Moral Words and Stories

Moral Words and Stories Informations by Bilal Bashir

مارچ کا مہینہ اور موسم بہارصحن میں رنگ رنگ کے پھول کھلے تھے ۔ رنگ برنگی تتلیاں پھولوں کے گرد چکر لگاتیں۔ پرندے بھی نئے م...
01/04/2026

مارچ کا مہینہ اور موسم بہار
صحن میں رنگ رنگ کے پھول کھلے تھے ۔ رنگ برنگی تتلیاں پھولوں کے گرد چکر لگاتیں۔ پرندے بھی نئے موسم میں خوش اور چہچہانے اور گھونسلے بنانے کی تیاری کرتے۔ تاکہ انڈے بچے نکال سکیں۔ مجھے اچھے لگتے تھے۔ مٹی کے دو برتنوں میں باجرے جوار اور دوسرے اناج پرندوں کے لئے ایک برتن میں ڈال دیتا اور دوسرے میں پانی ڈال کر چھت پر رکھ دیتا۔ کچھ روٹی کے ٹکڑے پھینک دیتا تاکہ کوے بھی کھا سکیں ایک لنگڑا کوا ہمیشہ ہمارے چھت پر آتا شائد کسی نے غلیل سے اس کہ ٹانگ توڑ دی تھی۔ صبح کا وقت پرندوں کے چہچہانے کا ہوتا ہے۔

مُوسمِ بہار درختوں کی ہریالی اور پھولوں کے کُھلنے کا موسم ہے.پھولوں کی خوشبو ہر طرف پھیلی ہوتی ہے، پھولوں کے گرد تتلیاں طواف کرتی ہیں،پرندے چہچہاتے ہیں،چوپاۓ خوش ہوکر چرتے ہیں۔
قدرت رنگا رنگ پھولوں،پتوں اور کونپلوں سے کھیتوں ،میدانوں اور کوہساروں کو بھر دیتی ہے، چاروں طرف خوشبو ہی خوشبو محسوس ہوتی ہے.اُجلی اُجلی سے فضا خوشگوار معلوم ہوتی ہے۔

اس موسمِ بہار میں لوگ خوش اور چست نظر آتے ہیں، اس میں زندگی نۓ روپ میں نظر آتی ہے، لوگ پارکوں،باغوں اور وادیوں کی سیر کو کِھنچے چلے جاتے ہیں،

