Karkhi GFX

Karkhi GFX Creative Graphic Design Solutions
Logo • Branding • Social Media Design
� Contact for Custom Designs

یوٹیوب پر نعت کی ویڈیوز تلاش کرتے ہوئے اچانک مذکورہ تھمب نیل سامنے سے گزرا۔ تھمب نیل دیکھا تو محسوس ہوا کہ اس میں مزید ب...
13/09/2026

یوٹیوب پر نعت کی ویڈیوز تلاش کرتے ہوئے اچانک مذکورہ تھمب نیل سامنے سے گزرا۔ تھمب نیل دیکھا تو محسوس ہوا کہ اس میں مزید بہتری اور خوبصورتی کی گنجائش موجود ہے، چنانچہ سوچا کہ اسے اپنے انداز میں دوبارہ ڈیزائن کیا جائے۔
پہلے Illustrator میں ٹائپوگرافی پر کام کیا، پھر Photoshop میں بیک گراؤنڈ تیار کیا اور آخر میں ٹائپوگرافی کو کمپوز کر کے یہ تھمب نیل تیار کیا۔
یہ ڈیزائن اب آپ حضرات کے سامنے ہے۔
اگر اس میں کوئی خامی محسوس ہو یا بہتری کی کوئی گنجائش نظر آئے تو ضرور آگاہ کیجیے گا۔ آپ کی تنقید اور تجاویز میرے لیے سیکھنے کا ذریعہ ہیں۔
Karkhi GFX

تحفظِ ختمِ نبوت ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، کیونکہ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے۔ قرآنِ کریم نے ...
07/09/2026

تحفظِ ختمِ نبوت ہر مسلمان کی دینی ذمہ داری ہے، کیونکہ ختمِ نبوت اسلام کے بنیادی اور قطعی عقائد میں سے ہے۔ قرآنِ کریم نے حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کو خاتم النبیین قرار دیا، اس لیے آپ ﷺ کے بعد کسی نئے نبی کے آنے کا عقیدہ اسلامی تعلیمات کے صریح منافی ہے۔ امتِ مسلمہ کا یہ فریضہ ہے کہ وہ عقیدۂ ختمِ نبوت کو خود بھی مضبوطی سے تھامے اور حکمت، علم اور پُرامن انداز میں دوسروں تک بھی پہنچائے، تاکہ آنے والی نسلیں اس بنیادی عقیدے کی اہمیت اور حقیقت سے بخوبی واقف رہیں۔
Karkhi GFX #اسلام #محمدﷺ

الحمدللہ، یہ صرف ایک ڈیزائن نہیں بلکہ میرے تخلیقی سفر کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔ خیالات کو خوبصورت شکل دینا، سیکھتے رہنا ا...
11/08/2026

الحمدللہ، یہ صرف ایک ڈیزائن نہیں بلکہ میرے تخلیقی سفر کی ایک چھوٹی سی جھلک ہے۔
خیالات کو خوبصورت شکل دینا، سیکھتے رہنا اور ہر نئے کام میں خود کو پہلے سے بہتر بنانا، یہی میرا مقصد ہے۔
Design میرے لیے صرف خوبصورتی نہیں، بلکہ خیال کو مؤثر انداز میں بیان کرنے کا نام ہے۔
سفر ابھی جاری ہے...
مزید سیکھنا ہے، مزید تخلیق کرنا ہے، اور اپنے فن سے کچھ خوبصورت چھوڑ جانا ہے۔

ایک اچھا تھمب نیل صرف خوبصورت نہیں ہوتا، بلکہ چند سیکنڈ میں ناظر کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اس پریکٹس ڈیزائن م...
03/08/2026

ایک اچھا تھمب نیل صرف خوبصورت نہیں ہوتا، بلکہ چند سیکنڈ میں ناظر کی توجہ حاصل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
اس پریکٹس ڈیزائن میں میں نے مضبوط ٹائپوگرافی، واضح ہائیرارکی، رنگوں کے توازن اور کلک ایبل کمپوزیشن پر کام کیا ہے۔
آپ کی رائے میرے لیے اہم ہے۔ بتائیں، اس ڈیزائن کو 10 میں سے کتنے نمبر دیں گے؟ 🎨

