24/01/2026
ملک حامد رضا دھرالہ خدمت، اخلاص اور قیادت کی روشن مثال
تحریر: افتخار اسلم ناہلیہ
سیکرٹری اطلاعات ٹاٹےپور پریس کلب
معروف زمیندار، سیاسی و سماجی رہنما، سی ای او حامد کراپ کیئر اور ان شاءاللہ چیئرمین ملک حامد رضا دھرالہ اپنی نجی اور کاروباری مصروفیات کے باوجود اپنے علاقے کے عوام سے گہرا تعلق رکھتے ہیں۔ آپ لوگوں کے ہر دکھ درد، خوشی غمی اور مشکل وقت میں شانہ بشانہ کھڑے نظر آتے ہیں جو آپ کی عوام دوستی اور خلوصِ نیت کا واضح ثبوت ہے۔
ملک حامد رضا دھرالہ بے لوث محبت اور خدمتِ خلق کے سچے حامی ہیں۔ آپ کا ماننا ہے کہ اصل قیادت وہی ہے جو بلا تفریق عوام کی خدمت کرے اور معاشرے میں آسانیاں پیدا کرے۔ یہی وجہ ہے کہ آپ کی سماجی خدمات ہی آپ کی اصل پہچان اور وجۂ شہرت ہیں۔
بے شمار مواقع ایسے آئے ہیں جہاں ملک حامد رضا دھرالہ نے ذاتی طور پر مداخلت کر کے مختلف فریقین کے درمیان پیدا ہونے والے تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کروایا۔ چاہے معاملہ لڑائی جھگڑوں کا ہو، لین دین کے اختلافات ہوں، گھریلو مسائل ہوں یا زمینی تنازعات آپ نے ہمیشہ بردباری، دانائی اور انصاف کے ساتھ مسئلے کا حل نکالا اور فریقین کو باہمی رضا مندی پر آمادہ کیا۔
ان تمام خدمات کے پیچھے آپ کا مضبوط ایمان، خوفِ خدا اور رضاۓ الٰہی کا جذبہ کارفرما ہے۔ آپ کسی ذاتی مفاد کے بغیر صرف اللہ کی خوشنودی اور عوام کی بھلائی کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہی اوصاف آپ کو ایک کامیاب سماجی رہنما اور باوقار عوامی شخصیت بناتے ہیں۔
بلاشبہ ملک حامد رضا دھرالہ جیسے افراد معاشرے کے لیے ایک عظیم سرمایہ ہیں۔ آپ کی خدمات اور عوام سے وابستگی اس بات کی عکاس ہے کہ آپ نہ صرف ایک کامیاب کاروباری شخصیت ہیں بلکہ ایک دردِ دل رکھنے والے، مخلص اور ذمہ دار قائد بھی ہیں جن سے علاقے کے عوام کو روشن مستقبل کی امید ہے۔