shahidnawaz Joiya

shahidnawaz Joiya molana tariq jameel ♧doctor zakir naik ♧ all bazurgane deen peer naseeruden naseer $qari haneef multa

20/01/2024

S2s

28/02/2023
23/02/2023

🌾☘🌾🍀🌾🌿🌾☘🌾🍀🌾🌿🌾☘🌾🍀
👈❤اَلّھُمّ صَلِ مُحَمّدٍ❤ وَعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ💙 كَمَا صَليتَ عَلَى اِبراهِيمَ 💚وَعَلَى اَلِ ابرَاهِيمَ💛 اِنّكَ حَمِيدُ مّجِيد💗
🌾☘🌾🍀🌾🌿🌾☘🌾🍀🌾🌿🌾☘🌾🍀
👈🌸اَلّهُمّ بَارِك عَلَى مُحَمّدٍ🏵 وَعَلَى اَلِ مُحَمّدٍ 💐كَمَا بَرَكٌتَ💚 عَلَى اِبرَاهِيمَ💛 وَعَلَى اَلِ اِبرَاهِيمَ ❤اِنّكَ حَمِيدُ مّجِيد
🌾☘🌾🍀🌾🌿🌾☘🌾🍀🌾🌿🌾☘🌾🍀کائنات حیران ہے
فرشتے حیران ہیں
اہلِ ایمان حیران ہیں
کہ تیرہ چودہ سال کی عمر میں شادی ہوئی میکے جاتے اتنی بڑی چادر لپیٹتی تھیں کہ سیدہ ام المومنین عائشہ (رضی اللہ عنہا) فرماتی ہیں کہ چال سے پتہ چلتا تھا کہ کون تشریف لا رہی ہیں ،چال سرکار دوعالم (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) سے ملتی تھی ،والد کا بے پناہ پیار ملا، ماں بچپن میں چل بسی، حیا اتنا کہ یہودی اور عیسائي بھی سر جھکا لیتے کم عمری میں شادی، کم عمری میں اولاد، جوانی میں وفات قرآن کی حافظہ تھیں، ہر رات قرآن ختم فرماتیں، اور روتیں
یا اللہ تو نے راتیں چھوٹی کیوں بنائیں میری عبادت پوری نہیں ہوتی، والی کائنات (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کی لاڈلی بیٹی، چکی پیستے ہاتھوں پر چھالے غربت آخری درجے کی، حسنین کریمین (رضی اللہ عنہما) کی عمروں میں بہت کم فرق
دنیا میں جنت کی بشارت
نہ صرف بشارت
بلکہ فرمایا ،آپ جنت میں عورتوں کی سردارنی ہونگی
جنت میں تمام عورتوں کی سردارنی بشمول ام الناس حوا (سلام اللہ علیہا)
سیدہ حاجرہ، سارہ، سیدہ مریم اور امہات المومنین (سلام اللہ علیھم)
اتنا رتبہ جتنا کائنات میں کسی کا نہیں
لیکن کبھی نہیں کہا، میں چکی نہیں پیستی
کھانا، علی خود بنا لو اور مجھے پکا کر کھلاؤ آخر سردارنی ہوں
بہشت بریں کی اور جنت الفردوس کی
بچوں کو سنمبھالو، کپڑے خود دھو لو
میں فاطمۃ الزہرہ، امام الانبیاء (علیہ السلام) کی بیٹی ہوں، میری ماں خدیجۃ الکبری ہے
میں حسنین کریمین کی ماں ہوں، میرا باپ وجہ کائنات ہے، خاتم النبیین ہے
میرے لخت جگر جنت کے جوانوں کے سردار ہیں
میں علی مرتضی (رضی اللہ عنہ) کی بیوی ہوں
ساری زندگی ایک یمنی چادر میں گزاری
جتنے غرور ممکن ہیں عورت کیلئے صرف جگر گوشہ رسول (صلی اللہ علیہ والہ وسلم) کو سجتے ہیں
لیکن بظاہر انکی پیروکار کہلانے والی عورتیں کس کی پیروکار ہیں
کونسے حقوق
کونسی عورت
کونسا تحفظ
زراسوچئیے ہم کیا ہیں؟؟؟
ان پاک ھستیوں کے پیروں کی خاک بھی نہیں
پھر کس بات کا غرور کرتی ہیں ہم؟؟؟
ھم کیوں اپنے گھر کے کام نہیں کرسکتیں؟کیوں بچوں کی پرورش سے گریزاں ھیں؟؟
آج کی عورت کیوں بینر اٹھا کرسڑک پہ آتی ھے کہ میں کھانا نہیں پکاتی۔میراجسم میری مرضی۔خدارا سوچیے کہیں ہم کسی کے بچھاۓ ھوۓ جال میں تو نہیں پھنس رھیں؟ہمیں ہمارے اصل مقام سے محروم کرنے کی جو سازشیں چل رھیں ان کو ناکام کریں ۔اپنا مقام پہچانیں ۔
*وہ معاشرہ جہاں عورت کو بولنے کا حق نہیں تھا، مقام کیا پایا الفاظ نہیں ہیں۔*
اللہ پاک ہمیں خاتون جنت کی پیروی کی توفیق عطا فرماۓ
آمین❤

