05/07/2026
اصل واقعے پر جان بوجھ کر پردہ ڈالا جا رہا ہے
قتل نے کیا... اور الزام بلوچوں کے سر پر ڈال کر دنیا کے سامنے بلوچ کو بدنام اور وحشی بنا دیا گیا۔
کراچی سے آنے والے مقتول کو پہلے "دشت میں بھٹکا ہوا سیاح" اور "گوگل میپ کا شکار" بنا کر اپنے کیے پر مٹی ڈالی گئی۔ اب خبریں آرہی ہے کہ وہ پیڈ موبائلوں کا کاروبار کرتا تھا۔
بتایا جا رہا ہے کہ وہ ایف سی چیک پوسٹوں سے بچنے کے لیے مین شاہراہ چھوڑ کر اندرونی راستے پر تھا۔ایف سی اہلکاروں کو شک ہوا، پیچھا کیا، اور گاڑی کی پچھلی سائیڈ سے گولیاں مار دیں۔
اور پھر یہ جھوٹی کہانی گھڑ دی گئی: یہ ڈرامہ کس کو بیوقوف بنانے کے لیے رچایا گیا؟
سب کو معلوم ہیں
کہ ان دنوں 50 ڈگری کی تپتی گرمی میں بلوچستان میں سیاحت کون کرتا ہیں اور وہ بھی ایسے علاقے میں جہاں انٹرنیٹ بند، سگنل غائب؟ جب سگنل غائب تھا پھر گوگل میپ کی "غلطی" کیسے ہو گئی؟
پشتون اور بلوچ وطن میں ایسے ہزاروں واقعات کے پیچھے انھی "نامعلوم" لوگوں کا ہاتھ ہیں مگر دنیا کے سامنے ہمیں بدنام کیا گیا ہیں
#حقیقت