28/06/2026
نیند آ جائے تو پھر خواب بھی آجاتے ہیں
وقت اچھا ہو تو احباب بھی آجاتے ہیں
یہ مقدر ہے کناروں پر بسنے والوں کا
فصل پک جائے تو سیلاب بھی آجاتے ہیں
یہ مصیبت کبھی تنہا نہیں آتی میرے دوست
ساتھ اس کے کئی اسباب بھی آجاتے ہیں