I.T in Urdu

I.T in Urdu I.T Knowledge in Urdu Found all kinds of Latest Software Reviews, E-Books, Apps and many more in English and Urdu.

السلام علیکم تمام دوستوں جو کاروبار سے منسلک ہیں انکی آگاہی کے لیے۔کچھ عرصہ پہلے کی طرح آج بھی نام نہاد بزنس ٹائیکون میگ...
04/09/2024

السلام علیکم
تمام دوستوں جو کاروبار سے منسلک ہیں انکی آگاہی کے لیے۔

کچھ عرصہ پہلے کی طرح آج بھی نام نہاد بزنس ٹائیکون میگزین کی طرف سے کال موصول ہوئی جو غالباً کراچی سے ہیں۔
السلام علیکم :
و علیکم السلام:
جی کیسے ہیں آپ؟
اللہ پاک کا شکر۔
ہم بزنس ٹائکون میگزین کی طرف سے کال کر رہے ہیں اور آپکا انٹرویو کرنا چاہتے ہیں۔
جی پھر آپ اس کے بعد دس بیس ہزار کا تقاضا کریں گے۔
ہاں جی ہر چیز کی پھر کچھ نہ کچھ تو قیمت ادا کرنی پڑتی ہے۔
جی میں تو کوئی بزنس ٹائیکون نہیں نہ ہی کوئی سیلیبیرٹی ہوں۔
سو یو آر ناٹ انٹرسٹڈ؟
یس ڈیفینیٹلی آئی ایم ناٹ۔
۔
تو یہ فیک انٹرویو والے اس اخبار میں آپ کا خیالات چھاپیں گے جس میں کوئی پکوڑے بھی نہ کھائے۔ اگر آپ ان کے ٹریپ میں آئے تو پھر مذہبی ، سیاسی یا کسی نہ کسی طرح آپکو بلیک میل کر کے انٹرویو فیس کا تقاضا کر کے سر درد لگائیں رکھیں گے۔
شکریہ

زندگی میں کبھی بھی امید کا دامن نہ چھوڑیں اور رب کائنات سے دعا کا کنکشن لازمی رکھیں۔ وہ سنتا ہے، نوازتا ہے، وہ سنتا ہے و...
15/08/2024

زندگی میں کبھی بھی امید کا دامن نہ چھوڑیں اور رب کائنات سے دعا کا کنکشن لازمی رکھیں۔ وہ سنتا ہے، نوازتا ہے، وہ سنتا ہے وسیلے پیدا کرتا ہے، وہ سنتا ہے اور دکھ دور کرتا ہے۔
مندرجہ تصویر اسکی قدرت کا ایک نمونہ ہے کہ ایک سوکھے درخت سے کیسے نئی زندگی نے جنم لیا ہے۔
اے اللّٰہ پاک ہمیں ہدایت مانگنے کی توفیق عطا فرما اور ایمان کی مضبوطی عطا فرما۔ آمین

زکوٰۃ کا مصرف رمضان میں صرف راشن/ پیسوں کی تقسیم ہی نہیں۔ اس بار اپنے پیسوں کا مصرف مستحق بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے ک...
03/03/2024

زکوٰۃ کا مصرف رمضان میں صرف راشن/ پیسوں کی تقسیم ہی نہیں۔ اس بار اپنے پیسوں کا مصرف مستحق بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے کریں۔ کروڑوں بچوں کا خواب نئی یونیفارم، بیگ، کتابوں، اچھے پن اور جوتوں کا ہوتا ہے۔ اپنی بساط کے مطابق انکے خواب کو اس انداز میں پورا کرنے کی کوشش کریں کہ انکی عزت نفس متاثر نہ ہو۔
آپ کم از ایک بچے کے لیے ہی سہی لیکن اسکی آسانی کے کیے لازماً کوشش کریں۔ آپ سب کے نزدیک کوئی نہ کوئی سرکاری اسکول / مدرسہ ہو گا۔ آپ اس ادارے کے کسی ذمہ دار معلم سے مل کر یہ ذمہ داری با احسن طریقے سے نبھا سکتے ہیں۔
قرآن پاک کی آیت کا مفہوم ہے کہ علم والا اور بے علم شخص ایک جیسا نہیں ہو سکتا۔
شکریہ

