Urooj-E-Pakistan News

Urooj-E-Pakistan News NEWS

*Zakat Mcqs 📚*
31/12/2025

*Zakat Mcqs 📚*

*Cities on the River Banks*
31/12/2025

*Cities on the River Banks*

شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور پہلی دفعہ پہلا بیچ (4 سالہ بی ایس نرسنگ) مکمل طور پر فری کورس کروا رہا ہے۔ ابھی موقع سے فائ...
02/10/2025

شوکت خانم کینسر ہسپتال لاہور پہلی دفعہ پہلا بیچ (4 سالہ بی ایس نرسنگ) مکمل طور پر فری کورس کروا رہا ہے۔ ابھی موقع سے فائدہ اٹھائیں

آخری تاریخ 18 اکتوبر 2025 ہے۔

Zigzag Road – Taif طائف 🌄✨یہ وہ دلکش شاہراہ ہے جسے "الہدا روڈ" کہا جاتا ہے۔ پہاڑوں کے بیچوں بیچ بل کھاتی یہ سڑک مکہ مکرم...
02/10/2025

Zigzag Road – Taif طائف 🌄✨
یہ وہ دلکش شاہراہ ہے جسے "الہدا روڈ" کہا جاتا ہے۔ پہاڑوں کے بیچوں بیچ بل کھاتی یہ سڑک مکہ مکرمہ کو طائف سے جوڑتی ہے۔ ایک طرف فلک بوس پہاڑ، دوسری جانب گہری وادیاں، اور بیچ میں سانپ کی طرح بل کھاتی ہوئی یہ راہ… ہر موڑ پر ایک نیا منظر، ہر چڑھائی پر ایک نیا احساس۔
یہ صرف ایک راستہ نہیں بلکہ سعودی عرب کی تاریخ، قدرت اور حسن کا امتزاج ہے۔
لوگ اکثر اس سڑک پر سفر کو ایک یادگار ایڈونچر قرار دیتے ہیں، کیونکہ ہر موڑ پر نیا منظر اور نیا احساس ملتا ہے۔ 🌄🚗✨

*ماہر نفسیات کہتے ہیں.....!*ناپ تول کر الفاظ ادا کیجیئے کبھی یہ نہ کہیں کہ:میں کامیاب نہیں ہوں گا"میری زندگی فضول ہے"میں...
02/10/2025

*ماہر نفسیات کہتے ہیں.....!*

ناپ تول کر الفاظ ادا کیجیئے کبھی یہ نہ کہیں کہ:
میں کامیاب نہیں ہوں گا"
میری زندگی فضول ہے"
میں کچھ نہیں کر سکتا"
یاد رکھیں! آپکا دماغ " مزاق " برداشت نہیں کرتا...
جو کچھ آپ کہتے یا سوچتے ہیں آپکا دماغ اسی بیان پر اپنی کاروائ شروع کر دیتا ہے.........

Helpful words..
02/10/2025

Helpful words..

*کیا اونٹ کا ایک آنسو 26 قسم کے سانپوں کے زہر کے لیے مؤثر ہے؟*ایک حیران کن سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اونٹ کے ...
18/07/2025

*کیا اونٹ کا ایک آنسو 26 قسم کے سانپوں کے زہر کے لیے مؤثر ہے؟*

ایک حیران کن سائنسی تحقیق میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ اونٹ کے خون اور آنسوؤں میں موجود مخصوص انٹی باڈیز (جنہیں Nanobodies بھی کہا جاتا ہے) سانپ کے زہریلے اثرات کو غیر مؤثر بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

یہ تحقیق بھارت کے شہر بیکانیر، راجستھان میں واقع ریسرچ سنٹر نے کی، جہاں اونٹوں کو سانپ کے زہر (خاص طور پر Saw-scaled viper) سے immunize کیا گیا۔

نتائج حیرت انگیز تھے۔ اونٹ کے ایک قطرے آنسو میں اتنی انٹی باڈیز تھیں کہ وہ 26 مختلف سانپوں کے زہر کو بے اثر کر سکتی تھیں۔