فروغِ گلشن و صوتِ ہزار کا موسم۔۔۔۔۔۔۔۔ لوگ موسم بہار میں دیہات اورقریہ جات میں واقع جنت نما بستیوں میں خوش حال زندگی بسر کرتے ہیں۔
یہاں فصلِ ربیع میں جا بہ جا زمیں سبز چادر اوڑھ لتی ہے، جگہ جگہ گھاس پات کے سرسبز و شاداب بچھونے اور ہرے بھرے ٹیلے نظر آتے ہیں۔
گھروں کے آس پاس اور گاٶں کے اطراف میں شاداب درخت پاٸے جاتے ہیں جہاں سدا چڑیا نغمہ سراٸی کرتی پھرتی ہیں، فصل بہار میں کوٸل اپنی سریلی آواز میں کوکو کر کےدیہی زندگی میں بہار لاتی ہیں۔
وقتِ سحر مرغ آذان دے کر بستی والوں کو جگاتے ہیں اور سویرے چڑیا بڑی دیر تک چہچہاتی پھرتی ہے۔
فضا صاف ستھری، ہوا خوش گوار اور ماحول جاں فزا ہوتا ہے۔
لہراتی نباتات اور لہلہاتی کھیتیاں گاٶں کے حسن کو چارچاند لگاتی ہیں۔
صبح کے وقت جانوروں کو خطِ آزادی دینا ، کھیتوں میں بیل کی جوڑی، بکریوں کا ریوڑ اور طرح طرح کے پرنددوں کا جھنڈ قدرت کا کرشمہ دکھاتے ہیں۔
باد بہار، باد بریں، بادِ صبا، باد سموم اور شام کی خنک ساز ہواٸیں گاٶں کی زندگی کو رونقیں بخشتی ہیں۔ پرندے شائد اپنا پیٹ بھرنے کے عادی ہو چکے تھے۔ اس لیے روز آتے تھے۔ صحن میں ایک کیکر کا بہت اونچا درخت تھا اس موسم کلچیٹ جس کو کالی چڑی بھی بولتے ہیں صبح سویرے بولتی بہت اچھی لگتی ۔ اس نے کیکر کی چوٹی پر ایک گھونسلا بنایا تھا۔ کلچیٹ بہت لڑاکی ہوتی ہے کوے کو اور چیل کو بھی مار لیتی ہے۔ صحن کھلا تھا ایک کنال سے کچھ زیادہ تھا۔ والد صاحب پودوں اور پھولوں کے شوقین تھے کافی پھولدار پودے اور توتوں کے دریک کے درخت تھے۔ ۔ کھلے موسم میں کھلی جگہ رات کی چاندنی میں لیٹنا یا تارے دیکھنا۔
1963 میں موسم صاف ہوتا تھا۔ گرد وغبار گاڑیوں کا دھواں نہ ہونے کے برابر تھا جہزوں کی آمدورفت کم تھی ۔ بےشمار تارے اور کہلشاں بھی نظر آتی تھی۔ چھت پر گرمیوں میں لیٹنے کا اپنا ہی مزہ تھا ۔ دن کو پھولوں کی بہار۔ دو بیریاں تھیں۔ توتوں کی ٹہنیوں سے کھارے بناتے جو چوزوں والی۔مرغی کو رات کو روکنے کے لئے استعمال ہوتی۔ بڑی مرغیاں دریک کی ٹہنی پر رات کو چڑھ جاتیں۔ اور ادھر بیٹھے بیٹھے سو جاتیں۔ صبح مرغے کی ازان ہوتی تو نیچے اترتی ۔ ہم بیر اور شہتوت کھاتے میٹھا ہوتا تھا۔ جب گرمی میں کوئی گڑھ پھوڑا نکلتا تو والد صاحب مرحوم دریک کے کڑوے پتے اتار کر لنگری میں پیس کر ہمیں دیتے۔ بہت کڑوا شربت تھا۔ والد صاحب کہتے یہ گڑ بہت کھاتے ہیں اس لئے ان کو پھوڑے نکلتے ہیں۔
[ ] جب ساون کا مہینہ آتا تو والد صاحب اپنے کھیتوں کے کناروں اور بنجر ٹیلوں پر پھلائی اور کیکر کے بیج کھرپے سے دبا دیتے۔ یوں ہماری زمینوں میں پھلائی ۔کیکر شیشم کے کافی درخت تھے۔ والد صاحب مرحوم کو پھلائی اور کیکر کی مسواک بہت پسند تھی ہمیں بھی بنا کر دیتے کہ اسے دانت مظبوط ہوتے ہیں۔ ہمارے کھیتوں میں کافی درخت تھے۔ ہم دس بہن بھائی تھے۔ چار بہنیں اور چھ بھائی تھے ۔ جب کسے کی شادی ہوتی تو ایک درخت کاٹتے تاکہ دیگیں بھی پک جائیں ۔ کبھی مسجد میں بھی کوئی درخت دے دیتے تاکہ سردیوں میں پانی گرم ہو۔ گیس نہیں تھی۔ گھر میں بھی پھلائی کیکر کی لکڑی سے چولہا اور تندور جلتا۔
مارچ کا مہینہ اور موسم بہار میرا پسنیدہ مہینہ ہے۔ اس موسم میں ایک تو سالانہ امتحان ہوتے تھے ۔ نتیجہ بھی عموماً 31 مارچ کو نکلتا اور میں جب نتیجہ سننے کے لئے جاتا تو ولدہ ستبرگے اور گلاب چمبیلی کے پھولوں کا ہار سوئی دھاگے سے پرو کر دیتی کہ گلے میں ڈال کر جاو اور پاس ہونے کی صورت میں استاد جی کے گلے میں ڈال دینا۔ کیسا اچھا زمانہ تھا۔ نئی کلاس میں ترقی ہوتی اس دفعہ میں آٹھویں سے پاس ہوکر جماعت نہم میں آیا نئی کتابوں کی لسٹ ملی۔ پہلی تاریخ کو میں والد مرحوم کے ساتھ جا کر نویں کلاس کی کتابیں خرید کر جلدیں چڑھا لیں تاکہ سال پورا چل سکیں۔ 15 اپریل کو نئی کلاس شروع ہونی تھی۔ مجھے پڑھنے کا شوق تھا۔ نئی کتابیں کلاس شروع ہونے سے پہلے ہو پڑھتا رہتا تھا۔ خاص کر اردو کی کتابیں جن میں کہانیاں مضامین افسانے وغیرہ ہوتے تھے۔ غلام عباس کا افسانہ اور کوٹ اچھا لگتا تھا اس کے علاوہ۔ لکڈی کی ٹانگ اور پریم چند کا بہترین افسانہ پنچائت بہت پسند تھا۔ اس میں ہمارے دیہاتی کلچر کی عکاسی کی گئی تھی ۔ شاعری کی کتاب میں غالب کی غزلیں میر تقی میر رفیع سودا۔ میر درد وغیرہ پڑھتا ۔لیکن غالب کی ایک غزل بار بار پڑھتا ۔ غالب کی غزل۔۔
ڈبویا مجھ جو ہونے نے نہ ہوتا میں تو کیا ہوتا۔
اس مصرعے پر بہت غور کرتا۔ کہ غالب نے ایسا کیوں لکھا۔ کیا وہ اپنی زندگی سے اتنا تنگ تھا۔
اس کے علاوہ تاریخ میں بھی دلچسپی تھی اور جغرافیہ بھی فیورٹ تھا۔ سائینس میں بھی دلچسپی تھی ۔ مختلف تجربے غور سے پڑھتا۔ مثلاً نیوٹن کی چھاتی پر سیب گرا تو وہ خوشی سے چیختا چلاتا دوڑ پڑا۔ مل گیا جواب مل گیا۔ آئن سٹائین بھی اچھا لگتا۔ کیونکہ فلکی علوم میں دلچسپی تھی۔ خاص کر گیلیلیو کی دور بین۔ سولویں صدی میں اٹلی میں اس نے بتایا کہ زمین گول ہے اور زمین جیسے اور سیارے اور چاند دریافت کئے ۔انگلش کی کتاب میں ایک ناول تھا گولیورز ٹریولز۔ Guliver's Travels. اسمیں گولیور انگلینڈ سے ایک بحری سفر پر روانہ ہوتا۔ بد قسمتی سے طوفان سے جہاز ٹوٹ جاتا۔ اور گولیور ایک لکڑی کے تختے پر ایک جزیرے liliput میں پہنچ جاتا۔ تھکاوٹ کی وجہ سے اس کو نیند آ جاتی ۔ جب آنکھ کھلتی تو چھوٹے چھوٹے بندے جن کا قد 5 انچ تھا اس کے سر سینے اور پورے جسم پر چڑھے ہوئے تھے ۔ وہ آپس میں کچھ اپنی زبان میں بات کرتے لیکن گولیور کو کچھ سمجھ نہیں آیا۔ اس نے ایک lilliputian کو ہاتھ میں پکڑ کر اپنے کان کے قریب لے گیا۔ وہ بونا چیخ چیخ کر بات کر رہا تھا لیکن بے سود۔ اتنے میں انہوں نے گولیور کو موٹے موٹے رسوں سے کلے ٹھونک کر باندھ دیا۔ بہت دلچسپ کہانی تھی۔