27/02/2024

کہنا یہ تھا اخبار اور ردی پر متبرک نام اور آیات ہوتی ہیں اور قبریں بھی زمین پر ہوتی ہیں ان پر بھی آیتوں والی چادریں پڑیں ہوتیں ہیں۔ اس کے علاوہ اپکے لیڈروں کے متبرک ناموں والی فلیکس بھی کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں پر پائیں جائیں ہیں کبھی یہ سب دیکھ کر ایمان جاگا ہے؟ اگر نہیں جاگا تو قرآن پاک کی تعلیم حاصل کریں اور اسکا مفہوم سمجھیں۔
بغیر ثبوت کے تہمت لگانے والا اور تحقیق کیے بغیر جرم کی سزا سنانے کا حق آپ کو نہیں۔
مزید یہ کہ اپنی بچیوں اور بچوں کی ایسی تربیت کریں کہ انکو اسلامی شعار اور اقدار کا پتا ہو۔ انکو اتنا دنیاوی علم لازمی سکھائیں ڈریس کوڈ کیا ہوتا ہے۔ اگر فارنرز آپکے ملک یا کسی کٹر اسلامی ملک کا وزٹ کرتے ہیں تو انکی روایات کا خیال رکھتے ہیں۔
ہم ایک ایسے دین سے تعلّق رکھنے ہیں جہان انسانوں کے ساتھ جانوروں کے حقوق بھی مقرر ہیں۔ اسلام امن اور سلامتی کا دین ہے اسکا شدت پسندی، دہشت گردی، تنگ نظری سے کوئی تعلق نہیں۔
چغلی، حسد ، غیبت، جھوٹ، فساد اور شدت پسندی وغیرہ سب معاشرتی برائیاں ہیں جنکے بارے میں ہمیں شعور تک نہیں کہ برائیاں کتنا فتنہ پرور ہیں اور معاشرے میں بگاڑ کا سبب ہیں۔
ماں باپ، بہن بھائی ، رشتہ دار، ہمسایے دوست احباب اور معاشرے میں بسنے والے جتنے بھی افراد ہیں کہ جتنے حقوق ہیں ان پر اتنے فرائض بھی واجب ہیں۔ ہمیشہ اپنے حق کی بجائے دوسروں کے حقوق کا بھی سوچیں جو کہ آپ کے فرائض ہیں۔
اپنے بچوں کے صرف کمائی والی مشین نہ بنیں انکو وقت دیں اور کے ساتھ ڈسکس کیا کریں کہ معاشرتی برائیاں کیا ہیں۔ انکے اور ہر وقت تھانے دار بننے کی بجائے دوستانہ رویہ بجی احتیار کریں تاکہ جو محبت اور توجہ گھر پر انکا حق ہے وہ ناجائز طریقے سے گھر سے باہر انکے متلاشی نہ ہوں۔
سچے دل سے بتائیں جو باپ ساری جوانی اپکی پرورش پر مشقت کہ بھٹی میں جھونک دیا ہے اسکو گلے لگانے میں آپ کتنی دیواریں محسوس کرتے ہیں؟
مائیں بچے کے باپ کو جن، دیو یا ہٹلر کے روپ میں ڈراتیں ہیں نتیجہ باپ کا بڑھاپا اکیلے میں گزرتا ہے۔ باپ اور ماں کا مقام ایک دوسرے سے ہرگز کمتر نہیں۔
کہنے اور لکھنے کو بہت کچھ ہے اور آپ سب یہ جانتے بھی ہیں اور کہتے سنتے بھی ہیں لیکن عمل کا فقدان ہے۔
آئیں درجہ بدرجہ عمل کرنے کے جذبات کو بڑھائیں اور اس پر عمل کریں تبھی معاشرے کی اور گھرانے کی انفرادی اور اجتماعی اصلاح ممکن ہے۔
شکریہ بقلم خود

السلام علیکماگر آپ گوگل آن لائن شیٹ استعمال کرتے ہیں اور آپکا کوئی ورکر ڈیٹا غلطی سے ڈیلیٹ کر دیں تو اسکو بھی آپ ریکور ک...
15/01/2021

السلام علیکم
اگر آپ گوگل آن لائن شیٹ استعمال کرتے ہیں اور آپکا کوئی ورکر ڈیٹا غلطی سے ڈیلیٹ کر دیں تو اسکو بھی آپ ریکور کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے یہ ویڈیو دیکھیں۔

In this video we will learn:How to restore deleted data in google sheets.How to restore previous version in Google Sheets in Hindi.How to use version history...

