Digital Smart School

Digital Smart School Digital Smart School is providing Tech information.

22/10/2024

جس کو نماز کا ترجمہ و تشریح نہیں آتی اس کا نماز میں زیادہ دل نہی لگتا اسکو پتہ نہی ہوتا وہ کیا پڑھ رہا ھے آئیں نماز سیکھیں اور دوسروں کو سکھائیں....!

#ثـنــــاء
سُبْحَانَکَ اللّٰهُمَّ وَبِحَمْدِکَ، وَتَبَارَکَ اسْمُکَ وَتَعَالٰی جَدُّکَ، وَلَا اِلٰهَ غَيْرُکَ.
اے ﷲ! ہم تیری پاکی بیان کرتے ہیں، تیری تعریف کرتے ہیں، تیرا نام بہت برکت والا ہے، تیری شان بہت بلند ہے اور تیرے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں.

#تعـــــــوذ
أَعُوْذُ بِاﷲِ مِنَ الشَّيْطٰنِ الرَّجِيْمِ.
میں شیطان مردود سے اللہ کی پناہ مانگتا / مانگتی ہوں

#تســـــمیہ
بِسْمِ اﷲِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ.
ﷲ کے نام سے جو نہایت مہربان ہمیشہ رحم فرمانے والا ہے


الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَO الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِO مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِO إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُO اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO
*تمام خوبیاں, تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کی پرورش فرمانے والا ہے, نہایت مہربان بہت رحم فرمانے والا ہے, روزِ جزا کا مالک ہے, ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور ہم تجھ ہی سے مدد چاہتے ہیں, ہمیں سیدھا راستہ دکھا, ان لوگوں کا راستہ جن پر تو نے انعام فرمایا, ان لوگوں کا نہیں جن پر غضب کیا گیا ہے اور نہ (ہی) گمراھوں کا.


قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌO اللَّهُ الصَّمَدُO لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْO وَلَمْ يَكُن لَّهُ كُفُوًا أَحَدٌO
آپ فرما دیجئے ک: وہ ﷲ ھے جو یکتا ہے, ﷲ سب سے بے نیاز، سب کی پناہ اور سب پر فائق ہے, نہ اس سے کوئی پیدا ہوا ہے اور نہ ہی وہ پیدا کیا گیا ہے اور نہ ہی اس کا کوئی ہمعسر ہے.

#رکـــــــوع
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْعَظِيْمِ.
پاک ہے میرا پروردگار عظمت والا.

#قـــــومہ
سَمِعَ اﷲُ لِمَنْ حَمِدَهُ.
ﷲ تعالیٰ نے اس بندے کی بات سن لی جس نے اس کی تعریف کی.

رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ.
اے ہمارے رب ! تمام تعریفیں تیرے لیے ہیں.

#سجـــــــدہ
سُبْحَانَ رَبِّیَ الْأَعْلَی.
پاک ہے میرا پروردگار جو بلند تر ہے.

#تشـــــــہد
التَّحِيَّاتُ ِﷲِ وَالصَّلَوٰتُ وَالطَّيِّبَاتُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْکَ أَيُّهَا النَّبِیُّ وَرَحْمَةُ اﷲِ وَبَرَکَاتُهُ، اَلسَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَی عِبَادِ اﷲِ الصّٰلِحِيْنَ. أَشْهَدُ أَنْ لَّا اِلٰهَ إِلَّا اﷲُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُوْلُهُ.
تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں ﷲ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور ﷲ کی رحمت اور برکتیں ہوں، ہم پر اور ﷲ کے تمام نیک بندوں پر بھی سلام ہو، میں گواہی دیتا ہوں کہ ﷲ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم, اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں.

#درودِ_اِبــــراہیـمی
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو، تین یا چار رکعت والی نماز کے قعدہ اخیرہ میں ہمیشہ درودِ ابراہیمی پڑھتے جو درج ذیل ہے:
اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا صَلَّيْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اَللّٰهُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِ مُحَمَّدٍ، کَمَا بَارَکْتَ عَلَی إِبْرَاهِيْمَ وَعَلَی آلِ إِبْرَاهِيْمَ، إِنَّکَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ.
اے ﷲ! رحمتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے رحمتیں نازل کیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.
اے ﷲ! تو برکتیں نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر اور ان کی آل پر، جس طرح تونے برکتیں نازل فرمائیں حضرت ابراہیم علیہ السلام پر اور ان کی آل پر، بے شک تو تعریف کا مستحق بڑی بزرگی والا ہے.


درود شریف کے بعد یہ دعا پڑھیں :
رَبِّ اجْعَلْنِیْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِیْ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِo رَبَّنَا اغْفِرْ لِیْ وَلِوَالِدَءَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُo
*اے میرے رب! مجھے اور میری اولاد کو نماز قائم رکھنے والا بنا دے، اے ہمارے رب! اور تو میری دعا قبول فرما لے، اے ہمارے رب! مجھے بخش دے اور میرے والدین کو (بخش دے) اور دیگر سب مومنوں کو بھی، جس دن حساب قائم ہوگا...

