Karak Updates

Karak Updates News, Entertainment & Gaming

16/06/2025

خٹک موبائلز ریپرینگ

📱 سروسز:

موبائل ریپئرنگ

موبائل ایکسیسریز

چارجر، ہینڈ فری، کیبلز، یو ایس بی وغیرہ

📍 پتہ:
مین بازار گھوڑا چوک، صابر آباد (ضلع کرک)

📞 رابطہ:

Raza: 0313-9120628 (WhatsApp)

Yasir: 0333-8773919

24/07/2024

ہم اللہ پاک کے بے خد شکر گزار ہیں اب انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں خیبر باغ فیملی کا اعلان ہے کہ آج ہم یہ تمام اشیاء خیبر باغ ہوٹل کرک میں ایک ہی چھت کے اندر تمام قیمتی صارفین کے لیے شروع کر رہے ہیں
رابطے کے لیے..03349294956
1) فل پلیٹر (21) سنگل پلیٹر
2) بیف قابلی تکہ (22)مٹن دم پوھ
3) بیف سیخ کباب۔ (23) مٹن وائٹ کڑآئ
4)چکن تک۔ (24) مٹن نمکین شنواری
5)چکن ملائ بوٹی۔ (12) چکن کڑائ
6)چکن سجی۔ (26) چکن وآئٹ کڑآئ
7) بیف کڑآئ۔ (27) مٹن کڑآئ
8)بیف نمکین۔ (28) کابلی پلاو
9) پٹ تکہ۔ (29) بیف تک
10) بٹیر کڑآئ (30) مٹن تکہ
11) بٹیر سیخ۔ (31) لسی
12) چکن گریل۔ ( 32) تندوری نان
13) مچھلی گریل۔ (33) گوڑھ کا خلوھ
14)کڑآئ مچھلی۔ (34) سادہ چآئے
15) بیف پینڈھ۔ (35) مٹکہ چائے
16) بیف روسٹ۔ (36) آئسکرم
17) دیسی مرغ کڑآئ۔ (37) بوتل
18) دیسی مرغ دم پوھ۔ (38)ریتہ
19) دال فرآئ(دیسی گھی میں) (39)سلاد
20)سیخ کباب کڑآئ (40) سیخ کباب کڑآئ

23/05/2024
Admission open, only few seats remaining in BS  For both Male & Female for more information 03359419204. 03465561126
03/05/2024

Admission open, only few seats remaining in BS
For both Male & Female
for more information 03359419204. 03465561126

کرک کے لیے ایک اور اعزاز ،،،،پلوسہ سر صابر آباد کے فیصل خٹک نے امریکہ کےکالج آف انجینئرنگ، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف امر...
03/05/2024

کرک کے لیے ایک اور اعزاز ،،،،
پلوسہ سر صابر آباد کے
فیصل خٹک
نے امریکہ کے
کالج آف انجینئرنگ، نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی آف امریکہ سے گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔

پیارے دوستو اور ساتھیو،السلام علیکممیں (فرید خان طوفان) اپنے کرک کی غیرت مند قوم سے مخاطب ہوں۔میں نے اپنے سیاسی کیرئیر م...
28/12/2023

پیارے دوستو اور ساتھیو،
السلام علیکم
میں (فرید خان طوفان) اپنے کرک کی غیرت مند قوم سے مخاطب ہوں
۔
میں نے اپنے سیاسی کیرئیر میں بہت سے لوگوں کو سیاست میں متعارف کرایا اور کوشش کی کہ ہر محنتی اور قابل سیاسی کارکن کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا موقع ملے۔
لیکن آج
میں اپنے بیٹے حامد خان طوفان کو متعارف کرواتے ہوئے بہت خوش ہوں، جس نے میرے سامنے سیاسی میدان میں قدم رکھا۔ وہ اسی نظریے اور اصولوں کی پیروی کرتے ہوئے آپ کی خدمت کے لیے وقف ہیں جن کو میں نے کرک کے لیے اپنے پورے سیاسی کیریئر میں برقرار رکھا ہے۔

