Multan Electric Power Company - MEPCO

Multan Electric Power Company - MEPCO 𝐃𝐞𝐥𝐢𝐯𝐞𝐫𝐢𝐧𝐠 𝐞𝐥𝐞𝐜𝐭𝐫𝐢𝐜𝐢𝐭𝐲 𝐭𝐨 𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧 𝐚𝐧𝐝 𝐬𝐨𝐮𝐭𝐡𝐞𝐫𝐧 𝐏𝐮𝐧𝐣𝐚𝐛
𝐌𝐮𝐥𝐭𝐚𝐧, 𝐏𝐚𝐤𝐢𝐬𝐭𝐚𝐧

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، صاف اور صحت مند ماحول کے فروغ اور میپکو ریج...
16/09/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکوگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی، صاف اور صحت مند ماحول کے فروغ اور میپکو ریجن کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے شجرکاری کو باقاعدہ اور مسلسل سرگرمی کے طور پر جاری رکھا جائے۔ درخت ماحول کے تحفظ، درجہ حرارت میں کمی، صاف ہوا کی فراہمی اور قدرتی حسن میں اضافے کا اہم ذریعہ ہیں اس لئے ہر فرد اور ادارے کو شجرکاری کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔انہوں نے میپکو کی تمام فارمیشنز کے سربراہان اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ اپنی اپنی فارمیشنز، دفاتر، گرڈ اسٹیشنز، ڈویژنل و سب ڈویژنل دفاتر اور دیگر دستیاب مقامات پرکم از کم 10 پھلدار اور 10پھولدار پودے لازمی لگائے جائیں۔ شجرکاری کا یہ ہدف ہر فارمیشن کے لئے بنیادی ذمہ داری ہے اور تمام افسران ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے اس پر عملدرآمد یقینی بنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر کیا۔ چیف ایگزیکٹوآفیسرنے کہا کہ صرف پودوں کی تعداد بڑھانا کافی نہیں بلکہ ان کی بقاء اور افزائش کو یقینی بنانا بھی ہماری ذمہ داری ہے۔شجرکاری محض ایک روزہ یا موسمی مہم نہیں ہونی چاہیے بلکہ اسے مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے۔ پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب نگہداشت، بروقت پانی، کھاد اور ضروری حفاظتی اقدامات بھی کئے جائیں تاکہ لگائے گئے پودے تناور درخت بن سکیں۔ چیف (ہیومن ریسورسز اینڈ کیرئیرپلاننگ) آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے کہا کہ ہر فارمیشن میں لگائے جانے والے پودوں کے لئے مناسب جگہ کا انتخاب کیا جائے اور ایسے پھلدار و پھولدار پودے لگائے جائیں جو مقامی موسمی حالات کے مطابق بہتر نشوونما پا سکیں۔ متعلقہ افسران پودوں کی حفاظت کے لئے ٹری گارڈز، پانی اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائیں تاکہ شجرکاری کا عملی اور دیرپا فائدہ حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ میپکو ایک بڑے ادارے کی حیثیت سے ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے اپنی ذمہ داری سے بخوبی آگاہ ہے اور ادارے کی سطح پر سرسبز ماحول کے فروغ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ میپکو کے دفاتر اور تنصیبات کے اطراف زیادہ سے زیادہ سبزہ پیدا کرنے سے نہ صرف ماحول خوشگوار ہوگا بلکہ ملازمین اور صارفین کے لئے بھی صحت مند اور بہتر ماحول میسر آئے گا۔