Tech Wits

Tech Wits Help you to create your online business presence and sell your products all over the world. Help bus

In all the options of drop shipping businessWhy Shopify is the best?After all, why is shopping called the easiest and be...
24/05/2021

In all the options of drop shipping business
Why Shopify is the best?

After all, why is shopping called the easiest and best choice?

Because its user interface is the easiest ...
And you can easily set up your own store.

Just like the display of things is important in offline shopping.
Similarly, setting up an online store is the most important.
Display each item appropriately
You can customize
And
You have no problem managing the store.

It is easy and convenient to update the store over time.
SEO and marketing are also easy
Security is excellent

And the biggest thing
Shopify support on time and
With you all the time
The kind of help you want whenever you want
Shopify's support cell is there to help you.

That is, you get complete comfort in every way.
Minor monthly subscription fee and
You don't have to worry
Focus on your product.
According to the demand of our customers
Keep the store up to date

To see the rest of the work
Is it safe

Bringing and delivering goods is not your headache ...
Understand your target market. Do research.
And display such items in the store
Which can sell more
From which you can get more profit ...
That's the decent thing to do, and it should end there
You don't have to scatter to bring the goods ...
This has been made possible by technology and
This is the trend in Europe, USA and Canada.
Upgrade yourself too
Head to the new store today
You will earn very well.
That's the decent thing to do, and it should end there.

Note: If you run a store on Shopify, you have to line up online shops like Sheikhs. Learn quickly. Don't take Sheikh Bazi anywhere here either.
ڈراپ شپنگ بزنس کے تمام آپشنز میں
شاپفائی (Shopify) ہی کیوں سب سے بہترین ہے؟

آخر شاپفائی کو سب سے آسان اور بہترین چوائس کیوں کہا جاتا ہے؟

کیونکہ اس کا یوزر انٹرفیس آسان ترین ہے ۔۔۔
اور بے حد آسانی سے آپ اپنا سٹور سیٹ کر سکتے ہیں۔

جیسے آف لائن دکانداری میں چیزوں کا ڈسپلے اہم ہوتا ہے ۔
اسی طرح آن لائن بھی سٹور کو سیٹ کرنا اہم ترین ہے ۔۔۔
ہر آئٹم کی مناسبت سے اس کا ڈسپلے
آپ اپنی مرضی کے مطابق کر سکتے ہیں
اور
سٹور کو مینج کرنے میں آپ کو کوئی دقت نہیں ہوتی ۔۔

وقت کے ساتھ ساتھ سٹور کو اپ ٹو ڈیٹ کرنے میں آسانی اور سہولت ہے ۔۔۔
ایس ای او اور مارکیٹنگ بھی آسان ہے
سیکیورٹی بہترین ہے

اور سب سے بڑی بات
شاپفائی کی سپورٹ بر وقت اور
ہر وقت آپ کے ساتھ ہے ۔۔۔
آپ جب چاہیں جس قسم کی مدد چاہیں
شاپفائی کا سپورٹ سیل آپ کی مدد کے لیے موجود رہتا ہے ۔۔

یعنی کہ آپ کو ہر طرح سے مکمل آرام ملتا ہے ۔
معمولی سی ماہانہ سبسکرپشن فیس اور
آپ بے فکر ہو کر
اپنی پراڈکٹ پر توجہ دیں۔
اپنے کسٹمرز کی ڈیمانڈ کے مطابق
سٹور کو اپ ٹو ڈیٹ رکھیں