تحــــریری غلطــی ہو گئــی ہو
تـــو معـــذرت خـــــواہ ہـوں

100 AI Tools to Start your Profitable Online Business in 2024:1. Reseach- ChatGPT- Perplexity- Copilot - Gemini2. Image-...
19/02/2024

100 AI Tools to Start your Profitable Online Business in 2024:

1. Reseach

- ChatGPT
- Perplexity
- Copilot
- Gemini

2. Image

- Leap AI
- Bing AI
- Segmind
- Midjourney
- Stable Diffusion

3. CopyWriting

- Rytr
- Copy AI
- Writesonic
- Adcreative AI

4. Writing

- Jasper
- HIX AI
- Jenny AI
- Textblaze

5. Website

- 10Web
- Durable
- Framer
- Style AI

6. Video

- Klap
- Opus
- Eightify
- InVideo
- HeyGen
- Runway
- ImgCreator AI
- Morphstudio .xyz

7. Meeting

- Tldv
- Otter
- Noty AI
- Fireflies

8. SEO

- VidIQ
- Seona AI
- BlogSEO
- keywrds ai

9. Chatbot

- Droxy
- Chatbase
- Mutual info
- Chatsimple

10. Presentation

- Decktopus
- Slides AI
- Gamma AI
- Designs AI
- Beautiful AI

11. Automation

- Make
- Zapier
- Xembly
- Bardeen

12. Prompts

- FlowGPT
- Alicent AI
- PromptBox
- Promptbase
- Snack Prompt

13. UI/UX

- Figma
- Uizard
- UiMagic
- Photoshop

14. Design

- Canva
- Flair AI
- designify
- Clipdrop
- Autodraw
- Magician design

15. Logo Generator

- Looka
- Designs AI
- Brandmark
- Stockimg AI
- Namecheap

16. Audio

- Lovo ai
- Eleven labs
- Songburst AI
- Adobe Podcast

17. Marketing

- Pencil
- Ai-Ads
- AdCopy
- Simplified
- AdCreative

18. Startup

- Tome
- Ideas AI
- Namelix
- Pitchgrade
- Validator AI

19. Productivity

- Merlin
Tinywow
- Notion AI
- Adobe Sensei
- Personal AI

20. Social media management
- Twemax
- Typeshare
- Tribescaler
- Blackmagic
- TweetHunter

28/11/2023

Catch up the rapidly-changing world by learning in-demand skills from the comfort of your home. That too, free of cost!

Apply now at: https://eservices.hec.gov.pk

08/11/2023

ہمارے موبائل کی سیٹنگ میں ایک پرائیویسی کی آپشن ہے۔ جہاں سے ہم موبائل کے آن ہوتے ہوئے کیمرہ اور مائیک کی رسائی بند کر سکتے ہیں۔ یہاں سے یہ دونوں چیزیں بند ہو جائیں تو کوئی بھی ایپ ہمارا کیمرہ اور مائیک اپنی مرضی سے جب چاہیں استعمال نہیں کر سکیں گے۔ ہم اپنی نجی زندگی میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔ تقریباً ہر ایپ جسکا کیمرہ اور مائیک سے تعلق ہو یا نہ ہو وہ اسکی اجازت لیتی ہے۔ اور ہماری اجازت کے بغیر جب چاہے کیمرہ آن کر سکتی ہے ہمیں کچھ بھی علم نہ ہوگا کہ ہماری کوئی تصویر بنا رہا یا ویڈیو ریکارڈ کر رہا ہے۔

ہماری کوئی گفتگو بالفرض کوئی راز ہو۔ اسکا ہمیں کچھ علم نہیں ہے کہ وہ راز ہے بھی یا نہیں۔ کہ ہمارا مائیک کوئی بھی جب چاہے آن کرکے آواز سن اور ریکارڈ کر سکتا ہے۔ جہاں موبائل ہمارا چوبیس گھنٹے کا ساتھی بن چکا ہے۔ وہاں اس نے ہماری پرائیویسی اور تنہائی و نجی زندگی تک رسائی حاصل کر لی ہے۔ کوئی بھی شر پسند عنصر اس ٹیکنالوجی کا غلط استعمال کرکے کسی کو بھی مشکل میں ڈال سکتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کسی موضوع پر کوئی بھی بات کریں۔

کچھ دیر بعد موبائل پر آپ کو وہی چیز نظر آنے لگے گی کہ ہمارے موبائل کا مائیک کچھ ایپس مسلسل آن رکھے ہوئے ہیں۔ اور ہماری ہر بات کو سن کر وہ اس چیز کا اشتہار ہمارے سامنے لے آتی ہیں۔ ابھی تجربہ کرکے دیکھ لیں۔

چند دن قبل میں اور میرے ایک دوست Haroon Tahir ہوم کئیر پر کوئی اپنی بات کر رہے تھے۔ جیسے ہی ہماری کال بند ہوئی مجھے وٹس ایپ پر حمید لطیف والوں کا یہ میسج آگیا۔

For homecare services, please contact Hameed Latif Hospital Pharmacy at 0311 1333223.
ہوم کیر سروسز کیلئے، براے مہربانی حمید لطیف ہسپتال کی فارمیسی پر اس نمبر پہ رابطہ کریں
03 111 333 223

ایسے الگورتھم بن چکے ہیں جو ہر آواز اور ہر بات کو اپنے مقاصد کے لیے فلٹر کر رہے ہیں۔ اور صارف کی پرائیویسی کو فری ایپس کا لالچ دے کر اپنے اشتہارات کے لیے استعمال کرنے والی کمپنی میٹا اس دھندے میں سب سے ٹاپ پر ہے۔ ان کے الگورتھم میں ایک یہ بھی چیز شامل ہے کہ صارف ہر وقت ان کی دو ایپس انسٹا اور فیس بک کو استعمال کرتا رہے۔ یعنی سکرین چھوڑ ہی نہ سکے۔ اس بات پر امریکہ کی ایک عدالت میں ان پر کیس بھی ہو چکا ہے کہ آپ ایسا خطرناک الگورتھم استعمال نہیں کر سکتے جو انسانوں کی ایک بڑی تعداد کو ہر وقت موبائل دیکھنے والا زومبی بنا رہا ہے۔

