلا دیتے ہیں۔

سادہ اور آزمودہ حل یہی ہے کہ سرمایہ کاری کو تین حصوں میں بانٹ لیا جائے۔ ایک حصہ فزیکل بزنس میں ہو، جیسے دکان، سروس، زمین یا کوئی ایسا کام جس سے کیش فلو بنتا رہے۔ دوسرا حصہ میٹلز میں ہو، خاص طور پر گولڈ اور سلور، جو لمبے عرصے میں ویلیو محفوظ رکھتے ہیں۔ تیسرا حصہ کرپٹو یا ڈیجیٹل اثاثوں میں ہو، جو رسکی ضرور ہیں لیکن موقع بھی بڑا دیتے ہیں۔

فزیکل بزنس کا فائدہ یہ ہے کہ چاہے مارکیٹ گرے یا چڑھے، روزمرہ آمدن چلتی رہتی ہے۔ کرایہ، سیل یا سروس کی صورت میں پیسہ آتا رہتا ہے۔ گولڈ اور سلور مشکل وقت میں سہارا بنتے ہیں، یہ وہ اثاثے ہیں جو تاریخ میں کبھی صفر نہیں ہوئے۔ کرپٹو تیزی سے اوپر نیچے جاتا ہے، لیکن اگر اس میں محدود اور سوچ سمجھ کر سرمایہ لگایا جائے تو یہی اتار چڑھاؤ موقع بن جاتا ہے۔

آج مسئلہ یہ نہیں کہ مارکیٹ کریش کر گئی ہے، مسئلہ یہ ہے کہ ہم جذبات میں آ کر فیصلے کرتے ہیں۔ نہ پورا ڈرنا حل ہے اور نہ ہی اندھا رسک لینا۔ اصل عقل مندی بیلنس میں ہے۔ تھوڑا بزنس، تھوڑا میٹل، تھوڑا کرپٹو۔ یہی فارمولا ذہنی سکون بھی دیتا ہے اور مالی تحفظ بھی۔

یاد رکھیں، دولت وہ نہیں جو ایک دن میں دوگنی ہو جائے، دولت وہ ہے جو مشکل وقت میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہے۔ جو لوگ آج گھبرا کر سب کچھ بیچ رہے ہیں، کل وہی لوگ پچھتائیں گے۔ سمجھداری اسی میں ہے کہ شور سے دور رہ کر، پلان کے ساتھ چلیں اور اپنے پیسوں کو مختلف جگہوں پر کام میں لگائیں۔







31/01/2026

Job
Or
Business???

30/01/2026

جمعہ مبارک
سورہ الکہف کی تلاوت کرلیجئے

30/01/2026

کمانے کے 15 اٹل اصول
کمانا (Earning) کوئی فن نہیں، یہ ایک میکانزم ہے۔ دنیا آپ کو اس لیے پیسے نہیں دیتی کہ آپ "اچھے" ہیں یا "ضرورت مند" ہیں۔ دنیا آپ کو پیسے تب دیتی ہے جب آپ اس کے منہ سے نوالہ چھیننے کی صلاحیت رکھتے ہوں یا اس کی کوئی ایسی مشکل حل کریں جس کے لیے وہ تڑپ رہی ہو۔
یہ ہیں کمانے کے 15 بے رحمانہ اور اٹل اصول

