Halka Pk-91 ke Awam

Halka Pk-91 ke Awam 🇵🇰 حلقہ پی کے-91 کوہاٹ کی عوامی آواز۔ ہم کسی پارٹی کے خلاف نہیں، مگر حقائق سامنے رکھتے ہیں۔ مقصد: عوامی مسائل کا حل اور حقیقی ترقی۔

Welcome to our channel, you are our guests, stay with us, every video of our video will bring you some special ease in your life. Share follow and like with us thank you۔

میگا ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم — ایک اور اہم پیش رفتڈیڈک چیئرمین و رکنِ صوبائی اسمبلی داود شاہ آفریدی اور ایم این اے شہری...
21/08/2026

میگا ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم — ایک اور اہم پیش رفت

ڈیڈک چیئرمین و رکنِ صوبائی اسمبلی داود شاہ آفریدی اور ایم این اے شہریار خان آفریدی کی کاوشوں سے میگا ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم کے لیے کنسلٹنسی ہائرنگ کا ٹینڈر جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ اہم منصوبہ لاچی سٹی، خدرخیل، گل شاہ خیل، ملگین، درتپہ، ورشند اور ملحقہ دیہات کے لیے پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہے۔

ان شاء اللہ اسی ہفتے میگا ڈرنکنگ واٹر سپلائی اسکیم کا مین ٹینڈر بھی جاری کر دیا جائے گا۔

03/08/2026

بارش کے بعد ہمارے علاقے کی سڑک انتہائی خستہ حال اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے، جس کی وجہ سے روزمرہ کی آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ جگہ جگہ پانی کھڑا ہونے اور گڑھوں کی وجہ سے حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔
​ہم اپنے علاقے کے معزز ایم پی اے اور ایم این اے سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیں اور ہماری سڑک کی مرمت اور تعمیر کا کام جلد از جلد شروع کروائیں تاکہ عوام کو اس پریشانی سے نجات مل سکے۔"

الحمدللہ! ہمارے علاقے کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں یونین کونسل سوڈل، ضلع کوہاٹ کے ...
26/07/2026

الحمدللہ! ہمارے علاقے کی ترقی کی جانب ایک اور اہم قدم
سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 میں یونین کونسل سوڈل، ضلع کوہاٹ کے لیے کوڈ نمبر 260895 کے تحت سڑک کی تعمیر کا منصوبہ شامل کر لیا گیا ہے، جس کے لیے 1 ارب 30 کروڑ روپے کا خطیر فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

کوہاٹ کے صحافی حق بولنے سے محروم ہے پر ہم حقائق کو سامنے رکھیں گے. ائیے مل کر ہم اپنے انے والے نسل اور معاشرے کے لیے اوا...
23/07/2026

کوہاٹ کے صحافی حق بولنے سے محروم ہے پر ہم حقائق کو سامنے رکھیں گے. ائیے مل کر ہم اپنے انے والے نسل اور معاشرے کے لیے اواز اٹھائیں معاشرے کو تباہی سے بچائیں.

جماعت اسلامی کا 7اگست کو ملک بند احتجاج کا اعلان
23/07/2026

جماعت اسلامی کا 7اگست کو ملک بند احتجاج کا اعلان

18/07/2026

حلقہ PK-91 کی عوام
ہم DSR Media کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے یونین کونسل سوڈل کی عوامی مسائل پر مبنی حقیقت عوام کے سامنے رکھی اور اس اہم موضوع پر آواز بلند کی۔
آئیے ہم بھی مل کر اپنی آواز بلند کریں، کیونکہ سوال صرف ایک عمارت کا نہیں بلکہ عوام کی بنیادی سہولیات کا ہے۔
آخر یونین کونسل سوڈل کی عوام بنیادی سہولیات سے محروم کیوں ہے؟
یہ ہمارا سوال بھی ہے اور ہمارا مطالبہ بھی کہ عوامی مسائل کو فوری ترجیح دی جائے اور عملی اقدامات کیے جائیں۔
— حلقہ PK-91 کی عوام

ہمارا سوال، ہمارا مطالبہ — ایم این اے و ایم پی اے صاحبان سےگلیوں سے کچھ خاص فائیدہ نہیں عوام کو یہ ذاتی کام چھوڑیں اور ا...
18/07/2026

ہمارا سوال، ہمارا مطالبہ — ایم این اے و ایم پی اے صاحبان سے
گلیوں سے کچھ خاص فائیدہ نہیں عوام کو یہ ذاتی کام چھوڑیں اور اجتماعی کام پر توجہ دیں .
لاچی، محسن خیل سے ویزوسام تک سڑک عوام کی اجتماعی ضرورت ہے، مگر برسوں سے نظرانداز کی جا رہی ہے۔ یہ صرف نام کی سڑک رہ گئی ہے، جگہ جگہ گڑھے ہیں اور ایمرجنسی میں مریضوں کا سفر انتہائی مشکل ہو جاتا ہے۔

ہمارا مطالبہ ہے کہ گلیوں اور ذاتی نوعیت کے کاموں کے بجائے اس اہم شاہراہ کو فوری طور پر بہترین معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے، کیونکہ اس سے ہزاروں لوگوں کی روزمرہ زندگی آسان ہوگی۔

ہلقہ PK-91 کی عوام کا سوال ہے: آخر اس اہم سڑک پر توجہ کیوں نہیں دی جاتی؟

کوہاٹ: تحصیل لاچی. اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام مرحوم کے اہلِ خانہ تک جلد از جلد پہنچ سکے۔کوہاٹ: تح...
16/07/2026

کوہاٹ: تحصیل لاچی. اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ یہ پیغام مرحوم کے اہلِ خانہ تک جلد از جلد پہنچ سکے۔
کوہاٹ: تحصیل لاچی کے علاقے شکردرہ، شویکی روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔
شناختی کارڈ کے مطابق متوفی کی شناخت محمد زکریا ولد عجب خان، سکنہ تحصیل تیارزہ، ضلع وزیرستان کے طور پر ہوئی ہے۔
اگر کوئی شخص مرحوم یا ان کے اہلِ خانہ کو جانتا ہو تو براہِ کرم ٹائپ ڈی ہسپتال لاچی یا ریسکیو 1122 کوہاٹ سے فوری رابطہ کرے ۔

افسوس کا مقام ہے کہ کوئی بھی بنیادی سہولیات مہیہ نہیں ہے نا ہسپتال جس میں ایمرجنسی کا حل ہو  نا بجلی نا گیس سد افسوس حلق...
15/07/2026

افسوس کا مقام ہے کہ کوئی بھی بنیادی سہولیات مہیہ نہیں ہے نا ہسپتال جس میں ایمرجنسی کا حل ہو نا بجلی نا گیس سد افسوس حلقہ پی کے 91 کیلۓ ایم این اے ایم پی اے کو چاہیں کہ وہ ان پر نظر ڈالیں جو کہ خود آئیں بھی اسی سڑک سے جو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے بھی ان کو یہ احساس نہیں کہ عوام کیسے 30 کلو میٹر دور اور اتنی برباد سڑک سے ایمرجنسی کی حالت میں لاچی شہر یا کوہاٹ جائینگے

Address

Gujranwala
0000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Halka Pk-91 ke Awam posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share