Apna Lyari Kharadar Mithadar

Apna Lyari Kharadar Mithadar Chaltai Chaltai

ابھی جب ناشتہ کرنے گیا تو یہ بزرگ ملے جب پوچھا کہ آپ کیسے حج کریں گے تو مسکرا کر کہنے لگے کہ میرا بیٹا میرے ساتھ ہے ان ش...
22/05/2026

ابھی جب ناشتہ کرنے گیا تو یہ بزرگ ملے جب پوچھا کہ آپ کیسے حج کریں گے تو مسکرا کر کہنے لگے کہ میرا بیٹا میرے ساتھ ہے ان شاء اللہ آسانی ہوگی ۔
جن جن کے ساتھ بیٹے ہیں وہ خوش ہیں
ہماری بلنڈنگ می کئی بزرگ حجاج پریشان ہیں کیونکہ اب بڑھاپا آچکا ہے اور حج ادا کرنا انتہائی مشکل ہے نہ راستے یاد ہوتے اور نہ ہی فرائض اور سنتیں یاد رہتیں یہ ایک پریشانی کا معاملہ ہے ۔

جب میں باہر نکلا تو مدینہ کے ساتھے بابا عبید اللہ انتہائی پریشان تھے کہ حج کیسے ہوگا مدینہ میں جو جو میرے ساتھ تھے ان میں اکثر بزرگ حضرات کا ریاض جنت کا پرمنٹ بنا دیتا یا ان کو راستہ دیکھا دیتا اس سے ان کی پریشانی ختم ہوجاتی اور مجھے دعائیں بھی ملتیں ۔

اگر ہم چاہیں تو اپنے حج کو حج مبرور بنا سکتے ہیں اس کا طریقہ بالکل آسان ہے
اب کی بار حج پہ کئی نوجوان لڑکے لڑکیاں آئی ہوئی ہیں جن میں اتنی طاقت ہے کہ وہ الحمد اللہ با آسانی عمرہ اور حج ادا کرسکتے ہیں ۔
اگر ہم چاہیں تو اپنے ساتھ بزرگ حضرات کو جوڑ سکتے ہیں جن کے ساتھ کوئی نہیں ہے
آپ کا ذہن تیز ہے جسم ساتھ دے سکتا ہے تو پلیز ان کا ساتھ لازمی دیں اپنے ذہن سے نکال دیں کہ ﷲ پاک کو آپکے سجدوں کی ضرورت ہے ﷲ پاک تو یہ دیکھنا چاہتا ہے کہ آپ کتنے مہربان ہیں
کیا آپ کو کسی کا دکھ نظر آتا ہے ؟ اب کی بار ایک لاکھ انہتر ہزار پاکستانی حجاج کرام ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ ہم رابطہ میں ہیں غور کریں کہ کتنے جوان ساتھ ہیں اور کتنے بوڑھے اگر ایک جوان لڑکا یا لڑکی کسی ایک بزرگ خاتون یا مرد کو حج کروانے میں آسانی والا معاملہ کردے تو سوچیں کیا ﷲ آپ سے راضی نہیں ہوگا ؟ میں چیلنج کرتا ہوں سو رکات کی نیت باندھنے کی بجائے کسی ایک کے لیئے آسانی کردیں پھر آپ دعا مانگ کر دیکھ لیں اگر ﷲ راضی نہ ہو آپ کی دعا قبول نہ کرے تو میرا نام بدل دینا

چوبیس تاریخ سے اٹھائیس تاریخ تک موقع آپ کے ہاتھ میں سوچ لینا یہ وقت پھر نہیں آنا
اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ نہیں اور حج مبرور کسی کے لیئے آسانی پیدا کرنے سے حاصل ہوسکتا ہے ۔
اگر ہوسکے پیغام دوسروں تک پہنچا دیں ایک بھی نوجوان اس پہ عمل کرلے گا تو بہت کچھ پالے گا ۔

❤❤❤❤

یہ آج ہی کا واقعہ ہے۔ دوپہر کا وقت تھا جب ہم تین دوست سکھر سے نواب شاہ پہنچے تو ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے رکے۔ م...
01/05/2026

یہ آج ہی کا واقعہ ہے۔ دوپہر کا وقت تھا جب ہم تین دوست سکھر سے نواب شاہ پہنچے تو ایک مسجد میں نماز ادا کرنے کے لیے رکے۔ مسجد کے ایک طرف پیٹرول پمپ اور دوسری جانب ریسٹورنٹ تھا۔ ہم نے سوچا کہ نماز کے بعد اسی فلنگ اسٹیشن سے پیٹرول ڈلوائیں گے۔ ہم نے مسجد میں ظہر اور عصر کی نمازیں قصر ادا کیں۔ مسجد کا ماحول نہایت صاف ستھرا تھا۔ مسجد اور ریسٹورنٹ سے متصل واش رومز پر صفائی کا عملہ انتہائی مستعد اور فعال تھا، اور وہاں واش روم استعمال کرنے کے کوئی چارجز بھی نہیں تھے۔

جب ہم پیٹرول پمپ پر پہنچے تو ایک نوجوان ہمارے پاس جگ اور گلاس لے کر آیا اور بولا: "سائیں! ٹھنڈا پانی پی لیں۔" ہمارے ایک ساتھی نے پوچھا: "ایک گلاس کتنے کا ہے؟" اس نے جواب دیا: "کچھ نہیں سائیں! گرمی بہت ہے، اس لیے سب کو پانی پلا رہے ہیں۔" ہم نے دائیں بائیں نظر دوڑائی تو یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ پیٹرول پمپ عملے کے کارندے یونیفارم میں ملبوس چار پانچ لڑکے جگ اور گلاس پکڑے وہاں سے گزرنے والے ہر شخص کو ٹھنڈا یخ پانی پلا رہے تھے۔

ہمارے پاس گاڑی میں پانی موجود تھا، اس لیے ہم نے پانی تو نہ پیا لیکن گاڑی سے نیچے اتر کر ان نوجوانوں کے پاس گئے اور انہیں شاباش دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس موقع پر ایک نوجوان سے اجازت لے کر اس کی تصویر بھی بنائی۔ میں اس فلنگ اسٹیشن کے مالک کو بھی خراجِ تحسین پیش کرنا ضروری سمجھتا ہوں، جس نے 45°C کی جھلسا دینے والی دوپہر میں ان لڑکوں کو عوام کی خدمت پر مامور کیا ہے۔

یہ ہمارے ملک کا روشن چہرہ ہے۔ شدید گرمی میں پانی کی فراہمی جیسا نیک کام کر کے وہ سب یقیناً اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

مظہر صدیقی 29 اپریل 2026

24/04/2026

24/04/2026

MONKEY DANCE

22/04/2026

15/04/2026

Hi everyone! 🌟 You can support me by sending Stars - they help me earn money to keep making content you love. Whenever you see the Stars icon, you can send me Stars!

05/04/2026
05/04/2026

پردیسی کی واپسی

Address

Ibrahim Khalil
Karachi
15007

Telephone

+3232800089

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Apna Lyari Kharadar Mithadar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Apna Lyari Kharadar Mithadar:

Share