انہوں نے تمام افسران و ملازمین پر زور دیا کہ شجرکاری کو قومی خدمت اور اجتماعی ذمہ داری سمجھتے ہوئے بھرپور حصہ لیں اور اپنے اردگرد کے ماحول میں بھی درخت لگانے کی ترغیب دیں۔ شجر کاری مہم میں چیف ایچ آر اینڈ سی پی آفیسر میاں محمد سہیل افضل، چیف فنانشل آفیسر میاں انصار محمود، چیف سپلائی چین مینجمنٹ آفیسر سید محمد مبشررضوی، چیف سٹریٹیجی آفیسر سہیل احمد بھٹی، ڈائریکٹر ایچ آر ایم حیدر عثمان اٹھنگل اور ایڈیشنل ایکسین سول راؤ محمد افضل صابر نے پودے لگائے۔ اس موقع پرچیف انجینئر کسٹمرسروسز سید جواد منصوراحمد، چیف انجینئر ڈویلپمنٹ زاہد اختر، ڈائریکٹر آئی ٹی رشید احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے 3آفس سپریٹنڈنٹس کو ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 17 میں اپ گریڈ کردیاہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر (کیرئیرمینجمنٹ) میپکو ہیڈکوارٹر ملتان محمد یونس کی جانب سے جاری ہونے والے آفس آرڈر کے مطابق بنیادی سکیل 16میں خدمات سرانجام دینے والے میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کے آفس سپریٹنڈنٹ خضر حیات کو 22جنوری 2022ء سے، راجن پور آپریشن ڈویژن کے آفس سپریٹنڈنٹ اختر اقبال سرانی کو 31اگست 2026ء سے اور کنسٹرکشن ڈائریکٹوریٹ کے آفس سپریٹنڈنٹ ظفرا قبال کو 29اگست 2026ء سے ٹائم سکیل اپ گریڈیشن کے تحت بنیادی سکیل 17میں اپ گریڈ کیاگیاہے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ریجن میں بجلی چوری کے خاتمے اور نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لئے ڈسکو سپورٹ یونٹ اور آپریشن ٹیموں کا کریک ڈاؤن جاری ہے۔مختلف آپریشن سرکلوں میں میپکو افسران، رینجرز اور پولیس کے ہمراہ کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی، متعدد میٹرز اور ٹرانسفارمرز منقطع و ضبط اور لاکھوں روپے کے واجبات وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اور ونگ کمانڈر رینجرز کی نگرانی میں میاں والی قریشیاں سب ڈویژن کے علاقوں میں نادہندگان کے خلاف آپریشن کیاگیا۔ ایس ڈی او میاں والی قریشیاں سب ڈویژن کی سربراہی میں ٹیم نے بستی ہندانی، بستی سرب خان اور بستی حافظ خان گوپانگ میں 9لاکھ90ہزار روپے سے زائد واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر 4نادہندہ زرعی ٹیوب ویلوں کے کنکشنز منقطع کرکے ٹرانسفارمرز اور تنصیبات اُتارلیں اور ایک ڈیفالٹرکو موقع سے گرفتارکرلیا جبکہ آپریشن کے دوران رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے 10لاکھ64ہزارروپے کی ریکوری کی گئی۔ ایس ڈی او احمد پور لمہ سب ڈویژن صادق آباد کی سربراہی میں رینجرز، پولیس اور میپکو افسران کے ہمراہ کارروائیوں کے دوران متعدد بڑے نادہندگان کے خلاف ایکشن لیا گیا۔26لاکھ روپے واجبات کی ادائیگی نہ کرنے پر مستقل نادہندگان کے تھری فیز میٹرز اور ٹرانسفارمرز اُتارلئے جبکہ رننگ اور ڈیڈ ڈیفالٹر سے2لاکھ 10ہزارروپے واجبات وصول کئے گئے۔