باقی کا کام دیکھنے کے لیے
شاپفائی ہے نا ۔۔۔

سامان لانا اور ڈیلیوری کرنا آپ کا درد سر نہیں ۔۔۔
آپ اپنی ٹارگٹ مارکیٹ کو سمجھیں ۔ریسرچ کریں ۔
اور ایسی اشیا سٹور میں ڈسپلے کریں
جو زیادہ بک سکتی ہیں
جن سے آپ کو زیادہ منافع مل سکتا ہے ۔۔۔
یہی ڈراپ شپنگ کا فائدہ ہے کہ کاروبار چلتا رہتا ہے
سامان لانے لے جانے کے بکھیڑے نہیں کرنا پڑتے ۔۔۔
یہ ٹیکنالوجی کی بدولت ممکن ہوچکا ہے اور
یورپ امریکہ کینیڈا میں یہی ٹریند چل رہا ہے ۔
آپ بھی خود کو اپ گریڈ کریں
آج ہی نئی دکانداری کی طرف بڑھیں
آپ بہت اچھا کمائیں گے ۔
کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کا یہی موثر استعمال ہے ۔۔۔

نوٹ: شاپفائی پر ایک سٹور چل نکلا تو آپ نے شیخوں کی طرح آن لائن دکانوں کی لائنیں لگا دینی ہیں ۔جلدی سیکھیں ۔کہیں یہاں بھی شیخ بازی نہ لے جائیں۔

The Amazon FBA business has been the darling of 2015 and 2016, and will possibly continue to be so as more people find o...
13/03/2021

The Amazon FBA business has been the darling of 2015 and 2016, and will possibly continue to be so as more people find out about this business. You may have heard of it, and you may be wondering exactly what an Amazon FBA business is.

An Amazon FBA business stands for Amazon fulfilled-by-Amazon. This is how it breaks down:

You set up an agreement with a factory/supplier to provide you a product.
You ship that product from the factory (usually from China) to North America.
Instead of being housed by you or another warehouse, the product sits in a warehouse owned by Amazon.
When people buy your product off Amazon, Amazon “fulfills” the order by handling all of the logistics, including shipping and customer service.
“Fulfills” means that Amazon is basically acting as the fulfillment service. A normal fulfillment service stores and ships items on behalf of a product owner whenever a sale comes through.

In addition to fulfillment, Amazon FBA also includes some pretty awesome benefits.

ایمیزون ایف بی اے کا کاروبار 2015 اور 2016 کا سب سے عزیز رہا ہے ، اور ممکنہ طور پر ایسا ہی ہوتا رہے گا جب زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس کاروبار کے بارے میں پتہ چل جائے۔ آپ نے اس کے بارے میں سنا ہوگا ، اور آپ حیرت سے سوچ رہے ہوں گے کہ ایمیزون ایف بی اے کا کاروبار کیا ہے۔

ایک ایمیزون ایف بی اے بزنس کا مطلب ایمیزون نے مکمل کیا۔ یہ اس طرح ٹوٹ جاتا ہے:

آپ کو ایک فیکٹری / سپلائر کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ آپ کو مصنوع فراہم کریں۔

آپ اس مصنوع کو فیکٹری (عام طور پر چین سے) شمالی امریکہ بھیج دیتے ہیں۔

پروڈکٹ آپ یا کسی اور گودام کے ذریعہ رکھے جانے کے بجائے ، ایمیزون کی ملکیت والی گودام میں بیٹھتا ہے۔

جب لوگ آپ کی مصنوعات ایمیزون سے خریدتے ہیں تو ، ایمیزون شپنگ اور کسٹمر سروس سمیت تمام لاجسٹکس کو سنبھال کر اس آرڈر کو پورا کرتا ہے۔

"فلز" کا مطلب ہے کہ ایمیزون بنیادی طور پر تکمیل کی خدمت کے طور پر کام کر رہا ہے۔ جب بھی فروخت ہوتی ہے تو معمول کی تکمیل کی خدمت سروس کے مالک کی طرف سے سامان اور جہاز بھیجتی ہے۔

تکمیل کے علاوہ ، ایمیزون ایف بی اے میں کچھ بہت اچھے فوائد بھی شامل ہیں .







