08/12/2025
*عصا اژدھا بن گیا*
اس کا واقعہ یہ ہے کہ فرعون نے ایک میلہ لگوایا۔ اور اپنی پوری سلطنت کے جادوگروں کو جمع کر کے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو شکست دینے کے لئے مقابلہ پر لگا دیا۔ اور اس میلہ کے ازدحام میں جہاں لاکھوں انسانوں کا مجمع تھا، ایک طرف جادو گروں کا ہجوم اپنی جادو گرمی کا سامان لے کر جمع ہو گیا۔ اور اُن جادو گروں کی فوج کے مقابلہ میں حضرت موسیٰ علیہ السلام تنہا ڈٹ گئے۔ جادوگروں نے فرعون کی عزت کی قسم کھا کر اپنے جادو کی لاٹھیوں اور رسیوں کو پھینکا تو ایک دم وہ لاٹھیاں اور رسیاں سانپ بن کر پورے میدان میں ہر طرف پھنکاریں مار کر دوڑنے لگیں اور پورا مجمع خوف و ہراس میں بدحواس ہو کر ادھر ادھر بھاگنے لگا اور فرعون اور اس کے تمام جادوگر اس کرتب کو دکھا کر اپنی فتح کے گھمنڈ اور غرور کے نشہ میں بدمست ہو گئے اور جوش شادمانی سے تالیاں بجا بجا کر اپنی مسرت کا اظہار کرنے لگے کہ اتنے میں ناگہاں حضرت موسیٰ علیہ السلام نے خدا کے حکم سے اپنی مقدس لاٹھی کو اُن سانپوں کے ہجوم میں ڈال دیا تو یہ لاٹھی ایک بہت بڑا اور نہایت ہیبت ناک اثر د ہا بن کر جادوگروں کے تمام سانپوں کو نگل گیا۔ یہ معجزہ دیکھ کر تمام جادو گر اپنی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے سجدہ میں گر پڑے اور با آواز بلند یہ اعلان کرنا شروع کر دیا کہ امَنَّا بِرَبِّ هَرُونَ وَمُوْسٰی یعنی
ہم سب حضرت ہارون اور حضرت موسیٰ علیہما السلام کے رب پر ایمان لائے۔ چنانچہ قرآن مجید نے اس واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ
قَالُوا يَمُوسَى إِمَّا أَن تُلْقِيَ وَإِمَّا اَنْ تَكُونَ أَوَّلَ مَنْ اَلْقَى . قَالَ بَلُ الْقُوْا فَإِذَا جَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسَعَى فَأَوْجَسَ فِي نَفْسِهِ خِيفَةً مُوسَى قُلْنَا لَا تَخَفْ إِنَّكَ أَنْتَ الأعلى وَالْقِ مَا فِي يَمِينِكَ تَلْقَفْ مَا صَنَعُوا إِلَمَا صَنَعُوا كَيْدُ سجِرٍ وَلَا يُفْلِحُ السَّاحِرُ حَيْثُ عَلى فَأَلْقِيَ السَّحَرَةُ سُجَّدًا قَالوا
امَنَّا بِرَبِّ هُرُونَ وَمُوسی (پ۱۶، طه ٥ ٦ تا ٧٠)
ترجمہ کنز الایمان:۔ بولے اے موسیٰ یا تو تم ڈالو یا ہم پہلے ڈالیں موسیٰ نے کہا بلکہ تمہیں ڈالو جبھی اُن کی رسیاں اور لاٹھیاں اُن کے جادو کے زور سے اُن کے خیال میں دوڑتی معلوم ہوئیں تو اپنے جی میں موسیٰ نے خوف پایا ہم نے فرمایا ڈر نہیں بیشک تو ہی غالب ہے اور ڈال تو دے جو تیرے داہنے ہاتھ میں ہے اور اُن کی بناوٹوں کو نگل جائے گا وہ جو بنا کر لائے ہیں وہ تو جادوگر کا قریب ہے اور جادوگر کا بھلا نہیں ہوتا کہیں آوے تو سب جادو گر سجدے میں گرا لئے گئے بولے ہم اس پر ایمان لائے جو ہارون اور موسیٰ کا رب ہے۔
عجائب القرآن صفحہ 25/26
F.B Page👇
https://www.facebook.com/profile.php?id=61552820735039&mibextid=ZbWKwL
What's App Channel👇
https://whatsapp.com/channel/0029Va82btDD38CKFJJHUB36
Instagram 👇
https://instagram.com/waleed.iqbal.7169?igshid=OGQ5ZDc2ODk2ZA==