WebsiteCradle

WebsiteCradle At Website Cradle, we build custom, responsive, and user-focused websites that help businesses grow online.

With expertise in platforms like WordPress, Shopify, Wix, Go High Level, ClickFunnels, and Groove—along with strong skills in HTML, CSS, Figma.

🚀 Ready to Take Your Business Online with Shopify?Your online store should do more than just look good — it should turn ...
21/09/2026

🚀 Ready to Take Your Business Online with Shopify?

Your online store should do more than just look good — it should turn visitors into customers. 🛍️

We build custom Shopify stores designed for performance, conversions, and long-term growth.

✨ What We Offer:
✅ Custom Shopify Store Design
✅ Mobile & Speed Optimized
✅ High-Converting Product Pages
✅ Custom Sections & Features
✅ Payment & Shipping Setup
✅ Product & Collection Setup
✅ SEO-Friendly Structure
✅ Custom Liquid, HTML, CSS & JavaScript
✅ Shopify Theme Customization

Whether you're launching a new brand or improving an existing store, we can build a Shopify experience that matches your brand and business goals.

💬 Have a Shopify project in mind? Let's build it together!

Today, we celebrate the freedom, unity, and determination that continue to shape our nation.As website developers, we be...
14/08/2026

Today, we celebrate the freedom, unity, and determination that continue to shape our nation.

As website developers, we believe in building more than websites — we build digital experiences that help Pakistani businesses grow, connect, and compete in a digital world. 💻🚀

From modern websites and responsive designs to high-converting landing pages and e-commerce stores, we're proud to help businesses turn their ideas into something real.

🇵🇰 Pakistan Zindabad!

💚 Proud to be Pakistani.
💻 Proud to build for the future.

06/07/2026

غریب کا بچہ AI نہیں سیکھے گا تو AI انقلاب صرف امیروں کی عیاشی بن کر رہ جائے گا۔

اور ایک دوسری حقیقت یہ بھی ہے کہ ہم اپنے حق کے لیے آواز نہیں اٹھاتے۔ اگر یہ تحریر مکمل پڑھنے کے بعد آپ کو بات درست لگے تو اسے شیئر کر کے آپ بغیر کچھ خرچ کیے اس آواز کا حصہ بن سکتے ہیں۔

لیکن شاید آپ شیئر بھی نہ کریں۔

کوئی بات نہیں۔

میں پھر بھی آواز لگاتا رہوں گا۔ یہ آپ کا فرض نہ سہی، میں اپنا فرض ادا کرتا رہوں گا۔

تو آئیے، پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ حکومت AI کے لیے کیا کر رہی ہے، اور پھر یہ سوال پوچھتے ہیں کہ کیا اس سب کا فائدہ واقعی غریب اور نچلے طبقے تک پہنچ رہا ہے یا نہیں؟

حکومت مصنوعی ذہانت کے لیے پالیسیاں بنا رہی ہے، مراکز بنانے کی بات ہو رہی ہے، آئی ٹی پارک بن رہے ہیں، تربیتی پروگراموں کے اعلانات ہو رہے ہیں، ڈیجیٹل پاکستان کے نعرے لگ رہے ہیں، اور بڑی بڑی تقریبات میں بتایا جا رہا ہے کہ پاکستان مصنوعی ذہانت کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔

اچھی بات ہے۔

یہ سب ہونا چاہیے۔

ملک کو پالیسی بھی چاہیے، مراکز بھی چاہئیں، تحقیق بھی چاہیے، سرمایہ بھی چاہیے، عالمی شراکت داریاں بھی چاہئیں، اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے حکومتی سطح پر سنجیدگی بھی چاہیے۔

لیکن اصل سوال یہ ہے کہ اس سب کا فائدہ کس کو پہنچے گا؟

کیا یہ فائدہ اس نوجوان تک پہنچے گا جس کے پاس اچھا موبائل بھی نہیں؟

کیا یہ فائدہ اس لڑکے تک پہنچے گا جو گھر کا خرچ چلانے کے لیے پڑھائی کے ساتھ مزدوری کرتا ہے؟

