Baghicha Dheri, District Mardan, Khyber Pakhtunkhwa, - Pakistan

Baghicha Dheri, District Mardan, Khyber Pakhtunkhwa, - Pakistan The page is related to establish the hometown in the map of world, and familiar the locality with Baghicha Dheri.

05/06/2023
19/03/2023
05/08/2022

تاریخ باغیچہ ڈھیری:
سرخ ڈھیری (سرو ڈھیرئ) گاؤں کی بنیاد میاں برھان الدین بن رحم الدین بن زین الدین بن شکور بابا بن سیرالدین بابا نے 1840 میں رکھی۔ اسی طرح باغیچہ گاؤں کی بنیاد میاں عناب گل بن آفتاب گل بن ثواب گل بن عبد الوھاب بن حباب گل بن بیاض گل (مصلے میاں) نے 1916 میں رکھی۔ یہیں سڑک کے کنارے میاں عنوان الدین بن برھان الدین نے ایک باغیچہ بنایا تھا جس کے ساتھ ایک مسجد اور رہٹ کا کنواں بھی بنوایا تھا۔
میاں عناب گل جب اپنے بھائیوں سے علیحدہ ہوا اور باغیچہ میں اپنا گھر بنا لیا تو کچھ ہی عرصہ میں میاں شاکراللہ اور میاں عبیرالدین نے بھی یہاں گھر بسا لیے۔ آہستہ آہستہ گھر بنتے گئے اور ابادی بڑھتی گئی۔ میاں محمود گل نے 8 جریب میں گھر اور باغ بنایا۔ میاں عبیرالدین نے بھی اسی طرح گھر اور باغ بنا لیا اور گاؤں کا نام باغیچہ مشہور ہوا۔ میاں عنوان الدین نے اپنے باغ میں مقبرہ کے لیے ایک جگہ مختص کی۔ اج کل باغ تو نہیں مگر مقبرہ موجود ہے۔
سرخ ڈھیری (سرو ڈھیرئ) اور باغیچہ 1980 تک الگ الگ گاؤں تھے۔ مگر میجر میاں فقیر احمد بن نظیر احمد بن نعمان الدین احمد بن برھان الدین نے اپنے اثر و رسوخ سے 1980 میں یہ گاؤں تحصیل صوابی کی بجائے مردان میں شامل کر دیے۔ یہ دونوں گاؤں ابادی کی وجہ سے آپس میں پیوست ہو کر ایک ہو گئے اور نام بدل کر باغیچہ ڈھیرئ پڑ گیا۔ باغیچہ ڈھیرئ یونین کونسل کا افتتاح گورنر سرحد جنرل فضل حق نے 6 دسمبر 1981 میں کیا۔
میاں برھان الدین نے یہاں 1850 میں دارالعلوم برھانیہ کے نام سے بنائی تھی۔ 1880 میں میاں عنوان الدین نے ایک سکول کی بنیاد رکھی تھی جس کو 1897 میں مڈل کا درجہ دیا گیا۔ اس سکول کے چند چیدہ طالب علم یہ ہیں: سر صاحبزادہ عبدالقیوم خان، سابق وزیر اعلی، اعان صاحب، انسپکٹر جنرل پولیس، نواب اکبر خان ھوتی، مغل باز خان، پولیٹیکل ایجنٹ، رستم سدھوم کے شاہ پسند خان، حکیم مولانا انزرگئ، دلاور خان، ڈپٹی کمشنر اور صفدر خاں سیشن جج۔
سکھوں کے ساتھ مشھور غزا (لڑائی) جو مردان کلپانی کے مقام پر غالباً 1234 ھجری میں لڑی گئی تھی، اس میں زیارت کاکا صاحب کے دو کاکاخیل شھید ہوئے تھے۔ میاں رحمت شاہ بن عمر بابا بن غوث بابا (باباخیل) اور میاں غیاث الدین بن رحم الدین بن زین الدین بن شکور گل بن سیرالدین بابا۔ غیاث الدین شھید یہیں باغیچہ ڈھیرئ کی مسجد (میاں گان) کے احاطہ میں دفن ہیں۔ میاں رحمت شاہ شھید کی قبر کے بارے سنا تھا کہ نوشہرہ سرخ پہاڑی پر دفن ہے۔ واللہ اعلم۔

07/03/2022

Os y khwand oko

Address

Mardan
23000

Telephone

+923451945803

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baghicha Dheri, District Mardan, Khyber Pakhtunkhwa, - Pakistan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baghicha Dheri, District Mardan, Khyber Pakhtunkhwa, - Pakistan:

Share