میرا یہ گمان ہے کہ چند سال بعد یہ ٹیکنالوجی اس کا اندھا دھند استعمال کرنے والوں کے ذہنی سکون، نجی زندگی اور مجموعی ترجیحات کو Manipulate کرنے کے قابل ہو جائے گی۔ اس سے بچیں گے وہی جو اس کا استعمال کرتے وقت احتیاط کریں گے اور اپنی پرائیویسی اور ہر وقت کی کیمرہ و مائیک رسائی کسی تھرڈ پارٹی کو نہیں دیں گے۔ پاکستان میں تحریک انصاف کے لوگوں پر فلمائے گئے ایک حالیہ فلاپ سیزن "اغوا برائے بیان" میں بھی یہ چیز بہت استعمال ہوئی ہے۔ اغوا کاروں نے لوگوں کو انکی باتیں سنائی ہیں۔ انکی تصاویر اور وڈیوز دکھائی گئی ہیں جو ان کے ہی موبائل سے مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی تھیں۔

اپنی اور اپنی پرائیویسی کی حفاظت کریں۔ آپ موبائل کے پاس ہوتے ہوئے کسی طرح بھی محفوظ نہیں ہیں۔ کیا اس ٹیکنالوجی کے حصول کی قیمت ہمیں اپنی پرائیویسی قربان کرکے ادا کرنی ہو گی؟ یہ بہت بڑی قیمت ہے۔ اگر یہ سیٹنگ ہر موبائل میں نہ ہو تو موبائل کو سوئچ آف کرنے سے بھی کیمرہ اور مائیک آن نہیں ہو سکتا۔ یا موبائل کو کسی دوسرے کمرے میں چھوڑ کر کسی اور کمرے میں جا کر کوئی ایسی گفتگو کی جا سکتی ہے جسے آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور نہ سنے۔ یاد رہے مخالف فریق کا بھی موبائل اس سے لیکر وہاں رکھنا ہے۔

خطیب احمد

آپ کو یوٹیوب چینل شروع کرنے سے پہلے جن چند باتوں کا خیال کرنا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔ان میں سب سے پہلے نمبر  پرمواد ہے جو ...
05/04/2023

آپ کو یوٹیوب چینل شروع کرنے سے پہلے جن چند باتوں کا خیال کرنا ہے وہ مندرجہ ذیل ہیں۔
ان میں سب سے پہلے نمبر پرمواد ہے جو آپ آپنے چینل پر شیئر کریں گے۔اس کے سامعین و ناظرین کون لوگ ہونگے۔
ایسے مو ضوع پر چینل بنائیں جس میں آپ کو دل چسپی ہو۔تاکہ آپ ایسا مواد تیار کر سکیں جو لوگوں کو پسند آۓ
چینل بنانے کے لیے آپ کو کچھ بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوگی۔
جیسے کیمرہ، مائیکروفون اور لائٹنگ۔ آپ کو زیادہ مہنگی چیزیں خریدنے کی ضرروت نہیں ہے۔آپ عام موبائل سے بھی یہ کام کر سکتے ہو۔بس آپ کو یہ یقینی بنانا ہے کہ آپ کے ویڈیوز کا معیار اچھا ہو۔اپنے چینل کو برانڈنگ بنائیں۔
ایک اچھا لوگو بنائیں
، بہترین رنگ کا انتخاب کریں، اور خوبصورت چینل بینر بنائیں۔
یوٹیوب اکاؤنٹ:
چینل شروع کرنے کے لیے آپ کو یوٹیوب اکاؤنٹ بنانا ہوگا۔ یقینی بنائیں کہ آپ کے پاس ایک جی میل اکاؤنٹ ہونا چاہئے۔چینل کا نام:
اپنے چینل کے لیے ایک منفرد اور آسان نام منتخب کریں۔ یقینی بنائیں کہ نام آپ کے مواد سے متعلق ہو۔

چینل کی تفصیل: اپنے چینل کی واضح اور جامع وضاحت لکھیں۔ وضاحت کریں کہ آپ کا چینل کس بارے میں ہے اور ناظرین کیا دیکھنے کی توقع کر سکتے ہیں
شیڈول: تعین کریں کہ آپ اپنے چینل پر کتنی بار ویڈیوز اپ لوڈ کریں گے۔ اس سے آپ کو اپنے مواد کی منصوبہ بندی کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی کہ آپ مستقل رہیں
پروموشن:
وسیع تر سامعین تک پہنچنے کے لیے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور دیگر متعلقہ چینلز پر اپنے چینل کی تشہیر کریں
صبر:
ایک کامیاب YouTube چینل بنانے میں وقت اور صبر درکار ہوتا ہے۔ راتوں رات سنسنی بننے کی توقع نہ کریں۔ مسلسل اعلی معیار کا مواد تیار کرنے سے آپ کو اپنے سامعین کو بڑھانے اور طویل مدت میں کامیابی حاصل کرنے میں مدد ملے گی
************************************************
Before starting a YouTube channel, there are several things you need to consider.۔

