Sad Urdu Poetry

Sad Urdu Poetry Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Sad Urdu Poetry, Quetta.

29/08/2026

تازہ غزل
کبھی تو آتی تھی لیکن ابھی نہیں آتی
تمہارے بعد خوشی راس ہی نہیں آتی

اُنہیں کہو کہ مری شاعری دوبارہ پڑھیں
جو کہہ رہے ہیں مجھے شاعری نہیں آتی

تمہارے پھول میں خوشبو ہے یہ غنیمت ہے
ہمارے پھول سے تو باس بھی نہیں آتی

مرا مزاج رعونت پسند ہو جاتا
مرے مزاج میں گر عاجزی نہیں آتی

تمہارا ذکر نہ کرتا اگر میں غزلوں میں
تو میری شاعری میں چاشنی نہیں آتی

تجھے گمان ہے میں تیرے غم میں روتا ہوں
مجھے تو دوست تری یاد بھی نہیں آتی

مرے نشانے پہ تنقید وہ بھی کرتے ہیں
کمان تک بھی جنہیں کھینچنی نہیں آتی
حمزہ حسام

23/08/2026
حجر اثاثہ رہ جاتا ہے...ہاتھ کا کاسہ رہ جاتا ہے...جب اُمید نہ باقی ہو...صرف دلاسہ رہ جاتا ہے...زخم بہت سے مل جاتے ہے...وق...
12/08/2026

حجر اثاثہ رہ جاتا ہے...
ہاتھ کا کاسہ رہ جاتا ہے...

جب اُمید نہ باقی ہو...
صرف دلاسہ رہ جاتا ہے...

زخم بہت سے مل جاتے ہے...
وقت ذرا س رہ جاتا ہے...

دل سے درد نکل بھی تو...
اچھا خاصہ رہ جاتا ہے...

وقت بھلا دیتا ہے سب کچھ...
صرف خلاصۃ رہ جاتا ہے...
🤍❤️‍🩹🫴🏻👇🏻

*اپنے مطلب کی کسی بات کا مارا ہوا ہے* *یہاں ہر شخص مفادات کا مارا ہوا ہے۔*        *ایک تو ذہن جو حالات کا مارا ہوا ہے*  ...
11/08/2026

*اپنے مطلب کی کسی بات کا مارا ہوا ہے*
*یہاں ہر شخص مفادات کا مارا ہوا ہے۔*

*ایک تو ذہن جو حالات کا مارا ہوا ہے*
*دوسرا دل ہے کہ ، جذبات کا مارا ہوا ہے*

Address

Quetta
87300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Sad Urdu Poetry posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share