وہاں سے جان چھوٹتی تو وہ انگلینڈ واپس آ کر ڈائری میں داستان لکھی۔ پھر دوبارہ ایک بحری سفر پر روانہ ہوتے۔ پھر بحری جہاز طوفان کی زد میں آ جاتا۔ اور وہ ایک اور جزیرے پر پہنچ جاتے ۔ وہ ایک مکئی کی فصل میں چھپ گیا ۔ مکئی کے تنے درختوں کی طرح موٹے تھےگولیور نے چھلی تک پہنچنے کے لئے کافی جمپ مارے لیکن چھلی کافی اونچی تھی۔ اتنے میں ایک بہت بڑا گھوڑے جتنا چوہا اس کے پاس سے گزرا گولیور خوف زدہ ہو گیا۔ لیکن چوہے کی نظر اس بونے گولیور پر نہیں پڑی۔ تھوڑی دیرمیں ایک مرد اور عورت مکئی کاٹنے کے لئے آئے ۔ ان کے قد 60 فٹ کے لگ بھگ تھے۔ وہ باتیں کر ریے تھے تو گولیور کو کانوں میں انگلیاں ٹھونسنی پڑیں۔ان کی آواز لوڈ سپکر کی طرح تھی۔ وہ مکئی کاٹ رہے تھے۔ گولیور کو بھوک لگی وہ رینگتا ہوا ایک چھلی تک پہنچا لیکن کافی سخت اور موٹی تھی۔ ان لوگوں کی نظر گولیور پر پڑی تو انہوں نے گولیور کو اوپر اٹھایا۔ گولیور کچھ کہنے کی کوشش کرتا رہا۔ انہوں نے اس کوپکڑ کر اپنے کان کے قریب کیا۔ لیکن گولیور کے چیخنے کے باوجود وہ اس کو سمجھنے سے قاصر تھے۔ گولیور ڈر رہا تھا اگر انہوں نے اس کو چھوڑ دیا تو اس کی ہڈی پسلی ٹوٹ جائے گی۔ بہت دلچسپ ناول تھا۔
ایک English poetry کی کتاب تھی اس کی ایک poem sand of dee مجھے بہت پسند تھی۔۔Dee ایک دریا ہےجو انگلینڈ میں بھتا ہے۔ اس کی ریت پر زبردست poem لکی گئی تھی میں نے کاسز شروع ہونےسے پہلے اس کو غور سے پڑھا اور سمجھا تھا۔ 15 اپریل کو کلاس شروع ہوتی تو میں کافی کچھ پڑھ چکا ہوتا۔
مارچ میں سالانہ۔امتحانات ہوتے تھے۔ میں نے جب آٹھویں جماعت کا امتحان دیا ۔ امتحان 20 مارچ کو تقریباً ختم ہو جاتا تھا۔ اور نتیجہ کا انتظار تھا۔ سالانہ امتحان کا نتیجہ عموماً 31 مارچ کو نکلتا تھا۔ یہ 1963 کی بات ہے مارچ میں بہار کی آ مد ہوتی ہے اور رنگ رنگ کے چھوٹے بڑے پھول کھلے ہوتے ہیں۔ ہمارے ٹیکنیکل ہائی سکول چکلالہ میں بہت عمدہ چار بڑے بڑے لان تھے۔ درمیان میں ایک پانی کا فوارہ اس کے ارد گرد پانی کا تالاب جس میں رنگ رنگ کی مچھلیاں تیرتی رہتی تھیں ۔ اسکے علاوہ ہاکی فٹبال کے بڑے بڑے میدان تھے۔ ایک والی بال رسہ کشی اتھیلیٹک دوڑنے اور ہائی جمپ لانگ جمپ۔ نیزہ یعنی جیولن تھرو اور لوہے کا گولہ پھینکنے کے لئیے تھا۔ ایک بڑا ہینگر ٹیکنیکل ٹریننگ کے لئے تھا۔ صبح بڑے میدان میں اسمبلی ہوتی تلاوت نعت رسولﷺ ۔ قومی ترانہ اور اقبال کی دعا مجھے بہت پسند تھی۔
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
دور دنیا کا مرے دم سے اندھیرا ہو جائے
ہر جگہ میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
ہو مرے دم سے یونہی میرے وطن کی زینت
جس طرح پھول سے ہوتی ہے چمن کی زینت
زندگی ہو مری پروانے کی صورت یا رب
علم کی شمع سے ہو مجھ کو محبت یا رب
ہو مرا کام غریبوں کی حمایت کرنا
دردمندوں سے، ضعیفوں سے محبت کرنا
مرے اللہ! برائی سے بچانا مجھ کو
نیک جو راہ ہو اس رہ پہ چلانا مجھ کو
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی شمع کی صورت ہو خدایا میری
سکول میں ڈسپلن بہت تھا۔ آرمی کی طرح تھا سکول میں مینجمنٹ آرمی کی تھی پہلے اس کا نام ASC سکول تھا۔Arm Strong Public school. جسکے انچارج کرنل عبداللہ جان تھے۔ انہوں نے سکول کی نئی بلڈنگ بنوائی۔ چاروں طرف کلاس رومز ایک بزم ادب کے لئیے بڑا ہال۔ درمیان میں فوارہ اور مچھلیوں کے لئیے تالاب۔ اس کے چاروں طرف چار قطعے پھولوں والے۔ ایک لائیبریری ایک لیبارٹری۔ ایک بھت بڑا ہاکی فٹبال گرونڈ۔ ایک بڑی بلڈنگ ٹیکنیکل ایجوکیشن کے لئے تھی۔ گراونڈ بہت بڑا تھا۔ کبھی تفریح میں ہم وہاں کرکٹ وغیرہ بھی کھیل لیتے تھے۔ یا قاضی سے کراۓ پر سائکلیں لے آتے اور گراونڈ میں چلاتے تھے۔ میرا ایک کلاس فیلو الیاس پیراں فقیراں سےاتا تھا میٹرک کےبعد ائر فورس میں بھرتی ہوا ۔ دو آنے کا کرایہ ادھا گھنٹا ہوتا تھا۔ فٹبال گراونڈ کے ساتھ ایک والی بال کا میرا کلاس فیلو الیاس مشرقی پاکستان میں 1971 کی لڑائی میں شہید ہو گیا ۔ بہت اچھا سپورٹس مین تھا۔ فٹبال گراؤنڈ میں سلو سائیکلگ کامقابلہ وہی جیتتا۔ وہ پانچ منٹ تک سائیکل پر بیلنس رکھتا اور ایک جگہ پاوں زمین پر لگائے بغیر کھڑا ہوتا۔ فٹبال گراونڈ کے یک زرے سے دوسرے سرے تک سب سے آخر میں پہنچتا اور کپ لیتا۔ ہاکی گراونڈ بھی ہوتا تھا۔ کبھی کبھی رسہ کشی اور ہائی جمپ یا لانگ جمپ اور دوسرے ااتھلیٹک مقابلے ہوتے تھے
امتحان 20 مارچ کو ختم ہوتے 31 مارچ کو نتیجہ نکلتا۔ اور 15 اپریل کو نئی کلاس شروع ہوتی۔ ہم زمیندار تھے موسم بہار کی یا گرمیوں کی یا موسم سرما کی چھٹیوں میں کھلی زمینوں پر کھیلتے کودتے اور مال مویشی بھی ساتھ کھول کر لے آتے۔ ہمارے گاوں سے لیکر ریلوے لائن تک کوئی آبادی نہیں تھی ۔ گاوں سے کورنگ تک ہماری زمینیں اور کھنہ ڈاک سے رن وے تک ہمارا play ground تھا ۔ آجکل میں دیکھتا ہوں کہ چوٹے گھروں اور دس بارہ مرلے کی کوٹھیوں میں سکول کھلے ہیں۔ کھیلنے کودنے کاانتظام نہیں۔ کھیلوں سے بچے گلی محلے میں اپنا شوق پورا کرتے ہیں۔کھلی جگہ کھیلنے سے ذہن کھلتا ہے۔ لیکن آجکل پلے گراونڈ نہیں ۔ ہمیں کھیلنے کے سکول اور گاوں میں بہت موقع ملتا تھا۔ اس وقت کے مطاق گلی ڈنڈا ہماری پسندیدہ گیم تھی۔ یہ کرکٹ کی ابتدائی شکل تھی۔
1950 کی دھائی میں زمین زیادہ تھی اور لوگ کم تھے۔ جنگلی جانوروں کی بہتات تھی۔ گیدڑ لومڑ نیولا اور کانٹوں والی سیخ۔ بھیڑیے اور ہر قسم کے پرند چرند۔ تیتر۔ بٹیر طوطے مینا لٹورے فاختہ نیل کنٹھ۔ کلچیٹ گرمیوں کے شروع می آتی تھی۔ مرغابیاں کورنگ میں آکر بیٹتی تھیں۔ کورنگ جس پر اب راول ڈیم بنا دیا گیا ہے اس کا پانی بہت صاف ہوتا تھا۔ مچھلیاں پانی میں تیرتی ہوئی نظر آتی تھیں۔ مال مویشی۔ گاۓ بیل بھینس اور بکریاں سب صاف پانی پیتے تھے۔ ہم بھی کورنگ سے پانی پی لیتے تھے۔ اب دارلخلافہ بننے کے بعد وہ بات نہیں رہی۔ کورنگ کے پانی سے بدبو آتی ہی۔ جہاں جنگلی جانور اور پرندے تھے وہاں گھر بن گیے ۔ پہلے لوگ کم تھے اب بےشمار لوگ پتہ نہیں کہاں سے آ گئے۔ لوکل آدمی کم اور دوسرے زیادہ۔ اب نہ پہلے والی زمین ہے نہ وہ پہلے والے لوگ۔ کھیل بھی پرانے تھے کرکٹ کم اور گلی ڈنڈا۔ اور کبڈی۔آنکھ مچولی۔ پکوڑا چھپاتی۔ چینجو۔ بارہ ماہ جو زمین پر بارہ خانے بنا کر۔ چھوٹے کنکروں سے کھیلتے تھے۔ لڈو اس کی جدید شکل ہے۔ غرض بہت سارے کھیل تھے جن کو کھیل کر بہت مزہ آتا تھا۔ گاوں کے چاروں طرف ہماری زمینیں تھیں۔ کورنگ کے طرف جاو تو ہماری ذمین ۔ خوب نہاتے تھے پانی صاف تھا۔ مچھلیاں بھی پکڑتے تھے۔ دوسری طرف جنگل اور کھڈے اور ٹوبے۔ اور ٹبے۔ یعنی زمین کی سطح ہموار نہیں تھی۔

