09/11/2026
یومِ اقبال — 9 نومبر
شاعرِ مشرق، حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کو خراجِ عقیدت
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں ابھی عشق کے امتحاں اور بھی ہیں
خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے
آج 9 نومبر، یومِ اقبال کے موقع پر ہم شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان، حضرت علامہ محمد اقبالؒ کو عقیدت و احترام کے ساتھ خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
علامہ اقبالؒ صرف ایک عظیم شاعر ہی نہیں بلکہ ایک بلند پایہ مفکر، قوم کے رہنما اور نوجوان نسل کے لیے مشعلِ راہ تھے۔ آپ نے اپنے کلام کے ذریعے خودی، غیرت، اتحاد، علم، عمل اور بلند حوصلے کا درس دیا۔
اقبالؒ کا پیغام آج بھی ہمیں یاد دلاتا ہے کہ قوموں کی عظمت انصاف، کردار، علم اور مسلسل جدوجہد میں پوشیدہ ہے۔
آئیے! اس یومِ اقبال پر عہد کریں کہ ہم اقبالؒ کے افکار کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں گے، حق و انصاف کی سربلندی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔
نگاہ بلند، سخن دلنواز، جاں پُرسوز یہی ہے رختِ سفر میرِ کارواں کے لیے
اللہ تعالیٰ علامہ محمد اقبالؒ کے درجات بلند فرمائے اور ہمیں ان کے افکار پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
منجانب: ملک منظور حسین آہیر ایڈووکیٹ ہائی کورٹ، ملتان ملک لاء ایسوسی ایٹس
یومِ اقبال مبارک — پاکستان زندہ باد 🇵🇰