25/09/2025
سابق سری لنکن کپتان نے کہا ہے کہ کرکٹ کے موجودہ کھلاڑیوں میں سے ٹی ٹوئنٹی کی ورلڈ الیون بنائی جائے تو میں بنا کسی لمحے کی تاخیر کے پوری پاکستانی ٹیم کو چن لوں گا -
کیونکہ فخر زمان ایڈم گلکرسٹ کی پرچھائی ہے
صاحبزادہ فرحان ہمیں ہرشل گبز کی یاد دلاتے ہیں
صائم ایوب اور کرس گیل میں محض قد کا فرق ہے -
آغا سلمان برینڈن میکلم کی کمی پوری کرتے ہیں
حسین طلعت کا خود میرے ، یعنی سنگاکارا کے علاوہ کسی سے کوئی موازنہ نہیں بنتا
محمد نواز اور یوراج سنگھ میں سے کسی ایک کو چننا پڑے تو میں سو میں سے سو دفعہ نواز کو چنوں گا -
فہیم اشرف موجودہ وقت کے بین سٹوکس اور اینڈریو فلنٹوف کا حسین امتزاج ہیں -
محمد حارث کی موجودگی میں کسی کیون پیٹرسن کی ضرورت باقی نہیں رہتی
شاہین آفریدی کو چمندا واس پہ بیٹنگ کی برتری بھی حاصل ہے -
حارث روؤف کی شکل میں عالمی کرکٹ کو ایک بار پھر سے شین بانڈ دیکھنا نصیب ہوا ہے -
ابرار احمد بیک وقت سعید اجمل، مرلی دھرن اور شین وارن کو ری پلیس کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں -
اضافی افرادی قوت کے طور پہ ہمارے پاس حسن نواز موجود ہیں اور حسن نواز اور اے بی ڈی ویلیئرز میں صرف ناموں کا فرق ہے -
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ابوظہبی کرکٹ سٹیڈیم کے باتھ روم کی لائن میں کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے ہمارے دوست حاجی پیٹر کے سامنے کیا -
منقول