SS Mobiles & Computers Networks

SS Mobiles & Computers Networks Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from SS Mobiles & Computers Networks, Jamil Park, Shah Faisalabad.

23/10/2020

فیصل آباد:( اسپیشل سروے رپورٹ
طیب احمد+ آفتاب نواز، عکاسی غلام نبی)
سپریم کورٹ آف پاکستان کی اجازت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے جاری تجاوزات کے خلاف آپریشن کے باوجود چوک گھنٹہ گھر کے آٹھ بازاروں میں قبضہ مافیا سرگرم، گول لکڑ والا کا 50 فٹ چوڑا بازار صرف پندرہ سے بیس فٹ کا رہ گیا جو کہ ٹریفک اور پیدل آنے والے خریداروں کے رش کی وجہ سے اکثر بند رہتا ہے۔ شہری مشکلات سے دوچار ہونے لگے۔ مبینہ طور پر کارپوریشن کے عملہ کی ملی بھگت کے ساتھ ساتھ تجاوزات قائم کرنے والے قبضہ مافیا کو کچھ بااثر مسیاسی شخصیات کی پشت پناہی بھی حاصل ہے ۔ جس کی وجہ سے متعلقہ ادارے صوبائی و ضلعی حکومت کے سخت اقدامات کے باوجود ناکام نظر آتے ہیں ۔ ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا کی طرف سے متعلقہ لینڈ انسپکٹر کو بھاری نذرانے دئیے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جاتی اور اگر ضلعی افسران کی زیرنگرانی ہونے والے انسداد تجاوزات آپریشنز کے دوران وقتی طور پر کاروائی ہوتی ہے تو معمولی جرمانوں یا رشوت کی چمک سے ان بااثر افراد کو دوبارہ تجاوزات قائم کرکے کاروبار کرنے کی اجازت دے جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں جب متعلقہ لینڈ انسپکٹر شیر زمان سے موقف جاننے کی کوشش کی تو موصوف نے صاف انکار کرکے فون کاٹ دیا اور دوبارہ رابطے کی کوشش پر کال ریسیو نہیں کی۔ چوک گھنٹہ گھر کے آٹھوں بازاروں میں آج کل قبضہ مافیا کا راج ہے جن کی دھونس اور دھاندلی کی وجہ سے پورا بازار ہی تجاوزات کی نذر ہو کر رہ گیا ہے۔
پیدل چلنے والوں کیلئے فٹ پاتھوں پر بھی قبضہ مافیا براجمان ہے، یہی نہیں پارکنگ کے مسائل بھی سب کے سامنے ہیں۔ ٹریفک کا گزرنا تو دور پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے ۔ سٹی ٹریفک پولیس کو بھی ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے انتہائی مشکلات کا سامنا ہے ۔ تجاوزات کی وجہ سے پریشان شہری درحقیقت اب عاجز آ چکے ہیں اور اس کا دہر پا حل چاہتے ہیں
اس گھمبیر صورت حال میں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا ضلعی انتظامیہ اور میٹروپولیٹن میونسپل کارپوریشن پنجاب حکومت کے احکامات پر عملدرآمد کروانے میں کامیاب ہو گی یا پھر شہر میں جنگل کا قانون نافذ رہے گا۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی اکثر و بیشتر اپنے میڈیا بیانات میں یہ دعوی کرتے دکھائی دئیے کہ اب کی بارتجاوزات مافیا کے خلاف بھرپور کریک ڈاون ہو گا۔
تجاوزات کے باعث ٹریفک کی روانی سمیت حادثات اور پیدل چلنے والے افراد کی مشکلات کم کرنے کے لیے پنجاب حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ تاحال سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا سکی جو کہ شہریوں کے لئے باعث تشویش ہے ۔

23/10/2020
04/10/2020

*کرونا کے خلاف ریسکیو1122 کی خدمات کے اعتراف میں فیصل آباد گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن کا خراج تحسین*

