Mashal News HD

Mashal News HD News, Entertainment and much more

ماشاءاللہ اپ حضرات کی تعاؤن اور کوشیشوں سے مسجد امان اللہ جان وانڈہ مچن خیل کے واشروم مکمل ھوۓ مسجد کے اندرونی صحن میں ل...
06/07/2026

ماشاءاللہ اپ حضرات کی تعاؤن اور کوشیشوں سے مسجد امان اللہ جان وانڈہ مچن خیل کے واشروم مکمل ھوۓ مسجد کے اندرونی صحن میں لگا دیے چاردیواری مکمل ھوئ ھے اب صرف مسجد کی کھڑکیاں اور دروازے انتھائ کمزور ھے جو بارش اور تیز ھوا میں مسجد غیر محفوظ ھوتا ھے امید ھے احباب تعاؤن کرینگے کیونکہ اللہ کے گھر بنانا جنت میں گھر بنانے کی مثال ھے اللہ پاک اپ حضرات کو بھت بھت جزاے خیر دیں اور اپنے خزانے اللہ پاک کھول دے اللہ پاک مال دولت میں مزید برکتیں عطاء فرماے کہ ذیادہ سے ذیادہ اللہ کے گھروں کو اباد کرے
ایزی پیسہ جاذ کیش03097512621بنام امام مسجد مولنا وحیداللہ واٹسپ03354570040

انتقال پر ملالحاجی نقیب اللہ خان سکنہ بازکلہ انتقال کر گئے۔وہ ماسٹر نورا عظم خان اور ماسٹر ناصر خان کے والد بزرگوار تھے....
21/01/2026

انتقال پر ملال
حاجی نقیب اللہ خان سکنہ بازکلہ انتقال کر گئے۔وہ ماسٹر نورا عظم خان اور ماسٹر ناصر خان کے والد بزرگوار تھے.جب کہ حافظ لطيف خان اور حاجی شیر اعظم خان کے بڑے بھائی تھے.مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز جمعرات صبح 00 :11 بجے دین حاجی گل قبرستان باز کلہ میں ادا کی جائے گی۔

ضلع لکی مروت میں سال 2026 کا پہلا دہشت گردی کا افسوسناک واقعہنامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پردل بیگوخیل کے ساتھ ...
04/01/2026

ضلع لکی مروت میں سال 2026 کا پہلا دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ
نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشتگردوں نے پردل بیگوخیل کے ساتھ مین روڈ پر فائرنگ کرکے تین ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہید کردیا۔شہید ہونیوالوں میں انچارج ٹریفک پولیس نورنگ جلال خان،کانسٹبل عزیز اللہ اور کانسٹںبل عبداللہ شامل ہیں ۔تینوں لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال نورنگ منتقل کردی گئیں۔پولیس

20/12/2025

کاغان کالونی اقرء لین آج شام پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں تین معصوم بچے جاں بحق ہو گئے، جبکہ میاں بیوی شدید زخمی اور نیم بے ہوش حالت میں پائے گئے۔
بچوں کے والد کاشف ولد منصف (33 سال) زخمی اور بےہوش حالت میں موقع پر موجود تھے، جبکہ ان کی اہلیہ شیزا بی بی (35 سال) کی گردن پر اور سر پر زخم آئے ہیں اور بےہوش حالت میں تھی۔ جبکہ تین بچے جاں بحق حالت میں تھے جن کے نام غازیان (6 سال)، آئزل (3 سال) اور شہرام (9 ماہ) شامل ہیں، جو مبینہ طور پر کوئی زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہوئے۔
اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی شاہین خان اور ایس ایچ او اصغر خان پولیس نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے، نعشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ابتدائی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

18/12/2025

بیٹنی ائل اینڈ گیس کمپنی میں بیٹنی قبیلے کے حقوق ، کیڈٹ کالج لکی مروت اور کرم تنگی ڈیم جیسے بنیادی منصوبوں کے بارے میں ہمایون سیف اللہ خان کا اظہار خیال ۔۔۔۔۔
تینوں منصوبے بہت اہمیت کے حامل ہیں ، تعلیم ، انفراسٹرکچر اور پانی جیسے بنیادی سہولیات لکی مروت اور ملحقہ اضلاع کی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔
اللہ تعالیٰ مروت بیٹنی قبائل اور جنوبی اضلاع کی تمام محرومیاں دور فرمائے ۔