28/07/2019

اگر آپکا ٹچ موبائل ہینگ ہو جائے اور کافی دیر بعد بھی نارمل حالت میں نہ آئے تو کرنا چاہے۔
کم از کم 10 سیکنڈز تک والیم کی کا مائنس - کا بٹن اور پاور کا بٹن جسے سکرین لاک کا بٹن بھی کہتے ہیں اکھٹے دبا کر رکھیں تو موبائل ری اسٹارٹ ہو نارمل حالت میں آ جائے گا۔ کچھ موبائل میں - کی بجائے + کے بٹن کو دبا کر رکھنا ہوتا ہے۔ لہذا غصے میں آکر موبائل کو کسی چیز سے ٹکرائے یا زور زور سے ہاتھ پر مارنے سے گریز کریں۔ شکریہ
نوٹ : یہ ٹپ ان موبائلز کے لئے جن کی بیٹری نہیں نکل سکتی جن کو نان ریمیوایبل بیٹری موبائل کہتے ہیں۔ جتنے بھی جدید موبائلز آ رہے ہیں ان ے لئے یہ ٹپ بہترین ہے۔

السلام علیکم دوستوآپ اکثر فیس بک پر رنگ برنگے سمبل اور ای موجی دیکھتے ہیں جو کہ ٹیکسٹ سائز کے ہوتے ہیں اور فیس بک پر کسی...
16/02/2018

السلام علیکم دوستو
آپ اکثر فیس بک پر رنگ برنگے سمبل اور ای موجی دیکھتے ہیں جو کہ ٹیکسٹ سائز کے ہوتے ہیں اور فیس بک پر کسی بھی جگہ نظر نہیں آتے۔ کمپنیاں ایڈ کو متاثر کن بنانے کے لئے بھی استعمال کرتی ہیں۔ کچھ مثالیں درج ذیل ہیں۔

🌍🎆💞💝🏵🎯🌐🗻🌋🚲🚠➡🏧🚭🚷

تو آپ بھی دوستوں اپنی پوسٹ میں یہ سبمل استعمال کر سکتے ہیں۔ استعمال کرنے سے پہلے آپکو نیچے دی گئی ویب سے ان کو کاپی کرنا پڑے گا پھر آپ کسی بھی بوسٹ میں ٹیکسٹ کے طور پر ان کو استعمال کر سکتے ہیں۔

https://www.piliapp.com/facebook-symbols/؎
امید کہ آپ کو یہ پوسٹ ضرور پسند آئے گی۔ اپنی راجے لازمی دیجیے گا۔
شکریہ
خرم

آپ بولتے جائیں، کمپیوٹر خود اردو لکھے گاعبید ملک بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد  ایک وقت تھا جب لکھنے سے ہاتھ تھک جای...
27/10/2017

آپ بولتے جائیں، کمپیوٹر خود اردو لکھے گا
عبید ملک بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

ایک وقت تھا جب لکھنے سے ہاتھ تھک جایا کرتے تھے اور اب مسلسل کی بورڈ پر کام کرنے سے تکلیف ہونے لگتی ہے۔ ان لوگوں کا الگ مسئلہ جو دیکھ نہیں سکتے تو لکھیں کیسے۔

انگریزی میں تو ’سپیکنگ نیچرلی‘ جیسے سافٹ ویئر ایک عرصے سے دستیاب تھے، لیکن اردو میں ایسی کوئی سہولت موجود نہیں تھی۔

اب ایسا لگتا ہے کہ یہ مسئلہ کسی حد تک حل ہونے کے قریب ہے۔ اب کم از کم دو سافٹ ویئر ایسے موجود ہیں جن کے سامنے آپ بولتے جائیے، وہ آپ کی آواز کو اردو تحریر میں منتقل کرتے جائیں گے۔

ان میں سے ایک تو ویب سائٹ ہے:

https://urduasr.com/dictation

اس کی تیاری کے لیے تین دوستوں سید علی صائم، ڈاکٹر علی طاہر اور شکیب احمد نے مل کر اس منصوبے پر کام کیا ہے۔