08/12/2025

دی برن آؤٹ جنریشن: ہم مسلسل تھکن اور مایوسی کا شکار کیوں ہیں اور اس کا اصل حل

مینٹل ہیلتھ سیریز 2

کیا آپ کے ساتھ کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ رات کو پوری نیند لے کر اٹھیں، مگر بستر سے نکلتے ہی ایسا محسوس ہو جیسے آپ نے صدیوں سے آرام نہیں کیا؟
کیا آپ کے ساتھ ایسا ہوتا ہے کہ اتوار کا دن گزر جائے، چھٹی ختم ہو جائے، مگر دماغ کا بوجھ ہلکا نہ ہو؟
اور سب سے خوفناک سوال: کیا آپ کو ایسا لگتا ہے کہ آپ "زندہ" تو ہیں، مگر آپ کے اندر کچھ ہے جو آہستہ آہستہ "مر" رہا ہے؟
اگر ان سوالوں کا جواب "ہاں" ہے، تو گھبرائیے مت۔ آپ اکیلے نہیں ہیں۔
آپ اس دور کی اُس نسل کا حصہ ہیں جسے ماہرین "The Burnout Generation" (تھکی ہوئی نسل) کہتے ہیں۔
میرے پاس نوجوان آتے ہیں، جو بظاہر بالکل ٹھیک ٹھاک ہیں۔ اچھے کپڑے، ہاتھ میں مہنگا فون، چہرے پر مسکراہٹ۔ مگر جیسے ہی وہ بات شروع کرتے ہیں، ایک ہی جملہ دہراتے ہیں:
"سر! میں تھک گیا ہوں۔ یہ جسمانی تھکن نہیں ہے، مجھے نہیں معلوم یہ کیا ہے، بس دل کرتا ہے سب کچھ چھوڑ کر کہیں بھاگ جاؤں۔"
آج کی یہ تحریر اسی "نامعلوم تھکن" کا پوسٹ مارٹم ہے۔ آئیے سمجھتے ہیں کہ ہمارے نوجوان جسمانی مشقت کے بغیر ہی کیوں ٹوٹ رہے ہیں؟

1. مسئلہ جسم کا نہیں، ہمارے دماغ کی(RAM) کا ہے
(Cognitive Overload)

ہمارے والدین اور دادا دادی ہم سے زیادہ محنت مشقت کرتے تھے۔ وہ کھیتوں میں کام کرتے، میلوں پیدل چلتے، بھاری وزن اٹھاتے۔ مگر وہ رات کو بستر پر لیٹتے ہی سو جاتے تھے۔ ان کے چہروں پر وہ ویرانی نہیں تھی جو آج کے 25 سال کے نوجوان کے چہرے پر ہے۔
وجہ؟
وجہ یہ ہے کہ وہ "جسمانی" تھکتے تھے، اور ہم "ذہنی" تھک رہے ہیں۔
ذرا اپنے دماغ کا تصور ایک کمپیوٹر یا موبائل فون کے طور پر کریں۔ جب آپ کے فون کے بیک گراؤنڈ میں 50 ایپس کھلی ہوں، تو کیا ہوتا ہے؟ فون گرم ہو جاتا ہے، ہینگ ہونے لگتا ہے اور بیٹری تیزی سے گرتی ہے۔
آج کے نوجوان کا دماغ بالکل یہی حالت ہے۔
ہم واٹس ایپ پر بات کر رہے ہیں،
ساتھ ہی دماغ میں کیریئر کی ٹینشن چل رہی ہے،سیاست کا غصہ بھی ہے،دوست کی شادی کی تصویریں دیکھ کر موازنہ (Comparison) بھی چل رہا ہے اور مہنگائی کا خوف بھی۔

نیوروسائنس کی زبان میں اسے "Cognitive Overload" کہتے ہیں۔ ہمارا دماغ ہر وقت پروسیسنگ کر رہا ہے۔ وہ ایک سیکنڈ کے لیے بھی "آف لائن" نہیں ہوتا۔
یہی وجہ ہے کہ جب آپ سو بھی جاتے ہیں، آپ کا دماغ جاگ رہا ہوتا ہے۔ وہ "اسٹینڈ بائی" (Standby) موڈ پر نہیں جاتا، وہ بس اسکرین آف کرتا ہے مگر بیک گراؤنڈ میں ڈیٹا چل رہا ہوتا ہے۔ اسی لیے صبح اٹھ کر آپ فریش نہیں ہوتے، کیونکہ آپ کی روح نے آرام کیا ہی نہیں۔

2. بدلے کی نیند:
(Revenge Bedtime Procrastination)

یہ ایک بہت اہم نفسیاتی نقطہ ہے۔
اکثر نوجوان شکایت کرتے ہیں: "سر رات کو نیند آ رہی ہوتی ہے، آنکھیں جل رہی ہوتی ہیں، مگر میں پھر بھی موبائل ہاتھ سے نہیں رکھ پاتا۔"
ہم اسے محض موبائل کی لت سمجھتے ہیں، جبکہ نفسیات میں اسے Revenge Bedtime Procrastination کہا جاتا ہے۔
آسان الفاظ میں Revenge Bedtime Procrastination وہ عادت ہے جب انسان جانتے ہوئے بھی دیر تک جاگتا ہے، کیونکہ دن بھر اپنے لیے وقت نہیں ملتا۔
رات کو وہ خود سے “بدلہ” لیتا ہے کہ اب میں اپنا وقت لوں گا، چاہے نیند قربان ہو جائے۔
اب سارا دن ہمارا وقت دوسروں کے لیے ہوتا ہے۔ باس کے لیے، پڑھائی کے لیے، گھر والوں کے لیے، ٹریفک کے لیے۔ ہمیں لگتا ہے کہ ہماری زندگی پر ہمارا کوئی کنٹرول (Control) نہیں رہا۔
چنانچہ رات کا وہ وقت جب سب سو جاتے ہیں، ہمارا دماغ "انتقام" (Revenge) لیتا ہے۔ وہ کہتا ہے کہ "یہ وقت صرف میرا ہے۔ میں اسے سونے میں ضائع نہیں کروں گا، میں اسے جیوں گا، چاہے فضول سکرولنگ کر کے ہی کیوں نہ ہو۔"
یہ لاشعوری طور پر اپنی آزادی واپس لینے کی ایک کوشش ہے، جو بدقسمتی سے ہمیں اور زیادہ بیمار اور تھکا دیتی ہے۔

3. جذباتی تھکن اور ہمدردی کا بوجھ
(Compassion Fatigue)

ہم تاریخ کی وہ پہلی نسل ہیں جو پوری دنیا کا درد اپنے بیڈروم میں بیٹھ کر محسوس کرتی ہے۔
فلسطین میں جنگ ہو، ملک میں سیاسی ہنگامہ ہو، یا کسی اجنبی کے ساتھ ظلم—سوشل میڈیا کے ذریعے یہ تمام "Trauma" (صدمہ) ہمارے اعصاب پر ڈائریکٹ حملہ کرتا ہے۔
ہمارا دماغ اتنے زیادہ غم اور غصے کو پروسیس کرنے کے لیے نہیں بنا تھا۔
نتیجہ؟ Emotional Numbness (جذباتی بے حسی)۔
ہم اتنا زیادہ محسوس کرتے ہیں کہ ایک وقت آتا ہے ہم محسوس کرنا بند کر دیتے ہیں۔ ہمیں خوشی بھی "اوپری اوپری" لگتی ہے اور غم بھی۔ ہم اندر سے پتھر بن جاتے ہیں۔ اسی لیے چھٹی کے دن بھی دل ہلکا نہیں ہوتا، کیونکہ بوجھ کام کا نہیں، بوجھ ان ہزاروں جذباتی تصویروں کا ہے جو دماغ میں چپکی ہوئی ہیں۔