1-آپ کو آپ کی محنت کے نہیں، آپ کی "ویلیو" کے پیسے ملتے ہیں۔
یہ سب سے بڑا جھوٹ ہے کہ "محنت کرو تو پیسہ ملے گا"۔ ایک مزدور 12 گھنٹے پتھر توڑ کر بھی غریب رہتا ہے۔ پیسہ "مشکل کام" کا نہیں، "نایاب کام" کا ملتا ہے۔ اپنی ویلیو (Value) بڑھائیں، محنت نہیں۔
2-وقت بیچنا بند کریں، پروڈکٹ بیچیں۔
اگر آپ گھنٹوں کے حساب سے کماتے ہیں (تنخواہ)، تو آپ کی کمائی کی ایک حد (Cap) ہے۔ امیر وہ ہوتا ہے جو سوتے ہوئے بھی کمائے۔ ایسا سسٹم، پروڈکٹ یا اثاثہ بنائیں جو آپ کے وقت کا محتاج نہ ہو۔
3-گمنامی (Anonymity) غربت ہے۔
اگر دنیا نہیں جانتی کہ آپ کون ہیں اور کیا کرتے ہیں، تو آپ کبھی امیر نہیں ہو سکتے۔ "جو دکھتا ہے، وہ بکتا ہے"۔ اپنی مارکیٹنگ بے شرمی سے کریں۔ شور مچائیں، توجہ حاصل کریں اور پھر اس توجہ کو کیش کریں۔
4-درد (Pain) پیسے کا سب سے بڑا محرک ہے۔
لوگ خوشی کے لیے پیسے خرچ کرتے ہیں، لیکن درد سے نجات کے لیے وہ سارا پیسہ خرچ کر دیتے ہیں۔ وہ کاروبار کریں جو لوگوں کی بڑی تکلیف، خوف یا مجبوری کا حل ہو۔ پین کلر بیچیں، وٹامن نہیں۔
5-ایک آمدنی کا ذریعہ معاشی خودکشی ہے۔
اگر آپ کی آمدنی صرف ایک جگہ (ایک نوکری یا ایک کلائنٹ) سے آ رہی ہے، تو آپ تباہی سے صرف ایک قدم دور ہیں۔ کم از کم 3 سے 5 ذرائع آمدن بنائیں۔ جب ایک خشک ہو، تو دوسرا بہتا رہے۔
6-شرم (Shame) کو بینک میں جمع نہیں کرایا جا سکتا۔
بیچنے میں، پیسے مانگنے میں، یا اپنا کام دکھانے میں شرم کرنا غریبوں کی نشانی ہے۔ کاروباری دنیا میں "بے شرم" ہونا ایک خوبی ہے۔ اگر آپ مانگیں گے نہیں، تو آپ کو ملے گا نہیں۔
7-مہارت (Skill) ڈگری سے زیادہ مہنگی کرنسی ہے۔
بازار میں ڈگریوں کی بھر مار ہے، اس لیے وہ سستی ہیں۔ لیکن مخصوص مہارتیں (جیسے کاپی رائٹنگ، سیلز، کوڈنگ) نایاب ہیں۔ ایسی مہارت سیکھیں جو مشکل ہو اور جس کی طلب زیادہ ہو۔
8-پیسہ رفتار (Speed) کا عاشق ہے۔
جو آئیڈیا آج لاکھوں کا ہے، کل کوڑیوں کا ہو سکتا ہے۔ مارکیٹ انتظار نہیں کرتی۔ اپنے منصوبوں پر تیزی سے عمل کریں۔ "پرفیکٹ" ہونے کا انتظار نہ کریں، کچا پکا بیچنا شروع کریں اور راستے میں ٹھیک کریں۔
9-آئیڈیا کوڑی کا ہے، عمل (Ex*****on) سب کچھ ہے۔
دنیا میں ہر دوسرے شخص کے پاس "بزنس آئیڈیا" ہے۔ آئیڈیا کی قیمت صفر ہے۔ پیسہ اس کا ہے جو اس آئیڈیا کو حقیقت میں بدلنے کی ہمت اور استقامت رکھتا ہے۔
10-دوسروں کی جیب میں ہاتھ ڈالنا سیکھیں (اخلاقی طور پر)۔
پیسہ پرنٹ نہ کریں، اسے ٹرانسفر کریں۔ پیسہ لوگوں کی جیبوں میں پڑا ہے۔ آپ کا کام یہ ہے کہ اسے وہاں سے نکال کر اپنی جیب میں کیسے لائیں۔ اس کے لیے آپ کو قائل کرنے (Persuasion) کا فن سیکھنا ہوگا۔
11-اخراجات کم کر کے امیر نہیں ہوا جا سکتا۔
آپ چائے چھوڑ کر کروڑ پتی نہیں بن سکتے۔ بچت کی ایک حد ہے، کمانے کی کوئی حد نہیں۔ اپنی توانائی 100 روپے بچانے پر نہیں، 10,000 روپے مزید کمانے پر لگائیں۔ فوکس آمدنی (Income) پر رکھیں، اخراجات پر نہیں۔
12-مفت کام کرنا جرم ہے۔
اگر آپ کسی کام میں ماہر ہیں، تو اسے مفت میں کبھی نہ کریں۔ دوستی یاری میں مفت کام کرنا اپنی صلاحیت کی توہین ہے۔ ہر کام کا معاوضہ طے کریں، چاہے وہ چھوٹا ہی کیوں نہ ہو۔
13-لیوریج (Leverage) کا استعمال کریں۔اکیلا انسان صرف دال روٹی کما سکتا ہے۔ بڑی دولت کمانے کے لیے لیوریج چاہیے یعنی دوسرے لوگوں کا وقت (ملازمین)، دوسرے لوگوں کا پیسہ (سرمایہ کاری)، یا ٹیکنالوجی (سافٹ ویئر/انٹرنیٹ)۔
14-مسائل (Problems) چھپائیں نہیں، ڈھونڈیں۔
جہاں مسئلہ ہے، وہیں پیسہ ہے۔ شکایات کرنے کی بجائے، مسائل کو مواقع کی نظر سے دیکھیں۔ گندی نالی صاف کرنا برا کام ہے، لیکن "صفائی کمپنی" بنانا کروڑوں کا بزنس ہے۔
15-نیٹ ورک (Network) ہی نیٹ ورتھ ہے۔
آپ کی کمائی ان 5 لوگوں کی اوسط ہوتی ہے جن کے ساتھ آپ اٹھتے بیٹھتے ہیں۔ غریب دوستوں کے ساتھ بیٹھ کر آپ صرف مہنگائی کا رونا روئیں گے۔ امیروں کے ساتھ بیٹھیں، آپ کو کمانے کے نئے نئے طریقے ملیں گے۔
تو پھر کیا خیال ہے، متفق ہیں تو کمنٹس میں لکھیں،
I am in.

منقول


Address

Lytchett House, 13 Freeland Park, Wareham Road
Poole
BH166FA

Telephone

+923150604270

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Hub posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Hub:

Share