Content Idea:
Determine what type of content you want to create for your channel. Think about your target audience, their interests, and what you can offer them.
Equipment:
You'll need some basic equipment like a camera, microphone, and lighting. You don't need to have the most expensive gear, but you should ensure that the quality of your videos is decent
Branding:
Create a brand for your channel. This includes designing a logo, choosing a color scheme, and creating a channel banner. Consistent branding helps to make your channel more recognizable.
YouTube Account:
You need to create a YouTube account to start a channel. Ensure that the account is linked to a valid email address.
Channel Name:
Choose a unique and memorable name for your channel. Ensure that the name is related to your content.
Channel Description:
Write a clear and concise description of your channel. Explain what your channel is about and what viewers can expect to see.
Schedule:
Determine how often you'll upload videos to your channel. This will help you to plan your content and ensure that you remain consistent.
Promotion:
Promote your channel on social media platforms and other relevant channels to reach a wider audience.
Patience:
Building a successful YouTube channel takes time and patience. Don't expect to become an overnight sensation. Consistently producing high-quality content will help you to grow your audience and achieve success in the long run.

before starting a YouTube channel|یوٹیوب چینل شروع کرنے سے پہلےIn this video, we will discuss the following thingsBefore starting a YouTube channel, there ar...

حالیہ کچھ ماہ میں مصنوعی ذہانت کے طاقتور پلیٹ فارم ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے دنیا کو ششدر کررکھاہے۔ اب مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ...
17/03/2023

حالیہ کچھ ماہ میں مصنوعی ذہانت کے طاقتور پلیٹ فارم ’چیٹ جی پی ٹی‘ نے دنیا کو ششدر کررکھاہے۔ اب مائیکروسوفٹ نے اعلان کیا ہے کہ چند دنوں بعد پیش کیا جانے والا ’چیٹ جی پی ٹی فور‘ ٹول آپ کے جملوں کی مناسبت سے تصویر، آواز اور ویڈیو بھی بناسکے گا۔
فی الحال چیٹ جی پی ٹی صرف ٹیکسٹ کے بدلے بہت ہی مناسب معلومات، تجزیہ اور مشورے دیتا ہے۔ ساتھ میں یہ مضمون لکھ سکتا ہے، شاعری اور مضامین تخلیق کرتا ہے۔ لیکن مائیکروسوفٹ جرمنی کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر، اینڈریاس براؤن نے ایک تقریب میں کہا ہے کہ جلد اس کا چوتھا ورژن پیش کیا جائے گا جو لکھے الفاظ سے ویڈیو بھی تخلیق کرسکے گا۔

جی پی ٹی فور میں زبان (لینگویج) کا بہت بڑا ماڈل بنایا گیا ہے جو ہمارے لیے حیرت انگیز ڈجیٹل تخلیقات کا ایک ڈھیر لگادے گا۔ تاہم یاد رہے کہ 2022 میں فیس بک کی مرکزی کمپنی نے میٹا نے بھی ’میک اے ویڈیو‘ نامی ٹول پیش کیا تھا جو چھوٹی تفصیلات تحریر کرنے پر غیرحقیقت سے قریب ویڈیو بناتا تھا اور غالباً جی پی ٹی فور بھی کچھ اسی طرح کام کرے گا۔
مائیکروسوفٹ کے مطابق جی پی ٹی فور ’کثیرجہتی ماڈل‘ ہے جو ٹیکسٹ کو موسیقی اور تصاویر میں ڈھال سکے گا۔ اس کا اہم استعمال خود مائیکروسوفٹ نے بتایا کہ کسی کال سینٹر یا دفتر میں صارفین اور عملے کے درمیان فون کالز کو ازخود ٹیکسٹ میں بدلنا ممکن ہوگا۔ پھر اس ٹیکسٹ کو محفوظ کرکے ڈیٹا بیس بنانے، ریکارڈ رکھنے اور فیصلہ سازی میں آسانی ہوگی۔

لیکن عجیب بات یہ ہے کہ مائیکروسوفٹ نے اپنے براؤزر ’بِنگ‘ میں چیٹ جی پی ٹی کا بار بار اعلان کیا ہے اور تاحال اسے بِنگ میں شامل نہیں کیا گیا۔ یہی وجہ ہے کہ تجزیہ کاروں نے چیٹ جی پی ٹو فور کے متعلق شبہات کا اظہار کیا ہے۔

in this video, we are learning about gpt-4 in Urdu and English.GPT-4 is OpenAI’s most advanced system, producing safer and more valuable responses. our video...

16/02/2023

𝐃𝐄𝐀𝐃𝐋𝐈𝐍𝐄 𝐄𝐗𝐓𝐄𝐍𝐃𝐄𝐃
Undergraduate Scholarships for Balochistan/Erstwhile FATA

چلیں جی آج  ہم جانتے ہیں کہ شاپفائی کیا ہے۔تو ددستوں  Shopify Incایک کینیڈا کی ملٹی نیشنل ای کامرس کمپنی ہے۔  شاپفائی ای...
11/02/2023

