MSAID Digital Skills & Services

MSAID Digital Skills & Services Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MSAID Digital Skills & Services, Computer training school, Office # 170, Street 1, Main Kurri Road, Rawalpindi.

Empowering individuals with in-demand Digital Skills 🚀 | Learn, Earn & Grow with expert-led Trainings in Freelancing, Social Media Marketing & Online Oarning. 💻 Training + Services for Freelancing, Ads, Content Creation & Online Business Growth.

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنے بچے کو ایسا AI کورس ملے، جو اس کو نوکری کی بجائے، دُنیا بَدلنے کے لیئے تیار کرے۔؟ اگر Elon Musk...
30/04/2026

کیا آپ چاہتے ہیں کہ اپنے بچے کو ایسا AI کورس ملے، جو اس کو نوکری کی بجائے، دُنیا بَدلنے کے لیئے تیار کرے۔؟ اگر Elon Musk بارہ سال کی عُمر میں سافٹ ویئر بیچ سکتا ہے اور Warren Buffett گیارہ سال میں پہلی اِنویسٹمنٹ کر سکتا ہے، تو آپ کا بچہ کیوں نہیں؟ اصل فرق ٹیلنٹ کا نہیں، ایکسپوژر اور گائیڈنس کا ہوتا ہے۔ آج کا دور صرف پڑھنے کا نہیں، مسئلے حل کرنے والوں کا ہے۔ آپ کا بچہ ایک ایسا AI چیٹ بوٹ، ایپ یا ایجنٹ بنا سکتا ہے، جو لاکھوں لوگوں کی زندگی آسان بنا دے۔ یاد رکھیں، ڈاکٹر بھی سر درد کی دوا سو روپے میں دیتا ہے، لیکن اسی سر میں اگر بڑا مسئلہ ہو تو علاج لاکھوں میں ہوتا ہے۔ دُنیا ہمیشہ بڑے مسائل حل کرنے والوں کو بڑی قیمت دیتی ہے۔ فَیصلہ آپ نے کرنا ہے کہ آپ اپنے بچے کو صرف ڈگری دلوانا چاہتے ہیں یا اُسے ایک ایسا پرابلم سولور بنانا چاہتے ہیں، جو دُنیا پر اثر ڈالے۔ اگر چاہتے ہیں تو AI کورس میں انرول کروائیں، باقی ہم پہ چھوڑ دیں۔

اگر آپ ایک بزنس اونر ہیں یا سوشل میڈیا مارکیٹر، تو آپ جانتے ہوں گے کہ روزانہ نیا اور معیاری کانٹینٹ بنانا کتنا بڑا درودِ...
30/04/2026

اگر آپ ایک بزنس اونر ہیں یا سوشل میڈیا مارکیٹر، تو آپ جانتے ہوں گے کہ روزانہ نیا اور معیاری کانٹینٹ بنانا کتنا بڑا درودِ سر ہے۔ کبھی ڈیزائنر نہیں ملتا، تو کبھی آئیڈیاز خَتم ہو جاتے ہیں۔ لیکن گوگل نے اُس کا حل Google Pomelli کی شکل میں نکال لیا ہے، جو اپریل 2026ء میں کانٹینٹ تخلیق کی دُنیا کا سب سے طاقتور ہتھیار بن کر اُبھرا ہے۔ ​اِس ٹُول کا جادُو یہ ہے کہ آپ کو صِرف اپنی ویب سائٹ کا لِنک (URL) اس میں ڈالنا ہوتا ہے۔ یہ سیکنڈوں میں آپ کی ویب سائٹ کا پورا "Business DNA" اسکین کر لیتا ہے، یعنی آپ کا برانڈ کلر کیا ہے، آپ کی پروڈکٹس کیا ہیں اور آپ کا لِہجہ کیسا ہے۔ اُس کے بعد یہ خُودبخُود پُورے مہینے کا کانٹینٹ پلان تیار کر دیتا ہے۔ چاہے آپ کو فیس بک کے لیئے ایڈز چاہیئے ہوں، اِنسٹاگَرام کے لیئے خُوبصورت پوسٹس، یا پروفیشنل ای میل بینرز، یہ AI سب کُچھ آپ کے برانڈ کے مُطابق ڈیزائن کرتا ہے۔ سب سے دلچسپ بات اِس کا نیا فیچر Pomelli Animate ہے، جو گوگل کے لیٹسٹ ویڈیو ماڈل (Veo 3.1) کو اِستعمال کرتا ہے۔

