16/03/2026
شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد امین شہید رحمہ اللہ
1946 میں سرہ ناکہ، اورکزئی ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ بعد میں شاہو وام، ضلع ہنگو میں اپنی زرعی زمینوں پر گھر اور مدرسہ یوسفیہ بنا کر رہائش اختیار کی۔
محمد امین بن تاج الدین۔ والد کا سایہ 6 یا 7 سال کی عمر میں اور والدہ کا 11 سال کی عمر میں سر سے اٹھ گیا۔ 1968 میں شادی ہوئی۔ دو بیٹے اور چار بیٹیاں ہیں، جبکہ ایک بیٹا بچپن میں وفات پا گیا۔
ابتدائی تعلیم اپنے علاقے میں حاصل کی۔ پانچویں تک عصری تعلیم ہنگو کے ایک مدرسے سے مکمل کی۔ دینی تعلیم کے لیے مولانا عبد الغفار کوہاٹی کے پاس گئے اور بعد میں علامہ محمد یوسف بنوری سے دورہ حدیث اور تخصص فی الحدیث حاصل کی۔ علامہ بنوری کے ساتھ تصنیف و تالیف، درس و تدریس اور نظامت کے امور بھی انجام دیتے رہے۔
اساتذہ:
1. مولانا محمد یوسف بنوری
2. مولانا ادریس میرٹھی
3. مفتی ولی حسن ٹونکی
4. مولانا عبد الغفار کوہاٹی
5. مولانا عبد اللہ درخواستی
6. مفتی رشید احمد لدھیانوی
(رحمہم اللہ علیہم)
تصانیف:
1. نثر الازہار
2. مسانید الامام ابی حنیفہ
3. ارشاد الحلیم
4. مقالات امین (غ م)
5. التعلیقات علی شرح النقایہ (غ م)
6. مکاتیب ہدایت (غ م)
7. منتخبات امین (غ م)
8. آثار الصحابہ فی الکتب السبعہ (غ م)
تصوف و سلوک:
1. مولانا عبدالعزیز رائے پوری
2. خلیفہ
غلام رسول
3. مولانا سراج الیوم سواتی
4. مولانا فضل محمد سواتی
5. مولانا محمود صندلی
(رحمہم اللہ علیہم)
شہادت:
11 جون 2009، بروز جمعرات