GSM Mobi Mystic

GSM Mobi Mystic بلوچ موبائلز اینڈ gsm mobi mystic ریپئرنگ لیب

بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو قومی رومنگ فراہم کرنے کا پابند کرنے کی تجوزجن ٹیلی کام کمپنیوں کا مارکیٹ میں بڑا حصہ ہے (25٪سے ز...
07/10/2026

بڑی ٹیلی کام کمپنیوں کو قومی رومنگ فراہم کرنے کا پابند کرنے کی تجوز

جن ٹیلی کام کمپنیوں کا مارکیٹ میں بڑا حصہ ہے (25٪سے زائد ) ہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) ان پر قومی رومنگ کی سہولت فراہم کرنے کی پابندی عائد کر سکے گی۔
اس کا مقصد دور دراز علاقوں میں نیٹ ورک کی رسائی کو یقینی بنانا، انفراسٹرکچر کا بہترین استعمال اور نیٹ ورک کی توسیع کو آسان بنانا ہے۔یہ سہولت منصفانہ، شفاف اور بغیر کسی امتیاز کے فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ یو فون اور ٹیلی نار کے ادغام کے بعد پاکستان کی مارکیٹ بنیادی طور پر چار کے بجائے تین بڑے کھلاڑیوں (Jazz, Combined PTCL/Telenor, اور Zong) کے درمیان تقسیم ہو جائے گی۔

اسی لیے PTA ان تمام بڑے پلیئرز پر Significant Market Power (SMP) کے تحت قومی رومنگ اور انفراسٹرکچر شیئرنگ کی پابندیاں عائد کر سکے گی تاکہ مارکیٹ میں مقابلہ برقرار رہے اور کسی ایک یا دو کمپنیوں کی اجارہ داری نہ بن سکے۔

ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے چئیرمین یو چینگ ڈونگ نے آج ہواوے میٹ 90 پرو سیریز میں استعمال ہونے والے پروسیسر کرن 9050 ک...
05/10/2026

ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے چئیرمین یو چینگ ڈونگ نے آج ہواوے میٹ 90 پرو سیریز میں استعمال ہونے والے پروسیسر کرن 9050 کی ٹیکنالوجی پر بات کی ہے
یہ پروسیسر ہواوے کے تاؤ لاء کی بنیاد پر ڈیزائن کیے گئے ہیں

تاؤ لاء کیا ہے یہ یو چینگ ڈونگ نے بتایا ہے

"گزشتہ کئی دہائیوں سے پوری دنیا کی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری مور کے قانون پر کام کرتی رہی ہے اس کا بنیادی طریقہ یہ تھا کہ چپ کے اندر موجود ٹرانزسٹرز کو ذیادہ سے ذیادہ چھوٹا کیا جائے اور ان کی ڈینسٹی بڑھا دی جائے تاکہ کارکردگی میں اضافہ کیا جا سکے
لیکن اب یہ طریقہ کہ چپ کے اجزا کو مزید چھوٹا کیا جائے اپنی حد تک پہنچ چکا ہے اس پر مزید کام کرنے میں ریسرچ اور مینوفیکچرنگ لاگت بڑھ رہی ہے اور پرفارمنس میں خاص فرق نہیں آ رہا

ہواوے نے اسی روایتی راستے کی بجائے ایک مختلف طریقہ اختیار کیا جسے تاؤ کا قانون کہا گیا ہے
اس قانون کا مقصد چپ کے اجزا کو مزید چھوٹا کرنے کی بجائے ڈیٹا کے سفر کے راستے کو مختصر کرنا ہے تاکہ ڈیٹا کو کم فاصلہ طے کرنا پڑے، ٹرانسمیشن کا وقت کم ہو اور لیٹنسی کم کی جا سکے
اس کو عملی شکل دینے کے لیے ہواوے نے اپنی لاجک فولڈنگ ٹیکنالوجی استعمال کی ہے
روایتی چپ کے سرکٹ کو ایک ایسے گھر کی طرح سمجھا جا سکتا ہے جس میں تمام راستے ایک ہی منزل پر پھیلے ہوئے ہوں اس سے ایک جگہ سے دوسری جگہ ڈیٹا کو پہنچانے کے لیے طویل راستہ طے کرنا پڑتا ہے

ہواوے نے اس ڈیزائن کو 3 منزلہ عمارت کی طرح تبدیل کیا جہاں سرکٹس کو مختلف تہوں میں اسٹیک کیا جاتا ہے اور ان تہوں کے درمیان تیز رفتار عمودی کنکشن استعمال کیے جاتے ہیں
اس طرح سگنل کو لمبا چکر لگانے کی ضرورت نہیں رہتی بلکہ وہ ایک تہہ سے دوسری تہہ تک براہ راست منتقل ہو سکتا ہے جس سے مجموعی ڈیٹا ٹرانسمیشن کا فاصلہ کم ہوتا ہے اور کارکردگی بہتر ہوتی ہے"
Ahsan Ali ki wall se

Thirteen years of Galaxy S evolution lineup.
05/10/2026

Thirteen years of Galaxy S evolution lineup.