چلیں جی آج ہم جانتے ہیں کہ شاپفائی کیا ہے۔
تو ددستوں Shopify Incایک کینیڈا کی ملٹی نیشنل ای کامرس کمپنی ہے۔
شاپفائی ایک ای کامرس ویب سائٹ بلڈر ہے۔ جس کی مدد سے ہم بہت تیزی سے اپنی ویب سائیٹ بنا سکتے ہیں۔ شاپفائی ایک پیڈ ٹول ہے اور اس میں تمام ای کامرس کی ویب سائیٹ کی خصوصیات موجود ہے۔ایک عام انسان جس کا کوڈنگ وغیرہ سے کوئی خاص تعلق نہیں وہ بھی بڑی آسانی کے ساتھ اس پر اپنا آن لائن کاروبار شروع کر سکتا ہے۔تو دوستوں آئیں اب ہم اس چند خصوصیات دیکھتے ہیں۔
سب سے پہلے اگر ہم اس کے سیٹ اپ کی بات کریں تو اس کو سیٹ اپ کرنا بڑا ایزی اور ٖفاسٹ ہے۔آپ کو صرٖف ایک ای میل اکاونٹ کی ضرورت ہے۔آپ شاپفائی کی ویب سائیٹ پر جائیں اور ای میل کے ساتھ لاگن کریں۔ شاپفائی کو انسٹال اور سیٹ اپ کر نا انتہائی آسان ہےآپ کو یہاں نہ تو ڈومین کا مسلہ ہے اور نہ ہی ہوسٹینگ کاآپ اس پر لاگ ان کریں ای میل کے ساتھ اور بہت ہی آسانی کے ساتھ اپنا سٹور بنا سکتے ہو۔
اسی طرح
شاپفائی آپ کو ایک بہتر اور محفوظ سسٹم فراہم کرتا ہے شاپفائی آپ کے سٹور کی سیکیورٹی کا ذمہ دار ہوتا ہے آپ اس کے بیسک پیکیچ کے ساتھ بھی بڑی آسانی کے ساتھ سٹور بنا سکتے ہو۔
اگر ہم کسٹمر سپورٹ کی بات کریں تو
شاپفائی آپ کو 24/7 سپورٹ فراہم کرتا ہے
اور دوسری طرف
شاپفائی کی خاص بات یہ بھی ہے کہ یہاں آپ کو پیڈ اور فری دونوں طرح کے تھیم موبائل ریڈی ملتے ہیں۔یعنی کہ آپ کا سٹور موبائل پر بھی آسانی کے ساتھ کھل جائیں گا۔
اسی طرح اگر ہم کسٹمیزیشن کی بات کریں تو
شاپفائی آپ کو یہ سہولیت دیتا ہے کہ آپ اس کے تھیمز کو اپنی مرضی سے تبدیل کر سکتے ہو۔ شاپفائی سٹور کو جس طرح اپ چاہیں کسٹمیز کر سکتے ہو۔
اور اسی طرح اگر ہم ایس ای او اور مارکیٹنگ کو دیکھیں تو
شاپفائی کا پاور سرانجن آپ کے سٹور کی مدد کرتاہے اور باقی تمام مارکیٹنگ کے ٹولز بھی آپ کی مدد کے لیے دستیاب ہوتے ہیں

اور سب سے بڑا فائدہ یہ بھی کہ
ایسے کسٹمر جو اپنی خریداری کو چھوڑ کر چلیں گے ہوں شاپفائی کے مطابق دو تہائی سے زیادہ لوگوں ایسا کریں گے۔ایسے لوگوں کے لیے شاپفائی Abandoned cart recovery کی سہولیت فراہم کرتاہے ۔جو ایسے کسٹمرز کو خود کار طریقے سے ای میل اور ٹریک کرتا ہیں۔جس کے باعث آپ کے سٹور کی آمدنی میں آضافہ ہونے کے چانسز ہوتے ہیں۔

اور اگر ہم بات کریں پیمنٹ گیٹ ویز کی تو

شاپفائی کے ساتھ بہت سے پیمنٹ گیٹ وے منسلک ہیں اور مزید کو بھی یہ ایڈ کر رہے ہیں۔لیکن اس کا اپنا بھی ایک گیٹ وے ہے جو کہ سٹریب کے ساتھ چلتاہے۔
آخر میں اگر ہم مزیدخصوصیات دیکھیں تو یہ ہمیں

Customer facing app
Built-in SEO features
Unlimited storage
Free trial
First-party POS system
Limited technical knowledge needed
Built-in fraud protection
کی خصوصیات بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ چند خصوصیات تھیں جن کا ذکر ہم نے اوپر کیا لوگ زیادہ تر شاپفائی کو ای کامرس کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں۔ای کامرس میں آپ کی drop shipping, affiliate marketing ,ecommerce stores etc. بھی شامل ہے
آپ لوگوں کا ہماری ویڈیو دیکھنے کا شکریہ اگر آپکوہمارا مواد پسند آیا ہے تو لیک اور شیئر کریں شکریہ۔

Shopify Store |shopify introduction|shopify tutorial in Urdu HindiIn this video, we discuss Shopify's e-commerce store introduction and features in urdu . Di...

01/02/2023

مینٹور کی تلاش
سرٹیفائیڈ کَھّچ یافتہ: سلمان خالد (لائل پور، امریکہ)