اس سہولت کی تیاری میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ماہر سید علی صائم کہتے ہیں: ’اس ویب سائٹ کو بنانے کا مقصد یہ تھا کہ وقت بچایا جا سکے، یعنی اگر ایک منٹ میں 50 الفاظ ٹائپ کیے جا سکتے ہیں تو اُنھیں بول کر مزید آسانی پیدا کی جا سکتی ہے کیونکہ ایک منٹ میں 150 کے قریب الفاظ بولے جا سکتے ہیں۔‘

سید علی صائم کہتے ہیں کہ ’ہماری کوشش ہے کہ اس ویب سائٹ کو کمرشل اور مفت، دونوں طرح کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے تاکہ وہ لوگ بھی اسے استعمال کر سکیں جو اس کی قیمت ادا نہیں کر سکتے۔‘

اسی ویب سائٹ کے محقق ڈاکٹر علی طاہر ہیں جو جرمنی میں اسی طرح کے منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ’وطن واپس آ کر املا کی اس ویب پر کام کرنے کا مقصد یہ تھا کہ اس سے اُن لوگوں کی مدد کی جا سکے کہ جو یا تو پڑھنا لکھنا نہیں جانتے یا کسی اور وجہ سے لکھ نہیں پاتے۔‘

اس کے علاوہ گوگل نے اینڈروئڈ فونز کے لیے ایک ایسا کی بورڈ متعارف کروایا ہے جو اردو ٹائپ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ موبائل میں آپ کو جہاں اردو لکھنی ہو، وہاں مائیک دبا کر بولنا شروع کر دیجیے، آپ کے سامنے تحریر ٹائپ ہونا شروع ہو جائے گی۔

بی بی سی نے ان دونوں سہولیات کو آزمائش کی کسوٹی سے گزارا۔ جی بورڈ املا کی درستی کے معاملے میں نسبتاً بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتی ہے لیکن دونوں میں ابھی بہتری کی بہت گنجائش موجود ہے۔

مثال کے طور پر ہم نے urduasr.com/dictation کو یہ جملہ ڈکٹیٹ کروایا:

’کہتے ہیں شیر نے بلی سے شکار کے گر سیکھے، اسی لیے بلی کو شیر کی خالہ بھی کہتے ہیں۔‘

یہ تو سکرین پر لکھا آیا: ’کھتے ہیں شیر نے بحلی سے شکار کے گر سیکھے۔ اسی لیے بجلی کو شیر کی خالہ بھی کہتے ہیں۔‘

دوسری طرف جی بورڈ نے یہ جملہ کچھ یوں لکھا:

’کہتے ہیں شعر نے بلی سے شکار کے گر سی کے۔ اسی لیے بلی کو شیر کی خالہ بھی کہتے ہیں۔‘

ظاہر ہے کہ اغلاط کے باوجود پورا فقرہ خود ٹائپ کرنے کی نسبت اکا دکا غلطی ٹھیک کرنا زیادہ آسان ہے۔

ان سہولیات سے ابتدائی تاثر تو یہ ملتا ہے کہ جہاں کمزور املا والے افراد کے لیے یہ فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں، وہیں اسے بینائی سے محروم اور معزور افراد بھی باآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔

اس سے کم از کم یہ بہانہ ختم ہو جانا چاہیے کہ ہمیں اردو میں ٹائپ کرنا نہیں آتا!

24/02/2017

السلام علیکم
اگر آپ اپنی ونڈوز کا پاس ورڈ بھول گئے ہیں تو مندرجہ ذیل فری سافٹ استعمال کریں۔ اس سافٹ وئیر سے آپ مائیکروسافٹ سے سیٹ کئے گئے لاگ ان کو بھی ریسٹ کرسکتے ہیں۔ آن لائن زیادہ تر سافٹ وئیر پیڈ ہیں ۔ جب کہ یہ سافٹ وئیر بلکل فری ہے۔ اس کو مکمل طور پر چیک کر کے اور ایک ونڈوز کا لاک توڑا ہے۔ سافٹ وئیر لنک مندرجہ ذیل ہے
http://www.lazesoft.com/windows_password_recovery/free-windows-8-password-recovery.html
شکریہ
محمد خرم فاروق

Free Windows 8 Password Recovery - Lazesoft Recover My Password Home Edition. The free solution to recover / reset your lost Windows 8 password using Lazesoft Recover My Password Home Edition or Lazesoft Recovery Suite Home Edition.

