Lashkar e mahdi

Lashkar e mahdi شیعان حیدر کرار ھمارا پیج لائک کر کے اچھی اچھی پوسٹس سے

*امام زمانہؑ کو پسند آنے والا عمل:- آیة اللہ بہجت رح*مرحوم آیة اللہ تقی بہجت کے ایک شاگرد نقل کرتے ہیں:"ایک شخص کہتا ہے:...
23/05/2026

*امام زمانہؑ کو پسند آنے والا عمل:- آیة اللہ بہجت رح*
مرحوم آیة اللہ تقی بہجت کے ایک شاگرد نقل کرتے ہیں:
"ایک شخص کہتا ہے: مجھے امام زمانہؑ کی خدمت میں حاضر ہونے کی توفیق ملی، لیکن مجھے یہ معلوم ہی نہ تھا کہ میں کس کی خدمت میں ہوں! ہم نے کچھ دیر گفتگو کی اور باتیں کرتے رہے۔ جب ملاقات ختم ہوئی تو اچانک مجھے ہوش آیا کہ ہائے! میں کہاں تھا؟ کس کی خدمت میں تھا؟ وہ بزرگ شخصیت کون تھے؟ لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی۔
وہ کہتا ہے: میں نے گفتگو کے دوران عرض کیا: "میری بہت خواہش ہے کہ میں کوئی ایسا عمل انجام دوں جس کے بارے میں مجھے یقین ہو کہ وہ إمام زمانہؑ کو پسند ہے اور اگر میں وہ عمل انجام دوں تو میں ان کی توجہ حاصل کر سکوں۔ ایسا نیک عمل جو امامؑ کو محبوب ہو۔
میں بار بار یہی عرض کرتا رہا۔
حضرت نے فرمایا: "ان اعمال میں سے ایک جو بہت زیادہ موردِ توجہ ہے، یہ ہے کہ جیسے ہی اذان کی آواز بلند ہو تم دعائے سلامتی امام زمانہؑ: اللّٰهُمَّ كُن لِوَلِيِّكَ….....پڑھو۔"

اللهم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجهم

*🤲دعائے شب جمعہ خصوصی التماس دعا برائے تعجیل🤲*  *ظہور امام زمانہ اور التماس سورۃ فاتحہ برائے شہداء کربلا و شهدا صالحين و...
21/05/2026

*🤲دعائے شب جمعہ خصوصی التماس دعا برائے تعجیل🤲*

*ظہور امام زمانہ اور التماس سورۃ فاتحہ برائے شہداء کربلا و شهدا صالحين و مومنین و مومنات🤲*

جس کے دل میں مولا علیؑ کی محبت ہو،اُسے زمانے کی نفرتیں بھی کمزور نہیں کر سکتیں۔ 💙🥀
21/05/2026

جس کے دل میں مولا علیؑ کی محبت ہو،
اُسے زمانے کی نفرتیں بھی کمزور نہیں کر سکتیں۔ 💙🥀

*نفس کی خواہشات کے پیچھے چلنے والی زندگی بدحال،بوجھل،،تھکا دینے والی ،سستی اور ڈیپریشن میں مبتلا کرنے والی ہوتی ہے*
21/05/2026

*نفس کی خواہشات کے پیچھے چلنے والی زندگی بدحال،بوجھل،،تھکا دینے والی ،سستی اور ڈیپریشن میں مبتلا کرنے والی ہوتی ہے*

اس دعا کا اردو ترجمہ:حاجت طلب کرنے کی دعا"اس دعا کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ پڑھیں۔"بسم اللہ الرحمٰن الرحیماللہ...
21/05/2026

اس دعا کا اردو ترجمہ:

حاجت طلب کرنے کی دعا
"اس دعا کو اپنی زندگی میں کم از کم ایک مرتبہ پڑھیں۔"

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

اللہ کے نام سے جو بڑا تعریف والا، بزرگی والا ہے۔
اللہ کے نام سے جو بہت محبت کرنے والا، بہت قدردان ہے۔
اللہ کے نام سے جو جلال والا، بہت عطا کرنے والا ہے۔
اللہ کے نام سے جو غالب، بزرگی والا ہے۔
اللہ کے نام سے جو پیدا کرنے والا، وجود بخشنے والا ہے۔
اللہ کے نام سے جو بہت غلبہ رکھنے والا، قدرت والا ہے۔
اللہ کے نام سے جو بادشاہی کا مالک ہے۔
اللہ کے نام سے، میری حاجت یہ ہے: (یہاں اپنی حاجت بیان کریں)۔