اُس وقت تک میں کمپوٹر سائنس بیچلر ڈگری کے دوسرے سمسٹر میں پہنچ چکا تھا جب کہ مبشر حسن بخاری بھائی ماسٹرز ڈگری پروگرام میں تھے یعنی مجھ سے پروگرام اور بیچ وائز دونوں طرح سے سینئر تھے۔ ہماری دوستی بھی یونیورسٹی کی مشترکہ کمپیوٹر لیب میں گپ شپ کرنے سے شروع ہوئی تھی اور اگر سچ بتاؤں تو میں اور شفقت نامی میرا ایک ہم جماعت یونیورسٹی کی کمپیوٹر لیب میں “دیسی بابا ڈاٹ کام” پہ گلابی اور تیز نیلے بیک گراؤنڈ والی ویب سائٹ پہ“رَس مِسّی” سٹوریاں پڑھتے پکڑے گیے تھے اور لیب انچارج نے اُسی وقت پراکسی سرور سے ہمارا IP دیکھ کر شفقت اور میرا دونوں کا لاگن سَسپنڈ کر دیا۔ مبشر بھائی کو ڈرتے ڈرتے مسئلہ بتایا کہ بھائی جان بدنام تو فُل ہو چکے ہیں، کچھ کچھ ہیرو ہیرو سا بھی فِیل ہو رہا ہے، ماڑی ماڑی بِستی بھی کان لال کر رہی ہے، بس اب اس سے قبل کہ یونیورسٹی میں مشہور ہو جائیں یا زنانہ کلاس فیلوز ہمارے بارے کھسر پھسر شروع کر دے تو خدارا کچھ نہ کچھ مدد کیجئے کیوں کہ ترلے آلی گل جے۔ معلوم پڑا کہ مبشر بھائی کے پاس تو ADMINISTRATOR اکاؤنٹ کی Full Access ہے کیوں کہ وہ لیب سیٹ اپ کے وقت غالباً تینیکی مشاورتی رضاکار بھی تھے۔ چناچہ انہوں نے بیٹھے بیٹھے Windows NT کی Active directory میں میرا لاگن بحال کیا اور دیسی بابا دیکھتے ہوئے پکڑے جانے کا کلنک زدہ کامنٹ بھی ڈیلیٹ کر دیا۔

بس اُس دن مبشر بھائی سے نیازمندی کا ایسا تعلق بنا جس کے سبب میں انہیں آج تک اپنا مینٹور، محسن اور بڑا بھائی تسلیم کرتا ہوں۔

‏HTML کی Basics بھی مبشر بھائی سے ہی سیکھی تھی، صحیح طرح یاد نہیں مگر یہ کوئی سن 1999ء یا 2000ء کی بات ہے۔ ٹیگ کے ساتھ ہیڈرز اور پھر باڈی وغیرہ میں جب “My first webpage” لکھا دیکھا تو لگا کہ یاررر! آج تو نے کچھ Achieve سا کر لیا ہے۔ مزید انٹرسٹ پیدا ہوا تو ہر روز شام کو یونیورسٹی سے شہر کی دوسری نکڑ پہ فیصل آباد ڈویژنل پبلک سکول میں واقع مبشر بھائی کے گھر چلا جاتا تھا۔ مبشر بھائی کی والدہ لائل پور کے تعلیمی اداروں کے جھومر اور اِس سرخیل ادارے کی پرنسپل تھیں اور والدِ محترم فیصل آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں نہایت چوٹی کے سینئر وکیل تھے۔ یہاں بتاتا چلوں کہ بندے کی بھی اِسی سکول سے پیوستہ نہایت خوب صورت یادیں جُڑیں ہیں کیوں کہ میں نے ششم تا دہم تک یہیں سے زندگی کے اسباق کو جڑ سے پکڑنا سیکھا ہے مگر وہ کہانیاں پھر سہی۔ مبشر بھائی نے پھر ایک روز CSS یعنی Cascading Style Sheets سکھائی اور بعد ازاں چند پرانے متروکہ ٹولز پہ ہاتھ سیدھا کروایا جن میں سے ایک ایم ایس Front Page جو مائیکروسافٹ آفس انسٹال کرنے کے ساتھ ایویں چونگے میں انسٹال ہو جاتا تھا۔ پھر ایک اور تازہ تازہ آیا ٹول تھا Macromedia Dreamweaver UltraDev اور Fireworks اُس میں ویب سائٹ کے مینیوز بڑے اچھے بنتے تھے اور CSS بھی اپلائی ہو جاتی تھی۔ پھر Adobe کے Image styler وغیرہ میں ویب سائٹ کے بینر وغیرہ ڈیزائن کرنے سیکھے۔

ایک روز مبشر بھائی نے اپنے کسی ریفرنس سے کسی ٹیکسٹائیل فیکٹری کے مینجر کو ہزار روپے میں سات آٹھ پیجز کی چھوٹی Static ویب سائٹ بنانے کی ڈیل ماری تو مجھے اُس بندے سے میٹنگ میں ساتھ لے گیے۔ میں اُس دوران خاموشی سے مبشر بھائی کو بس آبزرو کرتا رہا اور اُن کی رہائش گاہ واپسی پہ اپنی دانست میں انہیں چند inputs دیں جسے انہوں نے بہت سراہا۔ ساری ویب سائٹ مبشر بھائی نے ہی بنائی اور بعد میں جب اُس بندے سے پیسے لینے گیے تو آدھے پیسے مبشر بھائی نے زبردستی میری جیب میں ڈال دئیے۔ کہا سلمان! ہم ساتھ گیے تھے سو تیرا بھی فُل کریڈٹ ہے۔ مجھے سچی مچی بڑی خجالت سی محسوس ہوئی کہ سارا کام تو مبشر بھائی نے کیا میں نے تو بس “پَخ” کا کام کیا تھا اور اِدھر مبشر بھائی پتا نہیں کیوں مجھے خواہ مخواہ ایکنالج کر رہے ہیں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ یہ میری خوش بختی تھی کہ میرا ٹیکنیکل مینٹور بڑا وضع دار اور بےلوث آدمی تھا۔ یہ میری پہلی کمائی تھی جو گھر پہنچتے ہی میں نے امی کے ہاتھ پہ رکھی جسے انہوں نے چوم کر سینے سے لگا کر کہا جاؤ اب اپنے ابو کوبتاؤ۔ میں نے ابو کو سِر نیہوڑے قدرے شرمندگی سے پانچ سو کا پرانا بڑے سائز والا نوٹ دے کر کہا:
ابو جی! یہ لیں میری پہلی کمائی۔
اوئے اے توں کمائے نیں؟
جی ابو جی وہ مبشر بھائی کے ساتھ ایک بندے کو ویب سائٹ بنا کر دی تھی تو انہوں نے آدھے آدھے کرتے ہوئے مجھے محنتانہ دیا ہے۔
پھر وہ تھوڑا مسکرائے اور اپنی قمیص کے کھیسے سے مجھے ہزار روپے کا جامنی پرانے والا بڑے سائز کا نوٹ نکال کر تھمایا اور کہا، اوئے تیرا دوست چنگا مُنڈا اے! شاباش رل مِل کے لگے رہو تے ہور محنت کرو۔