امازون ہول سیل بزنس ماڈلعموما چالس سال کی عمر کے لوگ جن پہ جاب کا بہت زیادہ پریشر نہیں ہوتا وہ کوئی بزنس کرنے کی سوچتے ہ...
07/03/2021

امازون ہول سیل بزنس ماڈل
عموما چالس سال کی عمر کے لوگ جن پہ جاب کا بہت زیادہ پریشر نہیں ہوتا وہ کوئی بزنس کرنے کی سوچتے ہیں۔ میرے ایک دوست نے پوچھا تو میں نے تفصیلا پوسٹ لکھ دی۔ چالیس سال کے لوگوں کے لیے یہ بزنس ماڈل شیر کر رہا ہوں۔ساری تفصیل کے ساتھ۔ کم یا زیادہ عمر کے لوگ بھی کر سکتے ہیں یہ کام۔

--------------------------------------
چالیس سال کی عمر کے لوگوں کے لیے بزنس ماڈل
-----------------------------+--------

ہمارے ایسے دوست جن کے پاس تھوڑی بہت سیونگ ہے ( چار ہزار سے دس ہزار ڈالر تک) تو آپ لوگ امازون ہول سیل بزنس ماڈل کریں۔ یہ ڈراپ شپنگ سے تھوڑا مختلف ماڈل ہے اور بہترین بزنس ہے آپکی عمر کے لوگوں کے لیے۔
ڈراپ شپنگ میں لوگ ایک ریٹیلر سے پکڑ کر کسٹمر کو سیل کر دیتے ہیں۔ اس میں آپکے اکاونٹ بلاک ہو جاتے ہیں۔ ای بے پہ زیادہ تر ڈراپ شپنگ چلتی ہے۔ اسکا اکاؤنٹ آسانی سے بن جاتا ہے اس لیے کچھ لوگ یہ کام کرتے ہیں۔ یہ ماڈل آپکا بہت ٹائم مانگتا ہے۔ ہول سیل نسبتا آسان اور بہت کم ٹائم لیتا ہے۔
اس میں مندرجہ زیل مراحل آتے ہی ۔
1: اس میں اپ یو ایس میں ایک کمپنی رجسٹر کرتے ہیں جو تین سو سے سات سو ڈالر میں رجسٹر ہو جاتی ہے۔
یو کے میں زیادہ سستی ہو جاتی ہے۔ لیکن یو کے امازون مارکیٹ نسبتا چھوٹی ہے ہول سیل کے لیے۔ اس لیے امریکہ میں کمپنی رجسٹر کروائیں۔ فائیور آپ ورک پہ لوگ آپکو یہ سروس دے رہے ہیں۔
آپ خود بھی یہ کام کر سکتے ہیں اگر آپکو فیزیکلی ایڈریس مل جائے تو۔
2:: ہول سیل ویب سائیٹ بنوائیں۔ یہ پچاس سے سو ڈالر میں بن جائے گی۔ فائیور سے اس سے سستی بھی شاید بن جائے۔
3:: ایک سم خریدیں امریکہ یا انگلنڈ کی۔ جہاں ہول سیل کرنا یے۔ ورچئل نمبر مل جاتے ہیں یو ایس کے۔ سکائپ بھی یہ سہولت دیتا ہے۔ بہت ساری سروسز موجود ہیں۔

4:: ایک وی اے ہائر کریں اسکو سو دو سو ڈالر مہینہ تنخواہ دینی پڑے گی۔ وہ روزانہ تین چار گھنٹے کام کرے گا۔ پرافٹ میں اسکو تیس چالیس فیصد دینا ہو گا اسکی تفصیل آگے بیان کی گئی ہے۔

