Doorstep Laptop Repair

Doorstep Laptop Repair Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Doorstep Laptop Repair, Computer repair service, 449 K block Johar Town, Lahore.

Doorstep Laptop Repair provides laptop servicing, parts replacement, Windows installation, formatting, SSD/RAM upgrades, keyboard replacement, battery replacement, hinge/body repair, charging jack repair, and other laptop related issues.

29/01/2024

میرا ووٹ ساہیوال کا ہے لاہور کیسےشفٹ ہو سکتا ہے کوئی ہیلپ کر سکتاہے؟
اور اب ہو سکتاہے یا نہیں؟

ASUS laptop processor Ci5 2nd generation 4GB Ram 128GB SSD 14.0” Display Size Ultra Slim Laptop with Original Charger co...
19/12/2022

ASUS laptop
processor Ci5 2nd generation
4GB Ram
128GB SSD
14.0” Display Size
Ultra Slim Laptop
with Original Charger
condition 10/9
for price plz contact
03029678125

گرافِکس کارڈ ( G.P.U)گرافِکس کارڈ کو G.P.U یعنی کہ گرافِکس پروسیسنگ یونٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا اپنا مدر بورڈ ہوتا ہے۔ ا...
03/06/2022

گرافِکس کارڈ ( G.P.U)
گرافِکس کارڈ کو G.P.U یعنی کہ گرافِکس پروسیسنگ یونٹ بھی کہا جاتا ہے۔ اس کا اپنا مدر بورڈ ہوتا ہے۔ اپنی ram ہوتی ہے اور اپنا پروسیسر ہوتا ہے۔اس کا بنیادی مقصد تصاویر کے pixels کی کیلکولیشن کرنا ہوتا ہے۔ اور پھر ان تصاویر کو سکرین پر دکھانا ہوتا ہے۔ اچھے گرافِکس کارڈ گیمنگ، گرافِکس production میں اور کرپٹو کرنسی کی mining کے لیے بھی استعمال ہوتے ہیں ۔ انٹیگریٹڈ گرافکس کارڈ ہر سسٹم اور لیپ ٹاپ کا حصہ ہوتا ہے۔ لیکن یہ انٹیگریٹڈ گرافکس کارڈ بالکل بنیادی کام کرتا ہے۔ اگر آپ نے گرافِکس کا کام کرنا ہے تو پھر ڈیڈیکیٹڈ گرافِکس کارڈ والا لیپ ٹاپ خریدیں یا سسٹم۔
اب ہم دیکھیں گے کہ pixel کیا ہوتا ہے۔ یہ سکرین کا سب سے چھوٹا controllable حصہ ہوتا ہے۔ اس ایک pixel میں رنگ اور لائٹ کی معلومات ھوتی ھے۔ اگر ہم آج کل کے بنیادی سکرین سائز 720pکو دیکھیں تو اس میں بھی ایک ملین یعنی کہ دس لاکھ کے قریب pixels ہوتے ہیں۔ ان دس لاکھ pixels میں کب کیا دکھانا ہے اس کی کیلکولیشن جی پی یو کرتا ہے۔ اگر ہم 4k سکرین کو دیکھیں تو اس میں تقریبا 8 ملین pixels یعنی کہ اسی لاکھ pixels ہوتے ہیں۔ ان اسی لاکھ pixels میں کب کیا دکھانا ہے یہ کام گرافِکس کارڈ کرتا ہے۔
بنیادی سکرین سائز 720p میں اگر ہم موونگ content یعنی گیمنگ وغیرہ کی بات کریں تو ایک سیکنڈ میں دس لاکھ pixels کے ساتھ یہ کام 60 مرتبہ ہوتا ہے۔ اکثر گیم کھیلتے ہوئے آپ کا low level جی پی یو صحیح طریقے سے سے کیلکولیشن نہیں کر پاتا۔ اور آپ گیمز کو صحیح طریقے سے انجوائے نہیں کر سکتے۔
سسٹمز میں PCI express سلاٹ میں اس کو علیحدہ سے استعمال کیا جاتا ہے۔ لیپ ٹاپس میں dedicated گرافِکس کارڈ لگ کر آتے ہیں۔ جس کو عام طور پر تبدیل یا اپ گریڈ نہیں کیا جا سکتا۔
یہ جنرل کام کرنے میں C.P.U کی مدد نہیں کرتا بلکہ صرف گرافِکس کی کیلکولیشن کرتا ہے۔ کم قیمت والے لیپ ٹاپ میں میں انٹیگریٹڈ گرافکس کارڈ ہوتا ہے۔جس کی پرفارمنس ڈیڈیکیٹڈ گرافِکس کارڈ کی بنسبت بہت کم ہوتی ہے۔
اگر آپ بہت اچھا گرافِکس کارڈ ایک نارمل سسٹم میں لگانے کی کوشش کریں گے تو processor جی پی یو کی سپیڈ کے ساتھ میچ نہیں کرپائے گا۔ اور آپ کو مطلوبہ نتائج نہیں حاصل ہوں گے۔
اگر آپ کا بجٹ اچھا ہے تو پھر ایک اچھے سسٹم میں گرافک کارڈ لگانے سے آپ کو کافی اچھے نتائج ملیں گے۔
اسی طرح گرافکس کے سافٹ ویئراستعمال کرتے ہوئے بھی یہی مسئلہ پیش آتا ہے جس کی وجہ سے یہ recommend کیا جاتا ہے کہ آپ ایک اچھا جی پی یو استعمال کریں۔ اس کے علاوہ گرافِکس کا کام کرتے ہوئے سکرین ریزولیوشن کم از کم hd استعمال کریں۔ اگر FHD یا UHD استعمال کریں گے تو اتنے ہی اچھے رزلٹ ملیں گے۔
کرپٹو کرنسیز کی مائننگ میں استعمال ہونے کی وجہ سے گرافکس کارڈز کی قیمتیں کافی زیادہ ہوچکی ہیں۔
کمپنی:
پاکستانی مارکیٹ میں اس وقت عام طور پر
Nvidia اور AMD
کے گرافِکس کارڈ موجود ہیں۔ اگر پرفارمینس کی بات کریں تو Nvidia کے گرافِکس کارڈ کافی اچھے ہیں۔ ان دونوں کمپنیوں کے درمیان اچھا مقابلہ ہے جس کی وجہ سے ،AMD بھی اچھے گرافِکس کارڈ بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور کافی حد تک کامیاب بھی ہوا ہے۔ لیکن ابھی تک Nvidia کو فوقیت حاصل ہے۔
برانڈز:
Zotac
MSI
GIGABYTE
Zer-lon
xfx
Evga
ان برانڈز کے نام سے بھی گرافِکس کارڈ مارکیٹ میں موجود ہیں۔
سلامت رہیں۔
تحریر
محمد عثمان غنی
Usman Ghani

