BanoQabil Tehsil Charbagh

BanoQabil Tehsil Charbagh As we stand on the brink of a new era, the "Bano Qabil" initiative shines as a beacon of hope and empowerment for the youth of Pakistan

Bano-Qabil KP North Swat | New Registration Open!کبل گراؤنڈ میں جن طلبہ نے ٹیسٹ نہیں دیا، وہ اب اپنی نئی رجسٹریشن مکمل ک...
24/09/2026

Bano-Qabil KP North Swat | New Registration Open!
کبل گراؤنڈ میں جن طلبہ نے ٹیسٹ نہیں دیا، وہ اب اپنی نئی رجسٹریشن مکمل کرکے ٹیسٹ دے سکتے ہیں اور اپنا Seat Confirm کر سکتے ہیں۔

✅ اپنی رجسٹریشن ابھی مکمل کریں
📝 ٹیسٹ دیں
🎯 اپنی Seat Confirm کریں
🔗 Apply Now:
https://banoqabil.org/register/student

Bano-Qabil KP North Swat
اگر کسی طالب علم کو رجسٹریشن کے حوالے سے رہنمائی چاہیے تو اس پوسٹ پر Comment/Message کریں۔

03/09/2026

Welcome to Swat Hafiz Naeem Ur Rahman (Head of BanoQabil)

04 September 2026
04 : 00 Pm
Nishat Chawak Mingora

Alkhidmat Foundation Pakistan
Bano Qabil
BanoQabil Tehsil Charbagh
Bano Qabil Pakistan
Muhammad Abbas

28/08/2026

Full Highlights | Farewell Ceremony BanoQabil Tehsil Charbagh

Alkhidmat Foundation Pakistan
Bano Qabil Pakistan
Bano Qabil

26/08/2026

آج بنو قابل چار باغ کیمپس میں چار ماہ پر مشتمل مفت آئی ٹی کورس کامیابی سے مکمل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں جماعت اسلامی تحصیل چار باغ کے زیرِ اہتمام ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب سے جماعت اسلامی تحصیل چار باغ کے امیر فضل سبحان صاحب اور نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سوات نوید اقبال شالدا نے خطاب کیا مقررین نے طلبہ کی محنت، صلاحیت اور مستقبل کے امکانات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہیں جدید تعلیم و ہنر کے حصول کو جاری رکھنے اپنی صلاحیتوں کو معاشرے کی خدمت کے لیے بروئے کار لانے اور پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

بنو قابل کا وژن امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن صاحب نے کراچی سے شروع کیا، جس کا بنیادی مقصد نوجوانوں کو جدید آئی ٹی ہنر سے آراستہ کرکے انہیں باعزت روزگار، خود انحصاری اور بہتر مستقبل کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ آج یہی وژن ملک کے مختلف علاقوں کے نوجوانوں تک پہنچ رہا ہے اور بنو قابل چار باغ بھی اسی سلسلے کی ایک خوبصورت کڑی ہے۔

بنو قابل جیسے پروگرام نوجوانوں کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور انہیں باعزت روزگار کے قابل بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہیں چار ماہ کی محنت کے بعد آج طلبہ کے اس تعلیمی سفر کا ایک مرحلہ مکمل ہوا مگر کامیابی کی اصل منزل ابھی باقی ہے۔

تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد۔
اللہ تعالیٰ ان کے علم و ہنر میں برکت عطا فرمائے اور انہیں ملک و قوم کے لیے مفید اور باصلاحیت افراد بنائے۔ آمین۔

Al Khidmat Foundation Khyber Pakhtunkhwa

A quick look inside the newly launched Bano Qabil IT Lab in Sialkot! Designed to empower the city’s youth with free, mar...
24/08/2026

A quick look inside the newly launched Bano Qabil IT Lab in Sialkot!

Designed to empower the city’s youth with free, market-oriented digital skills, this state-of-the-art facility is step one toward building a tech-ready generation.

21/08/2026

🌟 Mashallah Another Success Story!

Our brilliant Web Development student from Idara Alkhidmat Mingora Banr Campus shares his inspiring learning experience and journey with BanoQabil. 💻✨

Proud of our student and his achievements!