5:: وی اے پروڈکٹ ریسرچ کرے گا۔ اور برانڈز کو کال کرے گا۔ اسکی انگلش اچھی ہونا ضروری ہے۔ یہ کام اچھا تعلیم یافتہ ہی کر سکتا یے۔ عموما سولہ پڑھے ڈگری یافتہ وی اے مل جاتے ہیں آپ ورک، فائہور پہ جنکی انگلش اچھی ہوتی ہے اور وہ اس کام کو سمجھتے ہیں۔
ڈگری یافتہ وی اے اس لیے ضروری ہیں کہ وہ امازون کی طرف سے لائی گئی پابندیوں کو سمجھتے ہیں۔ امازون پہ سکن پہ استعمال ہونے والی اشیا، کھانے پینے والی یاس اس طرح کی دوسری اشیا کو سیل کرنے کے لیے برانڈ کا ایف ڈی اے اپروو ہونا ضروری ہے۔ وہ لوگ ایف ڈی اے کی ریکوائرمنٹس پڑھ کے اس کے پیچھے موجود سائنس کو سمجھ جاتے ہیں ، تعلیم انکو یہاں فایدہ دیتی ہے اور وہ ان سب باتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے برانڈ سے بات چیت کرتے ہیں۔ اور برانڈ اپروول کے بعد امازون کو پڑھی لکھی سائینٹفک لاجک دے کے گیٹڈ کیٹگری انگیٹ کرواتے ہیں اپنے لیے۔
وی اے برانڈ کو کال کر کے ان سے امازون پہ سیل کرنے کی پرمیشن لے گا۔ بہت سے برانڈز فیزیکلی تو کسی سٹور پہ سیل کرنے کی اجازت دیتے ہیں امازون پہ نہین۔ اسکی وجوہات ہیں جنکو میں سکپ کر رہا ہوں۔ اشارتاً پرائز وار۔ کسی کو ڈگ ڈیپ کرنا ہے تو کافی ہے اشارہ۔

6:: برانڈ آپکو پرمیشن دیں گے ۔ بہت سے برانڈز دے دیتے ہیں۔ بہت سے انکار کر دیتے ہیں ۔ لاکھوں برانڈز ہیں ۔ یہ پراسس چلتا رہتا ہے جب تک آپکو چند ایسے سپلائرز نہ مل جائیں جو بہت اچھے مارجنز دیں۔

7:: آپ اس برانڈ سے سو دو سو پیس منگوا کر امازون پہ سیل کرتے ہیں انکی لسٹنگ پہ ٹیسٹ کرنے کے لیے۔ سیل مل جاتی ہے۔ انکی لسٹنگ پہ بائے باکس روٹیٹ ہوتا ہے ۔مطلب ہر کسی کو سیل ملتی ہے۔ ان برانڈز کی روزانہ کی امازون سیل لاکھوں میں ہوتی ہے جن میں اپکا بھی حصہ ہوتا ہے سیلز کا۔

8:: اوپر والے سٹیپ میں اپکا وی سے تیس فیصد انوسمنٹ کرے گا انونٹوری خریدنے میں جب آپ برانڈ سے خریدیں گے۔ اس سے پہلے کے خرچے آپ خود کریں گے۔ کمپنی، ویب سائہٹ، سم وغیرہ کے۔ اور آپ اس وی اے کو مہینے کا سو، دو سو ڈالر تنخواہ بھی دیں گے۔ اور پرافٹ پچاس فیصد شئر کریں گے۔

9؛: پاکستان میں بیٹھے آپ گوروں کو چیزیں بیچیں گے۔ اور انہی کے مل سے سورس کریں گے۔ اس ماڈل میں پروڈکٹ کو چائنا سے سورس نہیں کرنا ہوتا۔
یہ کام چالیس سال کی عمر کے لوگ سیکھ بھی آرام سے سکتے ہیں اور ٹیکنیکل کام کے لیے وی اے ہائر کر لیں۔ اسکا سارا پروسیجر لکھ دیا یے۔ وی اے آپکو فائیور یا آپ ورک پہ مل جائے گا اس ریٹ پہ پڑھا لکھا ڈگری یافتہ سکلڈ وی اے۔
اس ماڈل کو جتنا گڑ اتنا میٹھا کے حساب سے سکیل اپ بھی کر سکتے ہیں۔ مطلب جو آئٹم جلدی نکلتے ہیں انکی انونٹوری زیادہ منگوائیں اور اچھے مارجنز مل جائیں گے برانڈ سے۔ عموما دس سے بیس فیصد بچت ہوتی ہے اس ماڈل میں۔ برانڈڈ پروڈکٹس ہونے کی وجہ سے سیلز انتہائی زیادہ ہوتی ہین۔ اس میں وہ کیٹیگریز بھی آ جاتی نہیں جو عام سیلر سیل نہیں کر سکتے۔ مخصوص برانڈز کو پرمیشن ہوتی ہے سیل کرنے کی۔ اور آپ ان برانڈز سے رابطہ کر کے پرمیشن لیتے ہیں۔
تو یہ تھا امازون ہول سیل بزنس ماڈل۔

