06/08/2026
یہ حادثے سے ایک سیکنڈ پہلے کی ویڈیو ہے۔
صاف دیکھا جا سکتا ہے بائیک ہائی وے کے یو ٹرن سے اچانک روڈ پر آ رہا ہے، اس سچویشن میں بس والا اگر مقررہ رفتار 100/80 پر بھی ہوتا تو انہیں بچانا ناممکن تھا۔ پھر وہی ہوا، چاروں بچے بس تک آ کر روندے گئے اور جان کی بازی ہار گئے۔
اگر وہ روڈ پر آنے سے پہلے ایک نظر دیکھ لیتے تو آج زندہ سلامت ہوتے،
حادثے کے بعد مشتعل افراد نے بس کی توڑ پھوڑ کی تاہم بس میں لگے کیمرے نے حقیقت حال واضع کردی۔
سڑک غلطی معاف نہیں کرتی، یہ افسوسناک واقعہ بہاولنگر کا ہے۔
دیہی علاقوں میں جہالت کی وجہ سے ہر دوسرے گھر میں ایک "فوج" تیار ہو رہی ہے، ان کے پاس وسائل کم ہوتے ہیں اسی لئے بچوں کو جلد از جلد کار آمد بنانے اور گھر کے کام کاج پر لگانے کیلئے کیلئے بائیکس تھما دینا تو معمولی ہے، آپ کو اس عمر کے بچے سواریوں والا موٹر سائیکل رکشہ چلاتے ہوئے بھی عام نظر آ جائینگے، حد یہ ہے کہ زمیندار لوگ کم عمری میں ہی بچوں کو ٹریکٹر ٹرالی چلانا سکھا کر سڑکوں پر بھی کھلا چھوڑ دیتے ہیں۔
اس حادثے کی وجہ جہاں کم عمر ڈرائیونگ یا نا تجربہ کاری ہے وہاں ایسے والدین کی لاپروائی کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا جو "سستی لیبر" کے چکر میں بچوں کی لائن تو لگا دیتے ہیں لیکن ان کے پاس تعلیم و تربیت کا وقت نہیں۔afsos hi ho skta hy