قسط نمبر 6:ہارڈ ڈسک (hard disk)جیسا کہ ہم جا نتے ہیں کہ پروسیسر سے ڈیٹا پروسیس ہونے کے بعد ہارڈ ڈرائیو میں سٹور ہوتا ہے۔...
20/05/2022

قسط نمبر 6:
ہارڈ ڈسک (hard disk)
جیسا کہ ہم جا نتے ہیں کہ پروسیسر سے ڈیٹا پروسیس ہونے کے بعد ہارڈ ڈرائیو میں سٹور ہوتا ہے۔ ہماری تمام فائلز۔ونڈو فائلز۔پروگرام اور ایپلیکیشنز ہارڈ ڈرائیو میں ہی سٹور ہوتی ہیں۔ ہارڈ ڈرائیو آپ اپنے ڈیٹا کے استعمال اور سٹور کرنے کے لحاظ سے لگوا سکتے ہیں۔ مطلب کہ آپ کا ڈیٹا زیادہ ہے تو ہارڈ کا سائز زیادہ کر لیں اور اگر آپ کے استعمال کا ڈیٹا زیادہ نہیں ہے تو کم بھی ٹھیک ہے۔
HDD( hard disk drive)
ہارڈ ڈسک ڈرائیو کا مخفف ہے۔
کمپنی:
اس وقت عام طور پر مارکیٹ میں درج ذیل کمپنیز کی ہارڈ ڈسک موجود ہیں۔
Seagate, WD, Toshiba, Hitachi, Hgst
ہارڈ ڈسک تمام کمپنیز کی اچھی ہوتی ہیں لیکن لوگ اس وقت سب سے زیادہ seagate and WD کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ دونوں کمپنیوں کی ہارڈ ڈسک قدرے بہتر بھی ہے۔ اس کے بعد toshiba کو اور پھر باقی رہ جانے والی دونوں کمپنیوں کو۔
ہارڈ ڈسک کی سپیڈ :
ہارڈ ڈسک میں عام طور پر 2 سپیڈ ہوتی ہیں۔ ہم ابھی صرف hdd کی بات کر رہے ہیں۔
5400 rpm and 7200rpm
اگر ہم بات کریں 5400rpm والی ہارڈ ڈسک کی تو یہ اوسطاً 100mb ایک سیکنڈ میں read یا write کرتی ہے۔
اوراگر ہم بات کریں 7200rpm والی ہارڈ ڈسک کی تو یہ اوسطاً 120mb ایک سیکنڈ میں read یا write کرتی ہے۔
یہ ویلیوز اوسطاً ہیں تھوڑی بہت کمی بیشی ہو سکتی ہے۔

