24/07/2026
الحمدللہ! ❤️
جن لوگوں نے مجھے سپورٹ کیا، اُن سب کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ۔ آپ کی محبت، حوصلہ افزائی، دعاؤں اور اعتماد نے مجھے ہر قدم پر آگے بڑھنے کا حوصلہ دیا۔
میری سب سے یہی گزارش ہے کہ ایک دوسرے سے حسد، بغض اور نفرت کے بجائے محبت، اخلاص اور احترام کا رشتہ قائم رکھیں۔ جو لوگ دوسروں کو آگے بڑھنے میں مدد دیتے ہیں، اللہ تعالیٰ اُن کے لیے بھی کامیابی کے دروازے کھول دیتا ہے۔
ہم سب اس دنیا میں چند دن کے مہمان ہیں، اس لیے کوشش کریں کہ جاتے ہوئے اپنے پیچھے اچھے اخلاق، محبت اور نیک یادیں چھوڑ جائیں۔ اگر کسی کی مدد کر سکتے ہیں تو ضرور کریں، کیونکہ کسی کے چہرے پر مسکراہٹ لانا بھی ایک بہت بڑی نیکی ہے۔