کیا یہ فائدہ اس لڑکی تک پہنچے گا جو گھر بیٹھ کر کچھ کمانا چاہتی ہے مگر اسے راستہ نہیں ملتا؟

کیا یہ فائدہ اس اردو میڈیم طالب علم تک پہنچے گا جو ذہین ہے مگر انگریزی کے خوف نے اسے پیچھے بٹھا رکھا ہے؟

کیا یہ فائدہ اس چھوٹے شہر کے نوجوان تک پہنچے گا جو صرف ایک موقع ملنے پر اپنی زندگی بدل سکتا ہے؟

اگر جواب نہیں ہے، تو پھر معاف کیجیے، یہ انقلاب نہیں، ایک اور طبقاتی تماشا ہے۔

ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ ہر نئی چیز پہلے اوپر والوں کے پاس پہنچتی ہے۔ بڑے ادارے، بڑی جامعات، بڑے مشیر، بڑے ٹھیکیدار، بڑے شہر، بڑے گھرانے، اور وہی بچے جن کے پاس پہلے ہی لیپ ٹاپ، انٹرنیٹ، انگریزی، اعتماد، تعلقات اور سہولتیں موجود ہوتی ہیں۔

پھر کچھ عرصے بعد اگر کچھ بچ جائے تو نیچے والوں کو بھی ایک آدھا سرٹیفکیٹ، ایک تصویر، ایک تقریر، اور ایک امید دے دی جاتی ہے۔

یہ ترقی نہیں۔

یہ صرف پرانے نظام پر نئی ٹیکنالوجی کا رنگ ہے۔

اگر حکومت واقعی مصنوعی ذہانت کا انقلاب لانا چاہتی ہے تو اسے پہلے یہ سمجھنا ہوگا کہ غریب نوجوان کو بڑے بڑے خواب نہیں، چھوٹا مگر صاف راستہ چاہیے۔

اسے پہلے یہ نہ بتائیں کہ مشین لرننگ کیا ہے۔

اسے پہلے یہ بتائیں کہ AI کی مدد سے وہ اپنی پہلی دس ہزار روپے کی کمائی کیسے کر سکتا ہے۔

اسے پہلے یہ نہ کہیں کہ تم AI انجینئر بنو۔

اسے پہلے یہ سکھائیں کہ AI سے سوشل میڈیا پوسٹ کیسے بنتی ہے، دکاندار کے لیے اشتہار کی تحریر کیسے لکھی جاتی ہے، یوٹیوب وڈیو کا متن کیسے تیار ہوتا ہے، مصنوعات کی تفصیل کیسے لکھی جاتی ہے، گاہک کو اچھا جواب کیسے دیا جاتا ہے، کینوا پر ڈیزائن کیسے بنتا ہے، گوگل بزنس پروفائل کے لیے پوسٹ کیسے بنتی ہے، اور مقامی کاروبار کو اپنی خدمت کیسے بیچی جاتی ہے۔

غریب آدمی کا اسطرح آغاز کل کو بڑے کام کی تیاری کروا سکتا ہے۔

ایک نوجوان اگر AI کی مدد سے ماہانہ 15,000، 25,000 یا 50,000 روپے کمانا شروع کر دے تو یہ صرف آمدنی نہیں ہوتی، یہ اس کے پورے گھر کے ذہنی ماحول کو بدل دیتی ہے۔

اسے پہلی بار لگتا ہے کہ وہ صرف حالات کا قیدی نہیں، اپنے مستقبل کا حصہ دار بھی بن سکتا ہے۔

اور یہی وہ مقام ہے جہاں اصل انقلاب شروع ہوتا ہے۔

حکومت کو AI کے منصوبے تین درجوں میں بانٹنے چاہئیں۔

پہلا درجہ عام مصنوعی ذہانت فہم کا ہو۔

ہر نوجوان کو موبائل پر AI استعمال کرنا آنا چاہیے۔ چیٹ جی پی ٹی، جیمنائی، ترجمہ، آواز سے لکھائی، ای میل، گوگل ڈاکس، کینوا، فائل بھیجنا، آن لائن حفاظت، دھوکے سے بچنا، اور بنیادی انگریزی جواب لکھنا۔ یہ سب عام نوجوان کے لیے بنیادی ہتھیار ہیں۔

