18/01/2026
فیس بک پیج پر کام کرنا بہتر ہے یا پروفیشنل ڈیش بورڈ کے ساتھ آئی ڈی پر؟ اس بارے میں تفصیل سے بات کرتے ہیں۔
اگر آپ آئی ڈی پر کام کرتے ہیں تو آپ کو ٹولز بھی دستیاب ہیں اور اس کی ریچ پیج سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ آپ گروپ میں پوسٹ کرنا آسانی سے کر سکتے ہیں۔ جو دوست آپ آئی ڈی پر ایڈ کرتے ہیں، وہ خودبخود فالورز میں تبدیل ہو جاتے ہیں، یعنی آپ 5 ہزار فالورز آسانی سے حاصل کر سکتے ہیں۔
لیکن اس کے کچھ نقصانات بھی ہیں:
* آپ آئی ڈی کو پیج کی طرح منتقل نہیں کر سکتے اور ہر جگہ لاگ ان کرنا ضروری ہوتا ہے۔
* جس نام سے آپ کی آئی ڈی ہے، اس سے ہی بینک وغیرہ کے معاملات کرنے ہوں گے۔
* فیس بک آئی ڈی پر اکثر بلاوجہ پابندیاں لگا دیتا ہے، جس سے پریشانی ہو سکتی ہے۔ کبھی کبھار تو اکاؤنٹ مکمل طور پر معطل بھی ہو جاتا ہے۔
اب اگر ہم پیج کی بات کریں تو یہ ہر جگہ منتقل ہو جاتا ہے اور اس کا نام کچھ بھی ہو، اس سے فرق نہیں پڑتا۔ لیکن پیج پر فالورز آپ کو محنت سے لانے پڑتے ہیں اور ہر گروپ میں پیج سے پوسٹ کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔
چاہے آپ آئی ڈی پر کام کریں یا پیج پر، دونوں کے اچھے اور برے پہلو ہوتے ہیں۔ اس لیے جب بھی کوئی فیصلہ کریں، دونوں طرف کے فوائد اور نقصانات پر غور کریں۔ کیونکہ زندگی میں مسائل اور آسانیاں ہمیشہ ساتھ ساتھ چلتی ہیں۔
Send a message to learn more