نوٹ: عبارت میں "وهي كذا وكذا" کا مطلب ہوتا ہے: "اور وہ فلاں فلاں حاجت ہے" یعنی اس جگہ انسان اپنی ضرورت یا دعا کا مقصد ذکر کرتا ہے۔

دعا اعراب (زیر زبر) کے ساتھ:

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ

بِسْمِ اللَّهِ الْحَمِيدِ الْمَجِيدِ
بِسْمِ اللَّهِ الْوَدُودِ الشَّكُورِ
بِسْمِ اللَّهِ الْجَلِيلِ الْوَهَّابِ
بِسْمِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْمُتَكَبِّرِ
بِسْمِ اللَّهِ الْمُصَوِّرِ الْبَارِئِ
بِسْمِ اللَّهِ الْقَهَّارِ الْقَدِيرِ
بِسْمِ اللَّهِ مَالِكِ الْمُلْكِ
بِسْمِ اللَّهِ عَلَىٰ حَاجَتِي وَهِيَ كَذَا وَكَذَا

(اس جگہ اپنی حاجت ذکر کریں)

حوالہ :سید علی قاضی طباطبائی

استغفار کی ایک رکاوٹ — غفلت ہے :-**وہ گناہ جو میں اور آپ کرتے ہیں — ہو سکتا ہے کہ ہم اس کی طرف توجہ ہی نہ کریں اور نہ اس...
21/05/2026

استغفار کی ایک رکاوٹ — غفلت ہے :-

**وہ گناہ جو میں اور آپ کرتے ہیں — ہو سکتا ہے کہ ہم اس کی طرف توجہ ہی نہ کریں اور نہ اس سے توبہ کریں اور نہ استغفار کریں — کیونکہ ہمیں معلوم ہی نہیں ہوتا کہ ہم نے گناہ کیا ہے۔

**قیامت کے دن جب ہماری آنکھوں سے پردہ اٹھے گا — انسان حیران رہ جائے گا اور پوچھے گا کہ اس نے یہ اعمال کب کیے تھے — کیونکہ اسے ان کا ذکر تک نہیں ہو گا۔

**یہ غفلت کا گناہ ہے — اور **یہ اس کے برے اثرات ہیں۔
استغفار کی ایک رکاوٹ — غفلت ہے۔

🌹 شہید امام خامنہ ای قدس الله سره 🌹

ایسے ہمسفر کا انتخاب کرو. جب سب راهِ خدا میں تمہیں تنہا چهوڑ دیںتو تمہارا ہمسفر ایک لشکر بن کر تمہارے ساتھ کهڑا ہو.ہمسفر...
21/05/2026

ایسے ہمسفر کا انتخاب کرو.
جب سب راهِ خدا میں تمہیں تنہا چهوڑ دیں
تو تمہارا ہمسفر ایک لشکر بن کر تمہارے ساتھ کهڑا ہو.

ہمسفر_تا_بهشت🤍🥀

امام زمانہؑ کو اذیت نہ دو:- آیة اللہ جواد حیدریؒ"تم امامِ زمانہؑ کو کیوں اذیت دیتے ہو؟ حضرت فاطمہ زہراؑء کی قسم! جب تم ا...
21/05/2026

امام زمانہؑ کو اذیت نہ دو:- آیة اللہ جواد حیدریؒ
"تم امامِ زمانہؑ کو کیوں اذیت دیتے ہو؟ حضرت فاطمہ زہراؑء کی قسم! جب تم اپنے اخلاق و کردار کو نہیں بدلتے اور گناہ کرتے رہتے ہو تو ہمارے مولا امام زمانہؑ کو بہت زیادہ اذیت پہنچتی ہے۔ یوسف زہراؑء کو اذیت نہ دو! ایک ہزار سال سے زائد ہمارے مولاؑ ہماری وجہ سے بیابانوں میں در بدر اور غم و رنج کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔"
مولاؑ خود فرماتے ہیں: "جو چیز میری تنہائی کے خوف کو دور کرتی ہے اور میری مونس بنتی ہے، وہ تمہارے نیک اعمال ہیں جو میرے سامنے پیش کئے جاتے ہیں۔"

*[آیة اللہ سید جواد حیدری رح]*

اللهم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرجهم

21/05/2026

*حُسینؑ پر رونا ہماری راہ نجات ہے*
*خُدا شکر کے اس نے ہمیں حُسینؑ سے وابسطہ رکھا ❤🙏*

13/05/2026

Address

3
Lahore
51214

Telephone

+923004867532

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lashkar e mahdi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Lashkar e mahdi:

Share