آج Blueberry Ice Cream کے لیے تین مختلف رنگوں اور انداز میں پوسٹر ڈیزائن کرنے کی مشق کی۔ ہر ورژن میں رنگوں، کمپوزیشن اور...
25/07/2026

آج Blueberry Ice Cream کے لیے تین مختلف رنگوں اور انداز میں پوسٹر ڈیزائن کرنے کی مشق کی۔ ہر ورژن میں رنگوں، کمپوزیشن اور ٹائپوگرافی کے امتزاج کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔
آپ کی قیمتی رائے اور تنقیدی مشورے میری بہتری کا ذریعہ بنیں گے۔ بتائیے، ان تینوں میں سے آپ کو کون سا ڈیزائن سب سے زیادہ پسند آیا؟

practice work adobe Photoshop "Your guidance would be greatly appreciated and would be a great source of motivation for ...
22/07/2026

practice work
adobe Photoshop
"Your guidance would be greatly appreciated and would be a great source of motivation for me."

Name: Hasseb Kufic style app: Kufic draw & pixalleb
26/06/2026

Name: Hasseb
Kufic style
app: Kufic draw & pixalleb

سیکھنے کا سفر ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن شوق اور لگن راستے کی مشکلات کو آسان بنا دیتے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میرے ...
18/06/2026

سیکھنے کا سفر ہمیشہ آسان نہیں ہوتا، لیکن شوق اور لگن راستے کی مشکلات کو آسان بنا دیتے ہیں۔ ایک وقت ایسا بھی تھا جب میرے پاس لیپ ٹاپ موجود نہیں تھا، مگر سیکھنے کا جذبہ بھرپور تھا۔ اسی شوق کے تحت میں نے محترم Sikandar Hayat Baba صاحب سے فوٹو شاپ کا کورس مکمل کیا، حالانکہ عملی مشق کے لیے لیپ ٹاپ میسر نہ تھا۔

وقت گزرتا رہا، پھر اللہ تعالیٰ نے لیپ ٹاپ عطا فرمایا۔ اس کے بعد میں نے اپنے اس شوق کو مزید آگے بڑھانے کا ارادہ کیا اور گرافک ڈیزائننگ کے میدان میں باقاعدہ قدم رکھا۔ تاہم اس سال تخصص فی الفقہ الاسلامی کی مصروفیات کی وجہ سے لیپ ٹاپ پر پریکٹس کے لیے بہت کم وقت مل پاتا ہے۔ اس کے باوجود میں اپنے فارغ اوقات، خصوصاً جمعرات اور جمعہ کے دنوں کو غنیمت جانتے ہوئے سیکھنے اور اپنی مہارتوں کو نکھارنے میں صرف کرتا ہوں۔

میرا یقین ہے کہ مسلسل محنت، صبر اور استقامت کے ساتھ سیکھنے کا یہ سفر آگے بڑھتا رہے گا اور ان شاء اللہ مستقبل میں مزید بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔

practice design name: صدف شاہد KUFIC: style میرے پسندیدہ اور بہترین آزاد نظم نگار محترمہ صدف شاہد کے نام
17/06/2026

practice design
name: صدف شاہد
KUFIC: style
میرے پسندیدہ اور بہترین آزاد نظم نگار محترمہ صدف شاہد کے نام

فوٹوشاپ سلیکشن ٹول کی پریکٹس کرتے ہوئے ایک پرفیوم پوسٹ ڈیزائن کی ، اگر کچھ خامیاں ہوں تو آپ کی رہنمائی میرے لئے باعث مسر...
12/06/2026

فوٹوشاپ سلیکشن ٹول کی پریکٹس کرتے ہوئے ایک پرفیوم پوسٹ ڈیزائن کی ،
اگر کچھ خامیاں ہوں تو آپ کی رہنمائی میرے لئے باعث مسرت اور مزید پریکٹس کا ذریعہ ہوگا ۔

Address

Galaxy Twon Hub
Karachi
90250

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karkhi GFX posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share