Tags book

Tags book Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Tags book, Computer Company, London.

26/03/2024
26/03/2024
26/03/2024
26/03/2024
26/03/2024

آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام! جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان ...
01/09/2021

آج کی پوسٹ ان دیہاڑی داروں کے نام!
جو ہفتے میں ایک دفعہ اپنی بیٹی کا پسندیدہ انڈے والا بند کباب لاتے ہیں اور ساتھ اعلان بھی کرتے ہیں کہ انکا پسندیدہ کھانا تو بس روٹی اور چٹنی ہے۔۔۔

آج کی پوسٹ ان عظیم مَردوں کے نام!
جو رات کو اپنے چھالے بھرے ہاتھوں سے , اپنی ماں، بہن، بیوی، بیٹی کے لیۓ گرما گرم مونگ پھلی لاتے ہیں اور ساتھ بیٹھ کر قہقہے لگا کر کہتے ہیں، "تم لوگ کھاٶ میں تو راستے میں کھاتا آیا ہوں" ۔۔۔۔

آج کی پوسٹ ان عظیم جوانوں کے نام!
جو شادی کے چند دن بعد پردیس کی فلایٹ پکڑتے ہیں اور پیچھے رہ جانے والوں کا ATM بن جاتے ہیں. جنہیں اپنی بیوی کی جوانی اور اپنے بچوں کا بچپن دیکھنے کا موقع ہی نہیں ملتا۔۔۔۔

آج کی پوسٹ ان سب مزدوروں، سپروائزروں اور فیلڈ افسروں کے نام!
جو دن بھر کی تھکان کے ٹوٹے بدن کے باوجود، اپنے بیوی بچوں کے مسکراتے چہرے دیکھنے کے لیۓ رات کو واٹس ایپ (voice app)کال کرنا نہیں بھولتے۔۔۔۔

آج کی پوسٹ ان سب دکانداروں اور سیلزمینوں کے نام!
جو سارا سارا دن اپنے وجود کے ساتھ لیڈیز سوٹ لگا کر کہتے ہیں، "باجی دیکھیں کیسا نفیس پرنٹ اور رنگ ہے" ۔۔۔۔

آج کی پوسٹ ان سب عظیم مَردوں کے نام!
جو ملک کے کسی ایک کونے سے ڈراٸیو شروع کرتے ہیں اور پورے پاکستان میں اشیاء تجارت دے کر آتے ہوۓ اپنی بیٹی کے لیۓ کسی اجنبی علاقے کی سوغات لانا نہیں بھولتے

آج کی پوسٹ ان معزز افسران کے نام!
جو ویسے تو ناک پر مکھی نہیں بیٹھنے دیتے، مگر اپنے بچوں کے رزق کے لیۓ سینٸیر اور سیٹھ کی گالیاں کھا کر بھی مسکرا دیتے ہیں۔۔۔۔

آج کی پوسٹ ان عظیم کسانوں کے نام!
جو دسمبر کی برستی بارش میں سر پر تھیلا لیۓ پگڈنڈی پھر کر کسی کھیت سے پانی نکالتے ہیں اور کسی میں ڈالتے ہیں۔۔۔۔

آج کی پوسٹ میرے والد صاحب کے نام!!!
جنہوں نے مجھے زندگی دی اور زندگی بنا کر بھی دی

آج کی پوسٹ ہر اُس نیک، نفس، ایماندار اور محبت کرنے والے باپ، بھائی، شوہر اور بیٹے کے نام
جو اپنے لیۓ نہیں اپنے گھر والوں کے لیۓ کماتے ہیں۔۔۔۔

جن کا کوئی عالمی دن نہیں ہوتا۔۔۔۔۔۔۔۔
مگر ہر دن ان کے لیۓ عالمی دن ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

24/08/2021

Address

London

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tags book posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tags book:

Share