سچ پوچھیے تو اُس روز میں بڑا موٹیویٹ ہو گیا تھا کیوں کہ اَبّا جی مرحوم ذرا کم کم ہی شاباشی دیا کرتے تھے سو میں نے آگے بڑھ کر ابو جی کو گلے لگا لیا۔ بعد ازاں مبشر بھائی نے میرا اکاؤنٹ بلاک کرنے والے لیب انچارج سے بھی علیک سلیک کروا دی اور جب اُسے یونیورسٹی انتظامیہ سے نئی کمپیوٹر لیب تیار کرنے کا ٹاسک ملا تو مبشر بھائی اور میں اُس کی پہلی نظر انتخاب بنے وہاں بھی میری سفارش مبشر بھائی نے ہی کی کہ سلمان بھی بطور رضاکار کام سیکھے گا۔ میں اور مبشر بھائی نے مل کر پوری لیب میں Coaxial cable بچھائی، RJ45 کنکٹر کلمپ کیے، نئے کمپیوٹر مانیٹرز اور پراسسنگ یونٹ اور تاریں وغیرہ لگا کر انہیں چالو کیا۔ WINDOWS NT انسٹال کرنا سیکھی، Active directory میں Domain controller کو configure کرنا سیکھا، Trust relationship establishment کرنا سیکھا اور وغیرہ وغیرہ و مزید وغیرہ وغیرہ۔ یہ وہ راتیں تھیں جس نے مجھے اپنے رٹو طوطے ہم جماعتوں کے مقابلے میں مستری ٹائپ پریکٹیکل نالج فراہم کیا۔ میں بیچلر ڈگری میں اوسط درجے کے GPA کے ساتھ پاس آؤٹ ہوا تھا مگر میرے گھر کی بیٹھک جو combined study کا آستانہ عالیہ ہوتی تھی ہر کلاس فیلو حاضری دینے لگا۔ کلاس، ہمسائیگی، رشتہ دار، اَبّا اَمّی کے حلقہ احباب میں کسی نے بھی نیا کمپیوٹر خریدنا ہوتا یا کوئی بھی ٹیکنیکل مشورہ درکار ہوتا تو ہر کوئی مجھے بطور ایکسپرٹ کنسلٹنٹ اپنے ساتھ لے جاتا تھا۔ فیصل آباد کی مشہور کمپیوٹر مارکیٹ ریکس سِٹی کی راہ داریوں میں مستری سلمان خالد صبح شام پھرا کرتا تھا۔ آج بھی آنکھیں بند کرکے اُس دَور کے چَپّے چَپّے کی جزئیات گِنوا سکتا ہوں۔ RAM کس کمپنی کی، مدر بورڈ کون سا، مانیٹر کی ڈاٹ پِچ کتنی، گرافک کارڈ کون سا، ڈی-وی-ڈی روم کس کمپنی کی اور کتنی سپیڈ والی، ونڈوز کون سی انسٹال کرنی، Dual operating system اور بوٹ لِسٹ کیسے سیٹ کرنی، پارٹیشننگ کیسے کرنی، ہارڈ ڈرائیو کی ماسٹر سلیو جمپر سیٹنگ کرکے ڈیٹا کیسے شئیر کرنا وغیرہ وغیرہ جیسے ٹوٹکے فی سبیل اللّٰہ بلا مبالغہ کوئی سینکڑوں مرتبہ دہرائے اور دوستوں کو بھی سکھائے۔

بات یہ ہے چَن مترو! اِس مفت مشاورتی سروس میں کئی مرتبہ یہ بندۂ خدا اپنا پٹرول، اپنی بائیک اور اپنے ویل پُنے کے ٹائم کو ہرکس و ناکس میں سنتِ مبشر بھائی کی پیروی میں مفت بانٹتا رہا، نچھاور کرتا رہا، لُٹاتا رہا۔ اِس کا فائدہ مجھے یہ ہوا کہ اپنے اِس مستری پُنیں کی بدولت الحمدللّٰہ! دنیائے آئی ٹی کی پچاس بڑی فارچون کمپنیوں کے ہیڈ کوارٹرز میں بیٹھنے کا شرف حاصل کر پایا ہوں۔ آج جب میَں نے ہمایوں تارڑ کی وال پہ HTML سیکھنے والی تحریر پڑھی تو میرا دِل بہت دُکھا کیوں کہ بیس برس بعد بھی اگر 800 کھَچّوں میں کوئی ایک بھی رَواں ہاتھ والا لڑکا نہیں مل پا رہا تو میرا اُن سب لونڈوں کو مشورہ ہے کہ ابھی کے ابھی یونیورسٹی لیب میں جا کر “دیسی بابا ڈاٹ کام” اوپن کریں اور فوراً اپنا لاگن سسپنڈ کروا کر کسی مبشر بھائی کی تلاش شروع کر دیں کیوں کہ میں بھی ایک کھچ مارنے کی بدولت کسی مینٹور کو تلاش کر پایا تھا بس مُڑ کر دیکھنے کی ضرورت ہے کوئی نہ کوئی مبشر بھائی آپ کے پیچھے بھی لازماً موجود ہو گا۔