Office ke chakar lagana band karein. Power Smart App download karein aur khud dekhein kitna asaan hai! ⚡✅Har ghar ki ros...
16/09/2026

Office ke chakar lagana band karein. Power Smart App download karein aur khud dekhein kitna asaan hai! ⚡✅
Har ghar ki roshni, ab sirf ek app ki doori par.
For more Updates Follow Our WhatsApp Channel:
https://whatsapp.com/channel/0029VbDYXkaHLHQSCmVHgp3c


ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) اسلام آباد اور میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایات کے مطا...
15/09/2026

ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) میں وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) اسلام آباد اور میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایات کے مطابق میپکو ریجن کے تمام علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دو گھنٹے سے زائد نہ رکھنے کی پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ میپکو انتظامیہ اس امر کو یقینی بنا رہی ہے کہ کسی بھی علاقے میں مقررہ دورانیے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ ہو اور صارفین کو بجلی کی فراہمی میں غیر ضروری تعطل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔میپکو ریجن میں فیڈرز اور گرڈ اسٹیشنوں پر ہونے والے تمام شیڈولڈ پرمٹ منسوخ کردئیے گئے ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال یا فالٹ کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی کی بحالی کے لیے آپریشن افسران اور عملہ کو فوری اقدامات کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔جنرل منیجر آپریشن انجینئر محمد اکرم سیال کی جانب سے میپکو کے تمام آپریشن اور جی ایس او سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو جاری کردہ مراسلے کے مطابق متعلقہ افسران اپنے علاقوں میں لوڈ مینجمنٹ کی صورتحال کی مسلسل نگرانی کررہے ہیں تاکہ دو گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ ہونے کو یقینی بنایا جاسکے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ کسی بھی فالٹ کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ آپریشن ونگ کے ایس ڈی او کو اطلاع دی جائے تاکہ پٹرولنگ کے ذریعے فالٹ کی نشاندہی اور فوری ازالہ کرکے بجلی کی فراہمی بحال کی جاسکے۔جی ایس او اور آپریشنل افسران اپنے متعلقہ سرکلوں میں لوڈ مینجمنٹ کی صورتحال کو باریک بینی سے مانیٹر کررہے ہیں اور وزارتِ توانائی (پاور ڈویژن) اور میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جارہا ہے۔میپکو انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ مقررہ دو گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ کی صورت میں ذمہ دار افسران کے خلاف ایفیشنسی اینڈ ڈسپلن (E&D) رولز کے تحت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو)انتظامیہ نے صارفین کی شکایات کے ازالہ میں ناکامی، ناقص کسٹمرسروسز اور فرائض میں غفلت برتنے پر2افسران کو معطل کردیاہے اور انہیں فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر انکوائریز میپکو حیدر عثمان اٹھنگل کے مطابق معطل ہونے والوں میں قائمقام ایکسین آپریشن میپکو صادق آبادڈویژن فیصل صدیق اورریونیو آفیسر صادق آبادڈویژن نعمان علی شامل ہیں۔ دونوں افسران کوکسٹمرسروسز ڈائریکٹوریٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے ڈیمانڈنوٹسز کی ادائیگی کرنے والے زیر التواء گھریلو و کمرشل نئے کنکشنز کو ترجیحی بنیادوں پر کلیئر کرنے کے لئے ریجن کے 9آپریشن سرکلوں کو22 ہزار384 سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز اور 2 لاکھ 23 ہزار 840 میٹر پی وی سی ٹو کور کیبل فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال کی جانب سے جاری کردہ الاٹمنٹ آرڈر کے مطابق یہ سمارٹ میٹرز اور متعلقہ کیبل ان صارفین کے نئے گھریلو و کمرشل کنکشنز کے لئے مختص کئے گئے ہیں جن کے ڈیمانڈ نوٹسز کی ادائیگی 31 اگست 2026ء تک ہوچکی ہے اور جن کے کنکشنز میٹرز اور دیگر مطلوبہ سامان کی عدم دستیابی کے باعث زیر التواء ہیں۔ اس اقدام کا مقصد نئے کنکشنز کی زیر التواء درخواستوں کو جلد از جلد نمٹانا اور صارفین کو بجلی کی سہولت فراہم کرنا ہے۔میپکو ملتان سرکل کو2814میٹرز اور 28140میٹر پی وی سی، ڈی جی خان سرکل کو2963میٹرز اور 29630میٹرپی وی سی، وہاڑی سرکل کو1340میٹر اور 13400میٹر پی وی سی، بہاولپور سرکل کو2516میٹرز اور25160میٹرپی و ی سی،ساہیوال سرکل کو 2753 میٹرز اور 27530میٹر پی وی سی، رحیم یار خان سرکل کو2353میٹرز اور 23530میٹر پی وی سی، مظفرگڑھ سرکل کو3405میٹرز اور 34050میٹر پی وی سی، بہاولنگر سرکل کو 2165 میٹرز اور 21650میٹر پی وی سی جبکہ خانیوال سرکل کو2075سنگل فیز اے ایم آئی سمارٹ میٹرز مختص کئے گئے ہیں اور 20750میٹر پی وی سی بھی فراہم کی گئی ہے۔ مجموعی طور پر مختص کئے گئے 22384 سمارٹ میٹرز میں 21736گھریلو اور 648 کمرشل میٹرز شامل ہیں جبکہ ان کنکشنز کے لئے 223840 میٹر پی وی سی ٹو کور کیبل بھی فراہم کی گئی ہے۔میپکو انتظامیہ کے مطابق صارفین کو نئے بجلی کنکشنز کی بروقت فراہمی، زیر التواء درخواستوں کا خاتمہ اور”جدید اے ایم آئی سمارٹ میٹرنگ سسٹم“کا فروغ کمپنی کی ترجیحات میں شامل ہے جس کے تحت دستیاب وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے صارفین کو سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔



