Muhammad Nafees Ullah

Muhammad Nafees Ullah Seeking opportunities for learning and earning.

03/07/2025
Lakson Medical ComplexSamsung Galaxy j7 pro
03/07/2025

Lakson Medical Complex

Samsung Galaxy j7 pro

30/06/2025

نونہال سے مکالمہ
آصف محمود

یہ علی امین گنڈا پور تمہارا وزیر اعلی ہے ۔ ایسے آدمی کو وزیر اعلی بنانا یہ انسانی شعور کی توہین نہیں ؟
گنڈا پور کو چھوڑو ، تم ہمارے خان کو دیکھو۔

تم نے پنجاب جیسا صوبہ عثمان بزدار کو سونپ دیا۔ کیا اس سے بڑی مضحکہ خیز حرکت کوئی ہو سکتی ہے؟ کہاں ہے اب عثمان بزدار؟
عثمان بزدار کو چھوڑو ، تم ہمارے خان کو دیکھو۔

تم نے وزارت اطلاعات فواد چودھری کو دے دی کیا یہ تھا تمہارا حقیقی چہزہ؟
فواد چودھری ک چھوڑو تم ہمارے خان کو دیکھو۔

تم نے پرویز الہی جیسے روایتی سیاست دان کو جسے ایک زمانے میں تم ہی پنجاب کا سب سے بڑا ڈاکو کہا کرتے تھے پارٹی کا اہم عہدہ دے دیا، کیا یہ تبدیلی تھی؟
پرویز الہی کو چھوڑو ، تم ہمارے خان کو دیکھو۔

تم نے نواز شریف کے کرپشن کے مقدمات کا دفاع کرنے والے نواز شریف کے وکیل کو پارٹی کا جنرل سیکرٹری بنا دیا؟
تم سلمان اکرم راجہ کو چھوڑو ، آصف بھائی ، تم ہمارے کپتان کو دیکھو۔

تم نے فردوس عاشق اعون کو بھی وزارت دے دی؟
تم فردوس عاشق اعوان کو چھوڑو ، تم ہمارے کپتان کی بات کرو۔

تمہاری ساٹھ فی صد کابینہ دوسری پارٹیون سے ائے لوگوں پر مشتمل تھی ، کیا یہ تبدیلی تھی؟
تم ان لوٹوں کو چھوڑو آصف بھائی ، تم ہمارے کپتان کی بات کرو۔

تم نے وزارت قانون ایم کیو ایم کے بندے کو دے دی؟
تم فروغ نسیم کو چھوڑو ، تم ہمارے کپنان کی بات کرو۔

تم نے کتنےلوٹوں کو تبدیلی کا دلہا بنایا؟
آصف بھائی لوٹوں پر لعنت بھیجو تم ہمارے کپتان کی بات کرو۔

( یہاں آ کر نونہال بھائی نے ایک لمحے کو سنجیدہ اور مدبر ہونے کی پوری کوشش کرتے ہوئے کہا : دیکھو آصف بھائی جب اوپر کپتان ٹھیک ہوتا ہے تو نیچے سب کچھ ٹھک ہوتا ہے۔ اس لیے یہ اہم نہیں کہ ٹیم میں لوٹے کتنے تھے ، اہم یہ ہے کہ ٹیم کا کپتان کون ہے۔ بس تم ہمارے کپتان کی بات کرو)۔

اچھا تمہارے کپتان کی بات کر لیتے ہیں ،ا س نے وزارت عظمی میں کون سا اچھا اور برا کام کیا ، ذرا یہ گنوا دو؟
آصف بھائی تم بغض کا شکار ہو گئے ہو ، بھلا ایک اکیلا کپتان کیا کرے جب اس کے ساتھی ہی چور تھے۔ کپتان تو چاہتا تو ساری عمر شہزادوں کی طرح لندن میں گزار سکتا تھا ، بے چارا قوم کی خاطر دھکے کھاتا رہا۔ قصور کپتان کا نہیں ، اس کی ٹیم ہی نالائق ہے)۔

لیکن تم تو کہہ رہے تھے ٹیم کے لوٹے غیر اہم ہوتے ہیں اصل چیز صرف کپتان ہوتا ہے؟
تمہیں کہا ہے نا آصف بھائی تم ایسی باتیں نہ کرو ، بس تم ہمارے کپتان کو دیکھو، لیکن تم تو اس سے بغض رکھتے ہو ، توبہ توبہ ، مرشد سے بغض رکھتے ہو۔


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آصف محمود

29/06/2025
29/06/2025

محلہ نیا قاسم خیل

میں نےسورة عصر کا مطلب ایک برف فروش سے سمجھا جو بازار میں آوازیں لگا رہا تھا کہ  رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا...
26/06/2025

میں نےسورة عصر کا مطلب ایک برف فروش سے سمجھا جو بازار میں آوازیں لگا رہا تھا کہ
رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا رہا ہے
رحم کرو اس شخص پر جس کا سرمایا گھلا جا رہا ہے
اس کی یہ بات سن کر میں نے کہا
یہ ہے " والعصر ان الانسان لفی خسر " کا مطلب
کہ بیشک انسان خسارے میں ہے...عمر کی جو مدت انسانوں کو دی گئی ہے وہ برف کے گھلنے کی طرح تیزی سے گزر رہی ہے
اس کو اگر ضائع کیا جائے یا غلط کاموں میں صرف کر ڈالا جائے تو انسان کا خسارہ ہی خسارہ ہے۔

یہ لحمے عشق و مستی کے ، سدا پابند نہیں رہتے۔۔۔سدا  خوشیاں نہیں رہتیں ، ہمیشہ غم نہیں رہتے۔۔ذرا دیکھو کہ  دروازے پہ____ د...
26/06/2025

یہ لحمے عشق و مستی کے ، سدا پابند نہیں رہتے۔۔۔
سدا خوشیاں نہیں رہتیں ، ہمیشہ غم نہیں رہتے۔۔

ذرا دیکھو کہ دروازے پہ____ دستک کون دیتا ہے
محبت ہو تو کہہ دینا ____یہاں اب ہم نہیں رہتے۔۔🖤🙂

قاسم خیل جدید
25/06/2025

قاسم خیل جدید

Address

Shahmansoor
Swabi
23650

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad Nafees Ullah posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category