ہمیں خوشی عارضی کیوں لگتی ہے؟
(The Dopamine Trap)

آپ نے نوٹ کیا ہوگا کہ آپ کوئی نئی چیز خریدیں، کہیں گھومنے جائیں، تو خوشی صرف چند لمحوں کی ہوتی ہے۔ پھر وہی خالی پن۔
کیوں؟
کیونکہ ہم نے Pleasure یعنی لذت کو کو سکون یا خوشی سمجھ لیا ہے۔
سوشل میڈیا کا ہر لائک، ہر نوٹیفکیشن، ہر نئی ریل ہمارے دماغ میں Dopamine (ڈوپامائن) ریلیز کرتا ہے اور یہی لذت کا کیمیکل ہے.
لذت کے اس کیمیکل یعنی ڈوپامائن کی خامی یہ ہے کہ یہ فوراً نیچے گرتا ہے۔ جتنا تیزی سے یہ اوپر جاتا ہے، اتنی ہی تیزی سے کریش ہوتا ہے.
آج کا نوجوان اسی سست ڈوپامائن (Cheap Dopamine) کا نشئی بن چکا ہے۔ ہمیں مسلسل اسکرین، فاسٹ فوڈ، اور خریداری سے خوشی چاہیے، جو کہ سراب ہے۔
اس کے برعکس حقیقی خوشی کا تعلق Serotonin سے ہے، جو ٹھہراؤ، شکرگزاری اور گہرے تعلقات سے ملتا ہے اور یہ وہ چیزیں ہیں جو ہماری لسٹ سے غائب ہو چکی ہیں۔

ان سب مسائل کا حل کیا ہے؟

مسئلہ یقیناً بڑا ہے، لیکن اس کا حل موجود ہے بس ہمیںاپنے دماغ کی وائرنگ (Wiring) کو دوبارہ سیٹ کرنا ہوگا اور اسے مقصد کے لیے چند طریقے آپ کے لیے تجویز کئے ہیں جو آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے.

1. دماغ کو "آف لائن" کرنا سیکھیں
(The Art of Doing Nothing)

ہمیں ہمیشہ یہ سکھایا گیا ہے کہ فارغ بیٹھنا وقت ضائع کرنا یا گناہ ہے — لیکن یہ غلط سوچ ہے۔
دن میں صرف 10 سے 15 منٹ نکال کر Niksen کی عادت اپنائیں.
نکسن دراصل یہ ایک ڈچ طریقہ ہے جس میں آپ کچھ نہیں کرتے، بس پرسکون بیٹھتے ہیں تاکہ دماغ آرام کرے اور اس کا مطلب ہے: کچھ بھی نہ کرنا۔
نہ موبائل، نہ کتاب، نہ عبادت، نہ سوچنا۔ بس کھڑکی سے باہر دیکھیں، یا چھت کو گھوریں۔

اپنے دماغ کے Default Mode Network (DMN) کو پرسکون ہونے کا موقع دیں۔ جب آپ کچھ نہیں کر رہے ہوتے، تب ہی آپ کا دماغ اصل میں "ری چارج" ہو رہا ہوتا ہے۔ اسے اپنی روزانہ کی دوا سمجھ کر کریں۔

2. معلومات کی ڈائٹنگ
(Information Fasting)

جس طرح پیٹ خراب ہو تو ڈاکٹر کھانا بند کروا دیتا ہے، اسی طرح ذہن خراب ہو تو معلومات بند کر دینی چاہئیں۔
فیصلہ کریں کہ رات 9 بجے کے بعد یا صبح 10 بجے سے پہلے آپ دنیا کی کوئی خبر، کوئی مسئلہ، کوئی بحث نہیں سنیں گے۔
اپنے دماغ کے ان پٹ (Input) کو کنٹرول کریں۔ جب کچرا اندر نہیں جائے گا، تو بدبو بھی نہیں پھیلے گی۔

3. نیند کی روٹین اور روشنی کا تعلق

اگر آپ رات کو سو نہیں پا رہے، تو اس کا تعلق آپ کی آنکھوں میں جانے والی روشنی سے ہے۔
شام کے بعد اپنے فون کا "Blue Light Filter" آن کریں اور سونے سے ایک گھنٹہ پہلے اسکرین چھوڑ دیں۔
یہ مشکل ہے، میں جانتا ہوں، مگر یہ آپ کی دماغی صحت کے لیے "زندگی اور موت" کا مسئلہ ہے۔
اس ایک گھنٹے میں وہ کام کریں جو "بورنگ" ہوں (جیسے برتن دھونا، جوتے پالش کرنا، یا کاغذ پر کچھ لکھنا)۔ بوریت نیند کی سب سے اچھی دوست ہے۔

4. فطرت اور مٹی سے رابطہ
(Grounding)

ہم کنکریٹ کے جنگلوں میں قید ہو گئے ہیں۔ ہمارا جسم الیکٹرانکس کے درمیان گھرا ہوا ہے۔
ہفتے میں ایک بار کسی پارک جائیں، جہاں آپ کے پاؤں گھاس یا مٹی کو چھو سکیں۔
سائنس اسے Grounding کہتی ہے۔ مٹی سے رابطہ آپ کے جسم میں کورٹیسول (Stress Hormone) کو کم کرتا ہے۔ یہ کوئی روحانی ٹوٹکہ نہیں، یہ بائیولوجیکل حقیقت ہے۔ درختوں کو دیکھنا، پرندوں کی آواز سننا، یہ ہمارے دماغ کا قدرتی علاج ہے۔

5. "نہ" کہنے کی عادت اپنائیں
(Set Boundaries)

اپنی انرجی کو لیک (Leak) ہونے سے بچائیں۔
ہر بحث میں حصہ لینا ضروری نہیں، ہر کال سننا ضروری نہیں، ہر دعوت میں جانا ضروری نہیں۔
اپنی ذہنی صحت کو اپنی ترجیح بنائیں۔ جو چیز، جو شخص، یا جو کام آپ کی ذہنی سکون کو تباہ کر رہا ہے، اس سے فاصلہ اختیار کرنا خودغرضی نہیں، بلکہ خود کی حفاظت (Self-preservation) ہے۔

ان تمام طریقوں کے ساتھ ساتھ یہ ذہن نشین کرلیں کہ آپ مشین نہیں ہیں، آپ انسان ہیں۔آپ کو ہمیشہ "پروڈکٹیو" (Productive) رہنے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ جو آپ ہر وقت بھاگ رہے ہیں کہ کہیں میں پیچھے نہ رہ جاؤں، یقین کریں، آپ کہیں نہیں پہنچیں گے اگر آپ اندر سے ٹوٹ گئے۔
زندگی کوئی ریس نہیں ہے جہاں فنش لائن پر کوئی تمغہ ملے گا۔ زندگی تو سانس لینے، محسوس کرنے اور شکر ادا کرنے کا نام ہے۔
تھوڑا رک جائیں۔ گہرا سانس لیں۔
اللہ نے آپ کو صرفHuman Doing کے لیے نہیں، بلکہ Human Being کے لیے بھی بنایا ہے۔

اگر آپ کو یہ پوسٹ پسند آئی یا آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہوئی، تو
اسے شیئر کریں تاکہ کوئی اور بھی اس سے مستفید ہو سکے اور اپنی زندگی بہتر بنا سکے۔