🚀 One App. All DISCOs. Smarter Electricity Services.Download and install Power Smart today to experience convenient, tra...
14/09/2026

🚀 One App. All DISCOs. Smarter Electricity Services.
Download and install Power Smart today to experience convenient, transparent, and reliable electricity services at your fingertips.
Android (Google Play Store):
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.powersmart
iPhone (Apple App Store):
https://apps.apple.com/pk/app/powersmartapp/id6744310039
مختصر اور زیادہ پروموشنل ورژن:
🚀 ایک ایپ، تمام ڈسکوز کے لیے — بجلی کی تمام خدمات ایک جگہ!
پاور اسمارٹ ایپ آج ہی ڈاؤن لوڈ کریں اور بجلی کی سہولیات سے فائدہ اٹھائیں۔ آسان، تیز، شفاف اور قابلِ اعتماد خدمات اب آپ کی انگلیوں پر!
📱 اینڈرائیڈ صارفین:
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.powersmart
🍎 آئی فون صارفین:
https://apps.apple.com/pk/app/powersmartapp/id6744310039



دوسری قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش نصیب صارفین میں انعامات تقسیم کردئیے گئے۔کیو آر کوڈ سکین کرکے راست کے ذریعے بل اداک...
10/09/2026

دوسری قرعہ اندازی میں جیتنے والے خوش نصیب صارفین میں انعامات تقسیم کردئیے گئے۔کیو آر کوڈ سکین کرکے راست کے ذریعے بل اداکرنے والے صارفین کی قرعہ اندازی چند روز قبل میپکو ہیڈ کوارٹرمیں ہوئی تھی جس میں جیتنے والے خوش نصیب صارفین کے ناموں کا اعلان کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز ان صارفین کو انعامات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر انجینئر گُل محمد زاہد نے انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ میپکو حکومت کے کیش لیس بینکنگ سسٹم کو فروغ دینے اور صارفین میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے شعور کو تیزی سے اجاگرکررہی ہے۔ بجلی بل پر شائع شدہ کیو آر کوڈ سکین کرکے راست (Raast) کے ذریعے بل کی آن لائن ادائیگی جدید ڈیجیٹل نظام کی جانب اہم قدم ہے جس سے صارفین کو محفوظ، تیز اور آسان ادائیگی کی سہولت میسر آرہی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسرنے قرعہ اندازی میں انعام جیتنے والے صارفین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صارفین خود بھی راست کے ذریعے بجلی بلوں کی ادائیگی کریں اور اپنے رشتہ داروں، دوستوں اور اردگرد کے لوگوں کو بھی اس جدید سہولت کے استعمال کی ترغیب دیں تاکہ زیادہ سے زیادہ صارفین ڈیجیٹل بینکنگ نظام کا حصہ بنیں اور آئندہ قرعہ اندازی میں انعامات جیتنے کا موقع حاصل کرسکیں۔ میپکو میں ڈیجیٹائزیشن کے عمل کو تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے اور راست کے ذریعے بلوں کی ادائیگی کی حوصلہ افزائی اسی سلسلے کی اہم کڑی ہے۔قرعہ اندازی کے نتائج کے مطابق مظفرگڑھ کے اللہ بخش ولد محمد بخش نے 42انچ ایل ای ڈی، ڈیرہ غازی خان کے زاہد حسین ولد محمد حسین نے سمارٹ فون جبکہ ملتان کے آصف شفیق ولد شفیق احمد خان، مظفرگڑھ کے صغیر احمد ولد عبدالکریم، ملتان کے محمد ایوب ولد غلام محمد اور بہاولنگر کے منیر احمد ولد رحمت اللہ نے ایئربڈز کے انعامات جیتے۔اس موقع پر چیف فنانشل آفیسر میاں انصار محمود نے بتایا کہ راست کے ذریعے بجلی بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کے لئے یہ قرعہ اندازی کا دوسرا مرحلہ ہے جس میں کامیاب صارفین کے نام کمپیوٹرائزڈ طریقے سے منتخب کئے گئے ہیں۔ انہوں نے صارفین سے اپیل کہ وہ بجلی بلوں کی ادائیگی کے لئے راست کی سہولت سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں کیونکہ یہ محفوظ، تیز اور آسان طریقہ کار ہے۔اس موقع پر جنرل منیجر ٹیکنیکل اشفاق احمد اعوان، چیف انجینئر کسٹمر سروسز سید جواد منصور احمد،ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز جمشید نیازی،ڈائریکٹر فنانس آفتاب فضل اور ڈائریکٹر کمرشل اسد حمادموجود تھے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) نے سرکاری بجلی کے فعال کنکشنز کی مؤثر جانچ، ہائی ٹینشن ملٹی ڈائمنشنل لوڈ کنکشنز کی مانیٹرنگ اور پرانے میٹرز کی تبدیلی کے لئے مختلف آپریشن سرکلوں کو مجموعی طور پر12 ہزار 629 اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز جاری کردیئے ہیں۔ ڈائریکٹر میٹریل مینجمنٹ میپکو ملک جاوید اقبال وینس کی جانب سے جاری کردہ الاٹمنٹ کے مطابق ملتان آپریشن سرکل کو 910، ڈی جی خان کو1268، وہاڑی کو947، بہاولپور کو 1837، ساہیوال کو 1525، رحیم یار خان کو1522، مظفرگڑھ کو 2122، بہاولنگر کو1357 اور خانیوال آپریشن سرکل کو 1141 سمارٹ میٹرز فراہم کئے گئے ہیں۔ متعلقہ سرکلوں کے سپرنٹنڈنگ انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ الاٹ شدہ میٹرز کو مقررہ طریقہ کار کے تحت استعمال کیا جائے اور پرانے میٹرز کی تبدیلی کو ترجیح دی جائے۔نئے اے ایم آئی/سمارٹ میٹرز کوایم ڈی ایم سسٹم میں ایم سی اوزپوسٹ کرکے لازمی طور پر ایکٹیویٹ کیا جائے گاجبکہ میٹرز کے اجراء کے وقت اکاؤنٹ نمبر کے حساب سے مکمل تفصیلات اورایم سی اوز نمبر بھی سٹور میں فراہم کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اے ایم آئی/سمارٹ میٹرنگ سسٹم کے ذریعے سرکاری بجلی کے کنکشنز کی مانیٹرنگ مزید مؤثر بنائی جائے گی۔ میٹر ریڈنگ اور بجلی کے استعمال کی نگرانی میں شفافیت آئے گی اورسمارٹ میٹرز کی تنصیب سے میپکو کے جدید میٹرنگ اور ڈیجیٹل مانیٹرنگ نظام کو بھی مزید تقویت حاصل ہوگی۔