Bilal Ahmad Khan




میرا ایک جاننے والا بیرون ملک سے پیسے کما کر آیا تھا اور اب پاکستان میں کاروبار کرنا چاھتا تھا میرے سے سوال کیا کہ اس وق...
21/02/2021

میرا ایک جاننے والا بیرون ملک سے پیسے کما کر آیا تھا اور اب پاکستان میں کاروبار کرنا چاھتا تھا

میرے سے سوال کیا کہ اس وقت پاکستان میں کس کاروبار کا رجحان ہے جو یقیناً کامیاب ھو

فوراً سے پہلے اسے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سب سے بڑا سکوپ ایمانداری اور نفاست سے کیے گئے کام میں ہے

فی زمانہ اچھی ، معیاری ، نفیس اور معقول ریٹ والی چیزوں کی زبردست شارٹیج ہے ، جس بھی شعبے میں محنت کے ساتھ یہ کام شروع کر دئیے جائیں گے تو وہ کام دن دگنی رات چوگنی ترقی کرے گا

پاکستان میں گاھک کو شعور آ رہا ہے ، اب لوگ رقم بچانےسے زیادہ کوالٹی کا خیال رکھتے ہیں ، مسئلہ زیادہ تر مڈل مین یعنی دکاندار کا ہوتا ہے جو زیادہ منافع کے لالچ میں گھٹیا چیز بیچنے کو ترجیح دیتا ہے

دوسرا رجحان کھانے پینے کی چیزوں میں صفائی ستھرائی اور اچھی پریزنٹیشن کے ساتھ معقول ریٹ کے ساتھ کسی بھی چیز کا کاروبار کر لیا جائے تو وہ بہت کامیاب ہو گا حتیٰ کہ یہی کام اگر ڑیڑھی ( جدید کارٹ ) پر بھی کر لیے جائیں تو بہت مناسب بچت ھو سکتی ہے

پاکستان میں سب سے زیادہ تعداد اوسط درجے یعنی مڈل کلاس لوگوں کی ہے ، بڑے ہوٹلوں کی عیاشی یہ لوگ سالانہ یا اگر اپر مڈل کلاس ھو تو ماہانہ طور پر کرتے ہیں ورنہ عام طور پر فوڈ سٹریٹ کے کھانوں کا ہی عام رواج ھوتا ہے

اگر لاہور کی بات کروں تو گلی محلوں ، فوڈ سٹریٹ اور ڑیڑھی وغیرہ پر صفائی کا معیار بہت گندا ھوتا ہے ، ان میں سے بعض لوگ ایسے بھی ھوتے ہیں کہ ان کی روزانہ بچت ھزاروں روپے میں ھوتی ہے لیکن صفائی پھر بھی ندارد !