28/11/2025

کیا آپ جانتے ہیں

صرف نہانے کے پانی کا درجہ حرارت بدلنے سے آپ کی توانائی، نیند، پٹھوں کی صحت اور ذہنی سکون تک تبدیل ہو سکتا ہے؟ یہ حقیقت اکثر لوگ جانتے ہی نہیں۔
ہم روز نہاتے ہیں، مگر شاید ہی کبھی غور کرتے ہیں کہ پانی کی گرمی یا ٹھنڈک ہمارے جسم کے اندر کیا کچھ بدل رہی ہوتی ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ نہانے کا درجہ حرارت آپ کے اعصاب، دل کی دھڑکن، دورانِ خون، جلد، پٹھوں اور ذہنی کیفیت تک کو متاثر کرتا ہے۔ اس لیے یہ فیصلہ کہ آپ نے ٹھنڈا پانی استعمال کرنا ہے یا گرم پانی—صرف عادت نہیں بلکہ ایک سائنسی انتخاب ہے۔

گرم پانی جسم کو فوری طور پر آرام کی حالت میں لے جاتا ہے۔ یہ parasympathetic nervous system کو فعال کرتا ہے، جس سے پٹھوں کی سختی کم ہوتی ہے، درد میں آرام ملتا ہے اور خون کی روانی بہتر ہو جاتی ہے۔ گرم پانی کی حرارت جسم کی گہرائی میں اترتی ہے، مسلز کو ڈھیلا کرتی ہے اور سوزش میں نمایاں کمی لاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دن بھر کی تھکن کے بعد گرم پانی سے نہانا ذہنی اور جسمانی سکون دیتا ہے۔ سائنسی تحقیق نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ سونے سے پہلے گرم پانی سے نہانے سے جسم کا درجہ حرارت قدرتی طور پر منظم ہوتا ہے، جس سے نیند کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور نیند جلد آتی ہے۔ اس طرح گرم پانی نہ صرف جسم کو آرام دیتا ہے بلکہ ذہن کو بھی نیند کے لیے تیار کرتا ہے۔

اس کے برعکس، ٹھنڈا پانی جسم کو فوری طور پر alert کرنے والا اثر رکھتا ہے۔ ٹھنڈا پانی sympathetic nervous system کو فعال کرتا ہے، جس سے دل کی دھڑکن تیز ہوتی ہے اور دماغ زیادہ چوکنا ہو جاتا ہے۔ کچھ شواہد بتاتے ہیں کہ ٹھنڈا پانی norepinephrine کی سطح بڑھا کر mood اور توانائی بہتر بناتا ہے، سوزش کم کرتا ہے اور ورزش کے بعد recovery میں مدد دیتا ہے۔ ٹھنڈا پانی جسم کے immune system کو بھی stimulate کرسکتا ہے، جس سے white blood cells کی فعالیت بہتر ہوتی ہے اور جسم بیماریوں سے زیادہ مؤثر طریقے سے لڑ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بہت سے ایتھلیٹس ٹھنڈے پانی کو اپنے recovery پروٹوکول کا حصہ بناتے ہیں۔

مگر جب موسم سرد ہو تو صورتحال بدل جاتی ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈے پانی سے نہانا جسم کے core temperature کو اچانک کم کر دیتا ہے، اور یہ اچانک drop جسم کے لیے stress پیدا کرتا ہے۔ اس کے نتیجے میں سردی لگنا، پٹھوں کی گرفت بڑھ جانا، جوڑوں میں تکلیف ہونا، blood pressure میں اچانک تبدیلی اور immune system کا عارضی طور پر کمزور ہونا جیسے مسائل سامنے آ سکتے ہیں۔ سردیوں میں ٹھنڈا پانی جسم پر thermal shock ڈالتا ہے، جسے برداشـت کرنا ہر کسی کے لیے آسان نہیں ہوتا، خاص طور پر ان افراد کے لیے جو پہلے ہی muscular pain، asthma، migraine یا poor circulation کا شکار ہوں۔

اسی لیے سردیوں کے ماحول میں بہترین انتخاب تازہ یا گرم پانی ہے۔ یہ جسم کو محفوظ حد میں رکھتا ہے، حرارت کو متوازن کرتا ہے، پٹھوں کو آرام دیتا ہے اور ذہنی تناؤ کم کرتا ہے۔ گرم یا تازہ پانی جسم کی فطری گرمی برقرار رکھتا ہے، جس سے نہانے کے بعد تھکن کم ہوتی ہے، joints بہتر محسوس کرتے ہیں اور جسم موسم کی شدت سے محفوظ رہتا ہے۔ سردیوں میں ٹھنڈا پانی نہ صرف غیر ضروری دباؤ ڈال سکتا ہے بلکہ صحت کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہو سکتا ہے، اس لیے دانشمندی یہی ہے کہ موسم کے مطابق پانی کا انتخاب کیا جائے۔

مختصر یہ کہ نہانے کا پانی صرف صفائی کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک تھرمل محرک ہے جو پورے جسم کے نظام کو متاثر کرتا ہے۔ گرم پانی سکون دیتا ہے، درد کم کرتا ہے اور نیند بہتر بناتا ہے، جبکہ ٹھنڈا پانی alertness، تازگی اور سوزش میں کمی لاتا ہے۔ مگر سردیوں میں ٹھنڈا پانی جسم پر دباؤ ڈالتا ہے، اس لیے گرم یا تازہ پانی ہی بہترین اور صحت بخش انتخاب ہے

"اس وقت آپ زمین کے ساتھ اس کے محور کے گرد 460 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گھوم رہے ہیں،جبکہ سورج کے گرد آپ کی گردش 30 کلو ...
15/09/2025

"اس وقت آپ زمین کے ساتھ اس کے محور کے گرد 460 میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے گھوم رہے ہیں،جبکہ سورج کے گرد آپ کی گردش 30 کلو میٹر فی سیکنڈ ہے۔ زمین سورج کے ساتھ ملکر ملکی وے میں "سپر میسو بلیک ہول" کے گرد 828000 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گھوم رہی ہے۔اور ایک چکر 230 ملین سالوں میں مکمل کرتا ہے۔اور یقینا یہ جان کر آپ حیران ہوجاٸینگے کہ اب تک سورج نے "سپر میسو بلیک ہول" کے گرد صرف سولہ (16) ہی چکر مکمل کیے ہے،یعنی سورج نے پوری زندگی صرف 16 ہی چکر لگاٸے ہیں،جس میں ہماری زمین بھی ہے۔اس سے اندازہ لگاٸیں کہ یہ بلیک ہول کس قدر بڑا ہوگا۔اور اس سے بھی حیران ہونے والی بات یہ ہے کہ زمین تین طرح گھوم رہی ہے۔اور ہم اس کو محسوس تک نہیں کرتے۔

یونیورس میں ایک object ایسا نہیں ہے جو گھوم نہیں رہی، ہر چیز گھوم رہی ہے،اگر کوٸی بھی Object ایک منٹ کیلے بھی روکا، تو باقی Objects کی موشن اُسے پاش پاش کردے گا،یہ ساٸنسدانوں کو تقریبا اب پتا چلا،کہ سب کچھ موشن میں ہے۔لیکن قران مجید نے ہمیں چودہ سو سال پہلے بتایا ہے،کہ" سب اپنے اپنے داٸرے میں تیر رہے ہیں"۔اس سے بھی ثابت ہوتا ہے۔ کہ قران مجید اللہ تعالی کا کلام ہے۔ ہم اور آپ لوگوں کا ایمان ہے،لیکن بعض نہیں مانتے، یہ آیات جس وقت نازل ہوا تھا، اُس وقت فلکیات تو دور کی بات ساٸنس میں زیرو تھا۔یہ باتیں صرف اس یونیورس کے Creator ہی کے ہوسکتے ہے،جنہوں نے یہ کتاب نازل کیا ہے"۔۔۔۔۔۔۔!!!!