شافی اور آزمودہ نسخہ ہے!
پلّے باندھ لیجیے کام آئے گا۔

28/01/2023

Please Join Digiskill for learning new skills
یکم فروری سے ڈجی سکلز ٹریننگ پروگرام کے آن لائن کورسز میں مفت داخلے شروع ہو رہے ہیں۔ حکومت ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے پندرہ کورسز کروا رہی ہے۔
فری لانسنگ
اس کورس میں آپکو سکھایا جا ئے کا کہ آن لائن فری لانس پلیٹ فارمز پر کیسے کام کر سکتے ہیں، اکاونٹ بنانے کا طریقہ کار کیا ہوگا، کلائنٹ سے کس طرح ڈیل کرنا ہے، پیسے کیسے لینے ہیں وغیرہ۔
ڈجیٹل مارکیٹنگ
اگر آپ سیکھنا چاہتے ہیں کہ آن لائن پراڈکٹ اور سروسز کو کسطرح پروموٹ کیا جاتا ہے تو یہ کورس سیکھنا آپ کیلئے مفید ہے۔
گرافک ڈیزائن
اس کورس میں میں تصاویر کی ایڈیٹنگ، لوگو، پوسٹر اور اشتہار وغیرہ بنانا سکھایا جائیگا۔
کمیونیکیشن اینڈ سافٹ سکلز
یہ کورس انگریزی بول چال، کلائینٹ سے بات کرنے کے اصول و ضوابط، وقت کی پابندی اور پراجیکٹ مینجمنٹ وغیرہ سکھا ئیگا۔
ورڈ پریس
اس کورس میں ہم آپکو بغیر پروگرامنگ سیکھے ویب سائٹ بنانا سکھائیں گے۔
سرچ انجن آپٹیمائزیشن
اس میں اپنی ویب سائٹ کو سرچ انجن جیسے گوگل وغیرہ میں اوپر لانے کے طریقے بتائے جائیں گے۔
ای کامرس مینجمنٹ۔
اس کورس میں ہم آپ کو آن لائن سٹور بنانے، اور اسے مینج کرنے کے مختلف طریقے سکھائیں گے۔
کری ایٹو رائٹنگ
اس کورس میں انگریزی زبان میں بلاگ، کہانی، مضمون، اشتہار وغیرہ لکھنا سکھایا جائگا۔
ویڈیو ایڈیٹنگ اینڈ اینی میشن
اس کورس میں ویڈیوز بنانا، انہیں ایڈٹ کرنا اور بیسک اینی میشن سکھائی جائے گی۔
ڈیٹا اینالیٹکس اینڈ بزنس انٹیلیجنس
یہ کورس کامرس، سٹیٹسٹکس، بزنس اور ریاضی کے طالبعلموں کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس میں ڈیٹا کو اینالائز کرنا، گراف بنانا مختلف سافٹ ویئرز جیسے ایکسل، گوگل شیٹس، پاور بی آئی، آر وغیرہ سکھاتے ہیں۔
ڈجیٹل لٹریسی
جن کو کمپیوٹر چلانا بالکل نہیں آتا وہ لوگ یہ کورس کر سکتے ہیں، اس میں ورڈ، ایکسل، پاور پوائنٹ، انٹرنیٹ وغیرہ کی بنیادی معلومات موجود ہیں۔
ورچوئل اسسٹنٹ
اس میں ایمازون پر سٹور بنا کر بیرون ملک چیزیں بیچنا سکھایا جائیگا۔
افیلیئیٹ مارکیٹنگ
اس کورس میں ویب سائٹس جیسے کہ ایمازون پر دوسروں کی پراڈکٹس کی مشہوری کر کے پیسے کمانا سکھایا جائیگا۔
آٹو کیڈ
اس کورس میں آٹوکیڈ اور تھری ڈی ایس میکس میں ٹو ڈی اور تھری ڈی ہاؤس پلان بنانا سکھائے جائیں گے۔
کوئک بکس
اس کورس میں کسی بھی بزنس کے اکاونٹنگ کے ریکارڈ کو سافٹوئر کی مدد سے ریکارڈ کرنا سکھایا جائیگا۔
ان سب فیلڈز میں آن لائن کام کیا جا سکتا ہے۔ اگر کوئی سٹوڈنٹ کورس کے ساتھ ساتھ پریکٹس کرتا جائے اور فری لانسنگ کی ویب سائٹس پر اکاؤنٹ وقت پر بنا لے تو تین سے چھے ماہ میں کام ملنا شروع ہو جاتا ہے اور یہ بھی سمجھ آ جاتی ہے کہ اپنی مرضی کی فیلڈ میں آگے کیسے بڑھنا ہے، سیکھنا کیسے ہیں اور کام کیسے ملے گا۔ توجہ سے کام کریں تو آپ فری لانسنگ کو ایک اچھا ذریعہ آمدن بنا سکتے ہے، اور اس کمائی میں نہ ڈگری کی شرط ہے نہ رٹے کی ضرورت پڑتی ہے۔ اپنی مرضی اور شوق کے مطابق کورس سلیکٹ کریں اور پیسے کمائیں۔

Address

Lahore
440000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital Smart School posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Digital Smart School:

Share