ان شعبوں میں اگر جدت لائی جائے اور صفائی ستھرائی رکھی جائے تو صرف صفائی کا معیار ہی بہت بڑا پبلسٹی ٹول بن سکتا ہے

توصیف ملک

20/02/2021

نو ایز ہول رول

نو منتخب صدر جو بائیڈن نے صدارت کے پہلے دن ایک کمال کا ایگزیکٹو آرڈر پاس کیا. وہ صدر ٹرمپ کے چار سالہ دور صدارت کے بالکل برعکس تھا. بائیڈن نے کہا کہ "وائٹ ہاؤس میں کام کرنے والے اور نئے امریکی حکومت کے ہزار سے زائد عہدیداروں کو میرا واضح حکم ہے کہ تمام افراد ہر صورت میں ایک دوسرے کا احترام کریں گے. میں مذاق نہیں کر رہا ہوں. اگر میرے علم میں آیا کہ تم میں سے کسی نے اپنے کولیگ کے ساتھ بدتمیزی کی ہے یا دھونس جمائی ہے تو میں تمہیں فوری طور پر، کھڑے کھڑے نوکری سے نکال دوں گا. کوئی اگر مگر نہیں چلے گا "

لیڈرشپ کی سائنس کے اعتبار سے یہ ایک حیران کن حکم ہے، لیکن ٹرمپ کے دور حکومت کی تلخ یادیں الٹنے کے لئے اس سے بہتر کوئی حکم نہیں ہوسکتا تھا. ٹرمپ دور میں صدر خود سب سے بڑا بڑبولا اور دھونس دینے والا تھا اور پورا نظام حکومت ہی دھونس کے اوپر چل رہا تھا. بائیڈن کا یہ حکم بتاتا ہے کہ وائٹ ہاؤس میں تبدیلی آچکی ہے.

دلچسپ بات یہ ہے کہ بائیڈن نے یہ کوئی نادر شاہی حکم جاری نہیں کیا بلکہ اس نے لیڈرشپ تھیوری کے ایک معروف رول کو نافذ کیا ہے جس کے بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہیں. چونکہ اپنے ہاں بھی ٪80 زندگی دھونس کے زور پر گزاری جاتی ہے تو سوچا آپ کو اس دلچسپ ضابطے سے روشناس کراؤں جو بائیڈن نے استعمال کیا اور شاید پچاس، سو سال بعد ہم بھی استعمال کر سکیں.

دنیا کی مشہور ترین یونیورسٹیوں میں سے ایک، سٹینفورڈ یونیورسٹی کے پروفیسر رابرٹ سٹن نے 2007 میں کمال کی کتاب لکھی. جس کا نام بہت اچھوتا تھا. "نو ایزہول رول".( No As***le Rule). یہ کتاب شائع ہوئی اور اس نےتہلکہ برپا کردیا. ایزہول رول دنیا کی سب سے بڑی کارپوریشنز میں استعمال ہوا اور اس کے بے مثال نتائج سامنے آئے. ایزہول کا جو بھی اردو، پنجابی دلچسپ ترجمہ آپ کرنا چاہیں، کرسکتے ہیں.

سٹن کی تھیوری یہ تھی کہ ہر دفتر، ادارے، کمپنی میں ایزہول پائے جاتے ہیں جو بدتمیزی، دھونس اور دھکے سے اپنا کام چلائے رکھتے ہیں. سب سے پہلے اس نے ایزہول کی نشانیاں بتائیں. پہلی تو یہ ہے کہ کہ ان کا سامنا کرنے کے بعد دن برباد ہوجاتا ہے، اپنی ہتک اور تضحیک کا احساس ہوتا ہے اور لوگ اپنے بارے میں احساس کمتری کا شکار ہو جاتے ہیں. دوسری نشانی یہ کہ ایزہول ہمیشہ اپنے سے کم طاقتور پر دھونس اور رعب جماتا ہے.

ایزہول کا طریقہ واردات یہ ہے کہ وہ دھمکیاں، گالیاں وغیرہ دیتا ہے، طنز کرتا ہے، طعنے دیتا ہے، شرمسار کرتا ہے، پیٹھ پیچھے برائی کرتا ہے، تیوری چڑھائے رکھتا ہے اور جابجا تضحیک کرتا رہتا ہے( آپ کے ذہن میں یہ سطریں پڑھ کر بہت سے "دوستوں اور کولیگز" کے چہرے گھوم ریت ہوں گے).

