Wapda disco information

Wapda disco information Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Wapda disco information, Information Technology Company, rawal, Rawalpindi.

05/08/2026
03/08/2026

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
بنام:
چیف ایگزیکٹو آفیسر، آئیسکو اسلام آباد
ڈائریکٹر (HR)، آئیسکو اسلام آباد
موضوع: عارضی ملازمین کی خدمات کے تحفظ اور مستقل بھرتیوں کے فوری آغاز کے حوالے سے مطالبہ
محترم جناب!
پیغام یونین، اسلام آباد ریجن، آپ کی جانب سے جاری کردہ آفس آرڈر کے حوالے سے شدید تشویش کا اظہار کرتی ہے، جس کے مطابق کئی سالوں سے خدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین کی مدتِ ملازمت میں صرف 89 دن کی توسیع کی گئی ہے۔
یہ وہ ملازمین ہیں جو گزشتہ کئی برسوں سے انتہائی مشکل حالات میں اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بجلی کی ترسیل کے نظام کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان میں سے اکثر ایکسپرٹ لائن مین ہیں، جنہوں نے اپنے تجربے اور محنت سے ادارے کی خدمت کی ہے۔ ان کے مستقبل کو مسلسل غیر یقینی صورتحال سے دوچار رکھنا نہ صرف ناانصافی ہے بلکہ انسانی اقدار کے بھی خلاف ہے۔
انتظامیہ سے ہمارا سوال ہے کہ 2016 کے بعد مستقل بھرتیاں کیوں نہیں کی گئیں؟ اگر ادارے میں افرادی قوت کی ضرورت موجود ہے تو مستقل بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے، نہ کہ برسوں سے کام کرنے والے تجربہ کار ملازمین کو بے روزگار کیا جائے یا تھرڈ پارٹی کے ذریعے ان کی جگہ پُر کرنے کی کوشش کی جائے۔
پیغام یونین واضح کرتی ہے کہ:
جو ملازمین برسوں سے ادارے کی خدمت کر رہے ہیں، ان کے روزگار اور مستقبل سے کھیلنا ہرگز قبول نہیں۔
ہم ان ملازمین کو فارغ کرنے یا ان کی جگہ تھرڈ پارٹی لانے کی کسی بھی کوشش کو مسترد کرتے ہیں۔
ان ملازمین کو مستقل کیا جائے یا کم از کم ان کی ملازمت کا مکمل تحفظ یقینی بنایا جائے۔
ادارے میں فوری طور پر مستقل بھرتیوں کا عمل شروع کیا جائے تاکہ افرادی قوت کی کمی بھی دور ہو اور ملازمین کے حقوق بھی محفوظ رہیں۔
اگر انتظامیہ نے اس معاملے پر فوری اور مثبت فیصلہ نہ کیا تو پیغام یونین اپنے آئینی اور قانونی حق کے تحت بھرپور احتجاج کرے گی، عدالت سے رجوع کرے گی اور ہر قانونی فورم پر ملازمین کے حقوق کا دفاع کرے گی۔
ہم امید کرتے ہیں کہ انتظامیہ انسانی ہمدردی، انصاف اور ادارے کے بہترین مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے اس مسئلے کا فوری اور مستقل حل نکالے گی۔
مخلص،
علی خان طاہر خیلی
ریجنل چیئرمین
آل پاکستان پیغام یونین
اسلام آباد ریجن

31/07/2026

اب تمام یونین اور سیاسی لیڈران کا امتحان ہے کہ وہ اپنے مزدور کو بچا سکتے ہیں کہ بس مزدور کے نام پر سیاست کرنی ہے

Address

Rawal
Rawalpindi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Wapda disco information posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share