لکی مروت کی بیٹی اور یونیورسٹی آف لکی مروت کی بی ایس طالبہ وریشہ ایمان کا وزیر اعظم کے سامنے مؤثر مطالبہ، مریم نواز شریف...
17/12/2025

لکی مروت کی بیٹی اور یونیورسٹی آف لکی مروت کی بی ایس طالبہ وریشہ ایمان کا وزیر اعظم کے سامنے مؤثر مطالبہ، مریم نواز شریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کو ملک بھر میں وسعت دینے پر زور

گزشتہ روز وزیر اعظم کی زیر صدارت ایک تقریب میں ضلع لکی مروت کے علاقے شہباز خیل سے تعلق رکھنے والی یونیورسٹی آف لکی مروت کی ایک ہونہار طالبہ وریشہ ایمان نے وزیر اعظم شہباز شریف کے سامنے پُراعتماد انداز میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی لیپ ٹاپ اسکیم کے دائرہ کار کو پورے ملک تک بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ طالبہ کی مدلل گفتگو نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کر لی۔
طالبہ نے کہا کہ لیپ ٹاپ اسکیم جیسے تعلیمی اقدامات ہونہار اور محنتی طلباء و طالبات کے لیے نہایت اہم ہیں، کیونکہ جدید ٹیکنالوجی تک رسائی کے بغیر آج کے دور میں تعلیمی ترقی ممکن نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ اگر اس اسکیم کو صرف پنجاب تک محدود رکھنے کے بجائے ملک بھر میں نافذ کیا جائے تو خیبر پختونخوا، بلوچستان اور دیگر پسماندہ علاقوں کے طلبہ بھی اپنی صلاحیتوں کو بہتر انداز میں بروئے کار لا سکیں گے۔تقریر کے دوران طالبہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ محنتی اور قابل طلبہ کو ان کی کارکردگی کے مطابق سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے تاکہ نوجوان نسل مایوسی کے بجائے امید اور حوصلے کے ساتھ آگے بڑھے۔ ان کے خیالات پر پنڈال تالیوں سے گونج اٹھا۔وزیر اعظم شہباز شریف نے طالبہ کی باتوں کو غور سے سنا اور اس کے اعتماد اور شعور کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نوجوانوں کی تعلیم اور ٹیکنالوجی تک رسائی کو اپنی ترجیحات میں شامل رکھے ہوئے ہے اور اس حوالے سے قابلِ عمل تجاویز پر سنجیدگی سے غور کیا جائے گا۔
تقریب میں شریک شرکاء نے لکی مروت کی اس بیٹی کی جرات اور بصیرت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسی آوازیں ملک کے تعلیمی مستقبل کے لیے امید کی کرن ہیں۔وزیر اعظم شہباز شریف بھی اس موقع پر بچی کی صلاحیتوں سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے تقریر کے اختتام پر بچی کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ایسے ہی باصلاحیت اور باشعور بچوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔ وزیر اعظم نے لکی مروت جیسے پسماندہ علاقوں سے ابھرنے والی صلاحیتوں کو قوم کا قیمتی اثاثہ قرار دیا۔
تقریب میں شریک شرکاء، اساتذہ اور معززین نے بھی بچی کی تقریر کو سراہا اور اسے نئی نسل کے لیے ایک مثالی کردار قرار دیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ اس طرح کی باصلاحیت آوازیں ہی پاکستان کی مثبت تصویر دنیا کے سامنے پیش کر سکتی ہیں۔یہ نہ صرف لکی مروت بلکہ پورے ملک کے لیے فخر کا باعث بن گیا ہے، جہاں ایک بیٹی نے اپنے الفاظ سے یہ ثابت کر دیا کہ صلاحیت کسی علاقے یا وسائل کی محتاج نہیں ہوتی۔

Address

Lakki Marwat
Lakki Marwat
LAKKIMARWAT

Telephone

+923002980800

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mashal News HD posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mashal News HD:

Shortcuts

Share