16/08/2026

طلبہ کی زبان سے BanoQabil کا سفر ❤️

BanoQabil Charbagh Campus کے طلبہ کے ساتھ خصوصی Student Feedback Interviews کیے گئے، جہاں انہوں نے اپنے سیکھنے کے سفر، کورس کے تجربات، حقیقی پراجیکٹس، حاصل ہونے والی آمدن اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں اپنے خیالات شیئر کیے۔

طلبہ نے بتایا کہ کس طرح Digital Marketing، E-Commerce اور Graphic Designing جیسی عملی مہارتوں نے انہیں سیکھنے کے ساتھ ساتھ حقیقی دنیا میں کام کرنے اور کمائی کے مواقع فراہم کیے۔

ان کا اعتماد، اطمینان اور مسلسل سیکھنے کا جذبہ ہمارے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔

یہی ہے حافظ نعیم الرحمٰن کا وژن:
"اپنی دنیا آپ پیدا کر"

BanoQabil نوجوانوں کو صرف ہنر نہیں سکھا رہا، بلکہ انہیں اپنے مستقبل کی تعمیر کے قابل بنا رہا ہے۔

Trainer :- Muhammad Abbas
Coordinator :- Imad Ali
Alkhidmat Foundation Pakistan
Bano Qabil Pakistan

Happy independence Day | Vision of Hafiz Naeem Ur RahmanBanoQabil Empower Student through Digital Skills Across Pakistan...
14/08/2026

Happy independence Day | Vision of Hafiz Naeem Ur Rahman

BanoQabil Empower Student through Digital Skills Across Pakistan for better future.

Design by :- Saif Ullah (Graphics Design Student)

14/08/2026

بنو قابل کیمپس چار باغ میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن صاحب کے وژن کے مطابق جاری چار ماہ کے کورسز کا آج کامیابی سے اختتام ہوا جبکہ طلبہ و طالبات کا فائنل ٹرم ایگزام بھی بہترین اور پُرامن ماحول میں منعقد ہوا۔

اس بیچ میں چار مختلف کورسز شامل تھے:
💻 Digital Marketing | Male
🎨 Graphic Design | Male
🌐 Web Development | Male
💻 CIT | Female
ہم تمام کامیاب طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں جنہوں نے محنت، لگن اور حوصلے کے ساتھ اپنے کورسز مکمل کیے یقیناً یہ ہنر ان کے مستقبل کے لیے ایک مضبوط بنیاد ثابت ہوں گے۔

ان شاء اللہ نئے بیچز اور نئی کلاسز بھی جلد شروع ہوں گی جہاں مزید نوجوان جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ ڈیجیٹل اور فنی مہارتیں حاصل کریں گے تمام بیچز کی تکمیل کے بعد ان شاء اللہ ایک مشترکہ گریجویشن تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔

ہنر مند نوجوان روشن مستقبل
تعلیم، ہنر اور خود انحصاری یہی کامیابی کا راستہ ہے۔

📢 بنو قابل پروگرام - اہم ہدایات برائے امتحانات (تحصیل چارباغ)امتحان کی تاریخ: 12 اگست 2026ءدن: بدھ (Wednesday)⏰ امتحانی ...
09/08/2026

📢 بنو قابل پروگرام -
اہم ہدایات برائے امتحانات (تحصیل چارباغ)
امتحان کی تاریخ: 12 اگست 2026ء
دن: بدھ (Wednesday)
⏰ امتحانی اوقات
* طالبات (Female): دوپہر 2:00 بجے سے سہ پہر 3:30 بجے تک
* طلباء (Male): سہ پہر 3:30 بجے سے شام 5:00 بجے تک
📌 اہم ہدایات:
* حاضری لازمی ہے:
تمام طلباء و طالبات کے لیے امتحان میں شرکت اور حاضری مکمل کرنا انتہائی ضروری ہے۔
* وقت کی پابندی:
وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں۔ تمام امیدوار اپنے مقررہ وقت سے کم از کم 15 منٹ پہلے امتحانی مرکز پہنچیں۔
* تاخیر سے آنے والے:
تاخیر سے آنے والے طلباء کو پرچہ (Paper) دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
* مردانہ (Male) طلباء کے امتحانات:
تمام میل طلباء کے امتحانات المرکز الاسلامی چارباغ مسجد ہال میں منعقد ہوں گے۔
* خواتین (Female) طالبات کے امتحانات:
تمام فی میل طالبات کے امتحانات لیب (Lab) میں ہوں گے۔
* الیکٹرانک سامان پر پابندی:
امتحانی ہال کے اندر موبائل فون، اسمارٹ واچ یا کسی بھی قسم کا الیکٹرانک سامان لانے پر مکمل پابندی ہے۔
نوٹ:
امتحانی ہال میں داخلے کے لیے اپنا اصل شناختی کارڈ (ID Card) یا ایڈمٹ سلیپ ساتھ لانا لازمی ہے۔

Address

Charbagh Swat
Mingora
19130

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BanoQabil Tehsil Charbagh posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share