Sony Xperia 1 VII 😍
05/10/2026

Sony Xperia 1 VII 😍

iPhone vs pixel vs samsung vs xiaomi
04/10/2026

iPhone vs pixel vs samsung vs xiaomi

28/09/2026

گوگل پکسل والے ہشیار باش ۔

گوگل پکسل فون میں اینڈرائیڈ 16 کی اپڈیٹ آ رہی ہے ۔۔
یہ اپڈیٹ بالکل نہ کریں ۔۔ نہ بیٹا ورژن نہ اوریجنل ۔
موبائل آفیشل پی ٹی اے اپرووڈ ہو ، یا سی پی آئی ڈی ۔۔
آئی ایم ای آئی IMEI نمبر 0000 ہو جائے گا ۔
سم نہیں چلا سکیں گے ۔۔
اس لیے ۔۔ اپڈیٹ نہ کریں ۔۔

یہ پیچ ختم نہیں ہوتا ، یا ۔۔ آفیشل پی ٹی اے فون Non PTA نہیں ہو رہا
بلکہ یہ سوفٹویئر کا بگ ہے ۔ یعنی سوفٹویئر کا ایک ایشو آ جاتا ہے ۔

اور اس کا آٹو اپڈیٹ آف کر دیں ۔۔

آسان طریقہ ہے ۔

گوگل پکسل کی سیٹنگ میں جائیں ۔۔ About phone پر
کلک کریں ۔۔
سکرول ڈاؤن کریں ۔۔ نیچے Build number لکھا ہوگا ۔۔
یہاں 6/7 بار سپیڈ سے کلک کریں ۔۔ ڈیویلپر آپشن Developer Options آن ہو جائے گا ۔

پھر System سیٹنگ میں آ جائیں ۔۔ سکرول ڈاؤن کریں ۔۔
نیچے لکھا ہوگا ۔۔ Automatic System Update
اس کو آف کر دیں ۔۔ پھر ڈیویلپر آپشن بھی آف کر دیں ۔

اب یہ آٹو اپڈیٹ نہیں ہوگا ۔۔

نوٹی فکیشن آئے گا ۔۔ کہ اپڈیٹ کریں ۔۔ لیکن نہیں کرنا ۔۔
خود بخود نہیں ہوگی ۔

اچھا جن دوستوں کے فون 0000 IMEI ہو چکے ، وہ آسانی سے ریکور
ہوجاتا ۔۔ پرانا IMEI نمبر ہی واپس آ جاتا ہے ۔
کسی سوفٹویئر والے سے رابطہ کریں ۔۔

یاد رہے کہ فون پیچ نہیں کروانا ۔۔ بلکہ یہ سوفٹویئر ایشو ہے ، وہی IMEI
دوبارہ آ جائے گی ۔

پچھلے سال کی پوسٹ ۔ لیکن ابھی بھی ایشو آ رہا ۔

ضیاء الرحمٰن

Sim network code
03/09/2026

Sim network code

Vgotel 101 menu button jumper
03/09/2026

Vgotel 101 menu button jumper

انفینکس والے تو ثواب سمجھ کر ریٹ بڑھا رہے ہیں 😂😂😂🤣
02/09/2026

انفینکس والے تو ثواب سمجھ کر ریٹ بڑھا رہے ہیں 😂😂😂🤣

موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی گئی۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پری پیڈ موب...
28/08/2026

موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی گئی۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ پری پیڈ موبائل بیلنس کی کم از کم میعاد 180 دن مقرر کردی گئی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پری پیڈ موبائل بیلنس کی 180 دن کی میعاد کا اطلاق یکم اکتوبر 2026 سے ہوگا، تمام موبائل آپریٹرز کے ری چارج/بیلنس کی کم از کم مدت 180 دن مقرر کردی گئی۔

بیلنس کی میعاد ختم ہونے کے بعد ری چارج پر ختم شدہ بیلنس خودکار طور پر بحال ہوگا، سم قابلِ استعمال رہنے کی صورت میں ری چارج پر ختم شدہ بیلنس صارف کو واپس مل جائے گا۔

Address

Adda Chak No 482 Jb Jhang
Jhang
35151

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GSM Mobi Mystic posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share