دوسرا درجہ کمائی والی چھوٹی مہارتوں کا ہو۔

30 سے 60 دن کی ایسی تربیت ہو جس کے بعد نوجوان کوئی خدمت بیچ سکے۔ مواد لکھنا، سوشل میڈیا کیپشنز بنانا، سوشل میڈیا کا ماہانہ منصوبہ بنانا، مصنوعات کی تفصیل لکھنا، مختصر وڈیوز کے متن لکھنا، گاہکوں کو جواب دینا، ممکنہ گاہک تلاش کرنا، بنیادی سرچ انجن کام، آن لائن دکان کی فہرستیں بنانا، اور مقامی کاروباروں کی تشہیر کرنا۔

تیسرا درجہ اعلیٰ سطح کے ماہرین کا ہو۔

جو نوجوان واقعی آگے جانا چاہتا ہے اسے کوڈنگ، خودکار نظام، AI ایجنٹس، ڈیٹا تجزیہ، سافٹ ویئر سازی، چیٹ بوٹس، اور کاروباری خودکاری سکھائی جائے۔

لیکن سب کو تیسرے درجے میں دھکیل دینا حماقت ہے۔

ہر نوجوان ڈویلپر نہیں بن سکتا، مگر ہر نوجوان AI کی مدد سے بہتر کام ضرور کر سکتا ہے۔

ہر نوجوان کوڈنگ نہیں کرے گا، مگر ہر نوجوان AI سے اپنی کارکردگی بڑھا سکتا ہے۔

ہر نوجوان اسٹارٹ اپ نہیں بنائے گا، مگر ہر نوجوان چھوٹی خدمت دے کر کمائی شروع کر سکتا ہے۔

یہاں ایک اعتراض کیا جا سکتا ہے کہ حکومت بڑے منصوبے نہ بنائے تو پھر ملک آگے کیسے بڑھے گا؟

بالکل بنائے۔

AI پالیسی بھی بنے، AI مراکز بھی بنیں، آئی ٹی پارک بھی بنیں، ڈیٹا کا ڈھانچہ بھی بنے، تحقیق بھی ہو، جامعات بھی شامل ہوں، اور عالمی کمپنیوں کے ساتھ شراکت داریاں بھی ہوں۔

مگر سوال یہ ہے کہ ان بڑے منصوبوں کا راستہ نیچے تک کیسے آئے گا؟

اگر AI مرکز کا دروازہ غریب نوجوان کے لیے بند ہے تو وہ صرف عمارت ہے، انقلاب نہیں۔

اگر تربیت کا نتیجہ صرف سرٹیفکیٹ ہے تو وہ تعلیم نہیں، کاغذ ہے۔

اگر کورس کے بعد نوجوان کو گاہک نہیں ملتا تو وہ مہارت نہیں، ایک اور دھوکہ ہے۔

اگر پالیسی کے بعد بھی غریب لڑکا موبائل پیکج کے لیے سوچتا رہے تو پھر یہ ڈیجیٹل مستقبل نہیں، مذاق ہے۔

دوسرا اعتراض یہ ہو سکتا ہے کہ غریب نوجوان کے پاس بنیادی تعلیم ہی کم ہے، وہ AI کیا سیکھے گا؟

یہ اعتراض بھی آدھا سچ ہے اور آدھا بہانہ۔

غریب نوجوان کو پی ایچ ڈی نہیں کرانی۔ اسے پہلے چھوٹے کام سکھانے ہیں۔ وہ آواز سے لکھائی کر سکتا ہے، ترجمہ کر سکتا ہے، ڈیٹا انٹری بہتر کر سکتا ہے، گاہکوں کو جواب بنا سکتا ہے، سوشل میڈیا پوسٹیں تیار کر سکتا ہے، ڈیزائن کے سانچے استعمال کر سکتا ہے، مقامی کاروبار کے لیے مواد بنا سکتا ہے۔