سٹن کی تھیوری یہ بھی بتاتی ہے کہ کچھ ایزہول عارضی ایزہول ہوتے ہیں اور موڈ اوپر نیچے ہوجانے سے ٹھیک ہوجاتے ہیں. کچھ ایزہول مستقل ایزہول ہوتے ہیں، یعنی وہ ایزہول ہی پیدا ہوتے اور اسی طرح سے جان، آفرین کو سپرد کرتے ہیں.

سٹن کا یہ کہنا تھا کہ ایزہول کے ساتھ کام کرنے والے عموماً سٹریس اور ڈپریشن کا شکار ہوجاتے ہیں اور ان میں دل کی بیماریاں، ہائپرٹینشن اور دیگر عوارض پیدا ہوجاتے ہیں. تقریباً ٪25 لوگ ان کی وجہ سے نوکری چھوڑ دیتے ہیں. ہر سال ان کی وجہ سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہوتا ہے.

نو ایزہول رول کا سیدھا مطلب یہ ہے کہ کسی بھی صورت میں ایزہول کو برداشت نہ کیا جائے چاہے وہ ادارے کا سب سے قیمتی اثاثہ ہی کیوں نہ ہو. ادارے میں تمام تر کام کرنے والوں کو معلوم ہو کہ بدتمیزی اور بکواس برداشت نہیں کی جائے گی اور کرنے والا اگر چیف ایگزیکٹو بھی ہے تو اس کو رعایت نہیں ملے گی.

بائیڈن نے تو آغاز میں ہی دانت دکھا دیے. اگر اپنے ہاں مختلف اداروں میں "نو ایزہول رول" اپلائی کیا جائے تو کیسا رہے گا؟ اور اگر ان کو نکال دیا جائے، تو کام کون کرے گا؟

عارف انیس

19/02/2021

اگر آپ بیرون ملک مقیم ہیں اور آپ بزنس کے کسی بھی فیلڈ میں ایکسپرٹ ہیں اور آپ خلوصِ دل سے اس بات کے متمنی ہیں کہ پاکستانی نوجوان ، پاکستانی قوم آپ کے علم اور تجربے سے فائدہ اٹھا کر دنیاۓ عالم میں ایک منفرد مقام ، شناخت یا حیثیت حاصل کر سکتی ہے تو ہم آپ کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں ، ہمارے معاشی تبلیغی دورۂ پاکستان میں ہمارے ساتھ شامل ہوں جو انشاءاللہ مارچ کے ہہلے یا دوسرے ہفتے میں شروع ہو کر رمضان کریم کے آغاز سے قبل ختم ہو جاۓ گا
اس کے لیئے ضروری ہے کہ آپ بیس یا پچیس دن بغیر کسی
Comfort
کے مسلسل سفر کرنے کے اہل ہوں پاکستانی نوجوانوں سے ون ٹو ون ملاقات کر کے ان کے مسائل اور سوالات کا جواب دے سکیں انہیں آپ
اپنی
Expertise Deliver
کر سکیں
اور اس کے بعد بھی آپ اپنے بناۓ ہوۓ گروپ کے ساتھ اس وقت تک منسلک رہیں جب تک وہ اپنے کاروبار یا بزنس کو کامیابی تک لے جائیں
یہ ایک
Challenging Task
ہے لیکن اگر آپ واقعی پاکستان یا پاکستانی نوجوانوں کے لیئے مشعل راہ بننا چاہتے ہیں تو
دعوت عام ہے نکتۂ یاراں کے لیئے !
آپ مجھ سے واٹس آپ یا ڈائیریکٹ نمبر پر امریکہ میں رابطہ کر سکتے ہیں
الحمدللہ اس وقت تک کینیڈا اور امریکہ سےکاروبار کے تین شعبوں سے متعلق دوست ہمارے قافلے میں شرکت کے لیئے حامی بھر چکے ہیں
جزاکم ال خیر
Copied

Address

Sialkot Punjab
Punjab
531000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tech Wits posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Tech Wits:

Share