السللام علیکم۔جب آپ اپنے موبائل کے پرانے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کو نئے ورژن پر اپڈیٹ کریں تو ممکن طور پر آپ کو موبائل سے ...
25/08/2016

السللام علیکم۔
جب آپ اپنے موبائل کے پرانے اینڈرائڈ آپریٹنگ سسٹم کو نئے ورژن پر اپڈیٹ کریں تو ممکن طور پر آپ کو موبائل سے کمپوڑ پر فائل ٹرانسفر کے لئے یوایس بھی کنفگریشن کی پرابلم آئے گی۔ لہذا چارجنگ اونلی اور ڈیٹا ٹرانسفر موڈ کی آپشن کو ایکٹو کرنے کے لئے مندرجہ ذیل ٹیوٹوریل چیک کریں۔
http://www.addictivetips.com/android/how-to-set-the-default-usb-connection-type-in-android-6-0/
http://www.addictivetips.com/android/how-to-enable-usb-debugging-on-android-4-2-jelly-bean/
شکریہ

If you have an Android device that you’ve updated to Android 6.0 you have no doubt realized that every time you connect your device via data cable to your PC, it defaults to charging mode. If…

السلام ولیکمآئی ڈی ایم استعال کرنے والوں کو اکثریہی مسئلہ رہتا ہے کہر فائر فاکس اور کرورم  برائوزر استعمال کرنے یوٹیوب و...
11/08/2016

السلام ولیکم
آئی ڈی ایم استعال کرنے والوں کو اکثریہی مسئلہ رہتا ہے کہر فائر فاکس اور کرورم برائوزر استعمال کرنے یوٹیوب ویب سائٹ پر ویڈیو ڈاؤن لوڈنگ آپشن نہیں ہوتی اس کی وجہ براؤزرز کا اکثر اپڈ یٹ ہوتے رہنا ہے۔ اس کا بہترین حل ایک چھوٹی سی ایکسٹینشن ہے جس کا مندرجہ ذیل لنک ہے
https://getidmcc.com/
یہ ایکٹینشن انسٹال کرنے کے بعد براؤزر کو ری اسٹارک کریں۔ ویڈیوز لنک پر آئی آیم ویڈیو ڈاؤن لوڈ آپشن بار آ جائے گی۔
شکریہ

07/08/2016

السلام وعلیکم!
ونڈوز 10 استعمال کرنے والوں کو لازمی ونڈوز اپ ڈیٹ کرنے کے بعد ایک مسئلہ درپیش آئے گا کہ جب وہ بیٹری موڈ پر لیپ ٹاپ انسٹال کریں گے تو ان کا وائی فائی آپشن کام نہیں کرے گا۔ مجھے یہ مسئلہ کچھ ماہ بعد پیش آیا ہے۔ اس کے حل کے مندرجہ ذیل آپشنز استعمال کریں۔
1۔ جب لیپ ٹاپ پلگ ان کرنے کے بعد بھی وائرلیس آئی کون شو نا ہو تو پلگ ان کرنے کے بعد شٹ ڈائون کی بجائے ری اسٹارٹ کریں اس سے آپ کا وائی فائی / وائرلیس عارضی طور پر کام کرنا شروع کر دے گا۔
اس بعد مستقل حل کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پر عمل کریں۔
1. In the Search box, type Device Manager.
2. Touch or click Device Manager (Control Panel).
3. In the Device Manager window, click the arrow sign next to Network Adapters.
4.Double-tap or double-click the Intel PRO Wireless.
5. Click the Advanced tab.
6. In the Property: box, click Roaming Aggressiveness and select 2. Medium-Low from the drop-down menu.
7. In the Property: box, click lick Throughput Enhancement and click to select Enable: from the drop-down menu.
8. In the Property: box, click lick Transmit Power and click to select 5. Highest from the drop-down menu.
9. Click OK.

مکمل ٹیوٹوریل کے لئے یہ لنک وزٹ کریں۔
http://www.dell.com/support/article/us/en/04/SLN297743
ویڈیو کے لئے اس لنک کو وزٹ کریں۔
https://www.youtube.com/watch?v=Bdh-62iHLCE
Or
https://www.youtube.com/watch?v=Fok76qo44og
شکریہ
محمد خرم

Address

Sialkot
51310

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when I.T in Urdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to I.T in Urdu:

Share