مسئلہ صلاحیت کا نہیں، طریقہ تعلیم کا ہے۔

اگر آپ اسے مشکل انگریزی، موٹی سلائیڈز، تکنیکی اصطلاحات اور بور لیکچرز دیں گے تو وہ بھاگ جائے گا۔

اگر آپ اسے اردو میں، موبائل پر، عملی کام کے ساتھ، روزانہ مشق کے ذریعے، چھوٹے نتائج دکھا کر سکھائیں گے تو وہ چل پڑے گا۔

تیسرا اعتراض یہ ہے کہ AI سے سب کام آسان ہو گئے ہیں، مقابلہ بہت زیادہ ہے، پھر غریب نوجوان کیسے کمائے گا؟

جواب یہ ہے کہ مقابلہ واقعی زیادہ ہے۔ اسی لیے اسے صرف ٹول نہیں، خدمت بنانا سکھائیں۔

صرف پرامپٹ نہیں، گاہک سے بات چیت سکھائیں۔

صرف مواد نہیں، کام کی تکمیل سکھائیں۔

صرف اکاؤنٹ بنانا نہیں، پروفائل، پورٹ فولیو، قیمت، پیشکش، تبدیلیاں، ادائیگی، اور اعتماد بنانا سکھائیں۔

فری لانس ویب سائٹس کے ساتھ ساتھ اسے مقامی منڈی بھی سکھائیں۔

ہر نوجوان کو پہلے دن فائیور اور اپ ورک کے سمندر میں نہ پھینکیں۔ اسے اپنے محلے، شہر اور علاقے کے دکاندار، اسکول، کلینک، اکیڈمی، ریسٹورنٹ، جائیداد کے دفتر، بیوٹی سیلون، جم، ٹریول ایجنٹ، اور چھوٹے کاروبار سے شروع کروائیں۔

پاکستان کے چھوٹے کاروباروں کو بھی ڈیجیٹل مدد چاہیے، اور ہمارے نوجوانوں کو بھی کام چاہیے۔

دونوں کو جوڑنا ہی اصل سمجھ داری ہے۔

چوتھا اعتراض یہ ہے کہ AI کے اوزار انگریزی میں ہیں، غریب اور اردو میڈیم نوجوان پیچھے رہ جائے گا۔

یہی تو اصل موقع ہے۔

AI انگریزی کو رکاوٹ سے ہتھیار بنا سکتا ہے۔

جو نوجوان پہلے انگریزی ای میل نہیں لکھ سکتا تھا، وہ AI کی مدد سے اچھا جواب لکھ سکتا ہے۔

جو پہلے مصنوعات کی تفصیل نہیں لکھ سکتا تھا، وہ AI کی مدد سے بہتر تحریر دے سکتا ہے۔

جو پہلے گاہک کو پیشہ ورانہ انداز میں جواب نہیں دے سکتا تھا، وہ AI کی مدد سے اپنا لہجہ بہتر کر سکتا ہے۔

شرط صرف یہ ہے کہ اسے صحیح طریقے سے سکھایا جائے۔

ہمیں غریب کو امداد لینے والا نہیں، نظام کا حصہ بننے والا بنانا ہوگا۔

یہ بہت بڑا فرق ہے۔

امداد لینے والا وہ ہوتا ہے جسے راشن ملتا ہے۔

نظام کا حصہ بننے والا وہ ہوتا ہے جو منڈی میں آ کر کماتا ہے۔

ہم نے غریب کو ہمیشہ قطار میں کھڑا کیا ہے۔ کبھی آٹے کی قطار، کبھی امداد کی قطار، کبھی نوکری کی قطار، کبھی سفارش کی قطار۔

اب وقت ہے کہ اسے کمائی کے نظام میں داخل کیا جائے۔

نچلے طبقے کو خیرات نہیں، مہارت چاہیے۔

تقریر نہیں، راستہ چاہیے۔

ہمدردی نہیں، رسائی چاہیے۔

سرٹیفکیٹ نہیں، پہلا گاہک چاہیے۔

اور سب سے بڑھ کر اسے یہ یقین چاہیے کہ یہ ملک صرف بڑے لوگوں کے بچوں کے لیے نہیں بنا۔

