30/07/2026
السلام علیکم!
ہم اپنے تمام معزز کسٹمرز اور دوستوں کو آگاہ کرنا چاہتے ۔ ہیں کہ ہمارے رہائشی مکان، جو کرائے پر دیا گیا تھا۔ آتشزدگی کے باعث کافی نقصان ہوا ہے۔ اس وجہ سے اس وقت مرمت، الیکٹریکل، پینٹنگ اور دیگر بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔
اسی صورتحال کے باعث آپریشنز عارضی طور پر متاثر ہوئی ہیں، جس کی وجہ سے آرڈرز کی پراسیسنگ اور کسٹمر سپورٹ میں تاخیر ہو سکتی ہے۔
الحمدللہ، ہماری پوری ٹیم دن رات کام کر رہی ہے تاکہ جلد از جلد معاملات معمول پر آ سکیں۔ ان شاء اللہ ہم آئندہ 3 سے 4 دن کے اندر دوبارہ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائیں گے اور پہلے کی طرح بہترین سروس کے ساتھ آپ کی خدمت میں حاضر ہوں گے۔
اس دوران ہونے والی کسی بھی تاخیر پر ہم آپ سے دلی معذرت خواہ ہیں اور آپ کے صبر، اعتماد اور مسلسل تعاون کے بے حد شکر گزار ہیں۔
اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ جانی نقصان نہیں ہوا۔ دعا فرمائیں کہ بحالی کا کام جلد اور خیریت سے مکمل ہو جائے۔
آپ کی دعائیں اور تعاون ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں۔ ❤️
Quick Pick
Stay Ahead
WhatsApp 03368066662