اسی طرح کی ایک اور تحقیق متحدہ عرب امارات، دبئی کے میں بھی کی گئی، جس میں اونٹ کے آنسوؤں سے زہر کے باعث ہونے والے اندرونی خون بہنے (hemorrhage) اور جمنے کی خرابی (coagulopathy) کو مؤثر طریقے سے روکا گیا۔

گرمیوں میں جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو پیاس کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پیاس کا ب...
18/07/2025

گرمیوں میں جب درجہ حرارت بڑھتا ہے تو پیاس کی شدت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔ سائنسی تحقیق سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ پیاس کا براہ راست تعلق جگر سے ہوتا ہے۔ جب کوئی شخص ایک ہی سانس میں زیادہ مقدار میں پانی پیتا ہے تو وہ پانی اچانک جگر پر گرتا ہے، جس سے جگر کو نقصان پہنچ سکتا ہے اور لمبے عرصے میں یہ عمل جگر کے سکڑنے یا تلیّف کا باعث بن سکتا ہے۔

لیکن اگر پانی کو تین سانسوں میں پیا جائے تو پہلا گھونٹ جگر کو خبردار کر دیتا ہے کہ پانی آ رہا ہے، تو وہ خود کو نرم اور تیار حالت میں لے آتا ہے، جس سے نقصان کا خطرہ ختم ہو جاتا ہے۔

یہ وہ بات ہے جسے آج کی سائنس نے حال ہی میں دریافت کیا، لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں یہ سکھایا تھا چودہ سو سال پہلے کہ پانی تین سانسوں میں پیا جائے۔

یہ نہ صرف طبی لحاظ سے فائدہ مند ہے بلکہ ایک عظیم سنت بھی ہے۔ واقعی، اسلام ایک مکمل اور حکمت سے بھرپور دین ہے، اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنتیں صرف روحانی نہیں بلکہ جسمانی صحت کے لیے بھی بہترین رہنما ہیں۔

اللہ ہمیں اپنی زندگی میں سنت نبوی پر عمل کی توفیق دے آمین۔

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ ...
18/07/2025

ملی میٹر بارش کا کیا مطلب ہے ؟

اپ نے اکثر سنا ہوگا کہ فلاں جگہ پر اتنے ملی میٹر بارش ہوئی ہے جس سے پچھلے سارے ریکارڈ ٹوٹ گئے ہیں۔ اب اس ملی میٹر سے کیا مراد ہے اور اس سے سادہ ترین لفظوں میں کیسے پتہ چلتا ہے کہ بارش کتنی ہوئی ہے۔

بارش کو ماپنے کے لیے ایک ٹیوب نما سلنڈر رکھا جاتا ہے جس کے اوپر ملی میٹر کے نشانات لگے ہوتے ہیں۔ اس کو رین گیج یا مقیاس المطر کہا جاتا ہے اس سادہ سے آلے کو کسی ایسی مناسب اونچی جگہ پر نصب کر دیا جاتا ہے جہاں پر بارش کے راستے میں درخت یا دیواریں یا کوئی اور رکاوٹ حائل نہ ہو۔ اب جب بارش ہوتی ہے تو پانی اس سلنڈر کے اندر اکٹھا ہوتا رہتا ہے اور جب بارش ختم ہوتی ہے تو اس سلنڈر کے اوپر موجود ملی میٹر کے نشانوں سے پتہ چل جاتا ہے کہ یہ بارش کتنے ملی میٹر ہوئی ہے۔

اب ایک ملی میٹر بارش کا مطلب کیا ہے؟ اس کا سادہ سا مطلب ایک مربع میٹر میں ایک لیٹر پانی برسا ہے۔ اگر کہیں دس ملی میٹر بارش ہوئی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کے صحن یا چھت میں فی مربع میٹر 10 لیٹر پانی برسا ہے۔ جتنے ملی میٹر بارش اتنے لیٹر فی مربع میٹر بارش۔

آج چکوال میں 470 ملی میٹر بارش ہوئی۔ اس کا مطلب ایک مربع میٹر میں 470 لیٹر پانی برسا۔ اگر آپ کے گھر میں ایسا ٹب یا ٹینکی ہے جو ایک ایک میٹر یعنی 3.28 فٹ لمبی اور چوڑی ہے تو اس ٹینکی میں 470 لیٹر پانی برس کر اکٹھا ہوا ہو گا۔