وہ صرف میرا بیٹا ہی نہیں بلکہ متاثر کن سیاسی کارکن ہے اور اپنے خیالات اور نقطہ نظر کو سیکھنے، بڑھنے اور بہتر بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ وہ ہمارے ضلع کرک کے فائدے کے لیے میرے نظریے کو دل سے قبول کرے گا۔

اس کا مقصد بالکل واضح ہے - اپنے ضلع کی ترقی کے لیے دستیاب ہر پلیٹ فارم کو استعمال کرتے ہوئے کرک کے لوگوں کے لیے انتھک محنت کرنا۔ میں اپنے تمام حامیوں اور سیاسی پیروکاروں سے التجا کرتا ہوں کہ حامد خان طوفان پر تعمیری تنقید اور رہنمائی کریں۔ آپ کی رہنمائی اس کی کامیابی کے راستے کو تشکیل دینے میں مددگار ثابت ہوگی۔

اس کا وژن جامع ہے، جس کا مقصد کرک میں ہر ایک کے ساتھ تعاون کرنا اور کرک کے روشن مستقبل کے لیے کام کرنا ہے۔ میں کرک کے عوام کا ان کی غیر متزلزل حمایت پر تہہ دل سے مشکور ہوں۔ آپ کی حمایت ہماری کوششوں کی بنیاد رہی ہے۔

آپ کا شکریہ، کرک۔
کرک کے لیے آپ کی حمایت کا مطلب حامد خان طوفان کی حمایت کرنا ہے۔ آئیں مل کر اپنے پیارے ضلع کی بہتری کے لیے اس سفر کو جاری رکھیں۔

25/07/2023

Salamona GupShup 🌹🫶🏼

19/04/2023

کوئ بات نہیں۔۔۔اہلیان کرک۔۔۔آپ نے گھبرانا نہیں ہے!!!!!

خیبر پختونخواہ۔۔۔میں بظاہر عارضی طور پر۔۔۔صحت سہولت پروگرام کے تحت۔۔۔مفت علاج معالجے کی سہولیات کل سے لامحدود۔۔وقت۔۔ کے لیے بند کر دی گئ ہیں۔۔۔۔۔۔۔شاید قدرت آزمائش کے موڈ میں ہے۔۔۔۔۔۔اس نے کچھ وقت کے لیے۔۔۔تمام پرائیویٹ ہسپتالوں کو یکساں کر دیا ہے۔۔۔۔وہ دیکھنا چاہتا ہے کہ کون ہے جس کو دولت کی "لت" لگی ہے۔۔۔اور کون ہے جو بے لوث انسانیت کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔۔۔۔۔۔
ہمارے ہسپتال۔۔۔۔اجلال سرجیکل سنٹر۔۔۔جیل چوک۔۔۔کرک۔۔۔میں ہم نے فیصلہ کیا ہے۔۔۔کہ میری زیرنگرانی۔۔۔۔۔جب تک صحت کارڈ کے تحت دوبارہ مفت علاج معالجے کی سہولیات شروع نہیں ہوتی ۔۔۔۔۔تب تک انشاءللہ۔۔۔۔تمام جنرل سرجری کے آپریشن۔۔۔۔۔پر سرجن۔۔۔یعنی میری فیس۔۔۔۔مریضوں کو معاف رہے گی۔۔۔۔صرف دوائیوں۔۔۔اور ہسپتال۔۔۔کے نارمل خرچے لیے جائیں گے۔۔۔۔۔یہاں ایک بات کی وضاحت کرتا چلوں۔۔۔کہ تقریباً ہر آپریشن۔۔۔کے کل خرچے کا کم از کم آدھا حصہ۔۔۔سرجن کی فیس پر مشتمل ہوتا ہے۔۔۔۔ مثلاً اپینڈیکس کے آپریشن پر کرک میں تقریباً سترہ ہزار سے لے کر اٹھارہ ہزار تک کا خرچہ آتا ہے جس میں۔۔۔سرجن کی فیس۔۔۔ تقریباً سات سے آٹھ ہزار روپے تک ہوتی ہے۔۔۔۔۔میں اپنی یہ فیس اس دوران تمام مریضوں کو معاف کروں گا۔۔۔۔اور ایسے ہی باقی جنرل سرجری کے کیسز میں بھی میں اپنی فیس نہیں لوں گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمارا۔۔۔ نصب العین ۔۔۔۔انسانیت کی خدمت ہے۔۔۔تو اس معاملے میں۔۔۔میں کسی کو بھی خود پر سبقت لے جانے نہیں دوں گا۔۔۔۔۔بلکہ جہاں مریض مستحق ہو گا۔۔۔تو ہسپتال کے خرچے میں بھی مناسب ڈسکاؤنٹ دیا جائے گا۔۔۔انشاءللہ۔۔۔۔آپ سب دوستوں سے گزارش ہے کہ اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں۔۔۔تاکہ ہمارے اس ڈسکاؤنٹ ریٹ سے زیادہ سے زیادہ مریض مستفید ہو سکیں۔۔۔۔۔۔۔شکریہ