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) کرونا کے خلاف ریسکیو 1122 کی خدمات کے اعتراف میں گرلز گائیڈ ایسوسی ایشن نے خراج تحسین پیش کیا. پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج فار وومن (ایوب ریسرچ) میڈم سائرہ خانم اور فیصل آباد گرلز گائیڈ ٹرینر میڈم آمنہ نے مختلف سکول اور کالجز کی گرلز گائیڈ کے ساتھ شرکت کی. فرنٹ لائن پر خدمت کرنے پر ریسکیو آفیسرز اور ریسکیو سٹاف کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے پھولوں کے گلدستے پیش کئے. موقع پر موجود ریجنل ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر میاں اشفاق، ایمرجنسی آفیسر آپریشنز غلام شبیر اور ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا. ریجنل ایمرجنسی آفیسر نے پرنسپل میڈم سائرہ خانم، میڈم آمنہ اور گرلز گائیڈز کا ریسکیو کے جوانوں کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا اور بھرپور یقین دلایا کے ریسکیو ادارہ بغیر کسی خوف و خطر لوگوں کی خدمت کرنے میں اپنا کردار ادا کرتا رہے گا.. عوام کی محبت اور حوصلہ افزائی نے ریسکیو جوانوں کے جذبوں میں مزید اضافہ کیا ہے. ریسکیو سیفٹی آفیسر طارق صدیق اور انسٹرکٹر مزمل حسین نے گرلز گائیڈ کو ایمرجنسی میں آلات کے استعمال اور ایمرجنسی حالات میں نبردآزما ہونے سے متعلق آگاہ کیا. ریسکیو انسٹرکٹرز نے کسی بھی قسم کے حادثے کی صورت میں فوری طبی امداد دینے، عمارت سے متاثرین کو اتارنے نے گہرے کنویں سے متاثرین کو نکالنے اور آگ پر قابو پانے کی عملی مشقیں بھی دکھائیں..

29/09/2020

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر )شہر کے جمالیاتی حسن کو اجاگر کرنے کیلئے ماسٹر پلاننگ جاری ہےجبکہ شہر کو خوبصورت بنانے اور تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے ادارہ سرگرم عمل ہے۔یہ بات ڈی جی پی ایچ عاصمہ اعجاز چیمہ نے میڈیا نمائندگان کے وفد سے ملاقات کرتے ہوئےبتائی۔انہوں نے بتایا کہ محدود وسائل کے باوجود ادارہ شہریوں کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے اوردو ماہ کےمختصر عرصے میں چار نئے پارکس کی ڈویلپمنٹ،شہر کی اہم شاہراہوں سے گرین بیلٹس کو واگزار کراکر ان کی تعمیر وترقی اور غیر قانونی نرسریوں کاصفایا کیا گیا ہے۔انہوں نے ای گورننس پر عملدرآمد،
شہر کے مختلف حصوں میں نصب غیر فعال فاؤنٹین کی بحالی، پی ایچ اے میں شکایات سیل کے قیام، مختلف پارکس کی چار دیواری اور واکنگ ٹریک کی تکمیل سمیت دیگر پراجیکٹس کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔

25/12/2019

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایس ایس موبائلز اینڈ کمپیوٹر نیٹ ورک کوکیانوالا روڈ پر کرسمس کیک کاٹنے کی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی آفتاب نواز جوائنٹ ایڈیٹر روزنامہ پنجاب ایکسپریس فیصل آباد نے سٹاف رپورٹر عامر گل ، کاشف مسیح، صائم گل، اور دیگر کے ہمراہ کرسمس کیک کاٹا، اس موقع پر آفتاب نواز نے کہا کہ ایک دوسرے سے خوشیاں اور محبت بانٹنے سے خدا خوش ہوتا ہے اور باہمی ہم آہنگی کو فروغ ملتا ہے ۔ انہوں نے تقریب میں موجود مسیحی بھائیوں کو کرسمس اور ایس ایس موبائلز انتظامیہ کو خوبصورت تقریب منعقد کرنے پر مبارکباد بھی دی۔ تقریب میں شرکت کرنے والوں میں چوہدری انیس بلا (خیال پان شاپ) محمد ارشاد، شکیل شیخ، اور مارکیٹ کے دیگر دوکاندار بھی موجود تھے۔ تقریب کے دوران ملک پاکستان، حکومت ،افواج پاکستان، پولیس اور دیگر ملکی اداروں کی سلامتی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔

Address

Jamil Park
Shah Faisalabad

Telephone

923337740292

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SS Mobiles & Computers Networks posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SS Mobiles & Computers Networks:

Share