16/06/2026
الحمدللہ! FRDP Enjooz ایک بار پھر یونین کمیٹی 08 سعیدآباد کے عوام کی خدمت کے لیے ہمارے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
آج FRDP کے نمائندہ سمیع اللہ صاحب سے ایک اہم ملاقات ہوئی، جس میں آنے والے مون سون سیزن اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر حفاظتی اقدامات، عوامی آگاہی اور امدادی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر سمیع اللہ صاحب نے یقین دہانی کرائی کہ FRDP یو سی 08 سعیدآباد کے عوام کو سیلابی خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی تیاری، تربیت، آگاہی اور ضرورت کے وقت مالی و امدادی تعاون فراہم کرے گی۔ انشاءاللہ اس مشترکہ کاوش سے ہماری یونین کمیٹی کے لوگ زیادہ محفوظ اور باخبر رہیں گے۔
ہم عوام کی جان و مال کے تحفظ اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھیں گے۔
آصف علی کوھارو
چیئرمین یونین کمیٹی 08 سعیدآباد