03005894757

03450495014
پر بذریعہ واٹس ایپ میسیج رابطہ کریں۔۔۔۔۔

سرجن ڈاکٹر محمد عرفان
ایڈمنسٹریٹر ،
اجلال سرجیکل سنٹر ،
جیل چوک،
کرک۔

کھلا خط بنام!!!!!!!وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، چیف جسٹس پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان ، انسپکٹر جنر...
09/03/2023

کھلا خط بنام!!!!!!!
وزیر اعظم پاکستان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا ، چیف جسٹس پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف پاکستان ، انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک، کمشنر کوہاٹ ڈویژن ، ڈپٹی کمشنر کرک۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جناب عالی!!!!
گزارش ہے کہ آج سے چند سال پہلے تک ہمارا ضلع کرک پاکستان بھر کا پرامن ترین ضلع تھا۔۔۔۔۔۔۔ہم آدھی رات کو بھی بے خوف گھروں سے باہر گھومتے پھرتے تھے۔۔۔۔۔۔۔۔۔لیکن جناب والا پچھلے چند سالوں سے ہمارے پر امن ضلع کو نہ جانے کس بد نظر کی نظر لگ گئ ہے کہ ہر چند دنوں کے بعد کہیں کسی پل کے نیچے سے تو کہیں کسی برساتی نالوے سے اور کہیں پہاڑوں میں۔۔۔۔۔۔۔ہمارے نوجوانوں کی مسخ شدہ لاشیں برآمد ہوتی ہیں۔۔۔۔جس کی تازہ ترین مثال ہمارے ضلع کے تحصیل تخت نصرتی کے علاقے ونکی سراج خیل کے نوجوان محمد باسط کی دو دن پہلے راتوں رات گمشدگی اور اگلی صبح مسخ شدہ لاش کی ایک برساتی نالے سے برآمدگی ہے۔۔۔۔
جناب والا ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمارا ضلع کیوں پرامن ترین ضلع تھا؟؟ جی جناب۔۔۔۔ضلع کرک پاکستان بھر کا منفرد ترین ضلع ہے۔۔۔کیونکہ یہاں صرف ایک قوم یعنی خٹک رہتے ہیں۔۔۔۔سب ایک زبان پشتو بولتے ہیں۔۔۔سب ایک ہی سنی فرقے سے تعلق رکھتے ہیں۔۔۔۔تعلیمی لحاظ سے سب سے بلند شرح خواندگی کا حامل ضلع ہے۔۔۔۔اس ضلع کے بہت سارے بیٹے اپنی اعلی تعلیم کی بدولت فوج سے لے کر ہر محکمے میں اعلی ترین عہدوں پر فائز ہیں۔۔۔۔۔۔ہمارے پاس آپس میں ایک دوسرے سے لڑنے کے لیے کوئ وجہ ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔
تو پھر جناب والا کیا وجہ ہے کہ ہمارے ضلع کا امن بتدریج خراب ہوتا جا رہا ہے؟؟؟ جی جناب بتاتے ہیں ہم۔۔۔۔۔۔ملک بھر سے تعلیم کے حصول کے لیے نوجوان ہمارے ضلع کے سکولوں اور کالجز میں داخلے لینے آتے ہیں۔۔۔۔ یعنی ہم نے تعلیم تک رسائ اتنی آسان بنا دی ہے کہ گلی گلی میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولز ہیں۔۔۔۔چنانچہ ہم تعلیم یافتہ نوجوان بہت بڑی تعداد میں اس ملک و قوم کو فراہم کر رہے ہیں۔۔۔حتی کہ ہماری بیٹیاں بھی اعلی تعلیم یافتہ ہیں۔۔۔۔۔۔ چنانچہ جب یہ بچے تعلیم سے فارغ ہو کر معاشرے میں نکلتے ہیں تو ان کے لیے باعزت روزگار کا کوئ ذریعہ نہیں ہوتا۔۔۔نتیجتا یہ ڈپریشن اور ناامیدی کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔اور بالآخر نشے کی لت میں مبتلا ہو کر بے راہ روی کا شکار ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔یوں یہ ہمارا قیمتی اثاثہ ایک ناسور یعنی کینسر کی شکل اختیار کرکے اپنے ہی لوگوں کو ختم کرنے کے درپے ہو جاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب والا اب آپ سوچ رہے ہونگے کہ بے روزگاری تو ہمارا قومی المیہ ہے۔۔۔۔تو جی جناب ہم آپ کے ساتھ متفق ہیں اس بات پر۔۔۔۔۔۔لیکن ٹھہریں!!!! آپ کو ہم بتاتے چلیں کہ ضلع کرک کے پہاڑ نمک سے لے کر کوئلہ اور جپسم جیسے معدنیات سے بھرے پڑے ہیں تو دوسری جانب ہم آپ کو یورینیم جیسا قیمتی دھات بھی مہیا کرتے ہیں۔۔۔۔۔