20/10/2025
ایسی تمام خواتین جن کو پہلی دفعہ 13500 روپے کی بینظیر کفالت قسط جاری ہوچکی ہے یا ایسی خواتین جن کا 8171 بینظیر پورٹل پر اہل ہونے کا اسٹیٹس آرہا ہے، اپنے اسکول پڑھنے والے بچوں کا بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں جلدازجلد اندراج کروائیں تاکہ آپکے اسکول پڑھنے والے بچوں کے تعلیمی وظیفہ جاری ہوسکے۔
بینظیر تعلیمی وظائف پروگرام میں بچوں کا اندراج کروانے کےلیے درج ذیل کوائف کی ضرورت ہوتی ہے:
1. سکول سے تصدیقی داخلہ سلپ
2. ب فارم
3. بچوں کی تصاویر
4. موبائل نمبر
مندرجہ بالا کوائف کے ساتھ اپنے قریبی بینظیر انکم سپورٹ پروگرام دفتر میں تشریف لائیں یا اپنے علاقہ کے BISP کمپلائنس آفیسر کو جمع کروائیں تاکہ آپکے بچوں کا تعلیمی وظیفہ بروقت شروع ہوسکے۔
نوٹ: وظیفہ میں شامل ہونے کی کوئی فیس نہیں ہے۔
وظیفہ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے۔
بشکریہ
کمپلائنس مانیٹرنگ ٹیم
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام
حکومتِ پاکستانhttps://youtube.com/?si=7QC0FID2iAXQoEZX