Faaz Communication Store

Faaz Communication Store Alhamdulillah

For sale
14/03/2023

For sale

09/03/2023

. لذت الم

تندور کی گرما گرم روٹی بہت بھاتی ہے نا. سبھی شوق سے کھاتے ہیں. کبھی کبھار اس کے پیچھے ایک کالا سا داغ ہوتا ہے. جو منہ میں آجائے تو سارا مزا کرکرا ہوجاتا ہے. وہ کالا سا دھبہ بنیادی طور پر کاربن ہوتا ہے. جو اس سے پہلے والی روٹی کے اس ٹکڑے سے بنا ہوتا ہے جو روٹی اتارتے وقت نانبائی کی عجلت یا ناتجربہ کاری کی وجہ سے تندور میں رہ جاتا ہے.

گویا پچھلے دورہ کی زبردست کڑک، دلپذیر روٹی کا کوئی ٹکڑا ضرورت سے زائد وقت تندور میں رہ جائے تو نہ صرف یہ کہ وہ خود کوئلہ ہوجاتا ہے بلکہ آنے والی نئی خوبصورت بہترین روٹی کا کچھ حصہ بھی ناقابل استعمال بنادیتا ہے.

ہماری محرومیاں، اور ان سے کشیدہ پچھتاوے دوستوں کی کج رویوں کی کسک اور ناکامیوں کے نوحے بھی دراصل یادوں کے تندور میں رہ جانے والے ویسے ہی کاربن کے ٹکڑے ہیں جو زندگی کے واقعات میں ہماری ناتجربہ کاری، عدم توازن یا حصول ہدف میں عجلت کے باعث تشکیل پاتے ہیں.

اب یہ ہماری مرضی ہے کہ ہم یاسِ ماضی کے کوئلوں سے نئی روشن صبحوں کی جبینیں کالی کرتے رہیں یا ان سے فوراً جان چھڑا ئیں اور دستیاب متاع وقت میں تازہ جذبہ اور روشن فکر کے ساتھ اوج کمال کے نئے مدارج طے کریں…
Copied

Address

Lahore
54810

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Faaz Communication Store posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Faaz Communication Store:

Share