۔ مزید حیرانی کیلئے تصور کریں کہ آپ کا صحن 10 فٹ چوڑا اور دس فٹ لمبا ہے تو 470 ملی میٹر کے حساب سے آپ کے اس صحن میں 4364 لیٹر پانی برسا ہے۔ آگے مجموعی طور پر اندازہ لگا لیں کہ چکوال میں مجموعی طور پر کتنا پانی برسا ہو گا اوراس سےکتنی تباہی ہوئی ہو گی۔

اور ہاں یہ بھی کہ ایک چارپائی جتنی جگہ میں تقریباً 851 لیٹر بارش ہوئی ہو گی۔

کبوتر واقعی انسانوں کو پہچاننے اور یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟سائنسی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کبوتر نہ صرف...
18/07/2025

کبوتر واقعی انسانوں کو پہچاننے اور یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں؟
سائنسی تحقیقات سے یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ کبوتر نہ صرف انسانی چہروں کو پہچان سکتے ہیں بلکہ مخصوص لوگوں کے رویے اور برتاؤ کو بھی یاد رکھتے ہیں۔ ایک مشہور تحقیق میں، جب کبوتروں کو کچھ لوگوں سے دانہ کھلانے کی عادت ڈالی گئی، تو بعد میں ان افراد نے اپنا حلیہ بدل بھی لیا تو کبوتر نے پھر بھی انہیں پہچان لیا۔ یہ حیران کن بات ہے کہ ایک پرندہ صرف دانہ کھلانے والے انسان کی شکل یاد نہیں رکھتا بلکہ اگر وہ انسان دوستانہ ہو تو کبوتر اس کی طرف کھنچنے لگتا ہے۔

کبوتروں میں یادداشت کا نظام بہت طاقتور ہوتا ہے۔ وہ نہ صرف انسانوں کی شکلوں بلکہ ان کی آوازوں، چال ڈھال، اور رویے کو بھی پہچان لیتے ہیں۔ اگر آپ روزانہ کسی کبوتر کو دانہ ڈالیں تو وہ کچھ دن بعد آپ سے مانوس ہو جائے گا، گٹ گٹانے لگے گا، آپ کے آس پاس منڈلانے لگے گا اور کبھی کبھی آپ کے ہاتھ پر بیٹھنے کی کوشش بھی کرے گا۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ وہ انسان کو صرف خوراک سے نہیں بلکہ رویے سے بھی یاد رکھتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ کبوتر اپنی شناخت آئینے میں بھی کر سکتا ہے، جو کہ دنیا کے بہت کم جانوروں کو آتی ہے۔ مزید یہ کہ سائنسدانوں نے کبوتروں کو تصویروں میں فرق پہچاننے، حتیٰ کہ کچھ الفاظ یاد رکھنے تک کی تربیت دی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ماضی میں کبوتروں کو پیغام رسانی کے لیے استعمال کیا جاتا تھا — کیونکہ وہ نہ صرف راستہ پہچانتے تھے بلکہ اپنے مالک کو بھی یاد رکھتے تھے۔

اگر کوئی انسان کبوتر کے ساتھ روز بات کرے، دانہ ڈالے، اس کا خیال رکھے تو کبوتر اسے پہچانتا ہے، اس سے مانوس ہوتا ہے اور اپنی خوشی کا اظہار کرتا ہے۔ وہ ایک تعلق محسوس کرتا ہے اور وقت کے ساتھ وہ انسان کبوتر کے لیے اجنبی نہیں رہتا بلکہ ایک شناسا اور محفوظ وجود بن جاتا ہے۔

اس سے یہ اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کبوتر صرف ایک پرندہ نہیں بلکہ ایک جذباتی وجود ہے جو انسانی توجہ اور رویے کو محسوس کرتا ہے۔ ان کی آنکھوں میں صرف دانے کی طلب نہیں بلکہ پہچان کی چمک بھی ہو ۔

Address

Rahimyar Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urooj-E-Pakistan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Urooj-E-Pakistan News:

Share