10/09/2026

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کی زیرِ صدارت یونیورسل نیشنل الیکٹریفیکیشن پروگرام سے متعلق جائزہ اجلاس۔
اجلاس میں ملک میں بجلی کی رسائی کی موجودہ صورتحال اور بجلی سے محروم علاقوں کی نشاندہی سے متعلق جامع رپورٹ پیش کی گئی اور پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی۔ 2030 تک ملک میں الیکٹریفیکیشن کو 100 فیصد کرنے کے ہدف کے حصول کے لیے بجلی سے محروم علاقوں کو بجلی کی سہولت فراہم کرنے کی جامع اور مؤثر حکمتِ عملی کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزیر نے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آن لائن پورٹل کے ذریعے نشاندہی کیے گئے بجلی سے محروم علاقوں کی ضروریات اور جغرافیائی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کم سے کم لاگت کے اصول پر بجلی کی فراہمی کا مناسب طریقہ کار وضع کرنے کی ہدایت کی۔
اس جامع منصوبہ بندی سے ڈسکوز، صوبوں اور ڈونر ایجنسیز کو بجلی سے محروم علاقوں کی ترجیحات طے کرنے اور وہاں بجلی کی فراہمی کے لیے مؤثر منصوبہ بندی میں معاونت ملے گی۔

میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و...
09/09/2026

میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے10ستمبر2026ء (بروزجمعرات)کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے ملتان سرکل کے11KVملتان روڈ،قائداعظم،19 کسی، ڈوگر،طاہر آباد،اسلام پور،17 کسی اورکوٹ رب نواز فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے نو بجے دن تک،11KVمتی تل،ایچ ٹی ایم،راواں،احمد فائن،ایس ڈبلیو ایم،سانگی،بوسن،محمود کوٹ اورنیو فضل رحمن فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے بارہ بجے دن تک،11KVچاون کالونی،ایم ڈی ایم، لوٹھڑ،موسیٰ پاک،رومی انڈسٹریز،حسین ویونگ ملز،شجاع ویونگ مل،آر ٹی ایم،جوڈیشنل کمپلیکس،سپن یارن،مسعود فیبرکس،لال انڈسٹریز،بختاور امین ہسپتال اورمختار اے شیخ فیڈرز سے نو بجے صبح سے دو بجے د ن تک،خانیوال سرکل کے11KVپیر صادق شاہ اورعلامہ اقبال فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،مظفر گڑھ سرکل کے11KVسٹی1 علی پوراورجناح فیڈرز سے سات بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،ڈی جی خان سرکل کے11KVعاشق عباس،سٹی1،کوٹلہ مغلاں،انڈس،بخارا،بستی فوجا،خان پور،ایم پور،قادر آباد،انڈسٹریل،ٹھٹھہ گبولاں،نوتک شیرواورمانہ احمدانی فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVفورٹ منرو،بواٹہ1،2،اناری اورٹی ایچ کیو لیول ہسپتال فیڈرز سے ساڑھے چھ بجے صبح سے ساڑھے گیارہ بجے دن تک،11KVسول لائن2،ماڈل ٹاؤن2،ڈی ایچ کیو2،سنٹرل جیل،کوئٹہ روڈ2،شاکر ٹاؤن،ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال اورایس ایف ایم کے بی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ساڑھے نو بجے دن تک،11KVصدر بازار2، ریلوے روڈ، غازی میڈیکل کالج،عید گاہ،گدائی2،گھنٹہ گھراورکوٹ ہیبت2فیڈرز سے ساڑھے سات بجے صبح سے ڈیڑھ بجے دن تک،بہاولپور سرکل کے11KVالرحمن،بدر الدین،بندرہ پلی،شاہدرہ،ماڈل ٹاؤن سی،کالج روڈ1،2،حاجی اشرف،شادمان سٹی،سنٹرل جیل بہاولپور،الائیڈ سالونٹ پلانٹ،بدر شیراور بغداد فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے نو بجے دن تک،بہاولنگر سرکل کے11KVشوق الہیٰ،گجیانی،ستلج،کالج،فرید کوٹ،سٹی1،فورٹ اورغفاری فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے11KVگڑھا موڑ، شتاب گڑھ، چک شہانہ،چک لیار، بشیر شہید، مترو،شیر شاہ،نیاز پور،امیر شہید،ککری خورد،ٹبہ1،2،شمس،فیصل ٹاؤن، اکرم شہید، جنگل برالی،سٹی,1،2،3،4،5،6،کلب روڈ، تیمور شہید، مدینہ کالونی،نور شاہ، میس ٹھینگی،چک 37/WBاولڈ/نیو،دانا ابراہیم،رتی ٹبہ،معصوم شاہ، غلہ منڈی،ماچھی وال،ملتان روڈ،صابر رضا،شبیر شہید،کمند،دلن بنگلو،ظہیر نگر،رائل گارڈن،مانا موڑ،لاہور روڈ،طفیل شہید،بی ٹی ایم3،حمید شہید،مجاہد کالونی،شاہ فیصل،کرم پور،عارف شاہ،ہیڈ اسلام،نادر والی،دولت آباد،احمد آباداوربابا فریدفیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،11KVبلالاورڈسٹرکٹ جیل فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک،ساہیوال سرکل کے11KVکمیر سٹی،19 موڑ،بدھ ڈھکواوربیلے والا فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،رحیم یار خان سرکل کے11KVجنگی،عبدالستار،وحید شہید،ماڈل ٹاؤن،اختر آباد،قاضی ظفر،ایم سی جی، اسلام گڑھ اور کوٹ سمابہ فیڈرز سے آٹھ بجے صبح سے دو بجے دن تک،11KVاولڈ منٹھار،جوہر ٹاؤن،فیڈر3،ماچھی گوٹھ،خواجہ فرید، ماڈل ایونیو،احمد پور، ماڈل ٹاون،نشتر،یونیق سٹی،نواب صادق،جناح ایس ڈی کے،اجمل باغ اورسٹی1فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔



چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے اور فعال ادارے کی پہچان ہیں۔کھیلوں کی سرگ...
09/09/2026

چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئرگُل محمد زاہد نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے اور فعال ادارے کی پہچان ہیں۔کھیلوں کی سرگرمیوں سے ملازمین میں صحت مند مسابقت، ٹیم ورک، باہمی ہم آہنگی اور ادارے سے وابستگی کا جذبہ مزید مضبوط ہوتا ہے۔ میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن کی جانب سے جشنِ آزادی اور یومِ دفاع پاکستان کے حوالے سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ایک قابلِ تحسین اقدام ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام افسران و ملازمین کے درمیان منعقدہ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کے موقع پر کیا۔ ٹورنامنٹ کے مقابلے دو روز تک جاری رہے جن میں میپکو کے افسران اور آفیشلز نے بھرپور شرکت کرتے ہوئے اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔چیف ایگزیکٹو آفیسر نے کہا کہ جشنِ آزادی اور یومِ دفاع پاکستان ہمارے قومی جذبے، اتحاد اور قربانی کی علامت ہیں۔ ان قومی ایام کی مناسبت سے کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد ملازمین کو صحت مند اور مثبت سرگرمیوں میں شامل کرنے کے ساتھ ساتھ قومی یکجہتی کے جذبے کو بھی اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے میپکوسپورٹس ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملازمین کی فلاح و بہبود اور کھیلوں کے فروغ کے لئے ایسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رہنا چاہیے۔ٹورنامنٹ کے نتائج کے مطابق آفیسرز سنگلز مقابلے میں عمران لودھی نے پہلی جبکہ ناصر محمود فانی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ آفیسرز ڈبلز میں ناصر محمود فانی اور عمران لودھی کی جوڑی نے کامیابی حاصل کی جبکہ منصب علی سلیمی اور عمیر لودھی رنر اَپ رہے۔اسی طرح آفیشلز ڈبلز مقابلے میں صابر اور زاہد کی جوڑی فاتح قرار پائی جبکہ راجہ افتخار اور ہاشم علی کی رنر اَپ ٹیم نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔اختتامی تقریب میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر گُل محمد زاہداورچیف ایچ آر اینڈ کیرئیرپلاننگ آفیسر میپکو میاں محمد سہیل افضل نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اور تمام شرکاء کو مبارکباد دیتے ہوئے مستقبل میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی۔اس موقع پر ڈائریکٹر ایچ آر ایم /سیکرٹری میپکو سپورٹس ایسوسی ایشن حیدر عثمان اٹھنگل، ڈائریکٹر ٹریننگ و امتحانات سہیل عباس، سپورٹس آفیسر میپکو رضیہ سلطانہ اور دیگر بھی موجود تھے جبکہ آفیسرز مقابلوں میں حصہ لینے والے افسران اور آفیشلز بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔
ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) آپریشن سرکل ملتان میں چار افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کردئیے گئے ہیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر میپکو آپریشن سرکل ملتان ساجد حسین گوندل کی جانب سے جاری آفس آرڈر کے مطابق تمام تبادلے فوری طور پر اور تاحکمِ ثانی نافذ العمل ہوں گے۔اسسٹنٹ منیجر (کسٹمرسروسز سنٹر) ملتان سرکل تاج محمود قمر کو ایس ڈی او (اے ٹی بی) ملتان سرکل، ایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن ملتان شاہین اکرم کواسسٹنٹ منیجر (کسٹمرسروسز سنٹر) ملتان سرکل، ایس ڈی او شجاع آبادسب ڈویژن غلام مصطفی مجاہد کوایس ڈی او کینٹ سب ڈویژن ملتان،تعیناتی کے منتظر محمد علی طاہر کو ایس ڈی او شجاع آبادسب ڈویژن تعینات کیاگیاہے۔
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) کے بجلی چوری کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران مختلف آپریشن سرکلوں میں ڈسکو سپورٹ ٹیموں نے رینجرز اور میپکو افسران و اہلکاروں کے ہمراہ بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے بجلی چوری میں ملوث عناصر کے متعدد کنکشن منقطع کر دئیے، پی وی سی تاریں اتار لی گئیں، بجلی چوری کے مقدمات درج کئے گئے جبکہ لاکھوں روپے کے واجبات بھی وصول کئے گئے۔سپریٹنڈنگ انجینئر آپریشن میپکو رحیم یار خان سرکل عبدالحفیظ بھٹی اورونگ کمانڈررینجرز کی نگرانی میں سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن میں رینجرز اور میپکو افسران و اہلکاروں کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔ ایس ڈی او سیٹلائٹ ٹاؤن سب ڈویژن کی سربراہی میں نورِ والی میں ایک ایسے کنکشن پر براہِ راست بجلی استعمال کی جا رہی تھی جس کا میٹر پہلے ہی منقطع کیا جا چکا تھا جس پر پی وی سی اتار دی گئی۔