حکومت کو چاہیے کہ ہر ضلع میں AI کمائی مراکز بنائے۔

موبائل سے سیکھنے والا نصاب بنائے۔

اردو، پنجابی، سندھی، پشتو اور بلوچی میں تربیت دے۔

لڑکیوں کے لیے محفوظ آن لائن کمائی کا نظام بنائے۔

غریب نوجوانوں کے لیے مشترکہ کمپیوٹر لیبز بنائے۔

AI کے اوزاروں تک سستی رسائی دے۔

کورس کے بعد رہنمائی دے۔

طلبہ کے کام کے نمونے بنوائے۔

مقامی کاروباروں کے ساتھ عملی منصوبے کروائے۔

اور سب سے ضروری بات، کامیابی سرٹیفکیٹس سے نہ ناپے۔

کامیابی اس سے ناپے کہ کتنے نوجوانوں نے پہلی کمائی کی۔

کتنی لڑکیوں نے گھر بیٹھ کر کام شروع کیا۔

کتنے اردو میڈیم طلبہ نے گاہکوں سے بات چیت شروع کی۔

کتنے چھوٹے شہروں کے نوجوان مقامی کاروباروں کو ڈیجیٹل خدمات دینے لگے۔

کتنے نوجوانوں نے 10,000، 25,000 یا 50,000 روپے کمانے شروع کیے۔

یہ اصل پیمانہ ہے۔

ورنہ تصویر کھنچوا کر، پریس ریلیز جاری کر کے، اسٹیج پر تقریریں کر کے، اور قوم کو AI انقلاب کی خوشخبری دے کر کچھ نہیں بدلے گا۔

یہ ملک پہلے ہی نعروں کا قبرستان بن چکا ہے۔

یہاں ہر دور میں انقلاب آیا، مگر غریب کے گھر کا چولہا وہیں کا وہیں رہا۔

اب اگر AI بھی اسی راستے پر چلا تو اوپر والے مستقبل بیچیں گے، درمیان والے بجٹ کھائیں گے، اور نیچے والے پھر تالیاں بجائیں گے۔

مصنوعی ذہانت کو امیروں کا منصوبہ نہ بننے دیں۔

اسے عوام کا ہتھیار بنائیں۔

AI انقلاب تب آئے گا جب رکشہ چلانے والے کا بیٹا بھی اس سے کمانا شروع کرے گا۔

جب مزدور کی بیٹی گھر بیٹھ کر آن لائن خدمت دے گی۔

جب اردو میڈیم نوجوان انگریزی کو دیوار نہیں، سیڑھی بنا لے گا۔

جب چھوٹے شہر کا لڑکا اپنے شہر کے کاروباروں کو ڈیجیٹل مدد دے گا۔

جب غریب نوجوان AI کو صرف سننے کی چیز نہیں، کمانے کی چیز بنا لے گا۔

پاکستان کو AI پالیسی سے زیادہ AI کمائی کا راستہ چاہیے۔

اوپر پالیسی بنے، مگر راستہ نیچے تک جائے۔

بڑے مراکز بنیں، مگر ان کے دروازے عام نوجوان پر کھلیں۔

تربیت ہو، مگر کمائی تک پہنچے۔

ورنہ یاد رکھیں:

غریب کا بچہ AI نہیں سیکھے گا تو AI انقلاب صرف امیروں کی عیاشی بن کر رہ جائے گا۔

اور ایک بات آخر میں۔

حکومت کرے یا نہ کرے، ہم یہ منصوبہ بنا رہے ہیں کہ ایک مفت کورس اپنے چینل پر لے کر آئیں۔ یہ کورس ہم بیچنا نہیں چاہتے، کیونکہ جب کورس بیچا جاتا ہے تو اس کی تشہیر، انتظام، ٹیم، سہولیات اور دیگر اخراجات آخرکار لوگوں کی فیسوں سے ہی پورے کیے جاتے ہیں۔