ہارڈ ڈسک ڈرائیو vs سالڈ سٹیٹ ڈرائیو(hdd vs ssd):
ایس ایس ڈی ( ssd) ڈیٹا سٹوریج کی نئی جنریشن ہے۔
ہارڈ ڈسک کے مقابلے میں سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو یعنی کہ ssd کافی بہتر ہوتی ہے۔ ssd میں flash-based memory استعمال ہوتی ہے۔ جو کہ روایتی ہارڈ ڈسک کے مقابلے میں میں کافی تیز ہوتی ہے۔ اس کی قیمت بھی زیادہ ہوتی ہے۔
اگر آپ کے پاس بجٹ اچھا ہے تو پھر آپ ایس ایس ڈی ہی لگوائیں۔ اس سے آپ کے کمپیوٹر کی سپیڈ کافی زیادہ ہو جاتی ہے۔ ssd کی لائف بھی زیادہ ہوتی ہے کیوں کہ اس میں موونگ حصے نہیں ہوتے ہارڈ ڈرائیو کی طرح۔ ،ssd ہارڈ ڈسک کے مقابلے میں کم ہیٹ پیدا کرتی ہے۔ایس ایس ڈی میں ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ 200mb سے لے کر پانچ سو پچاس ایم بی پر سیکنڈ تک ہوتا ہے۔ نئی آنے والی ٹیکنالوجی میں یہ ڈیٹا ٹرانسفر ریٹ اس سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔
Ssd:
اس وقت مارکیٹ میں عام طور پر تین طرح کی ایس ایس ڈی موجود ہیں۔
1. 2.5" inch SATA SSD
یہ SATA lane کی مدد سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتی ہے۔یہ AHCI پروٹوکول کو استعمال کرتی ہے۔ اس میں آپ کو 500MB/s کی bandwidth مل جاتی ہے عام طور پر۔ یعنی 500MB/s سے یہ ڈیٹا read اور write کرتی ہے۔
2. M.2 SATA
یہ بھی اوپر بیان کی گئی ssd کی طرح ہی ہوتی ہے فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ اس کا انٹرفیس چینج ہو جاتا ہے۔ اس کا فائدہ یہ ہے کہ انٹرفیس تبدیل ہونے کی وجہ سے اس کو پاور کیبل کے بغیر لیپ ٹاپ یا ڈیسک ٹاپ میں لگایا جا سکتا ہے۔اس کی پرفارمنس اوپر بیان کی گئی ssd کی طرح ہی ہوتی ہے۔
3. M.2 NVMe SSD
یہ , PCI express lane ,ssd کی مدد سے ڈیٹا ٹرانسفر کرتی ہے۔ اور NVMe(non volatile memory express) پروٹوکول کا استعمال کرتی ہے۔ اس ssdکو لگانے کے لئے آپ یہ چیک کر لیں کہ آپ کے سسٹم میں gen 3*4 کی پورٹ ہونی چاہیے۔ اور BIOS میں NVMe کی سپورٹ بھی ہونی چاہئے۔ یہ ہر لیپ ٹاپ یا سسٹم میں نہیں لگتی۔ یہ ssd اگر اچھی ہو تو 3-3.5 گیگا بائٹس/سیکنڈ کی read اور write سپیڈ ملتی ہے۔

یہ عام طور پر 6th جنریشن یا اس سے اوپر کے لیپ ٹاپس میں لگتی ہیں ۔ اس کا مزید فائدہ یہ ہے کہ اس میں تمام ڈیٹا AES 256-bit انکرپشن کے ساتھ خود کار طریقے سے محفوظ ہو جاتا ہے۔ اس کی قیمت بھی کافی بڑھ جاتی ہے۔

یہ تحریر تھوڑی سی مشکل ہوگی ۔کیوں کہ آپ لوگوں میں سے ایک دوست نے کہا تھا کہ آپ بالکل بیسک لیول کی چیزیں بتا رہے ہیں۔ اس لیے اس تحریر کو تھوڑا سا ایڈوانس کیا ہے۔ اپنی آراء سے ضرور آگاہ کریں۔

سدا سلامت رہیں۔ کام سیکھیں۔ اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ شکریہ
تحریر
محمد عثمان غنی
Usman Ghani

قسط نمبر 5:پروسیسر( processor)پروسیسر کو c.p.u بھی کہتے ہیں۔پروسیسر کمپیوٹر میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ کمپیوٹر کا...
19/05/2022