02/09/2026

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری کے ازبکستان کے 35 ویں یوم آزادی کے موقع پر خطاب

میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و...
28/08/2026

میپکوترجمان کے مطابق مختلف علاقوں میں فیڈرز کی تقسیم و مرمتی کام،سڑکوں کی کشادگی، کھمبوں کی درستگی و تنصیب، ہائی ٹینشن و لوٹینشن لائنوں کی منتقلی، ایل ٹی سکیموں کی بروقت تکمیل اور ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن کے باعث بجلی کی فراہمی درج ذیل فیڈرز سے29,30اگست2026ء کومختلف اوقات میں بند رہے گی۔اس بندش سے29اگست کوملتان سرکل کے11KVبوٹے والااورگلزار پورفیڈرز سے چھ بجے صبح سے دس بجے دن تک،11KVپاور ہاؤس،نشتر،چاند ماڑی اورگارڈن ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے د س بجے دن تک،30اگست کو11KVپاور ہاؤس،نشتر،چاند ماڑی اورگارڈن ٹاؤن فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے د س بجے دن تک،29اور30اگست کو ڈی جی خان سرکل کے 11KV نیو ٹبی قیصرانی،ریترا،باتھی، نور احمد والی، اولڈ وہوا، سٹی وہوااورجالو والی فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،وہاڑی سرکل کے11KVٹبہ1،2،شمس،خلیل شہید،چک24/WB،اکرم شہید،جنگل برالی،فیصل ٹاؤن،سٹی1،2،3،4،5،6،معصوم شاہ، غلہ منڈی، ماچھی وال،ملتان روڈ،صابر رضا شہید،شبیر شہید،کمند،دلن بنگلو،ظہیر نگر،رائل گارڈن،گڑھا موڑ،شتاب گڑھ، خالد بن ولید،چک شہانہ،دلو موڑ، چک لیار،بشیر شہید،مترو،شیر شاہ، سائفن، فدا، نیاز پور،ککری خورد،مانا موڑ،لاہور روڈ،طفیل شہید،بی ٹی ایم3،حمید شہید، مجاہد کالونی اور شاہ فیصل فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک،11KVسٹی1،کلب روڈ، تیمور شہید، مدینہ کالونی،میس ٹھینگی،بلال اورڈسٹرکٹ جیل فیڈرز سے پانچ بجے صبح سے نو بجے دن تک،11KVچک182/EB،رتہ ٹبہ،لیاقت شہید،چک 37/WB نیو،اولڈ، کریسنٹ،کرم پور،بی اینڈ آر، عارف شاہ، دولت آباد، احمد آباداور خلیل شہیدفیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن،29اگست کوساہیوال سرکل کے11KVکمیر سٹی،19 موڑ، بدھ ڈھکواوربیلے والا فیڈرز سے ساڑھے پانچ بجے صبح سے ساڑھے دس بجے دن تک،رحیم یار خان سرکل کے 11KVاولڈ منٹھار،جوہر ٹاؤن،فیڈر3،ماچھی گوٹھ،خواجہ فرید، ایم ایونیو، احمد پور، ماڈل ٹاؤن،نشتر،اولڈ سیٹلائٹ ٹاؤن،ایکسپریس2،یونیق سٹی،نواب صادق،جناح ایس ڈی کے،اجمل باغ،سٹی1،بہودی پوراورجمال دین والی فیڈرز سے چھ بجے صبح سے گیارہ بجے دن تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔



Address

6F5X+PW4 Mepco Complex, Khanewal Road, MEPCO Colony Mepco Colony, Punjab
Multan
59300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Multan Electric Power Company - MEPCO posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share