14/10/2022
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے اپڈیٹ!!!
ہرگاہ بلدیاتی انتخابات ( لوکل کونسلز ) سال 2022 ء میں حصہ لینے کے خواہشمند جملہ امیدواران کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ بزریعہ درخواست نامزدگی فارم متعلقہ ریٹرننگ افسران سے حاصل کرتے ہوئے از مورخہ 15 اکتوبر تا 22 اکتوبر 2022ء بوقت 4 بجے شام تک بذیل دستاویزات کے ہمراہ جمع کروا سکتے ہیں ۔
1۔ مصدقہ نقل قومی شناختی کارڈ امیدوار
2۔ مصدقہ نقولات قومی شناختی کارڈ تجویز کنندہ و تائید کنندہ
3۔ مصدقہ نقل میٹرک سرٹیفکیٹ امیدوار
4۔ عکسی نقل ووٹر فہرست متعلقہ پرت جسمیں امیدوار ، تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کا اندراج ہو ۔
(نوٹ) - اگر کوئی تجویز کنندہ یا تائید کنندہ ایک سے زائد امیدواران کے کاغذات نامزدگی پر دستخط کرے گا تو ماسوائے کاغذات نامزدگی جو سب سے پہلے ریٹرننگ افسر کے پاس جمع ہوئے ہیں ، دیگر تمام کاغذات مسترد قرار پائیں گے ۔
5۔ امیدوار یا تجویز کنندہ یا تائید کنندہ نامزدگی فارم اپنے متعلقہ ریٹرننگ افسر کو ذاتی طور پر پیش کریگا اور اس نسبت رسید حاصل کریگا ۔
6 ۔ کاغذات نامزدگی جمع کرواتے وقت امیدوار یا اس کا کوئی نمائندہ درج ذیل ڈیپازٹ بھی زیر دستخطی کے پاس جمع کروانے کا پابند ہے اور امیدواران ڈیپازٹ جمع کروانے کے بعد رسید حاصل کریں ۔
تفصیل فیس :
یونین کونسل کی نشست کیلئے ۔ 5000 روپے
ٹاون کمیٹی کی نشست کیلئے ۔ 8000 روپے
ضلع کونسل کی نشست کیلئے ۔ 10000 روپے
مندرجہ بالا مقررہ فیس نیشنل بنک آف پاکستان NBP کی کسی بھی برانچ میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن کے نام پر بھی جمع کروائی جا سکتی ہے اور جمع شدہ رقم کی رسید ریٹرننگ افسران کو کاغذات نامزدگی کیساتھ پیش کرنا ہو گی اور اسکی رسید ریٹرننگ افسر جاری کریگا ۔
اگر کسی امیدوار کے حق میں ایک سے زائد کاغذات نامزدگی داخل کئے جائیں تو صرف ایک ہی ڈیپازٹ کافی ہے ۔ ڈیپازٹ کردہ رقم نا قابل واپسی ہے ۔