اور جو لوگ فیس دے سکتے ہیں، ان سے زیادہ ضرورت تو ان نوجوانوں کو ہے جو فیس نہیں دے سکتے۔

ہم چاہتے ہیں کہ نچلے طبقے کے نوجوانوں تک یہ رہنمائی مفت پہنچے۔

لیکن اگر یہی کام حکومتی سطح پر کیا جائے تو غریب کا پیسہ خرچ کیے بغیر لاکھوں نوجوانوں کو یہ مہارتیں سکھائی جا سکتی ہیں۔

اسی لیے اس پوسٹ کو شیئر کیجیے۔

شاید ہماری آواز اقتدار کے ایوانوں تک پہنچ جائے۔

شاید کسی پالیسی ساز کو خیال آ جائے کہ AI کا انقلاب صرف فائلوں، تقریروں، کانفرنسوں اور بڑے شہروں کے لیے نہیں ہونا چاہیے۔

شاید کسی غریب نوجوان کے لیے کوئی دروازہ کھل جائے۔

شاید کچھ بھلا ہو جائے۔

شہزاد احمد مرزا
Next Age Solutions
03219993388

Hello, I've found a very useful product. Go and check
11/06/2026

Hello, I've found a very useful product. Go and check

Thousands of men of all ages are supporting healthy, youthful prostates along with strong urine flow, an active s*x life and deep, satisfying sleep every night…

A secure website isn’t a luxury anymore — it’s a necessity.Every day, businesses lose trust (and revenue) because of wea...
28/04/2026

A secure website isn’t a luxury anymore — it’s a necessity.

Every day, businesses lose trust (and revenue) because of weak security. Slow sites, data leaks, and “Not Secure” warnings can instantly turn visitors away.

A truly secure website means:
✔️ SSL encryption (your site shows “https”)
✔️ Protected customer data
✔️ Safe payment processing
✔️ Regular updates & backups
✔️ Defense against malware and hackers

But security isn’t just about protection — it’s about confidence.

When your visitors feel safe, they stay longer, engage more, and buy with peace of mind.

If your website isn’t secure, you’re not just risking data… you’re risking your brand.

Build smart. Stay protected. Grow with confidence.

25/04/2026
A great website isn’t just about looking good — it’s about creating an experience.An attractive website design should in...
20/04/2026

A great website isn’t just about looking good — it’s about creating an experience.

An attractive website design should instantly capture attention, guide visitors effortlessly, and turn clicks into customers. From modern layouts and smooth animations to mobile responsiveness and fast loading speeds, every detail matters.

Today’s users decide within seconds whether to stay or leave. That’s why your website needs:
✔ Clean, professional design
✔ Clear messaging and strong visuals
✔ Mobile-first responsiveness
✔ Fast performance
✔ Strategic call-to-actions

A well-designed website builds trust, strengthens your brand, and drives real results.

If your website isn’t doing that, it’s not just outdated — it’s costing you opportunities.

**Your Website Should Do More Than Just Exist — It Should Convert.**In today’s digital landscape, having a website isn’t...
18/04/2026

**Your Website Should Do More Than Just Exist — It Should Convert.**

In today’s digital landscape, having a website isn’t enough. You need a platform that’s strategically built to turn visitors into leads and leads into customers.

That’s where I come in.

💻 **Website Development**
I create custom, high-performing websites that are fast, responsive, and designed with one goal in mind — growth. Whether it’s WordPress, Shopify, Wix, or Go High Level, every build is tailored to your brand and optimized for user experience and SEO.

📩 **Email Marketing**
A strong website captures attention — but email marketing keeps it. I help businesses set up automated email systems that nurture leads, increase engagement, and drive consistent revenue through smart campaigns and workflows.

**What you can expect:**
• Conversion-focused design
• Mobile-first, responsive layouts
• SEO-ready structure
• CRM & automation integration
• Strategic email campaigns that deliver results

If you’re looking to build a stronger online presence and scale your business with the right systems in place, feel free to connect or message me.

Let’s create something that actually works.

Address

KB Colony Airport Road
Lahore
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when WebsiteCradle posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category