اس تصویر میں دنیا کے خطرناک ترین جانوروں کی فہرست دی گئی ہے، جو انسانوں کو ہلاک کرنے کے اندازے پر مبنی ہے۔ اس فہرست کے م...
20/08/2025

اس تصویر میں دنیا کے خطرناک ترین جانوروں کی فہرست دی گئی ہے، جو انسانوں کو ہلاک کرنے کے اندازے پر مبنی ہے۔ اس فہرست کے مطابق:
دنیا کے مہلک ترین جانور (سالانہ انسانی اموات کی تعداد کے مطابق):
1. مچھر (Mosquito) – 700,000 اموات
▸ ملیریا، ڈینگی، زیکا، اور دیگر بیماریوں کے پھیلاؤ کی وجہ سے۔
2. انسان (Humans) – 400,000 اموات
▸ جنگ، قتل، اور دیگر انسانی تشدد کے واقعات۔
3. سانپ (Snake) – 138,000 اموات
▸ زہریلے سانپوں کے کاٹے سے۔
4. کتے (Dogs) – 59,000 اموات
▸ خاص طور پر ریبیز (Rabies) کے انفیکشن سے۔
5. اساسن بگس (Assassin Bugs) – 10,000 اموات
▸ چگاس بیماری کے پھیلاؤ سے۔
6. بچھو (Scorpions) – 3,300 اموات
▸ زہریلے ڈنک کی وجہ سے۔
7. مگرمچھ (Crocodiles) – 1,000 اموات
▸ جسمانی حملوں سے۔
8. ہاتھی (Elephants) – 600 اموات
▸ انسانوں پر چڑھ دوڑنے کے واقعات۔
9. دریائی گھوڑے (Hippos) – 500 اموات
▸ جارحانہ رویے سے کشتیوں پر حملے۔
10. شیر (Lions) – 200 اموات
▸ نایاب مگر بعض علاقوں میں حملہ آور۔

حوالہ:

یہ اعداد و شمار BBC Science Focus سے لیے گئے ہیں، اور نوٹ کیا گیا ہے کہ یہ ڈیٹا تخمینوں پر مبنی ہے اور ہر سال مختلف ہو سکتا ہے۔ یہ اعداد و شمار بیماریوں کے پھیلاؤ اور براہِ راست حملوں دونوں کو مدنظر رکھتے ہیں۔

WHO (World Health Organization)

29/07/2025

AI

میں بیٹھا اپنے فون پر کام کر رہا ہوں اور برابر پر
میرا لیپ ٹاپ بھی پڑا کام کر رہا ہے

جی بالکل میں لیپ ٹاپ پر کام نہیں کر رہا بلکہ لیپ ٹاپ خود سے کام کر رہا ہے۔۔۔ اے ائی آگے کیا سے کیا ہونے جا رہی ہے۔۔۔ اے ائی کا یہ ماڈیول جس کا بتا رہا ہوں یہ ایک ایجنٹ موڈ ہے جس میں اپ اے ائی کو کمانڈ دیتے ہیں کسی بھی کام کی اور وہ اپ کے لیپ ٹاپ کی ایکسیس لے کر بتایا گیا ٹاسک مکمل کر دیتی ہے اے ٹو زی یعنی جو کل تک کہا جاتا تھا کہ اے آئی خود سے سوچ نہیں سکتی یا خود سے کام نہیں کر سکتی اسے چلانے والا چاہیے وہ بھی ختم ہو چکا ہے مثال کے طور پہ اگر اس ایجنٹ موڈ کو میں کہوں کہ کہ میری ویب سائٹ کے اوپر ایڈ لگا دو تو یہ میرے گوگل ایڈ اکاؤنٹ کو ایکسیس کرے گا اور اس کے بعد پوری کمپین ریڈی کر کے تیار کر کے مجھ سے بجٹ پوچھ کے میرا گول پوچھ کے اس کو رن کر دے گا مجھے کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہے میں اس کو کمانڈ دے کے چلا جاؤں گا یہ خود ہی ایڈ بنا کے لگا کے کرییٹو ایڈ کر کے اس کو رن کر دے گا۔۔۔

اسی طرح سے اگر مجھے کچھ آرڈر کرنا ہے تو میں اس کو بتاؤں گا کہ مجھے فلانی چیز چاہیے تو یہ خود ہی ویب سائٹس کو کھول کے کھنگال کے پراڈکٹ ڈھونڈ کر میرا ایڈریس دے کر آرڈر پلیس کر دے گا،یعنی کہ میں صرف اس کو ایک کمانڈ دوں گا اور چلا جاؤں گا اور یہ خود ہی آرڈر کر کے کوئی بھی چیز مجھے منگوا کے گھر پہنچا دے گا یعنی کہ پوری طرح آپ کے سسٹم کو ایکسیس کر کے کوئی بھی کام جو آپ اس کو کہیں گے یہ کر دے گا۔۔۔ اپ اس کو کہیں گے کہ فلانے بندے کو میل بھیج دو تو یہ میل لکھ کر اس کے ایڈریس پر بھیج دے گا

اب اس سب میں ایک ہی پنگا سب سے بڑا اور وہ ہے آپکی پرائویسی ۔۔۔ آپکا سسٹم ایجنٹ کے کنٹرول میں چلا جاتا ہے , کام کرنے کے لیے اسے مکمل اکسیس چاہیے ہوتی یہ سب سے بڑا رسک ہے۔۔۔
جب اسے مکمل اکسیس بھی مل جائے، اور وہ خود سے سوچ بھی سکتا، کر بھی سکتا تو صحیح کرے یا غلط یہ سب اسکے ہاتھ میں دے دیا گیا۔۔!!
اسی لیے میں نے فیک میل کریٹ کر کے اس سے اکسیس دی اور چیک کیا سب اس کے علاوہ وہ ٹاسک دیے جو لمیٹڈ اکسیس کے ساتھ ہو سکتے ہیں۔۔۔ ا

23/07/2025

متوازن زندگی پرسکون زندگی۔۔

درست لائف اسٹائل (Healthy Lifestyle) سے
مراد ایسا طرزِ زندگی ہے جو جسمانی، ذہنی اور روحانی صحت کو بہتر بناتا ہے، بیماریوں سے بچاتا ہے، اور انسان کو ایک پُرسکون، متوازن اور با مقصد زندگی گزارنے میں مدد دیتا ہے۔

درست لائف سٹائل کی علامات:

1. متوازن غذا:
وقت پر کھانا، پروٹین، سبزیاں، پھل، اناج، اور پانی کا مناسب استعمال۔ فاسٹ فوڈ اور کولڈ ڈرنکس سے اجتناب۔

2. مناسب نیند:
روزانہ 6 سے 8 گھنٹے کی پُرسکون نیند۔

3. ورزش اور جسمانی سرگرمی:
روزانہ کم از کم 30 منٹ چہل قدمی، یوگا، یا ہلکی پھلکی ایکسرسائز۔

4. ذہنی سکون:
اسٹریس مینجمنٹ، عبادات، مثبت سوچ، اور تعلقات میں توازن۔

5. معاشرتی تعلقات:
خاندان، دوستوں اور معاشرے کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنا۔

6. روحانی پہلو:
اللہ سے تعلق، دعا، ذکر، اور زندگی کے مقصد پر غور۔

غلط لائف سٹائل کی علامات:

1. فاسٹ فوڈ اور جنک فوڈ کا استعمال

2. سست طرزِ زندگی:
دن بھر بیٹھے رہنا، ورزش نہ کرنا۔

3. نیند کی بے ترتیبی:
دیر سے سونا، دیر سے اٹھنا، نیند پوری نہ ہونا۔

4. اسٹریس اور منفی سوچ:
غصہ، بے صبری، حسد، اور مایوسی۔

5. نشہ آور اشیاء کا استعمال:
سگریٹ، شیشہ، یا نشہ آور اشیاء۔

6. ٹیکنالوجی کا غلط استعمال:
بہت زیادہ موبائل، ٹی وی، سوشل میڈیا کا استعمال.

