Vocational Training Institute Mian Channu-SVTI

Vocational Training Institute Mian Channu-SVTI VTI M Ch is an institute that helps and support deserving students educationally as well as financial

Classes Start: Free Admission, Free Course, Free Training Materials, Free Book
02/01/2026

Classes Start: Free Admission, Free Course, Free Training Materials, Free Book

02/01/2026
28/12/2025
Certificate distribution ceremony
28/12/2025

Certificate distribution ceremony

02/12/2025






























07/11/2025

Admission Open

23/10/2025

*وی ٹی آئی وہاڑی میں اٹلس ہنڈا شیخوپورہ کی جانب سے روزگار کے مواقع، درجنوں تربیت یافتہ نوجوان منتخب* : خبر شامل کرتے ہیں ہمارے اے ون چینل کے نمائندہ خصوصی ساجد محمود کی رپورٹ کے مطابق
وکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (VTI) وہاڑی میں موٹر سائیکل مکینک ٹریڈ کے پاس آؤٹ ٹرینیز کے لیے روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرنے کے سلسلے میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے پی وی ٹی سی ہیڈ آفس کے کیرئیر گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کوششوں سے اٹلس ہونڈا موٹر سائیکل انڈسٹریز لمیٹڈ، شیخوپورہ کو اس بات پر قائل کیا گیا کہ وہ صوبہ بھر کے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس کے پاس آؤٹ طلبہ کو اپنے پلانٹ میں روزگار فراہم کرے۔اسی سلسلے میں ہنڈا کمپنی کے نمائندے سعید احمد بٹ اور عادل شہزاد صاحب مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں جہاں وہ وی ٹی آئیز میں تربیت یافتہ طلبہ کے انٹرویوز لے کر انہیں موقع پر ہی نوکری کی آفرز دے رہے ہیں۔اسی مہم کے تحت اٹلس ہنڈا موٹر سائیکل لمیٹڈ شیخوپورہ کے نمائندے عادل شہزاد (منیجر ایچ آر) اور سعید احمد بٹ نے 21 اکتوبر 2025 کو وی ٹی آئی وہاڑی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر وی ٹی آئی بورے والا، وی ٹی آئی خانیوال، وی ٹی آئی عبدالحکیم اور وی ٹی آئی وہاڑی کے موٹر سائیکل مکینک ٹریڈ کے پاس آؤٹ ٹرینیز نے انٹرویوز میں شرکت کی اورموقع پر ہی انٹرویوز کے بعد مختلف امیدواروں کو ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق وی ٹی آئی وہاڑی کے 28 ٹرینیز، خانیوال کے 25 اور بورے والا کے 27 ٹرینیز کو ہنڈا شیخوپورہ لمیٹڈ میں ملازمت کے لیے منتخب کیا گیا۔اس کامیابی میں ٹریڈ انسٹرکٹر محمد فاروق اور سینئر لیب اسسٹنٹ محمود الحسن نے دن رات محنت کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ ٹرینیز کو انٹرویوز کے لیے مدعو کیا۔ اس موقع پر سینئر کیرئیر گائیڈنس اینڈ پلیسمنٹ آفیسر حامد نیاز چوہدری صاحب کی بھرپور رہنمائی اور کاوشیں بھی شامل رہیں۔ وی ٹی آئی وہاڑی کی انتظامیہ کی جانب سے اٹلس ہنڈا موٹر سائیکل انڈسٹریزلمیٹڈ شیخوپورہ کا شکریہ ادا کیا گیا جنہوں نے ادارے کے معیارِ تربیت پر اعتماد کرتے ہوئے طلبہ کو روزگار کے مواقع فراہم کیے۔ادارہ امید رکھتا ہے کہ اٹلس ہنڈا کمپنی مستقبل میں بھی اسی طرح تعاون جاری رکھے گی تاکہ ہنر مندنوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کر کے چیئرمین پی وی ٹی سی محترم خالد مسعود چوہدری صاحب اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ کے وژن “ہنر مند پنجاب، خوشحال نوجوان " کی عملی تعبیر ممکن بنائی جا سکے۔

Address

Jinnah Junior Model High School Building, Abid Hospital Road, Jinnah Colony Mian Channu, District Khanewal
Mian Channun
58000

Opening Hours

Monday 08:00 - 15:30
Tuesday 08:00 - 15:30
Wednesday 08:00 - 15:30
Thursday 08:00 - 15:30
Friday 08:00 - 12:00

Telephone

+923314272815

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Vocational Training Institute Mian Channu-SVTI posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Vocational Training Institute Mian Channu-SVTI:

Share