Punjab Watan Network PWN

Punjab Watan Network PWN News Channel By Sheikhupura Youth

تھانہ بھکھی: ایس ایچ او رانا سرور کی آمد، جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی، منشیات فروشوں کو علاقہ چھوڑنے یا دھندہ بند کرنے ک...
19/06/2026

تھانہ بھکھی: ایس ایچ او رانا سرور کی آمد، جرائم پیشہ عناصر میں کھلبلی، منشیات فروشوں کو علاقہ چھوڑنے یا دھندہ بند کرنے کا حتمی الٹی میٹم

شیخوپورہ: تھانہ بھکھی میں ایس ایچ او رانا سرور کی تعیناتی کے ساتھ ہی علاقہ بھر کے جرائم پیشہ عناصر میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ منشیات فروشوں، چوروں اور ڈاکوؤں نے اپنی سرگرمیاں محدود کر دی ہیں یا علاقے سے ان کی دوڑیں لگنا شروع ہو گئی ہیں۔
ایس ایچ او رانا سرور نے چارج سنبھالتے ہی اپنے فرائض کا آغاز سخت حکمت عملی کے ساتھ کیا ہے۔ انہوں نے جرائم پیشہ عناصر کو واضح الفاظ میں چیلنج کیا ہے کہ وہ یا تو فوری طور پر علاقہ چھوڑ دیں یا پھر منشیات فروشی اور دیگر غیر قانونی دھندے ہمیشہ کے لیے بند کر دیں۔ انہوں نے دو ٹوک موقف اختیار کیا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ رانا سرور کا شمار محکمہ پولیس کے منجھے ہوئے اور فرض شناس افسروں میں ہوتا ہے۔ ان کا ٹریک ریکارڈ گواہ ہے کہ وہ جس تھانے میں بھی تعینات ہوتے ہیں، وہاں منشیات کے خاتمے اور جرائم کی بیخ کنی کو اپنا پہلا ٹارگٹ بناتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے رانا سرور کی بطور ایس ایچ او تھانہ بھکھی تعیناتی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی آمد سے علاقے میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو ایک پرامن ماحول میسر ہوگا۔
ایس ایچ او رانا سرور نے عزم ظاہر کیا ہے کہ قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور معاشرے کے ناسور بننے والے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

ایک طرف حکومت کی کفایت شعاری مہم تعلیمی ادارے بند، کاروبار بند، ٹرانسپورٹ بند مگر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ ک...
18/04/2026

ایک طرف حکومت کی کفایت شعاری مہم تعلیمی ادارے بند، کاروبار بند، ٹرانسپورٹ بند مگر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی تفریح کے لیے خصوصی ناچ گانا قائم۔۔
وزیراعلی پنجاب کو ان افسران کی ناقص حکمت عملیاں نظر کیوں نہیں آتی۔۔
بجلی کی بچت کے لئے 8 بجے لاک ڈاؤن دوسری طرف شیخوپورہ میں رات 4 بجے تک سرکاری سطح پر قوالی نائٹ ناچ گانا واہ رے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ
ینگ ڈیجیٹل میڈیا شیخوپورہ

18/04/2026

شیخوپورہ میں غریب کی دکان رات 8 بجے بند
جبکہ ڈی سی شیخوپورہ کے زیرِ انتظام سیدوارث شاہ صاحب کے عرس پر ساری رات میوزیکل نائٹ جاری

11/04/2026

امریکہ کا 'اسلام آباد مذاکرات' کے آغاز سے قبل ایران کے منجمد اثاثے بحال کرنے کا فیصلہ،

Good work brother
25/03/2026

Good work brother

حکومتِ پنجاب کی جانب سے تفریحی مقامات اور پارکنگ کی انٹری فیس میں اضافی چارجز پہ کاروائی کے سخت احکامات موجود ہیں، لیکن شیخوپورہ کے واحد بڑے عوامی تفریحی مقام ہرن مینار پہ معمول کے مطابق ہی ٹھیکیدار کی من مرضی کی وجہ سے عید کے ایام میں دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی تیاریاں عروج پر تھیں، مگر ینگ ڈیجیٹل میڈیا شیخوپورہ کے نائب صدر طلال شیخ نے اپنی بہترین صحافتی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ثبوتوں کے ساتھ ٹھیکیدار مافیا کو بے نقاب کیا تو پیرا فورس شیخوپورہ نے کاروائی کرتے ہوئے اوور چارجنگ کرنے پر ایف آئی آر کا اندارج کیا۔۔۔۔اگر آپ کے اردگرد کہی کوئی دو نمبری ہو تو اس کے لیے کم از کم آواز ضرور اٹھائیں تاکہ آپ کے ساتھ ساتھ دوسروں کے لیے بھی ریلیف کا باعث بن سکے۔
اسامہ چوہدری
(صدر ینگ ڈیجیٹل میڈیا شیخوپورہ )

Address

Sheikhupura
HOUSINGCOLONY

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Punjab Watan Network PWN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share