10/07/2026
الحمدللہ! 🤍🕋
سعودی عرب مے رہنے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کے جب بھی دل بیت اللہ کی حاضری کے لیے بے قرار ہو، احرام باندھیے اور اپنے رب کے مہمان بن جائیے۔ یہ ایسی نعمت ہے جس کی قدر وہی جانتا ہے جس کے دل میں کعبۃ اللہ کی محبت بستی ہو۔ ہر عمرہ دل کو سکون، روح کو تازگی اور گناہوں سے توبہ کا ایک نیا موقع عطا کرتا ہے۔
اللہ تعالیٰ جسے چاہے اپنے گھر کی حاضری نصیب فرماتا ہے۔ دعا ہے کہ وہ ہم سب کو بار بار اپنے مقدس گھر کی زیارت، اخلاص کے ساتھ عمرہ کرنے اور اپنی رحمتوں سے مالا مال ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔
اَللّٰهُمَّ ارْزُقْنَا عُمْرَةً بَعْدَ عُمْرَةٍ، وَاجْعَلْنَا مِنْ زُوَّارِ بَيْتِكَ الْحَرَامِ دَائِمًا.
اے اللہ! ہمیں بار بار عمرہ کرنے کی سعادت عطا فرما، ہمارے دلوں کو ہمیشہ اپنے گھر کی محبت سے آباد رکھ، اور ہمیں اپنی رحمت، مغفرت اور رضا نصیب فرما۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲❤️
اللّٰهم تقبّل عمرتنا، وبلّغ كل مشتاقٍ بيتك الحرام. آمین۔
#عمرہ #آمین