قسط نمبر 5:
پروسیسر( processor)
پروسیسر کو c.p.u بھی کہتے ہیں۔
پروسیسر کمپیوٹر میں بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔ یہ کمپیوٹر کا دماغ ہوتا ہے۔ جیسے انسانی جسم میں سارے افعال دماغ کنٹرول کرتا ہے ایسے ہی کمپیوٹر میں تمام ہدایات پروسیسر جاری کرتا ہے۔ ان تمام کاموں کے لیے پاور بھی پروسیسر ہی دیتا ہے۔ پروسیسر ایک سیکنڈ میں اربوں ہدایات کو کنٹرول کر رہا ہوتا ہے۔اس لیے پروسیسر جتنا اچھا ہو گا اتنی ہی سپیڈ اور پرفارمینس ذیادہ ہو گی۔
کمپنی:
Intel and AMD
ابھی تک میرے استعمال کے لحاظ سے intel کا پروسیسر بہتر ہے AMD کے مقابلے میں۔ چھوٹے لیپ ٹاپ میں انٹل کا پروسیسر بہتر پرفارم کرتا ہے۔ جبکہ گیمنگ لیپ ٹاپ میں یا مہنگے لیپ ٹاپس میں کچھ لوگ AMD کو ترجیح دیتے ہیں۔
اے ایم ڈی کے پروسیسر ہیٹ اپ جلدی ہو جاتے ہیں چھوٹے لیپ ٹاپس میں۔ اس لیے بہتر ہے کہ AMD چھوٹے لیپ ٹاپس میں نہ لگوایا جائے۔
کلاک سپیڈ:
کلاک سپیڈ کا مطلب یہ ہے کہ پروسیسر ایک سیکنڈ میں کتنے cycles مکمل کر سکتا ہے۔ ہر cycle میں یا تو ہدایات retrieve کر رہا ہو گا یا ان کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہو گا یا کمپیوٹر کے باقی حصوں کو ہدایات جاری کر رہا ہو گا۔
کلاک سپیڈ جتنی زیادہ ہو گی اتنا ہی پروسیسر اچھا ہو گا۔ کلاک سپیڈ کو گیگا ہرٹز میں معلوم کیا جا تا ہے۔
1 giga = ایک ارب
اور ہرٹز فریکوئنسی کا یونٹ ہے۔
اگر پروسیسر 2 گیگا ہرٹز کا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ ایک سیکنڈ میں دو ارب cycles مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جتنی cycles کی تعداد بڑھتی جا تی ہے اتنا پروسیسر اچھا ہو تا جاتا ہے۔ یہ سپیڈ آپ کمپیوٹر کی سیٹنگز میں دیکھ سکتے ہیں۔
جنریشن (generation):
لیپ ٹاپ خرید تے ہوئے جنریشن بھی بہت اہمیث کی حامل ہے۔ جتنی جنریشن زیادہ ہو گی اتنا لیپ ٹاپ اچھا پرفارم کرے گا اور اتنی ھیٹ کم نکالے گا۔ گرافِکس اور پروگرامنگ یا ہیوی سوفٹویئر چلانے کے لیے زیادہ جنریشن کو ترجیح دیں۔
جنریشن کا پتا کیسے چلائیں،؟
کمپیوٹر سیٹنگز میں جہاں پروسیسر کی معلومات لکھی ہوتی ہے وہاں ساتھ ہی جنریشن کے بارے میں بھی لکھا ہوتا ہے۔
ایک مثال سے سمجھئے۔
سب سے پہلے this pc پر رائٹ کلک کریں اور مینیو میں سے properties کو سلیکٹ کریں۔ آپ کے سامنے ایک سکرین کھل جائے گی۔ اس میں device specifications کے نیچے آپ کو کچھ اس طرح لکھا نظر آئے گا۔

Processor Intel core i7-3632 QM CPU @ 2.20 GHz
اس میں سب سے پہلے کمپنی کا نام پھر پروسیسر کا بتایا گیا ہوتا ہے۔کہ i7 ہے اس مثال میں۔ اب i7 کے بعد ایک نمبر لکھا ہوا ہے۔ یہ نمبر اس وقت 3 سے سٹارٹ ہو رہا ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ یہ i7 کی تھرڈ جنریشن کا لیپ ٹاپ ہو گا۔ اس کے بعد 2.2 اس کی کلاک سپیڈ دی گئی ہے۔ کلاک سپیڈ کے بارے میں ہم پہلے بات کر چکے ہیں۔
امید ہے کہ آپ کو کافی حد تک پروسیسر کے بارے میں پتا چل چکا ہو گا۔
سدا سلامت رہیں۔ کام سیکھیں۔ اور پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالیں۔ شکریہ
تحریر
محمد عثمان غنی
Usman Ghani

Address

449 K Block Johar Town
Lahore
54782

Opening Hours

Monday 08:00 - 22:00
Tuesday 08:00 - 22:00
Wednesday 08:00 - 22:00
Thursday 08:00 - 22:00
Friday 08:00 - 22:00
Saturday 08:00 - 22:00
Sunday 08:00 - 22:00

Telephone

+923029678125

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Doorstep Laptop Repair posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Doorstep Laptop Repair:

Share