ان سب سے اوپر ہمارا ضلع تیل اور گیس پیدا کرنے والے اضلاع میں سے ایک ہے ۔۔۔۔قصہ مختصر ہمارا ضلع معدنی وسائل سے مالا مال ضلع ہے اور اعلی تعلیم یافتہ افراد کی بھی بھرمار ہے۔۔۔۔۔۔تو جناب عالی ہم آپ سے صرف اپنا حق مانگنا چاہتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔ہمارے پاس کوالیفائیڈ انجینئرز سے لے کر ڈاکٹروں اور PhD ڈاکٹروں کا ایک وسیع ذخیرہ موجود ہے۔۔۔۔تو پھر ان معدنی وسائل کو نکالنے والی کمپنیوں میں ملک کے دوسرے حصوں سے کیوں افراد کو بھرتی کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔ان نوکریوں پر ہمارا حق ہے۔۔۔۔اسی طری یہاں سے نکلنے والی گیس اور تیل پر بھی ہمارا اولین حق بنتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہمیں subsidized ریٹ پر گھر گھر گیس مہیا کرنا آپ سب کی ذمہ داری ہے۔۔۔۔۔۔اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ہسپتالوں کی حالت ضلع کرم جیسے پسماندہ ترین ضلع کے ہسپتالوں سے بھی ابتر ہے۔۔۔۔۔یہاں پر ایمرجنسی میں ڈرپ سیٹ تک میسر نہیں ہے۔۔۔۔۔۔ہمارے پاس زندگی کی بنیادی ضرورت یعنی پانی تک میسر نہیں اور اگر کہیں پر ہے بھی تو اس میں یورینیم کی مقدار بے حد زیادہ ہے جو کینسر جیسے موزی مرض کا سبب بن رہا ہے۔۔۔۔اب آپ کہیں گے کہ آپ کو رائلٹی کی مد میں سرمایہ نقد شکل میں فراہم کیا جاتا ہے تو جناب عالی یہاں بھی ریکارڈ کی درستگی کی خاطر بتاتے چلیں کہ اس ضلع میں نوکریاں کرنے کے لیے اعلی افسران کی باریاں لگی ہوتی ہیں کیونکہ وہ اس پیسے کو جو ہماری فلاح و بہبود کے لیے مقرر کیا گیا ہے دونوں ہاتھوں سے لوٹتے ہیں اور اس کام میں ہمارے مقامی سیاستدان اور معدنیات کو نکالنے والی کمپنیاں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہوتے ہیں۔۔۔۔نتیجتا ہمیں ہر سال چند ایک غیر مکمل منصوبے ملتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی اگر ہمیں اپنے معدنی وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی درست انداز میں ملنا شروع ہو جائے اور اس کو ضلع کی تعمیر وترقی کے لیے صحیح معنوں میں استعمال کیا جائے تو یہاں پر بے شمار روزگار کے مواقع بنیں گے اور ہمارے نوجوانوں کو ڈپریشن کا شکار نہیں ہونا پڑے گا جس کے نتیجے میں جرائم پر قابو پانا آسان ہو جائے گا۔۔۔۔۔۔۔
یہاں ہم آپ کے نوٹس میں ایک بات اور لانا چاہتے ہیں کہ ہمارے جو نوجوان بے راہ روی کا شکار ہو گئے ہیں۔۔۔۔وہ ہماری ہی ماؤں کے چشم و چراغ ہیں۔۔۔۔تو بجائے ان گمراہ نوجوانوں کا قلع قمع کرنے کے انکے لیے باقاعدہ rehabilitation center قائم کیے جائیں اور جب یہ نوجوان وہاں سے نکلیں تو انکے لیے روزگار کا بندوبست کرکے انہیں معاشرے کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع دیا جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جناب عالی ہم خٹک قوم بحثیت ایک قوم آپ سب کے پاس اس کھلے خط کے توسط سے ایک قومی جرگہ کی شکل میں حاضر ہو رہے ہیں۔۔۔۔۔ہمیں امید ہے کہ آپ تمام ارباب اختیار ہمارے اس پرامن جرگہ کی لاج رکھیں گے اور ہمیں ہمارا امن پورے وقار کے ساتھ لوٹانے میں بخل سے کام نہیں لینگے۔۔۔۔۔۔ہم آپ کی جانب سے مثبت ردعمل کے انتظار میں بیٹھے رہینگے اور وقتاً فوقتاً ایسے ہی کھلے خطوط کے توسط سے اپنا کھویا ہوا امن مانگتے رہیں گے۔۔۔تاآنکہ آپ ہمیں ہمارا امن لوٹا دیں یا پھر ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شکریہ