غلط لائف اسٹائل کے ممکنہ نقصانات:

1. موٹاپا اور وزن کا بڑھنا

2. بلڈ پریشر، ذیابیطس، کولیسٹرول

3. ہارٹ اٹیک اور اسٹروک

4. ڈپریشن، اینگزائٹی اور ذہنی دباؤ

5. کمزوری، تھکن، سستی اور نیند کی کمی

6. جلدی عمر رسیدگی (premature aging)

7. رشتوں میں مسائل اور تنہائی

نتیجہ:

صحیح لائف سٹائل اختیار کرنا صرف جسمانی صحت ہی نہیں بلکہ ذہنی سکون اور خوشی کے لیے بھی نہایت ضروری ہے۔ یہ انسان کو دنیا میں کامیابی اور آخرت میں فلاح کے قریب کر دیتا ہے۔

07/07/2025

لیتھیم اور سوڈیم

آنے والا وقت لیتھیم اور سوڈیم جیسے عناصر کا ہے، خاص طور پر توانائی کے ذخیرے اور بیٹری ٹیکنالوجی کے میدان میں ان دونوں دھاتوں میں بہت زیادہ صلاحیت ہے کہ یہ مستقبل کے توانائی کے چیلنجز کا حل فراہم کریں۔

لیتھیم آئن بیٹریاں اس وقت سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ریچارج ایبل بیٹریاں ہیں، الیکٹرک گاڑیاں، موبائل فونز، لیپ ٹاپس، سولر سسٹمز، سب میں۔
یہ ہلکی۔طاقتور اور دیر پا بیٹریز فراہم کرتی ہیں۔
لیکن لیتھیم محدود مقدار میں دستیاب ہے
یہ خاص علاقوں جیسے جنوبی امریکہ، آسٹریلیا، چین وغیرہ میں ہی زیادہ پایا جاتا ہے
اس کے ساتھ ماحولیاتی خطرات اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔

سوڈیم، ابھرتا ہوا متبادل
سوڈیم زمین میں بہت زیادہ پایا جاتا ہے نمک میں بھی ہوتا ہے اور سستا ہے۔
سوڈیم آئن بیٹریاں اب تحقیق اور تجارتی سطح پر تیزی سے ترقی کر رہی ہیں۔
فوائد: کم قیمت، آسانی سے دستیاب، ٹھنڈے ماحول میں بہتر کام کرتی ہیں۔
گو کہ توانائی کی کثافت Energy Density ابھی لیتھیم جتنی نہیں لیکن مستقبل میں اس مسلے کا بھی حل نکل آئے گا۔

پاکستان کے لیے ایک بڑا موقع۔
نظریاتی طور پر پاکستان میں موجود پہاڑی نمک سے حاصل شدہ سوڈیم کو سوڈیم آئن بیٹریوں کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
لیکن اس کے لیے کچھ سائنسی، صنعتی اور تکنیکی مراحل ضروری ہیں جنہیں سمجھنا بہت اہم ہے۔
پہاڑی نمک سے سوڈیم کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟
پاکستان میں کھیوڑہ جیسے علاقوں میں پہاڑی نمک کی بہت بڑی مقدار موجود ہے، جس کا کیمیائی فارمولا عام طور پر NaCl سوڈیم کلورائیڈ ہوتا ہے۔
1. سوڈیم کلورائیڈ NaCl سے سوڈیم دھات Naحاصل کرنے کے لیے الیکٹرولائسز کا عمل استعمال کیا جاتا ہے۔
2. یہ صنعتی سطح پر کیا جاتا ہے اور کافی توانائی خرچ ہوتی ہے۔
3. حاصل شدہ سوڈیم کو بیٹری کے لیے بطور کیتهوڈ یا اینوڈ مٹیریل استعمال کیا جاتا ہے یہ مخصوص فارمولیشنز پر منحصر ہے۔
پاکستان کی صلاحیت اور چیلنجز مواقع
پاکستان کے پاس دنیا کے بڑے نمک ذخائر ہیں
خام مال کی مقامی دستیابی سے لاگت کم ہو سکتی ہے
سوڈیم آئن بیٹریز کی بڑھتی ہوئی عالمی طلب خاص کر چین، بھارت، افریقہ جیسے ممالک میں
درآمدی بیٹری پر انحصار کم کرنے کا موقع
چیلنجز:
پاکستان میں بیٹری مینوفیکچرنگ انڈسٹری نہ ہونے کے برابر ہے
الیکٹرولائسز پلانٹس اور ریفائننگ ٹیکنالوجی موجود نہیں
تحقیق و ترقی R&D کی کمی
ماہرین، انجینئرز، اور صنعتی سرمایہ کاری درکار ہے

پاکستان کو کیا کرنا چاہیے؟
1. جامعات اور ریسرچ ادارے (مثلاً NUST, PIEAS, PCSIR کو سوڈیم آئن بیٹری پر تحقیق کرنی چاہیے
2. حکومت کو Public-Private Partnerships کے تحت پائلٹ پروجیکٹس شروع کرنے چاہئیں
3. پاکستان کو غیر ملکی کمپنیوں سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر کی بات چیت کی جا سکتی ہے
4. کھیوڑہ اور دیگر نمک علاقوں میں ویلیو ایڈیشن پلانٹس لگانے کی حکمتِ عملی بنائی جا سکتی ہے
پاکستان کا دوست ملک چین سوڈیم آئن بیٹری ٹیکنالوجی میں دنیا میں سب سے آگے ہے
چینی کمپنی کیٹل نے 2023 میں اپنی پہلی تجارتی Sodium-ion battery متعارف کرائی
اس سوڈیم آئن ٹیکنالوجی پر کام کرنے والی ایک اور چینی کمپنی حنا بھی ہے۔
لیتھیم کا دور ابھی مکمل ختم نہیں ہو رہا، خاص طور پر جہاں زیادہ توانائی کثافت درکار ہو۔
لیکن سوڈیم مستقبل میں سستا، محفوظ، اور وسیع پیمانے پر قابلِ استعمال متبادل بن سکتا ہے، خاص طور پر ان جگہوں پر جہاں بجلی ذخیرہ کرنی ہو جیسے سولر گرڈز یا سستی الیکٹرک گاڑیاں۔
لہٰذا آنے والا وقت لیتھیم اور سوڈیم دونوں کا ہے۔
مگر سوڈیم کا کردار ابھرتا ہوا ہے جو کئی توانائی چیلنجز میں انقلابی کردار ادا کر سکتا ہے۔

Address

Satellite Town
Sargodha
40100

Telephone

+923216034128

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Moral Words and Stories posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Moral Words and Stories:

Share