اکثر لوگ یہ سَمجھتے ہیں کہ جَیسے ہی کوئی شخص ہماری پوسٹ دیکھے گا، وُہ فوراً خَرِیداری کر لے گا، لیکن حَقِیقَت اُس سے مُخ...
14/04/2026

اکثر لوگ یہ سَمجھتے ہیں کہ جَیسے ہی کوئی شخص ہماری پوسٹ دیکھے گا، وُہ فوراً خَرِیداری کر لے گا، لیکن حَقِیقَت اُس سے مُختلف ہے۔ ہر گاہک ایک مَرحلہ وار سَفر سے گُزرتا ہے، اور اُس سَفر کو سَیلز فَنل Funnel کہا جاتا ہے۔

پِہلا مَرحلہ آگاہی، یہ وُہ مَرحلہ ہوتا ہے، جَہاں لوگ پِہلی بار آپ کے بِزنس کے بارے میں جانتے ہیں۔ ہو سکتا ہے وُہ آپ کی پوسٹ دیکھیں، ویڈیو دیکھیں یا کوئی اِشتہار نظر آئے۔ اِس مَرحلے پر مَقصد صِرف یہ ہوتا ہے کہ زِیادہ سے زِیادہ لوگوں تک پُہنچا جائے اور اُن کی توجہ حَاصل کی جائے۔ یہاں سَیل کرنے کی جلدی نہیں کرنی چاہیئے، بَلکہ صِرف اپنی پہچان بنانی ہوتی ہے۔

دُوسرا مرحلہ غَور و فِکر، اب وُہ لوگ جو آپ میں دِلچسپی لیتے ہیں، وُہ مزید جاننا چاہتے ہیں۔ وُہ آپ کی سَروسز یا پروڈکٹ کو سَمجھتے ہیں، دُوسرے آپشنز سے موازنہ کرتے ہیں اور آپ پر اِعتماد بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہاں آپ کا کام ہوتا ہے کہ آپ اُنہیں صَحیح مَعلُومات دیں، اُن کے سوالات کے جواب دیں، اور اُنہیں قائل کریں کہ آپ اُن کے لیئے بِہتر اِنتخاب ہیں۔

تِیسرا مَرحلہ فَیصلہ، یہ سب سے اہم مَرحلہ ہوتا ہے، جَہاں گاہک فَیصلہ کرتا ہے کہ خَریدنا ہے یا نہیں۔ اگر آپ نے پِہلے دَونوں مَراحل صَحیح طریقے سے مُکمل کیئے ہوں، تو یہاں سَیل ہونے کے اِمکانات بُہت بڑھ جاتے ہیں۔ یہاں مَضبُوط آفر، اِعتماد اور وَاضح پیغام بُہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

ہر گاہک کو وَقت دَرکار ہوتا ہے۔ اگر آپ شُروع ہی میں سَیل کرنے کی کوشش کریں گے، تو اکثر لوگ دُور ہو جائیں گے۔ سَمارٹ بِزنس وُہی ہوتا ہے، جَو پُورے فَنل کو سَمجھ کر کام کرے۔

جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اب تک میں نے مَارکِیٹنگ کی جتنی اقسام (Types) پڑھی ہیں، اُن میں سے تھوڑا تھوڑا آپ کے ساتھ...
11/04/2026

جیسا کہ میں نے وعدہ کیا تھا کہ اب تک میں نے مَارکِیٹنگ کی جتنی اقسام (Types) پڑھی ہیں، اُن میں سے تھوڑا تھوڑا آپ کے ساتھ شیئر کروں گا، تاکہ ہم سب سادہ اور آسان انداز میں سیکھ سکیں۔ چلیں آج شُروع کرتے ہیں مَارکِیٹنگ کی سب سے پہلی اور سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ٹائپ یعنی ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ سے۔

ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ کیا ہے؟ ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ دَراصل وہ طریقہ ہے، جس میں ہم انٹرنیٹ اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز (جیسے سوشل میڈیا، ویب سائٹس، موبائل ایپس وغیرہ) کے ذریعے اپنی پروڈکٹ یا سروس کو لوگوں تک پہنچاتے ہیں۔ آج کے دور میں تَقریباً ہر اِنسان موبائل اور انٹرنیٹ استعمال کر رہا ہے، اسی لیئے کاروبار بھی اب روایتی طریقوں کے بجائے آن لائن آ چکے ہیں۔

ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ کیسے کی جاتی ہے۔؟ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کئی طریقوں سے کی جا سکتی ہے، جیسے فیس بُک اور انسٹاگرام پر ایڈز چلانا، اپنی ویب سائٹ بنانا، یوٹیوب پر ویڈیوز کے ذریعے پروموشن کرنا، گوگل پر اپنی سروس کو رینک کروانا، جس کی چند آسان مثالیں درج ذیل ہیں۔

مثال 1: اگر آپ کپڑوں کا کاروبار کرتے ہیں اور آپ اِنسٹاگَرام پر اپنے ڈریسز کی خُوبصورت تَصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کرتے ہیں، ساتھ میں ایڈز بھی چلاتے ہیں تاکہ زیادہ لوگ دیکھیں، تو یہ ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ ہے۔

مثال 2: فرض کریں آپ گھر بیٹھے کیک بناتے ہیں۔ آپ فیس بُک پیج بناتے ہیں، اپنی کیکس کی تصاویر اپلوڈ کرتے ہیں، اور لوگ آپ کو میسج کر کے آرڈر دیتے ہیں۔ یہ بھی ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ کی ایک سَادہ مثال ہے۔

مثال 3: اگر آپ ایک فری لانسر ہیں اور اپنی سروسز (جیسے گرافک ڈیزائن یا ویب ڈیویلپمنٹ) کو LinkedIn یا فیس بُک پر پوسٹس اور ایڈز کے ذریعے پروموٹ کرتے ہیں اور کلائنٹس حاصل کرتے ہیں، تو یہ بھی ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ ہے۔

مثال 4: اگر آپ یوٹیوب پر ویڈیوز بناتے ہیں اور ان میں اپنی کسی پروڈکٹ یا سروس کا ذِکر کرتے ہیں، یا ویڈیو کے نِیچے لنک دیتے ہیں، جہاں سے لوگ خَرِیداری کر سکیں، تو یہ بھی ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ کی مثال ہے۔

سَادہ الفاظ میں، جہاں بھی آپ اِنٹرنَیٹ کے ذَریعے اپنے بِزنس کو پروموٹ کرتے ہیں، وہ ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ کہلاتی ہے۔ اگر آپ اپنا بِزنس شُروع کرنا چاہتے ہیں، تو ڈِیجیٹَل مَارکِیٹنگ ایک بُہت زبردست اسکل ہے۔

اگر آپ روزانہ پوسٹ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انگیجمنٹ نہیں آ رہی، تو مسئلہ کنسسٹینسی نہیں، بلکہ سٹرٹیجی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں ...
10/04/2026

اگر آپ روزانہ پوسٹ کر رہے ہیں لیکن پھر بھی انگیجمنٹ نہیں آ رہی، تو مسئلہ کنسسٹینسی نہیں، بلکہ سٹرٹیجی ہے۔ ہم دیکھتے ہیں زیادہ تر بگنرز صرف پوسٹ کرنے پر فوکس کرتے ہیں، لیکن آڈینس کی دلچسپی کو سمجھنے کی کوشش نہیں کرتے۔
نمبر ون: شائد ہو سکتا ہے، آپ کا کانٹینٹ ویلیو نہ دے رہا ہو، کیونکہ لوگ وہی دیکھتے ہیں یا اسی سے انگیج کرتے ہیں، جو انہیں کچھ سکھائے، انٹرٹین کرے یا ان کا مسئلہ حل کرے۔
نمبر ٹو: شائد آپ کی ویژولز یا پھر آپ کے کیپشن، کاپی، وٹ ایور، ریٹن ٹیکسٹ، وہ آڈئینس کی اٹینشن کو کیچ نہیں کر پا رہے۔ یاد رکھیں شروع کے تین سیکنڈ یا پہلی لائن آڈیئنس کی اٹینشن کو کیچ کرنے کے لیئے بہت اہم ہوتی ہے۔
تیسرا: مسئلہ یہ ہے کہ ہو سکتا ہے آپ آڈیئنس کے ساتھ انٹریکٹ نہیں کرتے ہونگے، جیسے کمنٹس کا ریپلائے کرنا سوالات پوچھنا یا پھر کمنٹس میں آڈیئنس کے پوچھے گئے سوالات کا جواب نہ دینا، جو کہ بہت ضروری ضروری ہے۔
👈۔ سوشل میڈیا صرف پوسٹنگ نہیں، بلکہ کنیکشنز بنانے کا نام ہے۔

Address

Office # 170, Street 1, Main Kurri Road
Rawalpindi
46000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSAID Digital Skills & Services posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share