22/02/2023

🌟فرعون نے توخدائی کا دعوٰی کیا تھا!
٭کیا فرعون نے کہا تھا کہ کائنات میں نے بنائی ہے؟ نہیں
٭کیا فرعون نے کہا تھا کہ انسانوں کومیں نے پیداکیا ہے؟ نہیں

🌟توپھر فرعون کس قسم کی خدائی کا دعویدارتھا؟
مصرکی زمینیں میری ہیں۔ مصرکاحاکم میں ہوں۔ مصرمیں میراحکم چلیگا۔
٭٭٭٭
🌟اب بولو یہی بات طبقاتی حکمرانوں کی ہوتی ہے یا نہیں؟ بالکل ہوتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اب جاگیردار، سرمایہ دارنظام کی حمایت میں اُٹھنےوالے شیطان ہیں یا نہیں؟
بالکل شیطان ہیں۔ اس میں کیا شک ہے۔
٭٭٭٭٭

🌟مشرکین مکہ نے کیوں کہا کہ " یا تودوسرا قرآن بناکے لے آؤ " یا "اسی کے اندرکچھ رد و بدل کردیں"
٭یہی بات سابقہ انبیاء سے زمانے کے سردار دوسری انداز میں کہا کرتے تھے "

🌟 " تمہارے ارد گرد تو غریب، بے وقعت لوگ جمع ہوگئے ہیں، ان میں توکوئی معززجاگیردار، سرمایہ دارہے نہیں۔ انہیں ہٹاؤ توہم آجاتے ہیں"۔
٭ہٹانے کا مطلب کیا تھا؟ اپنے منشورمیں تبدیلی پیداکرو، یا دوسرامنشورلے آؤ جس میں طبقات کے لیئے، اونیچ ، نیچ کے لیئے گنجائش ہو۔"

🌟فرعون، نمرود، قارون، ہامان اور ابوجہل شخصیات نہیں کردار ہیں

🌟آج بھی یہ کردار سردار ، نواب، خان وغیرہ کی شکل و صورت میں ہمارے معاشرے میں موجود ہیں مروجہ نظام انہیں ظلم کرنے کی اجازت دیتا ہے انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے اسے عدالتوں سے باآسانی بری کردیا جاتا ہے سیاسی اور مذہبی پارٹیاں انہیں ٹکٹ دینے اور ریاست انہیں قوم کی نمائندگی کرنے کی اجازت دیتا ہے اس سے بڑی نظام کی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے۔

🌟گزشتہ دنوں ایک خاتون (جو مظلومیت اور بے بسی کی تصویر بنی ہوئی تھی) نے قرآن کریم سامنے رکھ کر عوام و خواص کو دہائیاں دیتی رہی کہ ہمارے ساتھ جنسی زیادتی ہورہی ہیں، ہم نجی جیل میں قید ہیں، ہمیں انصاف فراہم کی جائے۔ آج اس بوڑھی ماں اور اس کے جگر گوشوں کی بے توقیر لاشیں مقامی ندی سے برآمد کرلی گئی ہیں۔ کچھ لوگ مارے جانے کے خوف سے اس پہ آواز نہیں اٹھارہے اور کچھ تعلقات بگڑنے اور مستقبل میں کام نکلوانے میں مشکلات کے پیشِ نظر چپ سادھ لی ہوئی ہے۔

🌟“جو ریاست مجرموں پر رحم کرتی ہے وہاں کے لوگ بڑی بے رحمی سے مرتے ہیں “۔ہمیشہ اپنے رب سے پر امید رہو کیونکہ اس دنیا میں جتنی جلدی رب راضی ہوتا ہے اتنی جلدی کوئی بھی نہیں

Address

Mailsi Syphon
Karachi
7242

Telephone

+923068683950

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when shahidnawaz Joiya posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to shahidnawaz Joiya:

Share