آپکے مثبت جواب کے انتظار میں بیٹھے!!!!

پرامن اہلیان ضلع کرک۔۔۔۔۔۔۔

اپیل برائے قومی جرگہبحیثیت ایک ادنی سوشل ورکر میں نہایت ہی عاجزانہ، اور ہمدردانہ اپیل، ان تمام امیدواران برائے ضمنی انتخ...
14/02/2023

اپیل برائے قومی جرگہ
بحیثیت ایک ادنی سوشل ورکر میں نہایت ہی عاجزانہ، اور ہمدردانہ اپیل، ان تمام امیدواران برائے ضمنی انتخابات برائے قومی اسمبلی ضلع کرک کرتا ہوں
کہ میرے معلومات کے مطابق تقریبا تمام امیدواران برائے ضمنی انتخابات ضلع کرک کے بزرگ سیاستدان فرید خان طوفان کے دوست، بلکہ سیاسی شاگرد ، مختلف انداز میں رہ چکے ہیں، لہذا ان تمام امیدواروں سے اپیل ہے کہ سب فرید طوفان صاحب کے عمر رسیدگی اور موجودہ دور میں قومی اسمبلی میں فرید طوفان کی علاقے کے مفاد کیلئے نیک شگون اور خاص کر فرید طوفان صاحب کے پیرانہ عمر کو مد نظر رکھ کر تمام امیدواران اپنے نظریات اور پارٹیوں سے بالاتر ہوکر فرید طوفان کو اس ضمنی انتخاب میں بلا مقابلہ ممبر قومی اسمبلی منتخب کرکے پاکستان بھر کے لیے ایک مثال قائم کرے کہ اپنے عمر کے آخری عمر میں خٹک قوم نے یہ روایت رکھی کہ فرید طوفان صاحب کو ضلع بھر کا سیاسی ہیرو ثابت کیا
لہذا تمام امیدواران اور علاقہ مشران قومی اتحاد کا مظاہرہ کرکے ضلع بھر سے اپیل کرے کہ فرید طوفان صاحب کیلئے قوم کی طرف سے یہ اعزاز ملے
امید ہے کہ ہر کوئی اس یکجہتی میں اپنا کردار ادا کریں گے
وطن بادشاہ صدر چونترہ امن جرگہ کرک

21/01/2023
20/01/2023

Address

Karak
27200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karak Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karak Updates:

Share